Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 3 · Chapter 29

Prayer

بَابُ ذِكْرِ التَّكْبِيرِ وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ الِافْتِتَاحِ وَالرُّكُوعِ وَالرَّفْعِ مِنْهُ وَقَدْرِ ذَلِكَ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِباب: تکبیر تحریمہ، نماز کے آغاز میں، رکوع میں جاتے ہوئے، رکوع سے اٹھتے ہوئے، رفع یدین کرنا، اس کی مقدار اور اس بارے میں روایات کا اختلاف

23 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1109

Sunan al-Daraqutni #1109

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ ، نا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ الْمَكْتُوبَةِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، وَيَصْنَعُ مثل ذَلِكَ إِذَا قَضَى قِرَاءَتَهُ فَأَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ، وَيَصْنَعُهُ إِذَا رَفَعَ مِنَ الرُّكُوعِ وَلا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ صَلاتِهِ وَهُوَ جَالِسٌ، فَإِذَا قَامَ مِنَ السَّجْدَتَيْنِ رَفَعَ يَدَيْهِ كَذَلِكَ وَكَبَّرَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) said: When the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) stood up for prayer, he would say Takbeer and raise both hands up to his shoulders. When he finished his recitation and started bowing, he would do the same. When he rose from Bowing, he would do the same again. After that, he would not bow during the prayer. When he was sitting, when he would stand up after performing two Rak'ahs, then he would bow and say Takbeer in the same way. would say

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو آپ تکبیر کہہ کر دونوں ہاتھ کندھوں تک بلند کرتے، جب آپ اپنی قرات مکمل کرلیتے اور رکوع میں جانے لگتے پھر ایسا ہی کرتے، جب آپ رکوع سے اٹھتے پھر ایساہی کرتے، اس کے بعد آپ نماز کے دوران رفع یدین نہیں کرتے تھے، اس وقت جب آپ بیٹھے ہوئے ہوتے جب آپ دو رکعت ادا کرنے کے بعد کھڑے ہوتے تو پھر اس وقت اسی طرح رفع یدین کرتے اور تکبیر کہتے۔

1110

Sunan al-Daraqutni #1110

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، وَالْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، قَالا: نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، كَانَ يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ ثُمَّ يُكَبِّرُ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ فَعَلَ مثل ذَلِكَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ فَعَلَ مثل ذَلِكَ، وَلا يَفْعَلُهُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him) said: When the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) stood for prayer, he would raise both his hands until they were at the level of his shoulders, then he would say Takbeer, then when he started to bow down, he would do it, then when he raised his head from bowing, he would do it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ بلند کرتے یہاں تک کہ وہ دونوں آپ کے کندھوں کے برابر آجاتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تکبیر کہتے پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع میں جانے لگتے توایساہی کرتے، پھر جب رکوع سے سر اٹھاتے توایساہی کرتے، البتہ جب آپ سجدے سے سر اٹھاتے تھے اس وقت ایسا نہیں کرتے تھے۔

1111

Sunan al-Daraqutni #1111

Sahih

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْبَاهِلِيُّ ، قَالا: نا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ ثنا بَقِيَّةُ ، ثنا الزُّبَيْدِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى إِذَا كَانَتَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ كَبَّرَ، ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَهُمَا حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَهُمَا كَذَلِكَ، ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْفَعَ صُلْبَهُ رَفَعَهُمَا حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ "، ثُمَّ سَجَدَ فَلا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي السُّجُودِ وَيَرْفَعُهُمَا فِي كُلِّ تَكْبِيرَةٍ يُكَبِّرُهَا قَبْلَ الرُّكُوعِ حَتَّى تَنْقَضِيَ صَلاتُهُ ."

