Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 21 · Chapter 1

Rare Narrations

بَابُباب

18 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

3746

Sunan al-Daraqutni #3746

Da'if

نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمٍ الْبَاهِلِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَيَّانَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَرَّرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ مَالِكِ ، وَخُصَيْفٍ ، وَعَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ وَقَعَ عَلَى امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ فَلْيَتَصَدَّقْ بِدِينَارٍ أَوْ بِنِصْفِ دِينَارٍ " ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اپنی بیوی کے حیض کے دوران اس کے ساتھ صحبت کرلیتا ہے وہ ایک دینار (راوی کو شک ہے شاید) نصف دینار صدقہ کرے۔

3747

Sunan al-Daraqutni #3747

Da'if

نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ الْقَطَّانُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ الْقَنْطَرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الرَّمْلِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الصَّلْتِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، وَعَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ ، وَخُصَيْفٍ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَتَى امْرَأَتَهُ فِي الدَّمِ فَعَلَيْهِ دِينَارٌ، وَفِي الصُّفْرَةِ نِصْفُ دِينَارٍ " ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنی بیوی کے ساتھ اس وقت صحبت کرے جب اس کا (حیض کا) خون (خارج ہورہاہو) اس پر ایک دینار (صدقہ کرنا) لازم ہوگا اور (اگر) زرد (مواد خارج ہورہا ہو) تو نصف دینار (صدقہ کرنا) لازم ہوگا۔

3748

Sunan al-Daraqutni #3748

Da'if

نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُوسَى ، نَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِذَا كَانَ الدَّمُ عَبِيطًا فَلْيَتَصَدَّقْ بِدِينَارٍ، وَإِنْ كَانَ صُفْرَةً فَبِنِصْفِ دِينَارٍ " ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اپنی بیوی کے ساتھ اس وقت صحبت کرے جب اس کا (حیض کا) عبیط (گہرے سرخ رنگ کا مواد خارج ہورہاہو) اس پر ایک دینار (صدقہ کرنا) لازم ہوگا اور (اگر) زرد (مواد خارج ہورہاہو) تو نصف دینار (صدقہ کرنا) لازم ہوگا۔

3749

Sunan al-Daraqutni #3749

Da'if

نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أنا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ جُرَيْجٍ الْمَكِّيِّ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْبَصْرِيِّ ،،أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ مِقْسَمًا مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ الْوَاطِئَ فِي الْعِرَاكِ بِصَدَقَةٍ دِينَارٍ، وَإِنْ وَطِئَهَا بَعْدَ أَنْ تَطْهُرَ وَلَمْ تَغْتَسِلْ بِصَدَقَةٍ نِصْفِ دِينَارٍ " ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: (عورت کے) حیض کے دوران صحبت کرنے والے شخص (کے لیے) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دینار صدقہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کوئی شخص عورت کے پاک ہوجانے کے بعد اور غسل کرنے سے پہلے عورت کے ساتھ صحبت کرلے، تو اسے نصف دینار صدقہ کرنا ہوگا۔

3750

Sunan al-Daraqutni #3750

نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ، قَالا: نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: اسْتَحْيُوا فَإِنَّ اللَّهَ لا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ، لا يَحِلُّ مَأْتَاكَ النِّسَاءَ فِي حُشُوشِهِنَّ " ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: تم حیاء کرتے رہو، بیشک اللہ تعالیٰ ٰ حق بات (بیان کرنے) سے حیاء نہیں کرتا خواتین کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرنا جائز نہیں ہے۔

3751

Sunan al-Daraqutni #3751

نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، عَنِ ابْنِ مَوْهَبٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهُ كَانَ لَهَا غُلامٌ وَجَارِيَةٌ فَأَرَادَتْ عِتْقَهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ابْدَئِي بِالْغُلامِ " ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں منقول ہے: ان کا ایک غلام اور ایک کنیز تھے، سیدہ عائشہ نے انہیں آزاد کرنے کا ارادہ کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پہلے غلام کو آزاد کرو۔

3752

Sunan al-Daraqutni #3752

نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ سُهَيْلٍ الأَعْرَجُ ، وَنا حُسَيْنٌ ، نَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالا: نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا كَانَ لَهَا غُلامٌ وَجَارِيَةٌ زَوْجٌ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُعْتِقَهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنْ أَعْتَقْتِهِمَا فَابْدَئِي بِالرَّجُلِ قَبْلَ الْمَرْأَةِ " ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں منقول ہے ان کا ایک غلام اور ایک کنیز تھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یارسول اللہ میں انہیں آزاد کرنا چاہتی ہوں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر تم ان دونوں کو آزاد کرنا چاہتی ہو تو عورت سے پہلے مرد کو آزاد کرو۔

