Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 22 · Chapter 1

Wills

بَابُباب

26 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

3764

Sunan al-Daraqutni #3764

Sahih

نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: وَخُيِّرَتْ يَعْنِي بَرِيرَةَ كَانَ زَوْجُهَا عَبْدًا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha (may Allah be pleased with her) narrates: She (the narrator says) i.e. Sayyida Barira (may Allah be pleased with her) was given authority, her husband was a slave.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اسے (راوی کہتے ہیں) یعنی سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہ) کو اختیار دیا گیا، اس کا شوہر غلام تھا۔

3765

Sunan al-Daraqutni #3765

Sahih

نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبَّادٍ ، أَخُو حَمْدُونَ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ زَوْجُ بَرِيرَةَ مَمْلُوكًا، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا عُتِقَتِ: اخْتَارِي "."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates: Barira's husband was a slave.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بریرہ کا شوہر غلام تھا، جب اسے (بریرہ رضی اللہ عنہ) کو آزاد کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس (سیدہ بریرہ) سے فرمایا تمہیں اختیار ہے۔

3766

Sunan al-Daraqutni #3766

Sahih

نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا شَاذَانُ بْنُ مَاهَانَ ، نَا شَيْبَانُ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ مِقْسَمٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيَّرَهَا، وَكَانَ زَوْجُهَا مَمْلُوكًا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Ayesha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) gave her authority. Her husband was a slave.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اختیار دیا تھا اس کا شوہر غلام تھا۔

3767

Sunan al-Daraqutni #3767

Da'if

نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، نَا الشَّافِعِيُّ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا " ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him) narrates: Barira's husband was a slave. Sheikh Abu Bakr Neshapuri says: This hadith is poor.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بریرہ کا شوہر غلام تھا شیخ ابوبکر نیشاپوری فرماتے ہیں: یہ حدیث، غریب ہے۔

3768

Sunan al-Daraqutni #3768

Da'if

نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي الْعَلاءِ الْهَمْدَانِيُّ، نَا الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخَازِنُ ، نَا أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كَانَ زَوْجُ بَرِيرَةَ عَبْدًا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him) narrates that Barira's husband was a slave.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں بریرہ کا شوہر غلام تھا۔

3769

Sunan al-Daraqutni #3769

Sahih

نَا نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْمَحَامِلِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْرَمِيُّ، نَا أَبُو هِشَامٍ الْمَخْزُومِيُّ، نَا وُهَيْبٌ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ، أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا " ."

EnglishUnverified translation

Nafi, narrates this statement of Sayyida Safiyyah bint Abu Ubaid (may God be pleased with her) that Barira's husband was a slave.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نافع، سیدہ صفیہ بنت ابوعبید رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں بریرہ کا شوہر غلام تھا۔

3770

Sunan al-Daraqutni #3770

Sahih

نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ ، نَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، نَا النَّصْرُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ بَرِيرَةَ قَضَى فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَلاثٍ، وَكَانَتْ عِنْدَ عَبْدٍ ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) had given this decision about Barira: She was the wife of a slave.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بریرہ کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا تھا (اس کی عدت) تین (حیض) ہوگی وہ ایک غلام کی بیوی تھی۔

3771

Sunan al-Daraqutni #3771

Sahih

نَا نَا أَبُو حَامِدٍ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا بُنْدَارٌ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ زَوْجُ بَرِيرَةَ عَبْدًا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrates: Barira's husband was a slave.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بریرہ کا شوہر غلام تھا۔

