Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 15 · Chapter 6

Marriage

Hadith 3247–3286

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

3247

Sunan al-Daraqutni #3247

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، حَدَّثَنِي أَبِي، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: دِيَةُ الْيَهُودِيِّ وَالنَّصْرَانِيِّ أَرْبَعَةُ آلافٍ، وَالْمَجُوسِيِّ ثَمَانُمِائَةٍ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Umar (may Allah be pleased with him) says: The diet of a Jew and a Christian will be 4,4,000 dirhams, while the diet of a Magian will be 800 dirhams.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہودی اور عیسائی کی دیت، 4، 4، ہزار درہم ہوگی، جب کہ مجوسی کی دیت آٹھ سو درہم ہوگی۔

3248

Sunan al-Daraqutni #3248

نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، نَا أَبُو مُحَمَّدٍ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ، نَا شَرِيكٌ، عَنْ ثَابِتٍ أَبِي الْمِقْدَامِ ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، كِلاهُمَا، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ " يَجْعَلُ دِيَةَ الْيَهُودِيِّ وَالنَّصْرَانِيِّ أَرْبَعَةَ آلافٍ أَرْبَعَةَ آلافٍ، وَالْمَجُوسِيِّ ثَمَانَمِائَةٍ "."

EnglishUnverified translation

Saeed bin Musayyib narrates: Sayyiduna Umar (RA) fixed the diet of a Jew and a Christian at four thousand dirhams and the diet of a Magian at eight hundred dirhams.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہودی اور عیسائی شخص کی دیت چار چار ہزار درہم اور جب کہ مجوسی کی دیت آٹھ سو درہم مقرر کی تھی۔

3249

Sunan al-Daraqutni #3249

Da'if

نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: وُجِدَ فِي قَائِمِ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كِتَابَانِ: إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عُتُوًّا فِي الأَرْضِ، رَجُلٌ ضَرَبَ غَيْرَ ضَارِبِهِ، وَرَجُلٌ قَتَلَ غَيْرَ قَاتِلِهِ، وَرَجُلٌ تَوَلَّى غَيْرَ أَهْلِ نِعْمَتِهِ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ، فَقَدْ كَفَرَ بِاللَّهِ وَبِرُسُلِهِ، لا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا وَلا عَدْلا، وَفِي الآخَرِ: الْمُؤْمِنُونَ تَتَكَافَأُ دِمَاؤُهُمْ، وَيَسْعَى بِذِمَّتِهِمْ أَدْنَاهُمْ، لا يُقْتَلُ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ، وَلا ذُو عَهْدٍ فِي عَهْدِهِ، وَلا يَتَوَارَثُ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ " ، مُخْتَصَرٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates: These two things were found in the possession of the sword of the Holy Prophet, may God bless him and grant him peace. The most disobedient person on earth is the one who kills someone other than his killer (the narrator doubts perhaps these are the words), who kills someone other than his killer, and the person who attributes himself to someone else instead of his master. Obligatory worship will not be accepted. (The second thing is this): The lives of the believers are of equal status and the protection given to them by the common person will be respected, no Muslim will be killed in exchange for an unbeliever, and no covenant (dhimmi) will be killed, and people belonging to two religions will not inherit Ekad Wasra (this tradition is short).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلوار کے قبضے میں یہ دو باتیں پائی گئی تھیں، زمین میں سب سے زیادہ نافرمان شخص وہ ہے جو اپنے مارنے والے کے علاوہ کسی دوسرے کو ماردے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جو اپنے قتل کرنے والے کے علاوہ کسی اور قتل کر دے، اور وہ شخص جو اپنے آقا کی بجائے خود کو کسی اور کی طرف منسوب کرے جو شخص ایسا کرے گا، اس نے گویا اللہ اور اس کے رسول کا انکار کیا، اللہ ایسے شخص کی کوئی فرض یانفل عبادت قبول نہیں کرے گا۔ (دوسری بات یہ ہے): اہل ایمان کی جان یکساں حیثیت کی حامل ہے اور ان کے عام فرد کی دی ہوئی پناہ کا احترام کیا جائے گا، کسی مسلمان کو کسی کافر کے بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا، اور کسی معاہد (ذمی) کو قتل نہیں کیا جائے گا اور دومذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ایکد وسرے کے وارث نہیں بنیں گے (یہ روایت مختصر ہے)۔