EnglishUnverified translation

Salim narrates the statement of his father (Sayyidna Abdullah bin Umar, may Allah be pleased with him): When the Prophet, may God bless him and grant him peace, would stand for prayer, he would raise both of his hands until they both came against his shoulders, then the Prophet, may God bless him and grant him peace, would say Takbeer with him, then when he started to bow, he would raise them both until they both came against his shoulders, then the Prophet, may God bless him and grant him peace, would go into bowing. When he got up, he would raise both of them until they were facing his shoulders, then he would recite, Sama'Allah Liman Hamda, then the Prophet (PBUH) would go into prostration.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ بلند کرتے یہاں تک کہ وہ دونوں آپ کے کندھوں کے مقابل آجاتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے ساتھ تکبیر کہتے، پھر جب آپ رکوع میں جانے لگتے تو ان دونوں کو بلند کرتے، یہاں تک کہ وہ دونوں آپ کے کندھوں کے مقابل آجاتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع میں چلے جاتے، پھر جب آپ رکوع سے اٹھتے تو ان دونوں کو بلند کرتے یہاں تک کہ یہ دونوں آپ کے کندھوں کے مقابل آجاتے، پھر آپ، سمع اللہ لمن حمدہ، پڑھتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدے میں چلے جاتے، البتہ سجدوں کے درمیان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رفع یدین نہیں کرتے تھے پوری نماز کے دوران جب بھی آپ رکوع میں جاتے ہوئے تکبیر کہتے تورفع یدین کرتے تھے۔

1112

Sunan al-Daraqutni #1112

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ أَبُو مُوسَى ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ ثُمَّ يُكَبِّرُ، وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يُكَبِّرُ لِلرُّكُوعِ، وَيَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، وَيَقُولُ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ "، وَلا يَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (RA) narrates: I saw the Prophet (PBUH) stand up to pray, then he raised both his hands until they both came to his shoulders, then he said Takbeer, and he did the same when he raised his blessed head from Ruku, then he recited, ``Sama'Allah Liman Hamda'', but when he raised his head from Sajdah, the Prophet (PBUH) did not do so at that time.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کیا، یہاں تک کہ وہ دونوں آپ کے کندھوں کے مقابل آگئے پھر آپ نے تکبیر کہی ایساہی آپ نے اس وقت کیا جب آپ نے رکوع سے سر مبارک کو اٹھایا، پھر آپ نے، سمع اللہ لمن حمدہ، پڑھا لیکن جب آپ نے سجدے سے سر اٹھایا تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا نہیں کیا۔

1113

Sunan al-Daraqutni #1113

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثنا حَجَّاجٌ ، نا لَيْثُ ، حَدَّثَنِي عَقِيلٌ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عُزَيْزٍ ، نا سَلامَةُ ، عَنْ عَقِيلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا: يَرْفَعُ ثُمَّ يُكَبِّرُ.

EnglishUnverified translation

The same hadith regarding Sayyiduna Abdullah bin Umar (RA) is present along with another chain of transmission, it has these words: He performed Rifa Yaddin and then said Takbeer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ موجود ہے، اس میں یہ الفاظ ہیں، آپ نے رفع یدین کیا اور پھر تکبیر کہی۔

1114

Sunan al-Daraqutni #1114

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالا: نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، أَخْبَرَنِي سَالِمٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ، حَتَّى إِذَا كَانَتَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ كَبَّرَ " ، نَحْوَهُ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with him) narrates: When the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) stood up to pray, he would raise both his hands until they reached the level of the Prophet’s (peace and blessings of Allah be upon him) shoulders and he would say Takbeer (after that, according to the previous hadith).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبدلالہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوتے تھے تو اپنے دونوں ہاتھ بلند کرتے تھے، یہاں تک کہ وہ دونوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کندھوں کے برابر آجاتے تھے (اس کے ساتھ) آپ تکبیر کہتے (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔

1115

Sunan al-Daraqutni #1115

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، قَالا: نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حِينَ يُكَبِّرُ حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَلِكَ " . ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to raise both his hands until they were equal to or close to his shoulders (after that he narrated according to the previous hadith).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں ہاتھ بلند کرتے تھے یہاں تک کہ وہ دونوں آپ کے کندھوں کے برابر یا اس کے قریب آجاتے تھے (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث بیان کی ہے)۔

1116

Sunan al-Daraqutni #1116

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، وَأَبُو الْيَمَانِ ، قَالا: نا شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، بِهَذَا إِذَا افْتَتَحَ التَّكْبِيرَ فِي الصَّلاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حِينَ يُكَبِّرُ حَتَّى يَجْعَلَهُمَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ " نَحْوَهُ."