3772

Sunan al-Daraqutni #3772

Sahih

نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ ، نَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، وَقَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ لِبَنِي الْمُغِيرَةِ يَوْمَ أُعْتِقَتْ، وَاللَّهِ لَكَأَنِّي بِهِ فِي طُرُقِ الْمَدِينَةِ وَنَوَاحِيهَا، وَإِنَّ دُمُوعَهُ لَتَتَحَدَّرُ عَلَى لِحْيَتِهِ يَتْبَعُهَا يَتَرَضَّاهَا لِتَخْتَارَهُ فَلَمْ تَفْعَلْ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrates: Barira's husband was a black slave of Banumaghira. By Allah, I still remember the scene well on the day when Barira was freed.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بریرہ کا شوہر، بنومغیرہ کا سیاہ فام غلام تھا، جس دن بریرہ کو آزاد کیا گیا اللہ کی قسم مجھے آج بھی وہ منظر اچھی طرح یاد ہے، کہ وہ مدینہ منورہ کے راستے اور گلیوں سے جارہا تھا، اس کے آنسواس کی داڑھی پر بہہ رہے تھے وہ بریرہ کو راضی کرنے کے لیے اس کے پیچھے جارہا تھا، تاکہ بریرہ اسے اختیار کرلے لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔

3773

Sunan al-Daraqutni #3773

Sahih

نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا هُشَيْمٌ ، أنا خَالِدٌ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا خُيِّرَتْ بَرِيرَةُ، قَالَ: رَأَيْتُ زَوْجَهَا يَتْبَعُهَا فِي أَزِقَّةِ الْمَدِينَةِ وَدُمُوعُهُ تَسِيلُ عَلَى لِحْيَتِهِ، قَالَ: فَكَلَّمَ الْعَبَّاسَ لِيَتَكَلَّمَ فِيهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِبَرِيرَةَ: إِنَّهُ زَوْجُكِ، قَالَتْ: أَتَأْمُرُنِي بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: إِنَّمَا أَنَا شَافِعٌ، قَالَ: فَخَيَّرَهَا فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا، قَالَ: وَكَانَ عَبْدًا لِبَنِي الْمُغِيرَةِ، يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ibn Abbas, may Allah be pleased with him, narrates: When Berirah was given authority, I saw her husband walking behind her in the streets of Madinah, his tears were flowing down his beard. Allah you are ordering me? The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, “No, I am only recommending. The narrator narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) gave authority to this woman and she adopted her own self.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب بریرہ کو اختیار دیا گیا تو میں نے اس کے شوہر کو دیکھا وہ مدینہ منورہ کی گلیوں میں اسے کے پیچھے جارہا تھا اس کے آنسواس کی داڑھی پر بہہ رہے تھے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: گیا آپ اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سفارش کریں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بریرہ سے فرمایا: یہ تمہاراشوہر ہے (تمہیں اس کے ساتھ رہنا چاہیے) بریرہ نے عرض کی: یارسول اللہ آپ مجھے حکم دے رہے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سل نے فرمایا نہیں میں صرف سفارش کررہاہوں۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس خاتون کو اختیار دیاتو اس نے اپنی ذات کو اختیار کرلیا راوی بیان کرتے ہیں: (اس کا شوہر) بنومغیرہ کا غلام تھا، اس کا نام، مغیث، تھا۔

3774

Sunan al-Daraqutni #3774

Sahih

نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ ، نَا عَمْرُو بْنُ حُمْرَانَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ إِذْ خُيِّرَتْ كَانَ مَمْلُوكًا لِبَنِي الْمُغِيرَةِ، لَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ فِي طُرُقِ الْمَدِينَةِ يَتْبَعُهَا يَتَرَضَّاهَا، وَإِنَّ دُمُوعَهُ تَتَحَادَرُ عَلَى لِحْيَتِهِ، وَهِيَ تَقُولُ لا حَاجَةَ لِي فِيكَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrates: When Barirah was given authority, her husband was a slave of Banu Mughira.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب بریرہ کو اختیار دیا گیا تو اس کا شوہر بنومغیرہ کا غلام تھا مجھے یہ بات اچھی طرح یاد ہے کہ وہ مدینہ منورہ کے راستوں میں بریرہ کو راضی کرنے کے لیے اس کے پیچھے پیچھے جارہا تھا، اس کے آنسو اس کی داڑھی پر بہہ رہے تھے لیکن بریرہ یہی کہہ رہی تھی مجھے تمہاری کوئی ضرورت نہیں ہے۔