3250

Sunan al-Daraqutni #3250

نَا نَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ " نَهَى أَصْحَابَهُ أَنْ يَبْسُطُوا عَلَى الْخَوَارِجِ حَتَّى يُحْدِثُوا حَدَثًا، فَمَرُّوا بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ فَأَخَذُوهُ فَانْطَلَقُوا بِهِ، فَمَرُّوا عَلَى تَمْرَةٍ سَاقِطَةٍ مِنْ نَخْلَةٍ فَأَخَذَهَا بَعْضُهُمْ فَأَلْقَاهَا فِي فَمِهِ، فَقَالَ لَهُ بَعْضُهُمْ: تَمْرَةُ مُعَاهَدٍ فِيمَ اسْتَحْلَلْتَهَا؟ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَبَّابٍ: أَفَلا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَنْ هُوَ أَعْظَمُ حُرْمَةً عَلَيْكُمْ مِنْ هَذَا؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَنَا، فَقَتَلُوهُ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عَلِيًّا فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ أَنْ أَقِيدُونَا بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ، قَالُوا: كَيْفَ نَقِيدُكَ بِهِ وَكُلُّنَا قَتَلَهُ؟، قَالَ: وَكُلُّكُمْ قَتَلَهُ؟، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ أَمَرَ أَنْ يَبْسُطُوا عَلَيْهِمْ، وَقَالَ: وَاللَّهِ لا يُقْتَلُ مِنْكُمْ عَشْرَةٌ، وَلا يَنْفَلِتُ مِنْهُمْ عَشَرَةٌ، قَالُوا: فَقَتَلُوهُمْ، قَالَ: فَقَالَ: اطْلُبُوا مِنْهُمْ ذَا الثُّدَيَّةِ " ، وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) forbade his companions to be gentle with the Khawarij. They passed by Abdullah bin Khabab, so they seized him and took him and left. They passed by a date that had fallen from a tree. Abdullah bin Khabab said: Shall I not guide you to something that is more honorable for you? The people said: Yes. Abdullah bin Khabab said: I am he. Then these people killed Abdullah bin Khabab. Sayyiduna Ali, may Allah be pleased with him, was informed of this, so he sent a message to the people: Pay us the death of Abdullah bin Khabab. What is killing? Sayyiduna Ali said, Have you all killed him? They replied, Yes, then Sayyiduna Ali (RA) said Allahu Akbar: Then he ordered, (your companions) to attack these people vigorously. The narrator narrates: So Sayyidna Ali (RA) killed all these people, Sayyidna Ali (RA) ordered to find the one with protruding flesh among them. After that, the narrator has mentioned the whole incident.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں کو اس بات سے منع کیا تھا، کہ وہ خوارج کے ساتھ نرم رویہ اختیار کریں، ان لوگوں کا گزر عبداللہ بن خباب کے پاس سے ہوا تو ان لوگوں نے اسے پکڑ لیا، اور اسے لے کر روانہ ہوئے ان کا گزر ایک کھجور کے پاس سے ہواجودرخت سے نیچے گری ہوئی تھی ان میں سے ایک شخص نے کھجور اٹھا کر منہ میں ڈال لی تو دوسرے شخص نے اسے کہا:، تم نے معاہد کی کھجور کھالی، تم نے کس بنیاد پر اسے حلال قرار دیا، تو عبداللہ بن خباب نے کہا:، کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں جو تمہارے لیے اس سے زیادہ قابل احترام ہے، لوگوں نے کہا: جی ہاں تو عبداللہ بن خباب نے کہا: میں وہ ہوں، پھر ان لوگوں نے عبداللہ بن خباب کو قتل کردیا، اس بات کی اطلاع سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ملی تو انہوں نے لوگوں کو پیغام بھیجا تم ہمیں عبداللہ بن خباب کی دیت ادا کرو، تو انہوں نے جواب دیاہم اس کی دیت آپ کو کی سے ادا کریں، جبکہ ہم میں سے ہر ایک شخص نے اسے قتل کیا ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیا تم سب لوگوں نے اسے قتل کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا، جی ہاں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اللہ اکبر کہا:، پھر آپ نے یہ حکم دیا، (کہ آپ کے ساتھی) ان لوگوں پر بھرپور حملہ کردیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ کی قسم تم میں سے دس افراد بھی شہید نہیں ہوں گے اور ان میں سے دس افراد بھی زندہ نہیں بچے گے۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سب لوگوں کو قتل کروادیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے حکم دیا ان میں ابھرے ہوئے گوشت والے کو تلاش کرو۔ اس کے بعد راوی نے پوراواقعہ ذکر کیا ہے۔