EnglishUnverified translation

The same hadith is narrated from Zahri along with another chain of transmission, in which there are these words: When the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said Takbeer at the beginning of the prayer, he would raise both hands while he was saying Takbeer, until those two hands came to the level of his shoulders (after that, according to the previous hadith).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ زہری سے منقول ہے، جس میں یہ الفاظ موجود ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کا آغاز میں تکبیر کہتے تو دونوں ہاتھ بلند کرتے اس وقت جب آپ تکبیر کہہ رہے ہوتے، یہاں تک کہ وہ دونوں ہاتھ آپ کے کندھوں کے برابر آجاتے (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔

1117

Sunan al-Daraqutni #1117

Sahih

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي عَمِّي ، ثنا ابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمِّهِ ، أَخْبَرَنِي سَالِمٌ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى إِذَا كَانَتَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ كَبَّرَ، ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَهُمَا حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَكَبَّرَ، وَهُمَا كَذَلِكَ، ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْفَعَ صُلْبَهُ رَفَعَهُمَا حَتَّى تَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ "، ثُمَّ يَسْجُدُ فَلا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنَ السُّجُودِ وَيَرْفَعُهُمَا فِي كُلِّ رَكْعَةٍ وَتَكْبِيرَةٍ يُكَبِّرُهَا قَبْلَ الرُّكُوعِ حَتَّى تَنْقَضِيَ صَلاتُهُ ."

EnglishUnverified translation

Salim narrates: Sayyiduna Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him) narrated this: When the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) would stand for prayer, he would raise both his hands up to his shoulders and say Takbeer, then when he started to bow, he would raise his hands to his shoulders and say Takbeer. Laiya who narrated his praise) then you would go into prostration, you would not perform Rifa Yadeen between Prostrations, you would perform Rifa Yadeen while saying Takbeer in every rak'at when you would say Takbeer before going into Ruku until your prayer was complete (ie you used to do this during the whole prayer).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سالم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ کندھوں تک بلند کرتے ہوئے تکبیر کہتے، پھر جب آپ رکوع میں جانے لگتے تو اپنے ہاتھوں کو کندھوں تک بلند کرتے تکبیر کہتے، پھر آپ رکوع میں چلے جاتے جب آپ رکوع سے سر اٹھاتے تو ان دونوں کو کندھوں تک بلند کرتے، پھر یہ پڑھتے، سمع اللہ لمن حمدہ، اللہ نے اس شخص کی بات کو سن لیا جس نے اس کی حمد بیان کی) پھر آپ سجدے میں چلے جاتے سجدوں کے درمیان آپ رفع یدین نہیں کرتے تھے، آپ ہر رکعت میں تکبیر کہتے ہوئے رفع یدین کرتے تھے جب آپ رکوع میں جانے سے پہلے تکبیر کہتے تھے یہاں تک کہ آپ کی نماز مکمل ہوجاتی (یعنی آپ پوری نماز کے دوران یہ عمل کرتے تھے)۔

1118

Sunan al-Daraqutni #1118

Sahih

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا عِيسَى بْنُ أَبِي عِمْرَانَ ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا رَأَى رَجُلا يُصَلِّي لا يَرْفَعُ يَدَيْهِ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ حَصَبَهُ حَتَّى يَرْفَعَ " ."

EnglishUnverified translation

Narrated by Nafi': When Sayyiduna Abdullah bin Umar (RA) saw a person who bowed down while praying and did not make rifa'idin, he used to pick him up to hit him with pebbles until that person started making rifa'idin.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی ایسے شخص کو دیکھتے جو نماز ادا کرتے ہوئے جھکتے ہوئے رفع یدین نہیں کرتا تو وہ اسے کنکریاں مارنے کے لیے اٹھالیتے تھے یہاں تک کہ وہ شخص رفع یدین کرنے لگتا تھا۔

