Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 3 · Chapter 31

Prayer

بَابُ ذِكْرِ التَّكْبِيرِ وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ الِافْتِتَاحِ وَالرُّكُوعِ وَالرَّفْعِ مِنْهُ وَقَدْرِ ذَلِكَ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِباب: تکبیر تحریمہ، نماز کے آغاز میں، رکوع میں جاتے ہوئے، رکوع سے اٹھتے ہوئے، رفع یدین کرنا، اس کی مقدار اور اس بارے میں روایات کا اختلاف

4 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1133

Sunan al-Daraqutni #1133

Da'if

حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ ، قَالا: نا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ، وَمَعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَلَمْ يَرْفَعُوا أَيْدِيَهُمْ إِلا عِنْدَ التَّكْبِيرَةِ الأُولَى فِي افْتِتَاحِ الصَّلاةِ " . قَالَ إِسْحَاقُ: بِهِ نَأْخُذُ فِي الصَّلاةِ كُلِّهَا، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ وَكَانَ ضَعِيفًا، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَغَيْرُ حَمَّادٍ يَرْوِيهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ، مُرْسَلا، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ مِنْ فِعْلِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ الصَّوَابُ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Abdullah bin Masoud (RA) narrates: I have performed prayers following the example of the Prophet (PBUH), Sayyidna Abu Bakr (RA) and Sayyidna Umar (RA). A narrator named Ishaq has stated this: We will adopt this tradition about the way of praying. The narrator Muhammad bin Jabir is unique in narrating this tradition and this Sahib is weak. Muhammad bin Jabir narrated it from Ibrahim Nakhai with reference to a narrator named Hamad, while other narrators besides Hamad narrated it from Ibrahim Nakhai as a messenger tradition from Sayyiduna Abdullah bin Masoud Radiyallahu Anhu as his own action. But he did not copy, which is related to the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) and this tradition is correct.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نمازیں ادا کی ہیں، یہ حضرات صرف نماز کے آغاز میں پہلی تکبیر کے ساتھ رفع یدین کیا کرتے تھے۔ اسحق نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: ہم نماز پڑھنے کے طریقے کے بارے میں اس روایت کو اختیار کریں گے اس روایت کو نقل کرنے میں محمد بن جابر نامی راوی منفرد ہیں اور یہ صاحب ضعیف ہیں، محمد بن جابر نے اسے حماد نامی راوی کے حوالے سے ابراہیم نخعی سے نقل کیا ہے، جبکہ حماد کے علاوہ دیگر راویوں نے اسے ابراہیم نخعی سے مرسل روایت کے طور پر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ان کے اپنے فعل کے طور پر نقل کیا ہے انہوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں منقول ہو اور یہی روایت درست ہے۔

1134

Sunan al-Daraqutni #1134

Sahih

حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا لُوَيْنٌ ، ثنا صَالِحُ بْنُ عُمَرَ الْوَاسِطِيُّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لأَنْظُرَ كَيْفَ يُصَلِّي فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَكَبَّرَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَى أُذُنَيْهِ، فَلَمَّا رَكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى جَعَلَهُمَا بِذَلِكَ الْمَنْزِلِ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى جَعَلَهُمَا بِذَلِكَ الْمَنْزِلِ فَلَمَّا سَجَدَ وَضَعَ يَدَيْهِ مِنْ رَأْسِهِ بِذَلِكَ الْمَنْزِلِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Wail bin Hajar (RA) narrates: I attended the service of the Holy Prophet (SAW) to see for myself how the Prophet (SAW) prayed. When he raised his head, he raised both hands as much. When the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) went into prostration, he placed his two hands against the same part of his head.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا تاکہ خود اس بات کو، دیکھوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیسے نماز ادا کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبلہ کی طرف رخ کیا پھر تکبیر کہتے ہوئے دونوں ہاتھوں کو کانوں تک بلند کیا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع میں گئے تو آپ نے پھر رفع یدین کیا یہاں تک کہ انہیں اسی جگہ تک بلند کیا پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع سے سر اٹھایا تو دونوں ہاتھوں کو اتناہی بلند کیا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدے میں گئے تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ سر کے اسی حصے کے مقابل میں رکھے۔

1135

Sunan al-Daraqutni #1135

Sahih

حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا لُوَيْنٌ ، ثنا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ إِلا أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرِ السُّجُودَ.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated from Wail bin Hajar along with another chain of transmission, but it does not mention prostration.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے تاہم اس میں سجدے کا ذکر نہیں ہے۔

1136

Sunan al-Daraqutni #1136

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشِ أَبُو عُتْبَةَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ . وَعَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ " ."

EnglishUnverified translation

This same hadith has been narrated along with another chain of transmission on the authority of Sayyidna Abu Huraira (may Allah be pleased with him). Sayyiduna Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him) narrates: At the beginning of the prayer, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) would raise both hands up to his shoulders, when he (may Allah’s prayers and peace be upon him) went into ruku’, and when he raised his head from ruku’, he would raise his hands in the same way.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے آغاز میں دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک بلند کرتے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع میں جاتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تھے تو اسی طرح رفع یدین کرتے تھے۔