3753

Sunan al-Daraqutni #3753

Sahih

نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، قَالا: أنا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِبَرِيرَةَ: إِنْ شِئْتِ أَنْ تَستَقَرِّي تَحْتَ هَذَا الْعَبْدِ، وَإِنْ شِئْتِ فَارِقْتِيهِ فَفَارَقَتْهُ " ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بریرہ سے فرمایا: اگر تم اس غلام کی بیوی رہنا چاہتی ہو تو ٹھیک ہے اور اگر تم اس سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتی ہو تو (تو بھی تمہاری مرضی ہے) بریرہ نے اس سے علیحدگی اختیار کرلی۔

3754

Sunan al-Daraqutni #3754

Sahih

نَا نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا أَبُو مُوسَى ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، بِإِسْنَادِهِ، قَالَتْ: وَكَانَتْ تَحْتَ عَبْدٍ فَلَمَّا أَعْتَقْتُهَا، قَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنْ شِئْتِ أَنْ تَمْكُثِي تَحْتَ هَذَا الْعَبْدِ، وَإِنْ شِئْتِ أَنْ تُفَارِقِيهِ فَارَقْتِهِ " ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: وہ (بریرہ) ایک غلام کی بیوی تھی، جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسے آزاد کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا اگر تم چاہو اس غلام کی بیوی رہو اور اگر چاہو تو اسے علیحدگی اختیار کرلو۔

3755

Sunan al-Daraqutni #3755

Sahih

ثنا أَخُو زُبَيْرٍ ، نَا يُوسُفُ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، وَأَبُو أُسَامَةَ ، قَالا: ثنا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ نَحْوَهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اخْتَارِي إِنْ رَضِيتِ أَنْ تَكُونِي تَحْتَ هَذَا الْعَبْدِ وَإِنْ شِئْتِ فَارِقْتِيهِ " ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: اگر تم اس غلام کی بیوی رہنے پر راضی ہوتوا سے اختیار کرلو اگر تم چاہو تو اس سے علیحدگی اختیار کرلو۔

3756

Sunan al-Daraqutni #3756

Sahih

نَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَنْدَوَيْهِ حَبْشُونَ الْبُنْدَارُ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا جَرِيرٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: وَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ زَوْجُهَا عَبْدًا، وَلَوْ كَانَ زَوْجُهَا حُرًّا مَا خَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے (یعنی سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہ کو) اختیار دیا تھا، اس کا شوہر غلام تھا (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں) اگر اس کا شوہر آزاد شخص ہوتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے اختیار نہ دیتے۔

3757

Sunan al-Daraqutni #3757

Sahih

نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، نَا عَمِّي ، نَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، وَالزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَتْ بَرِيرَةُ عِنْدَ عَبْدٍ فَأُعْتِقَتْ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْرَهَا بِيَدِهَا " ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بریرہ ایک غلام کی بیوی تھی، جب اسے (سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہ کو) آزاد کیا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس (بریرہ رضی اللہ عنہ) کی ذات کے بارے میں اسے اختیار دیا۔

3758

Sunan al-Daraqutni #3758

Sahih

نَا نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ مُجَاهِدٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، صَاحِبُ أَبِي صَخْرَةَ، وَغَيْرُهُمَا، قَالُوا: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَيُّوبَ الْمَخْرَمِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، نَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ زَوْجُ بَرِيرَةَ مَمْلُوكًا لآلِ أَبِي أَحْمَدَ " ، لَفْظُ ابْنِ مُجَاهِدٍ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بریرہ کا شوہر آل ابو أحمد کا غلام تھا۔

3759

Sunan al-Daraqutni #3759

Sahih

ثنا ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ حُرًّا يَوْمَ أُعْتِقَتْ " ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب بریرہ کو آزاد کیا گیا تو اس وقت اس کا شوہر آزاد شخص تھا۔

3760

Sunan al-Daraqutni #3760

Sahih

نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ خَرَّزَاذَ ، حَدَّثَنِي أَبُو الأَصْبَغِ الْحَرَّانِيُّ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِبَرِيرَةَ: اذْهَبِي فَقَدْ عُتِقَ مَعَكِ بَضْعُكِ " ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بریرہ سے یہ فرمایا تم جاؤ، تمہارے ساتھ تمہاری شرمگاہ بھی آزاد ہوگئی ہے۔

3761

Sunan al-Daraqutni #3761

Sahih

نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الزُّهْرِيُّ ، وَهِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، كِلاهُمَا حَدَّثَنِي عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَتْ بَرِيرَةُ عِنْدَ عَبْدٍ فَعُتِقَتْ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْرَهَا بِيَدِهَا " ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بریرہ ایک غلام کی بیوی تھی وہ آزاد ہوگئی تو نبی کرم نے اس کی ذات کے بارے میں اسے اختیار دیا۔

3762

Sunan al-Daraqutni #3762

Sahih

نَا نَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا بُنْدَارٌ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، وَرَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ زَوْجُ بَرِيرَةَ عَبْدًا " ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بریرہ کا شوہر غلام تھا۔

3763

Sunan al-Daraqutni #3763

Sahih

نَا نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْرَمِيُّ ، نَا أَبُو هِشَامٍ الْمَخْزُومِيُّ ، نَا وُهَيْبٌ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا " ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بریرہ کا شوہر غلام تھا۔