1119

Sunan al-Daraqutni #1119

إسناده موقوف صحيح

حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا بُنْدَارٌ فِيمَا سَأَلْنَاهُ عَنْهُ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، ثنا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلاةِ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَإِذَا سَجَدَ " . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حُمَيْدٍ مَرْفُوعًا غَيْرُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، وَالصَّوَابُ مِنْ فِعْلِ أَنَسٍ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas (may Allah be pleased with him) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to bow down while bowing at the beginning of the prayer. This hadith has been narrated only by Abd al-Wahhab as an authentic hadith on the authority of Hameed.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے آغاز میں رکوع میں جاتے ہوئے رفع یدین کرتے تھے۔ اس روایت کو حمید کے حوالے سے مرفوع حدیث کے طور پر صرف عبدالوہاب نے نقل کیا ہے، درست یہ ہے، یہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے فعل کے طور پر منقول ہے۔

1120

Sunan al-Daraqutni #1120

Sahih

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حَجَرٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَتَا مَنْكِبَيْهِ، وَحِينَ أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَبَعْدَمَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الأَيْمَنِ وَيَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الأَيْسَرِ وَحَلَّقَ حَلَقَةً وَدَعَا هَكَذَا " . وَأَشَارَ سُفْيَانُ بِإِصْبُعِهِ السَّبَّابَةِ ، قَالَ: وَأَتَيْتُهُمْ، يَعْنِي أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْتُهُمْ يَرْفَعُونَ أَيْدِيَهُمْ فِي بَرَانِسِهِمْ فِي الشِّتَاءِ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Wail bin Hajar (may Allah be pleased with him) narrates: I saw the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) at the beginning of the prayer, he bowed his hands until both of his hands were at the level of his shoulders, then when he started to bow (he did so), then when he raised his head (he did it at that time), he (while sitting) placed his right hand on his right knee and his left hand on his left knee. (of the right hand) made a circle and pointed thus, the narrator named Sufyan said by pointing with his index finger. The narrator narrates: I attended the service of these gentlemen (i.e. the Companions) and I found them in such a state that they used to pray in the cold season even with a cloak over them.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ نے نماز کے آغاز میں رفع یدین کیا، یہاں تک کہ آپ کے دونوں ہاتھ آپ کے کندھوں کے برابر آگئے، پھر جب آپ رکوع میں جانے لگے (اس وقت کیا) پھر جب آپ نے سر اٹھایا (اس وقت کیا) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (بیٹھنے کے دوران) اپنا دایاں ہاتھ دائیں زانوں پر رکھا اور بایاں ہاتھ بائیں زانوں پر رکھا، پھر آپ نے اپنے (دائیں ہاتھ کا) حلقہ بنایا اور اس طرح اشارہ کیا، سفیان نامی راوی نے اپنی شہادت کی انگلی سے اشارہ کرکے بتایا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں ان حضرات (یعنی صحابہ کرام) کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے ان حضرات کو ایسی حالت میں پایا کہ وہ سردی کے موسم میں اوپر اوڑھی ہوئی چادر میں بھی رفع یدین کرتے تھے۔

1121

Sunan al-Daraqutni #1121

Sahih

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالا: نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ فَحَدَّثَهُ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، قَالَ: صَلَّيْنَا فِي مَسْجِدِ الْحَضْرَمِيِّينَ، فَحَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حِينَ يَفْتَتِحُ الصَّلاةَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا سَجَدَ " . فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ: مَا أَرَى أَبَاكَ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلا ذَلِكَ الْيَوْمَ الْوَاحِدَ فَحَفِظَ ذَلِكَ، وَعَبْدُ اللَّهِ لَمْ يَحْفَظْ ذَلِكَ مِنْهُ، ثُمَّ قَالَ إِبْرَاهِيمُ: إِنَّمَا رَفْعُ الْيَدَيْنِ عِنْدَ افْتِتَاحِ الصَّلاةِ، لَفْظُ جَرِيرٍ."