3251

Sunan al-Daraqutni #3251

نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْحِمْيَرِيُّ ، نَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ الْعَدَوِيِّ ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ النَّهْرَوَانِ كُنَّا مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ دُونَ النَّهَرِ، فَجَاءَتِ الْحَرُورِيَّةُ حَتَّى نَزَلُوا مِنْ وَرَائِهِ، قَالَ عَلِيٌّ: لا تُحَرِّكُوهُمْ حَتَّى يُحْدِثُوا حَدَثًا، فَانْطَلَقُوا إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ، فَقَالُوا: حَدِّثْنَا حَدِيثًا حَدَّثَكَ بِهِ أَبُوكَ سَمِعَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: حَدَّثَنِي: تَكُونُ فِتْنَةٌ الْقَاعِدُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْقَائِمِ، وَالْقَائِمُ خَيْرٌ مِنَ السَّاعِي، فَقَدَّمُوهُ إِلَى النَّهَرِ فَذَبَحُوهُ كَمَا تُذْبَحُ الشَّاةُ، فَأُتِيَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأُخْبِرَ، فَقَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، نَادُوهُمْ أَنْ أَخْرِجُوا إِلَيْنَا قَاتَلَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ، فَقَالُوا: كُلُّنَا قَتَلَهُ، ثَلاثَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لأَصْحَابِهِ: دُونَكُمُ الْقَوْمُ، فَمَا لَبِثَ أَنْ قَتَلَهُمُ عَلِيٌّ وَأَصْحَابُهُ ، وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ."

EnglishUnverified translation

Abu Huws narrates: On the day of the battle of Nahrwan, we were with Sayyidna Ali bin Abu Talib (RA) on one side of the canal, while foreigners came and camped on the other side of the canal. If you heard, Abdullah bin Khabab said, My father narrated this hadith to me. He heard the Prophet, may God bless him and grant him peace, say: "Such a trial will come. A sitting person will be better than a standing one, and a standing person will be better than a running one." So they said: Allah said: Call them loudly and tell them to send the killer of Abdullah bin Khabab to us. In response, these people said three times: We have all killed them. Then Sayyiduna Ali (RA) said to his companions: Now attack them. The narrator narrates: After that Sayyiduna Ali and his companions killed those people. The narrator narrates.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابواحوص بیان کرتے ہیں: جنگ نہروان کے دن ہم لوگ نہر کے ایک طرف سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھے، اسی دوران خارجی آئے اور انہوں نے نہر کے دوسری طرف پڑاؤ کیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے انہیں متحرک نہیں کرنا جب تک وہ خود کوئی غلطی نہ کریں، وہ لوگ عبداللہ بن خباب کے پاس آئے اور بولے: آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیں جو آپ کے والد نے آپ کو سنائی ہو، جو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبانی سنی ہو تو عبداللہ بن خباب نے بتایا میرے والد نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ایسا فتنہ آئے گا ??س میں بیٹھا ہواشخص کھڑے ہوئے سے بہتر ہوگا اور کھڑا ہواشخص دوڑنے والے سے بہتر ہوگا (راوی بیان کرتے ہیں) وہ لوگ (یعنی خارجی لوگ) انہیں (یعنی عبداللہ بن خباب کو) دریا کے کنارے لے گئے اور انہیں اس طرح ذبح کردیا جس طرح بکری کو ذبح کیا جاتا ہے اس کی اطلاع سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ملی تو انہوں نے اللہ کہا: اور فرمایا انہیں بلند آواز میں پکارو یہ کہو کہ وہ عبداللہ بن خباب کے قاتل کو ہماری طرف بھیج دیں تو ان لوگوں نے جواب میں تین مرتبہ یہ کہا: ہم سب نے انہیں قتل کیا ہے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا: اب ان پر حملہ کردو۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے ان لوگوں کو قتل کردیا راوی بیان کرتے ہیں اس کے بعد (روایت نقل کرنے والے نے) باقی روایت نقل کی ہے۔