3775

Sunan al-Daraqutni #3775

Sahih

نَا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاهِدٍ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ أَبُو عَمْرٍو الشَّهْرُزُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ هِشَامٍ . ح وَنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَزَّازُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّامِيُّ ، نَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لِبَرِيرَةَ: إِنْ وَطِئَكِ فَلا خِيَارَ لَكِ " ، وَقَالَ ابْنُ مُجَاهِدٍ: " إِنْ قَرِبَكِ فَلا خِيَارَ لَكِ "."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said to Barira if he had intercourse with you (after you were freed), you will not have authority. In the tradition of Ibn Mujahid, there are these words: If he gets close to you, you will not have authority.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بریرہ سے فرمایا تھا اگر اس نے تمہارے (آزاد ہونے کے بعد تمہارے) ساتھ صحبت کرلی تو تمہیں اختیار نہیں ہوگا۔ ابن مجاہد کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: اگر اس نے تمہارے ساتھ قربت کرلی تو تمہیں اختیار نہیں ہوگا۔

3776

Sunan al-Daraqutni #3776

Sahih

نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، نَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِدَّةَ بَرِيرَةَ حِينَ فَارَقَهَا زَوْجُهَا عِدَّةَ الْمُطَلَّقَةِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates: When Barira separated from her husband, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) fixed her Idda as that of a divorced woman (which means three menstrual periods).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب بریرہ نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی عدت طلاق یافتہ عورت کی عدت (جتنی یعنی تین حیض) مقرر کی۔

3777

Sunan al-Daraqutni #3777

Sahih

نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ الدَّارِمِيُّ ، نَا حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، نَا هَمَّامٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عَائِشَةَ اشْتَرَتْ بَرِيرَةَ فَأَعْتَقَتْهَا وَاشْتَرَطُوا الْوَلاءَ، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ الْوَلاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ، وَخَيَّرَهَا فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا وَجَعَلَ عَلَيْهَا عِدَّةَ الْحُرَّةِ " ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: جَوَّدَ حَبَّانُ فِي قَوْلِهِ: عِدَّةُ الْحُرَّةِ، لأَنَّ عَفَّانَ بْنَ مُسْلِمٍ، وَعَمْرَو بْنَ عَاصِمٍ رَوَيَاهُ، فَقَالا: وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ، وَلَمْ يَذْكُرَا: عِدَّةَ الْحُرَّةِ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrates: Sayyida Ayesha Siddiqa (may Allah be pleased with her) freed Barirah from being married and set the conditions for her marriage, so the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) gave this decision: the freedman has the right to marry her. (As much as) appointed. Some narrators have quoted these words: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) instructed her to observe the Iddah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے بریرہ کو خرید کرا سے آزاد کردیا اور اس کی ولاء کی شرط رکھی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا ولاء کا حق آزاد کرنے والے کو حاصل ہوتا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بریرہ کو اختیار دیا، تو اس نے اپنی ذات کو اختیار کرلیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروادی اور بریرہ (کی عدت) آزاد عورت کی عدت (جتنی) مقرر کی۔ بعض راویوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے عدت گزارنے کی ہدایت کی ان راویوں نے،، آزاد عورت کی عدت،، کے الفاظ نقل نہیں کیے ہیں۔