EnglishUnverified translation

Hussain bin Abd al-Rahman narrates: We attended the service of Ibrahim Nakhai, and Amr bin Marwah told him this. So Ibrahim Nakhai said: I understand that your father must have seen the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) doing this for only one day, and he would have remembered this, so did Sayyidna Abdullah (bin Mas'ud) not remember this? After that, Ibrahim Nakhai said: Rifa Yaddin will be done only at the beginning of the prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حصین بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: ہم ابراہیم نخعی کی خدمت میں حاضر ہوئے توعمرو بن مروہ نے انہیں یہ بات بتائی انہوں نے بتایا ہم نے حضرمیوں کی مسجد میں نماز ادا کی توعلقمہ بن وائل نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات بیان کی: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز کے آغاز میں رکوع میں جاتے ہوئے اور سجدے میں جاتے ہوئے رفع یدین کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ تو ابراہیم نخعی نے یہ فرمایا: میں یہ سمجھتاہوں، آپ کے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو صرف اسی ایک دن ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہوگا، اور یہ بات یاد رکھی ہوگی، تو کیا سیدنا عبداللہ (بن مسعود) نے یہ بات یاد نہیں رکھی ہوگی؟ اس کے بعد ابراہیم نخعی نے فرمایا: رفع یدین صرف نماز ک آغاز میں کیا جائے گا روایت کے یہ الفاظ جریر نامی راوی کے ہیں۔

1122

Sunan al-Daraqutni #1122

Sahih

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ن?? يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا جَرِيرٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حَجَرٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ افْتَتَحَ الصَّلاةَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِلَى أُذُنَيْهِ، وَإِذَا رَكَعَ، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ "، رَفَعَ يَدَيْهِ ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Wail bin Hajar (RA) narrates: I saw the Prophet (PBUH) going into Ruku at the beginning of the prayer, and when he recited Samaa Allah Liman Hamda (i.e. getting up from Ruku) he raised both his hands to his ears (i.e. raised his hands).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ نے نماز کے آغاز میں رکوع میں جاتے ہوئے اور جب آپ نے سمع اللہ لمن حمدہ پڑھا (یعنی رکوع سے اٹھتے ہوئے) آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو کانوں تک بلند کیا (یعنی رفع یدین کیا)۔

1123

Sunan al-Daraqutni #1123

Sahih

حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ ، قَالا: نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا شُعْبَةُ ، يَعْنِي عَنْ قَتَادَةَ ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا أَبُو كَامِلٍ ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلاةَ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَبَعْدَمَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ " . قَالَ ابْنُ مُبَشِّرٍ: " إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ " . وَقَالَ أَبُو عَوَانَةَ: " كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا كَبَّرَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، فَقَالَ: " سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ "، يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ "."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Malik bin Hawairat (may Allah be pleased with him) narrates: The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to perform Rifa Yadeen at the beginning of the prayer, while going into Ruku, and when he raised his head from Ruku. A narrator named Ibn Mubashir narrated these words: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to bow at the beginning of the prayer, then when he started bowing, when he raised his head from bowing (even then he bowed). A narrator named Abu Awana has narrated this: When the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said the Takbeer, he raised his hands up to his shoulders, when he went into the bow, when he raised his head from the bow, and when he recited, Sama'Allah Liman Hamda.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے آغاز میں رفع یدین کرتے تھے رکوع میں جاتے ہوئے کرتے تھے، جب رکوع سے سر اٹھاتے تھے اس وقت کرتے تھے۔ ابن مبشر نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے آغاز میں رفع یدین کرتے تھے پھر جب آپ رکوع میں جانے لگتے تھے جب آپ رکوع سے سر اٹھاتے تھے (اس وقت بھی رفع یدین کرتے تھے)۔ ابوعوانہ نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تکبیر کہتے اس وقت رفع یدین کرتے تھے جب رکوع میں جاتے تھے جب رکوع سے سر اٹھاتے تھے اور، سمع اللہ لمن حمدہ، پڑھتے تھے اس وقت اپنے دونوں ہاتھ کندھوں تک بلند کرلیا کرتے تھے۔

