Sunan al-Daraqutni #4304
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ ، نَا عَمِّي ، نَا أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ يَعْنِي وَهْبَ بْنَ كَيْسَانَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: أَرَدْتُ الْخُرُوجَ إِلَى خَيْبَرَ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنِّي أُرِيدُ الْخُرُوجَ إِلَى خَيْبَرَ فَأَحْبَبْتُ التَّسْلِيمَ عَلَيْكَ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَكُونُ ذَلِكَ آخَرَ مَا أَصْنَعُ بِالْمَدِينَةِ، قَالَ فَقَالَ لِي: إِذَا أَتَيْتَ وَكِيلِي بِخَيْبَرَ فَخُذْ مِنْهُ خَمْسَةَ عَشَرَ وَسْقًا، قَالَ: فَلَمَّا وَلَّيْتُ دَعَانِي، فَقَالَ لِي: خُذْ مِنْهُ ثَلاثِينَ وَسْقًا، فَوَاللَّهِ مَا لآلِ مُحَمَّدٍ بِخَيْبَرَ تَمْرَةٌ غَيْرُهَا، فَإِنِ ابْتَغَى مِنْكَ آيَةً فَضَعْ يَدَكَ عَلَى تَرْقُوَتِهِ " ، وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ."
EnglishUnverified translation
Sayyidna Jabar bin Abdullah Radiyallahu Anhu narrates: Once I decided to go to Khyber. I attended the service of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) and he was in the mosque at that time. I greeted him. Sayyidna Jabir (may Allah be pleased with him) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said to me: When you go to my lawyer in Khyber, take fifteen wasqs from him. For the family of Muhammad, there are only those dates in Khyber. If he asks you for a sign (i.e. evidence), you should place your hand on his collarbone. After that, he mentioned the entire hadith. Khabarwahid' makes action necessary.
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
سیدنا جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میرا خیبر جانے کا ارادہ ہوا ‘ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا آپ اس وقت مسجد میں موجود تھے ‘ میں نے آپ کو سلام کیا ‘ پھر میں نے عرض کی: میں خیبرجانا چاہ رہاہوں ‘ اس لیے میں نے چاہا کہ میں آپ کو سلام کردوں اور یہ سلام مدینہ منورہ میں میرا آخری عمل ہو ‘ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: جب تم خیبر میں میرے وکیل کے پاس جاؤگے تو اس سے پندرہ وسق وصول کرنا سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب میں وہاں سے مڑکر جانے لگا تو آپ نے مجھے بلایا اور فرمایا: تم اس سے تیس وسق لینا ‘ اللہ کی قسم! محمد کے گھروالوں کے لیے خیبر میں صرف وہی کھجوریں ہیں ‘ اگر وہ تم سے کوئی نشانی (یعنی ثبوت) مانگے تو تم اپنا ہاتھ اس کی ہنسلی پر رکھ دینا اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ خبرواحد ‘ عمل کو لازم کردیتی ہے۔