3778

Sunan al-Daraqutni #3778

Sahih

نَا نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، نَا أَيُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عُبَيْدَةَ فِي هَذِهِ الآيَةِ: وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَكَمًا مِنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِنْ أَهْلِهَا سورة النساء آية 35، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ وَامْرَأَةٌ إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ، فَأَمَرَهُمْ فَبَعَثُوا حَكَمًا مِنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِنْ أَهْلِهَا وَقَالَ لِلْحَكَمَيْنِ: هَلْ تَدْرِيَانِ مَا عَلَيْكُمَا؟ إِنَّ عَلَيْكُمَا إِنْ رَأَيْتُمَا أَنْ تُفَرِّقَا، أَنْ تُفَرِّقَا، فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: رَضِيتُ بِكِتَابِ اللَّهِ بِمَا عَلَيَّ فِيهِ وَلِيَّ، وَقَالَ الرَّجُلُ: أَمَّا الْفُرْقَةُ فَلا، فَقَالَ عَلِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: كَذَبْتَ وَاللَّهِ، حَتَّى تُقِرَّ بِمِثْلِ الَّذِي أَقَرَّتْ بِهِ " ."

EnglishUnverified translation

: Ubaidah says about this verse: "And if you are afraid of fighting among yourselves, send a mediator from the family of the man and a mediator from the family of the woman." (Ubaidah narrates:) A man and a woman came to the service of Sayyiduna Ali (RA) and each of them was accompanied by some people. Sayyidna Ali (RA) instructed them to appoint an arbitrator from the man's family and an arbitrator from the woman's family. It is obligatory upon you that if you think that there should be a separation between the two of them, then you separate them. Then the woman said: I am satisfied with the decision of the Book of Allah regarding the payment that is required of me and the right that I have to get (i.e. I am ready to accept it). You also have to confess what this woman has done.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

: عبیدہ اس آیت کے بارے میں فرماتے ہیں: '' اور اگر تمہیں آپس میں ناچا کی کا اندیشہ ہو تو ایک ثالث مرد کے گھر والوں میں سے اور ایک ثالث عورت کے گھروالوں میں سے بھیجو۔ (عبیدہ بیان کرتے ہیں:) ایک شخص اور ایک عورت سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے ان میں سے ہر ایک کے ساتھ کچھ لوگ تھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں ہدایت کی کہ وہ مرد کے گھر والوں میں سے ایک ثالث عورت کے گھروالوں میں سے ایک ثالث مقرر کریں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دونوں ثالثوں سے فرمایا کیا تم لوگ جانتے ہو تم پر کیا بات لازم ہے؟ تم پر لازم ہے کہ اگر تم سمجھو کہ ان دونوں میں علیحدگی ہوجانی چاہیے، تو تم ان میں علیحدگی کروادو تو وہ عورت بولی: مجھ پر جو ادائیگی لازم ہے اور مجھے جو حق ملنا ہے میں اس کے حوالے سے اللہ کی کتاب کے فیصلے سے راضی ہوں (یعنی اسے قبول کرنے کے لیے تیارہوں) وہ مرد بولا: میں علیحدگی کو تسلیم نہیں کروں گا، تو حضڑت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم نے غلط کہا: ہے اللہ کی قسم! تمہیں بھی وہی اعتراف کرنا ہوگا جو اس عورت نے کیا ہے۔

3779

Sunan al-Daraqutni #3779

Sahih

نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، نَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عُبَيْدَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ وَامْرَأَتُهُ إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ، فَلَمَّا بَعَثَ الْحَكَمَيْنِ، قَالَ: رُوَيْدَكُمَا حَتَّى أُعْلِمَكُمَا مَاذَا عَلَيْكُمَا، هَلْ تَدْرِيَانِ مَا عَلَيْكُمَا؟ إِنَّكُمَا إِنْ رَأَيْتُمَا أَنْ تَجْمَعَا جَمَعْتُمَا، وَإِنْ رَأَيْتُمَا أَنْ تُفَرِّقَا فَرَّقْتُمَا، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى الْمَرْأَةِ، وَقَالَ: أَرَضِيتِ بِمَا حَكَمَا؟، قَالَتْ: نَعَمْ قَدْ رَضِيتُ بِكِتَابِ اللَّهِ عَلَيَّ وَلِيَّ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى الرَّجُلِ، فَقَالَ: قَدْ رَضِيتَ بِمَا حَكَمَا، قَالَ: لا وَلَكِنِّي أَرْضَى أَنْ يَجْمَعَا، وَلا أَرْضَى أَنْ يُفَرِّقَا، فَقَالَ لَهُ: كَذَبْتَ وَاللَّهِ لا تَبْرَحُ حَتَّى تَرْضَى بِمِثْلِ الَّذِي رَضِيَتْ بِهِ " ."

