Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 2 · Chapter 6

Menstruation

بَابُ جَوَازِ التَّيَمُّمِ لِصَاحِبِ الْجَرَّاحِ مَعَ اسْتِعْمَالِ الْمَاءِ وَتَعْصِيبِ الْجَرْحِباب: زخمی شخص کے لیے پانی استعمال کرنے اور زخم پر متی کے ہمراہ، تیمم کا جائز ہونا

9 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

728

Sunan al-Daraqutni #728

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ رَجُلَيْنِ أَصَابَتْهُمَا جَنَابَةٌ فَتَيَمَّمَا نَحْوَهُ، وَلَمْ يَذْكُرْ أَبَا سَعِيدٍ.

EnglishUnverified translation

On the authority of Abdullah bin Mubarak, Ata bin Yasar narrates: Both of these men were given janabat. Both of them performed Tayammum, Sayyiduna Abu Saeed Khudri (RA) is not mentioned in this hadith.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبداللہ بن مبارک کے حوالے سے منقول ہے، عطاء بن یسار یہ بیان کرتے ہیں: ان دونوں آدمیوں کو جنابت لاحق ہوئی تھی۔ ان دونوں نے تیمم کیا، اس روایت میں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کا تذکرہ نہیں ہے۔

729

Sunan al-Daraqutni #729

Da'if

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ لَفْظًا فِي كِتَابِ النَّاسِخِ وَالْمَنْسُوخِ، نا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَلَبِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ خُرَيْقٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: خَرَجْنَا فِي سَفَرٍ فَأَصَابَ رَجُلا مِنَّا حَجَرٌ فَشَجَّهُ فِي رَأْسِهِ، ثُمَّ احْتَلَمَ . فَسَأَلَ أَصْحَابَهُ هَلْ تَجِدُونَ فِيَّ رُخْصَةً فِي التَّيَمُّمِ؟ قَالُوا: مَا نَجْدُ لَكَ رُخْصَةً وَأَنْتَ تَقْدِرُ عَلَى الْمَاءِ، فَاغْتَسَلَ فَمَاتَ، فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أُخْبِرَ بِذَلِكَ، فَقَالَ: قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ، أَلا سَأَلُوا إِذَا لَمْ يَعْلَمُوا فَإِنَّمَا شِفَاءُ الْعِيِّ السُّؤَالُ، إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيهِ أَنْ يَتَيَمَّمَ وَيَعْصِرَ أَوْ يَعْصِبَ عَلَى جَرْحِهِ ثُمَّ يَمْسَحَ عَلَيْهِ وَيَغْسِلَ سَائِرَ جَسَدِهِ " . شَكَّ مُوسَى، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذِهِ سُنَّةٌ تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ مَكَّةَ، وَحَمَلَهَا أَهْلُ الْجَزِيرَةِ . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ جَابِرٍ، غَيْرُ الزُّبَيْرِ بْنِ خُرَيْقٍ وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَخَالَفَهُ الأَوْزَاعِيُّ، فَرَوَاهُ عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ وَاخْتُلِفَ عَلَى الأَوْزَاعِيِّ، فَقِيلَ عَنْهُ عَنْ عَطَاءٍ، وَقِيلَ عَنْهُ بَلَغَنِي عَنْ عَطَاءٍ، وَأَرْسَلَ الأَوْزَاعِيُّ آخِرَهُ عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ الصَّوَابُ، وَقَالَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ: سَأَلْتُ أَبِي، وَأَبَا زُرْعَةَ عَنْهُ، فَقَالا: رَوَاهُ ابْنُ أَبِي الْعِشْرِينَ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ وَأَسْنَدَ الْحَدِيثَ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Jabir Radiyallahu Anhu narrates: Once we set out on a journey. One of us was hit by a stone which injured his head and then he got concussion. He inquired of his companions: "Do you think I need to perform tayammum?" The Companions replied: "When you are able to use water, there is no leave for you with us." The person took a bath and died. We came to the service of the Holy Prophet. When you were told about it, the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: "These people killed him. May Allah destroy them. Why did they not