1124

Sunan al-Daraqutni #1124

Sahih

حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، نا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، قَالَ: هَلْ أُرِيكُمْ صَلاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ، ثُمَّ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ لِلرُّكُوعِ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا فَاصْنَعُوا وَلا يَرْفَعُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Musa Ash'ari (RA) said, "Shall I show you the way of prayer of the Prophet (PBUH)?" Then he said Takbeer and raised both hands, then said Takbeer and raised both hands before going into Ruku, then recited Sama'Allah Liman Hamda, then raised both hands (after finishing the prayer) He said, "You people do the same." (The narrator says:) He did not perform rifa-yedeen between the two prostrations.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا، کیا میں تم لوگوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے طریقے کے مطابق (نماز ادا کرکے) دکھاؤں؟ پھر انہوں نے تکبیر کہی اور دونوں ہاتھ بلند کیے پھر تکبیر کہی اور رکوع میں جانے سے پہلے دونوں ہاتھوں کو بلند کیا، پھر سمع اللہ لمن حمدہ، پڑھا تو دونوں ہاتھ بلند کیے (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) انہوں نے فرمایا، اسی طرح تم لوگ کرو۔ (راو ی کہتے ہیں:) انہوں نے دونوں سجدوں کے درمیان رفع یدین نہیں کیا۔

1125

Sunan al-Daraqutni #1125

Sahih

حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامَاتِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، بِإِسْنَادِهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ . رَفَعَهُ هَذَانُ عَنْ حَمَّادٍ، وَوَقَفَهُ غَيْرُهُمَا عَنْهُ، سَمِعْتُ أَبَا جَعْفَرٍ أَحْمَدَ بْنَ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ يَقُولُ، وَأَمْلاهُ عَلَيْنَا إِمْلاءً، قَالَ: كَانَ مَذْهَبِي مَذْهَبَ أَهْلِ الْعِرَاقِ، فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّوْمِ يُصَلِّي فَرَأَيْتُهُ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي أَوَّلِ تَكْبِيرَةٍ، ثُمَّ إِذَا رَكَعَ، ثُمَّ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ.

EnglishUnverified translation

This same hadith has been narrated in another chain of transmission from the Holy Prophet (peace be upon him). The Al-Durawis have narrated it as a marfu' hadith on the authority of Hamad, while the rest of the narrators besides these two have narrated it as a muqaf tradition. I have heard Qazi Abu Ja'far saying: At first I had the same position as the people of Iraq, but then I saw the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) praying in a dream.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمرہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے۔ دوراویوں نے اسے حماد کے حوالے سے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، جبکہ ان دونوں کے علاوہ بقیہ راویوں نے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ میں نے قاضی ابوجعفر کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے: پہلے میرا بھی وہی موقف تھا، جو اہل عراق کا ہے لیکن پھر میں نے خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز کے آغاز میں تکبیر تحریمہ کہتے ہوئے رفع یدین کیا، پھر رکوع میں جاتے ہوئے رفع یدین کیا پھر رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے رفع یدین کیا۔

1126

Sunan al-Daraqutni #1126

Da'if

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ رُزَيْقٍ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ ، ثنا الثَّوْرِيُّ ، ???ْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَبَّرَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّى نَرَى إِبْهَامَيْهِ قَرِيبًا مِنَ أُذُنَيْهِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Bara bin Azib (RA) narrates: When the Prophet (PBUH) used to raise both his hands while saying Takbeer, we used to see that both thumbs of the Prophet (PBUH) came close to his ears.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تکبیر کہتے ہوئے دونوں ہاتھ بلند کرتے تھے توہم دیکھتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دونوں انگوٹھے کانوں کے قریب آچکے ہیں۔

1127

Sunan al-Daraqutni #1127

Da'if

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، ثنا أَبُو الأَشْعَثِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى، يَقُولُ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ، فِي هَذَا الْمَجْلِسِ يُحَدِّثُ قَوْمًا مِنْهُمْ كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ افْتَتَحَ الصَّلاةَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي أَوَّلِ تَكْبِيرَةٍ " ."