EnglishUnverified translation

Ubaidah narrates: A man and a woman came to the service of Sayyiduna Ali (RA) and there were some people with them. When Sayyidna Ali (RA) appointed the two as arbitrators, he said: Wait now, I will tell you what is required of you. Do you know what is required of you? Sayyiduna Ali (RA) turned to the woman and said: Will you agree with what these two decide? The woman replied, "Yes, I agree with the decision of Allah's book regarding what is imposed on me and what I get." Then Sayyiduna Ali turned to the man and said, "Will you agree with what these two arbitrators decide?" He replied no, if they decide to keep both of them together, then I agree, and if they decide to separate, then I will not agree, then Sayyiduna Ali (RA) said to him, you have said wrong: By Allah, you will have to agree in the same way as this woman is agreeing to her.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبیدہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص اور ایک عورت سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے ان کے ساتھ کچھ لوگ بھی تھے، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دولوگوں کو ثالث مقرر کیا تو فرمایا: ابھی ٹھہرو میں تمہیں یہ بتادوں کہ تم پر لازم کیا ہے، کیا تم یہ بات جانتے ہو کہ تم پر کیا بات لازم ہے تم پر یہ لازم ہے کہ اگر تم دونوں یہ مناسب سمجھو کہ یہ دونوں میاں بیوی اکٹھے رہیں تو تم ان کے اکٹھے رہنے کا فیصلہ دو، اگر تم یہ مناسب سمجھو کہ ان دونوں میں علیحدگی کروادی جائے تو تم ان میں علیحدگی کروا دینا، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ عورت کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: یہ دونوں جو فیصلہ کریں گے تم اس پر راضی ہوگی؟ اس عورت نے جواب دیا جی ہاں مجھ پر جو عائد ہوتا ہے اور مجھے جو ملے گا میں اس کے بارے میں اللہ کی کتاب کے فیصلے پر راضی ہوں، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ مرد کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا یہ دونوں ثالث جو فیصلہ کریں گے تم اس پر راضی ہو گے؟ اس نے جواب دیا نہیں، اگر یہ دونوں اکٹھے رکھنے کا فیصلہ کریں گے تو میں راضی ہوں، اور اگر یہ علیحدگی کا فیصلہ کریں گے تو میں راضی نہیں ہوں گا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا تم نے غلط کہا: ہے اللہ کی قسم تمہیں بھی اسی طرح راضی ہوناپڑے گا جس طرح یہ عورت اس پر راضی ہے۔

3780

Sunan al-Daraqutni #3780

Sahih

نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي مَسَرَّةَ ، نَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: خَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى، وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ، قَالَ: وَمَنْ أَعُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: امْرَأَتُكَ تَقُولُ: أَطْعِمْنِي وَإِلا فَارِقْنِي، خَادِمُكَ يَقُولُ: أَطْعِمْنِي وَاسْتَعْمِلْنِي، وَلَدُكَ يَقُولُ: إِلَى مَنْ تَتْرُكُنِي؟ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Huraira (may Allah be pleased with him) narrates this saying of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him): The best charity is that which is given in the world of prosperity (i.e., after giving charity, the person himself is not poor) and the upper hand is better than the lower hand. The narrator narrates: I said, O Messenger of Allah! Who is my guardian? The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, "Your wife who says, "Give me something to eat, otherwise divorce me."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: سب سے بہترین صدقہ وہ ہے جو خوشحالی کے عالم میں دیا جائے (یعنی صدقہ دینے کے بعد آدمی خود تنگ دست نہ ہو) اور اوپروالاہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے) تم اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہوئے) اس سے آغاز کرو جو تمہارے زیرکفالت ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی یارسول اللہ! میرے زیرکفالت کون ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تمہاری بیوی جو یہ کہے گی تم مجھے کھانے کے لیے دو، ورنہ مجھ سے علیحدگی اختیار کرلو، تمہا اغلام جو یہ کہے گا پہلے مجھے کھانے کے لیے دو پھر مجھ سے کام لینا، اور تمہاری اولاد جو یہ کہے گی تم مجھے کس کے آسرے پر چھوڑ کر جا رہے ہو۔