inquire when they did not know, the healing of a sick person in questioning. It was enough for that person that he would perform tayammum (bandage) and (the narrator doubts perhaps these are the words) bandage his wound and anoint it and wash the rest of his body." The narrator named Musa is in doubt here. Shaykh Abu Bakr states: The people of Makkah are unique in narrating this tradition and the people of Al-Jazira transmitted it. He has not narrated it from Sayyidina Jabir regarding Ata. This tradition is only narrated by a narrator named Zubair and is not authentic. Imam Uza'i has narrated a hadith to the contrary, which is narrated from Sayyidna Abdullah regarding Ata. There is also a difference of opinion in quoting from Imam Uza'i. According to one tradition, it was narrated from Ata, and according to another tradition, it was narrated from him: "I have come to know this regarding Ata." And Imam Uza'i has quoted the last part of it from the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) regarding Ata as a transmitted tradition, and this is correct. Ibn Abi Hatim narrates: I asked my father and a narrator named Shaykh Abi Zariyah about it, and they both replied: This hadith was narrated by Ibn al-Ashireen, on the authority of Uza'i, on the authority of Ismail, on the authority of Ata, on the authority of Sayyiduna Abdullah bin Abbas, may God be pleased with him. These gentlemen have quoted it as an authentic tradition.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم سفر پر روانہ ہوئے۔ ہم میں سے ایک شخص کو پتھر لگا جس نے اس کے سر کو زخمی کر دیا پھر اس شخص کو احتلام ہو گیا۔ اس نے اپنے ساتھیوں سے دریافت کیا: ”کیا آپ سمجھتے ہیں مجھے تیمم کرنے کی ضرورت ہے؟“ ساتھیوں نے جواب دیا: ”جب تم پانی کے استعمال پر قادر ہو تو ہمارے نزدیک تمہارے لیے رخصت نہیں ہوگی۔“ اس شخص نے غسل کیا تو اس کا انتقال ہو گیا۔ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ کو اس کے بارے میں بتایا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان لوگوں نے اسے مار دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو برباد کرے۔ جب انہیں علم نہیں تھا تو انہوں نے دریافت کیوں نہیں کیا، بیمار شخص کی شفاء سوال کرنے میں ہے۔ اس شخص کے لیے اتنا کافی تھا کہ وہ تیمم کر لیتا (پٹی باندھ) لیتا اور (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اپنے زخم پر پٹی لپیٹ لیتا اور اس پر مسح کر لیتا اور باقی جسم کو دھو لیتا۔“ یہاں پر شک موسیٰ نامی راوی کو ہے۔ شیخ ابوبکر بیان کرتے ہیں: اس روایت کو نقل کرنے میں اہل مکہ منفرد ہیں اور اہل جزیرہ نے اسے محمول کیا ہے۔ انہوں نے اسے عطاء کے حوالے سے سیدنا جابر سے روایت نہیں کیا ہے۔ اس روایت کو صرف زبیر نامی راوی نے نقل کیا ہے اور مستند نہیں ہے۔ امام اوزاعی نے اس کے برعکس روایت نقل کی ہے جو عطاء کے حوالے سے سیدنا عبداللہ سے منقول ہے۔ امام اوزاعی سے نقل کرنے میں بھی اختلاف کیا گیا ہے۔ ایک روایت کے مطابق یہ عطاء سے منقول ہے اور ایک روایت کے مطابق ان سے یہ بات منقول ہے: ”مجھے عطاء کے حوالے سے یہ بات پتا چلی ہے۔“ اور امام اوزاعی نے اس کے آخری حصے کو مرسل روایت کے طور پر عطاء کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے اور یہی درست ہے۔ ابن ابی حاتم بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد اور شیخ ابی زرعہ نامی راوی سے اس کے بارے میں دریافت کیا تو ان دونوں نے اس بات کا جواب دیا: اس روایت کو ابن العشیرین، اوزاعی کے حوالے سے، اسماعیل کے حوالے سے، عطاء کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا ہے۔ ان حضرات نے اسے مستند روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔

730

Sunan al-Daraqutni #730

Da'if

قُرِئَ عَلَى أَبِي الْقَاسِمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الَّعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمُ الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، نا هِقْلُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : إِنَّ رَجُلا أَصَابَتْهُ جِرَاحَةٌ عَلَى عَهْدِ ِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ فَاسْتَفْتَى، فَأُفْتِيَ بِالْغُسْلِ، فَاغْتَسَلَ فَمَاتَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ، أَلَمْ يَكُنْ شِفَاءُ الْعِيِّ السُّؤَالُ؟ " . قَالَ عَطَاءٌ: فَبَلَغَنِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ بَعْدُ، فَقَالَ: " لَوْ غَسَلَ جَسَدَهُ وَتَرَكَ رَأْسَهُ حَيْثُ أَصَابَتْهُ الْجِرَاحُ أَجْزَاءَهُ " ."

EnglishUnverified translation

Ata narrates: Sayyiduna Abdullah bin Abbas (RA) narrated this: A person was wounded during the time of the Holy Prophet (SAW). He was embarrassed. When he discovered the problem, he was told that he had to take a ghusl, which he did and died. When the Prophet (PBUH) was informed about this, he (PBUH) said: "These people have killed him. May Allah destroy them. Isn't the healing of a sick person in questioning?"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عطاء بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بات بیان کی ہے: ایک شخص کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں زخم لگ گیا۔ اسے جنابت لاحق ہوئی۔ اس نے مسئلہ دریافت کیا تو اسے بتایا گیا کہ اسے غسل کرنا ہوگا، اس نے غسل کیا تو اس کا انتقال ہو گیا۔ اس بات کی اطلاع نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں نے اسے مار دیا ہے۔ اللہ ان کو برباد کرے۔ کیا بیمار شخص کی شفاء سوال کرنے میں نہیں ہے۔“

731

Sunan al-Daraqutni #731

Da'if

حَدَّثَنَا الْمَحَامِلِيُّ ، نا الزَّعْفَرَانِيُّ ، نا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ .

EnglishUnverified translation

A narrator named Ata narrates that he came to know that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) was asked about this, and the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said that if the person had washed his body and left the head where the wound was, it would have been permissible for him to do so. This tradition is narrated along with another document.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عطاء نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ انہیں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر وہ شخص اپنے جسم کو دھو لیتا اور سر کو چھوڑ دیتا جہاں زخم لگا تھا تو اس طرح کرنا اس کے لیے جائز ہوتا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔

732

Sunan al-Daraqutni #732

Da'if

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو عُتْبَةَ ، نا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِنَحْوِهِ إِلَى آخِرِهِ مثل قَوْلِ هِقْلٍ.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated from the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) on the authority of Sayyiduna Abdullah bin Abbas (RA).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے۔

733

Sunan al-Daraqutni #733

Da'if

حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، وَأَبُو بَكْرِ النَّيْسَابُورِيُّ ، قَالا: نا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، أَخْبَرَنِي أبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ الأَوْزَاعِيَّ ، قَالَ: بَلَغَنِي عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يُخْبِرُ أَنَّ رَجُلا أَصَابَهُ جَرْحٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَصَابَهُ احْتِلامٌ فَأُمِرَ بِالاغْتِسَالِ فَاغْتَسَلَ فَكُزَّ فَمَاتَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ، أَلَمْ يَكُنْ شِفَاءُ الْعِيِّ السُّؤَالُ " . قَالَ عَطَاءٌ: فَبَلَغَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: " لَوْ غَسَلَ جَسَدَهُ وَتَرَكَ رَأْسَهُ حَيْثُ أَصَابَهُ الْجَرْحُ " ."

EnglishUnverified translation

Ata bin Abi Rabah narrates that he heard Sayyiduna Abdullah bin Abbas narrating that during the time of the Holy Prophet, a man was injured, then he developed a fever, so he was asked to take a bath. He took bath and died. When this was reported to the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him), he said that those people killed him. May Allah destroy these people, isn't the healing of a sick person in questioning? A narrator named Ata narrates that we came to know that when the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) was asked, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said that if the person had washed his body and left the part of his head where the wound was, it would have been correct.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص زخمی ہوگیا، پھر اسے احتلام ہوگیا، تو اسے غسل کرنے کے لیے کہا گیا۔ اس نے غسل کیا تو اس کا انتقال ہوگیا۔ جب اس بات کی اطلاع نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دی گئی تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ ان لوگوں نے اسے مار دیا۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو برباد کرے، کیا بیمار شخص کی شفا سوال کرنے میں نہیں ہے؟ عطاء نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ ہمیں اس بات کا معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر وہ شخص اپنے جسم کو دھو لیتا اور اپنے سر کے اس حصے کو چھوڑ دیتا جہاں زخم لگا ہوا تھا تو یہ درست ہوتا۔

734

Sunan al-Daraqutni #734

Da'if

حَدَّثَنَا الْفَارِسِيُّ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ .

EnglishUnverified translation

The same hadith has been narrated along with another chain of transmission on the authority of Sayyiduna Abdullah bin Abbas (may Allah be pleased with him).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے منقول ہے۔

735

Sunan al-Daraqutni #735

نا أحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، نا أبُو الْمُغِيرَةِ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: بَلَغَنِي عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، مثل حَدِيثِ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ .

EnglishUnverified translation

This same hadith has been narrated from Sayyiduna Abdullah bin Abbas (RA) along with another chain of transmission.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے۔

736

Sunan al-Daraqutni #736

Da'if

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُسْلِمٍ ، نا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يُخْبِرُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَ قَوْلِ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ . وَتَابَعَهُمَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سَمَاعَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ.

EnglishUnverified translation

The same hadith is narrated from the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) on the authority of Sayyiduna Abdullah bin Abbas (RA) along with another chain of transmission, while other narrators have also followed it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے جبکہ دیگر راویوں نے اس کی متابعت بھی کی ہے۔