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman bin Abu Laili narrates: I heard Sayyiduna Bara' (RA) narrating this hadith in that gathering, in which Sayyidna Ka'b bin Ajrah (RA) was present.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں: میں نے اس محفل میں سیدنا براء رضی اللہ عنہ کو یہ حدیث سناتے ہوئے سنا، جس محفل میں سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ موجود تھے سیدنا براء نے بتایا، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ نے نماز کے آغاز میں پہلی تکبیر کے ساتھ رفع یدین کیا۔

1128

Sunan al-Daraqutni #1128

حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُشْكَانَ الْمَرْوَزِيُّ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَحْمُودٍ، ثنا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ وَهْبِ بْنِ زَمْعَةَ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، قَالَ: لَمْ يُثْبَتْ عِنْدِي حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَفَعَ يَدَيْهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ ثُمَّ لَمْ يَرْفَعْ، وَقَدْ ثَبُتَ عِنْدِي حَدِيثُ مَنْ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ، قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: ذَكَرَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ، وَمَالِكٌ، وَمَعْمَرٌ، وَسُفْيَانُ، وَيُونُسُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

EnglishUnverified translation

Abdullah bin Mubarak says: According to me, this tradition narrated by Sayyiduna Abdullah bin Masoud, may God be pleased with him, is not authentic. According to me, the hadith in which it is mentioned is authentic: The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) performed Rif Yaddin while going into Ruku and raising his head from Ruku. Abdullah bin Mubarak has narrated this: Ubaidullah Umari, Imam Malik, Muammar, Sufyan, Yunus, Muhammad bin Abu Hafsa have narrated this tradition from the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) on the authority of Zuhri, on the authority of Salem on the authority of his father (Sayyidna Abdullah bin Umar).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبداللہ بن مبارک فرماتے ہیں: میرے نزدیک سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول یہ روایت مستند نہیں ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز کے آغاز میں صرف ایک رفع یدین کیا تھا، اس کے بعد رفع یدین نہیں کیا۔ میرے نزدیک وہ حدیث مستند ہے جس میں یہ مذکور ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے رفع یدین کیا تھا۔ عبداللہ بن مبارک نے یہ بات بیان کی ہے: عبیداللہ عمری، امام مالک، معمر، سفیان، یونس، محمد بن ابوحفصہ نے زہری کے حوالے سے، سالم کے حوالے سے ان کے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس روایت کو نقل کیا ہے۔

1129

Sunan al-Daraqutni #1129

Da'if

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْبَرَاءِ ، أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ افْتَتَحَ الصَّلاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَى بِهِمَا أُذُنَيْهِ، ثُمَّ لَمْ يَعُدْ إِلَى شَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ حَتَّى فَرَغَ مِنْ صَلاتِهِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Bara' (may Allah be pleased with him) narrates: He saw the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) making ablution at the beginning of the prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز کے آغاز میں رفع یدین کرتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ دونوں کانوں تک بلند کیے پھر اس کے بعد نماز سے فارغ ہونے تک رفع یدین نہیں کیا۔

1130

Sunan al-Daraqutni #1130

Da'if

حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا لُوَيْنٌ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، عَنْ يَزِيدَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، مِثْلَهُ.

EnglishUnverified translation

: This tradition is narrated from Sayyiduna bin Azib, may Allah be pleased with him, along with another chain of transmission.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

: یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا بن عازب رضی اللہ عنہ سے منقو ل ہے۔

1131

Sunan al-Daraqutni #1131

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ هَارُونَ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينَ ، ثنا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْبَرَاءِ ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَامَ إِلَى الصَّلاةِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ " . قَالَ: وَحَدَّثَنِي أَيْضًا عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ، عَنِ الْبَرَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ . وَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ . وَإِنَّمَا لَقَّنَ يَزِيدَ فِي آخِرِ عُمْرِهِ، ثُمَّ لَمْ يَعُدْ فَتَلَقَّنَهُ وَكَانَ قَدِ اخْتَلَطَ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Bara' (may Allah be pleased with him) narrates: He saw the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) when he stood up for prayer, and he said Takbeer and said, ``Refu Yadin.'' A narrator named Yazid was exhorted in his last years to recite these words: Then the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) did not do so, so he accepted this exhortation, the words of this tradition were confused for him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا جب آپ نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ نے تکبیر کہتے ہوئے رفع یدین کیا یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے اور یہی درست ہے۔ یزید نامی راوی کو ان کی آخری عمر میں تلقین کی گئی تھی، وہ یہ الفاظ نقل کریں: پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا نہیں کیا، تو انہوں نے اس تلقین کو قبول کیا، اس روایت کے الفاظ ان کے لیے خلط ملط ہوگئے تھے۔