3781

Sunan al-Daraqutni #3781

Da'if

نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَطَرٍ ، نَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْمَرْأَةُ تَقُولُ لِزَوْجِهَا: أَطْعِمْنِي أَوْ طَلِّقْنِي، وَيَقُولُ عَبْدُهُ: أَطْعِمْنِي وَاسْتَعْمِلْنِي، وَيَقُولُ وَلَدُهُ: إِلَى مَنْ تَكِلُنَا؟ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Huraira (may Allah be pleased with him) narrates this saying of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him): A woman will say to her husband: Give me food, otherwise divorce me. The man's slave will say: First, give me food, then take work from me, and the children will say: To whom are you leaving me?

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: عورت اپنے شوہر سے یہ کہے گی: تم مجھے کھانے کے لیے دو، ورنہ مجھے طلاق دے دو، آدمی کا غلام یہ کہے گا:، پہلے تم مجھے کھانے کے لیے دو پھر مجھ سے کام لینا، اور اولاد یہ کہے گی تم مجھے کس کے آسرے پر چھوڑ رہے ہو؟۔

3782

Sunan al-Daraqutni #3782

قَالَ: وَنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،،أَنَّهُ قَالَ فِي الرَّجُلِ يَعْجِزُ عَنْ نَفَقَةِ امْرَأَتِهِ، قَالَ: إِنْ عَجَزَ فُرِّقَ بَيْنَهُمَا " ."

EnglishUnverified translation

Saeed bin Musaib says about a person who is unable to pay the expenses of his wife, he says: If that person is unable to pay the khach, then the husband and wife will be separated.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعید بن مسیب ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنی بیوی کا خرچ ادا کرنے کے قابل نہ رہے وہ فرماتے ہیں: اگر وہ شخص خڑچ ادا کرنے کے قابل نہ رہے تو ان میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروادی جائے گی۔

3783

Sunan al-Daraqutni #3783

نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ، وَنا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالُوا: نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَزَّازُ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَاوَرْدِيُّ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، فِي الرَّجُلِ لا يَجِدُ مَا يُنْفِقُ عَلَى امْرَأَتِهِ، قَالَ: يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا " ،."

EnglishUnverified translation

Saeed bin Musayyib says about a person who is unable to pay his wife's expenses: Separation will be made between these husband and wife.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعید بن مسیب ایسے شخص جو اپنی بیوی کا خرچ ادا کرنے کے قابل نہ رہے اس کے بارے میں فرماتے ہیں: ان میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروادی جائے گی۔

3784

Sunan al-Daraqutni #3784

Da'if

نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ، وَعَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالُوا: نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَزَّازُ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ.

EnglishUnverified translation

The same has been narrated from the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) on the authority of Sayyidina Abu Huraira.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی کی مانند منقول ہے۔

3785

Sunan al-Daraqutni #3785

نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ بُهْلُولٍ ، قَالَ: قِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ: يُزَوِّجُ الرَّجُلُ كَرِيمَتَهُ مِنْ ذِي الدِّينِ إِذَا لَمْ يَكُنْ فِي الْحَسَبِ مِثْلُهُ؟ قَالَ: حَدَّثَنِي مِسْعَرٌ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : لأَمْنَعَنَّ تَزَوُّجَ ذَوَاتِ الأَحْسَابِ، إِلا مِنَ الأَكْفَاءِ " ."

EnglishUnverified translation

Ishaq bin Bahlul says: He said to Abdullah bin Dawud: If a man does not find a relation of the same family for a girl under his care, should he marry her to a pious person (of a lesser family)? So he replied, Sayyiduna Umar (RA) says: I will allow women from good families to marry only in the same family.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

اسحاق بن بہلول فرماتے ہیں: عبداللہ بن داؤد سے کہا: گیا: اگر آدمی کو اپنی زیر پرورش لڑکی کے لیے ہم پلہ خاندان کا رشتہ نہیں ملتا تو کیا وہ اس کی شادی (کم تر خاندان) کے دین دار شخص سے کروادے؟ تو انہوں نے جواب دیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں اچھے خاندانوں کی خواتین کی صرف ہم پہلہ خاندان میں شادی کی اجازت دوں گا۔

3786

Sunan al-Daraqutni #3786

Da'if

نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا عُمَرُ بْنُ أَبِي الرُّطَيْلِ ، نَا صَالِحُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اخْتَارُوا لِنُطَفِكُمُ الْمَوَاضِعَ الصَّالِحَةَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: Take righteous places (i.e. righteous wives) for your sperm.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے نطفے کے لیے صالح مقامات (یعنی نیک بیویاں) اختیار کرو۔

3787

Sunan al-Daraqutni #3787

Da'if

نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ مَاهَانَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ ، نَا أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: انْكِحُوا إِلَى الأَكْفَاءِ وَأَنْكِحُوهُمْ، وَاخْتَارُوا لِنُطَفِكُمْ، وَإِيَّاكُمْ وَالزَّنْجَ فَإِنَّهُ خَلْقٌ مُشَوَّهٌ " ، قَالَ تَابَعَهُ الْحَارِثُ بْنُ عِمْرَانَ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, “Get married in Kufu and get them married, take (righteous wives) for your sperm, and avoid Abyssinians, because their outward appearance is not good.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کفو میں نکاح کرو اور ان کا نکاح کرواؤ، اپنے نطفے کے لیے (صالح بیویاں) اختیار کرو، اور حبشیوں سے اجتناب کرو، کیونکہ ان کی ظاہری ئیبت اچھی نہیں ہوتی۔

3788

Sunan al-Daraqutni #3788

Da'if

نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، نَا الْحَارِثُ بْنُ عِمْرَانَ الْجَعْفَرِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَخَيَّرُوا لِنُطَفِكُمْ لا تَضَعُوهَا إِلا فِي الأَكْفَاءِ " ، قَالَ الأَشَجُّ: " تَخَيَّرُوا لِنُطَفِكُمْ، وَأَنْكِحُوا الأَكْفَاءَ، وَأَنْكِحُوا إِلَيْهِمْ "."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: Take the best (i.e. good wives) for your sperm and keep it only in Kafu. A narrator named Ashaj has narrated these words: Take the best (i.e. good wives) for your offspring and marry them in Kafu, and marry them (the Kafu).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے نطفے کے لیے بہترین (یعنی نیک بیویاں) اختیار کرو اور اسے صرف کفو میں رکھو۔ اشج نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: اپنے نطفے کے لیے بہترین (یعنی نیک بیویاں) اختیار کرو اور کفو میں نکاح کرو، اور ان (کفو والوں) کے ساتھ نکاح کرواؤ۔

3789

Sunan al-Daraqutni #3789

نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْغَزِّيُّ، نَا الْفِرْيَابِيُّ، نَا سُفْيَانُ، قَالَ: الْكُفْؤُ فِي الْحَسَبِ وَالدِّينِ " ."

EnglishUnverified translation

Sufyan says: Kafu will be considered according to customs and religion.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سفیان کہتے ہیں: حسب اور دین میں کفو کا اعتبار کیا جائے گا۔