3252

Sunan al-Daraqutni #3252

Da'if

نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا السَّرِيُّ بْنُ سَهْلٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رُشَيْدٍ ، نَا عُثْمَانُ الْبُرِّيُّ ، عَنْ جُوَيْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لا يُقْتَلُ حُرٌّ بِعَبْدٍ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ibn Abbas (RA) narrates: The Prophet (PBUH) said: A free person will not be killed in exchange for a slave.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: آزاد شخص کو کسی غلام کے بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا۔

3253

Sunan al-Daraqutni #3253

Da'if

نَا نَا ابْنُ الْجُنَيْدِ ، نَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ ، نَا لَيْثٌ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ ، وَابْنُ مَسْعُودٍ : إِذَا قَتَلَ الْحُرُّ الْعَبْدَ مُتَعَمِّدًا فَهُوَ قَوَدُهُ ، لا تَقُومُ بِهِ حَجَّةٌ، لأَنَّهُ مُرْسَلٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Ali (may Allah be pleased with him) and Sayyidna Abdullah bin Mas’ud (may Allah be pleased with him) say: When a free person kills a slave as a premeditated murder, then qisas will not be taken, but the dowry shall be paid. (Imam Darqutni (may God have mercy on him) says:) This hadith cannot be presented as evidence, because it, the Messenger, is.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں: جب کوئی آزاد شخص کسی غلام کو قتل عمد کے طور پر قتل کر دے تو اس (صورت میں قصاص نہیں لیا جائے گا) بلکہ دیت ادا کی جائے گی۔ (امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں:) اس روایت کو دلیل کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ یہ، مرسل، ہے۔

3254

Sunan al-Daraqutni #3254

نا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو السَّائِبِ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ : مِنَ السُّنَّةِ أَنْ لا يُقْتَلَ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ، وَمِنَ السُّنَّةِ أَنْ لا يُقْتَلَ حُرٌّ بِعَبْدٍ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) says: The Sunnah (injunction) is: A Muslim should not be killed in exchange for an infidel, the Sunnah (injunction) is that a free person should not be killed in exchange for a slave.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سنت (کا حکم) یہ ہے: کسی کافر کے بدلہ میں مسلمان کو قتل نہ کیا جائے، سنت (کا حکم) یہ ہے کسی غلام کے بدلے میں آزاد شخص کو قتل نہ کیا جائے۔

3255

Sunan al-Daraqutni #3255

Da'if

نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ، نَا أَبُو أَحْمَدَ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ اللَّهُ عَنْهُمَا، كَانَا لا يَقْتُلانِ الْحُرَّ بِقَتْلِ الْعَبْدِ " ،."

EnglishUnverified translation

Amr ibn Shuaib narrates this statement of his grandfather regarding his father: Sayyiduna Abu Bakr and Sayyiduna Umar did not kill a free man (as revenge) for killing a slave.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کسی غلام کو قتل کرنے کی وجہ سے (قصاص کے طور پر) آزاد شخص کو قتل نہیں کرواتے تھے۔

3256

Sunan al-Daraqutni #3256

Da'if

نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الطَّبَرِيُّ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَعِيدٍ، نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ عَمْرُو بْنُ عَامِرٍ، وَالْحَجَّاجُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، مِثْلَهُ سَوَاءٌ.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated along with another document.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

3257

Sunan al-Daraqutni #3257

Da'if

نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَكَ، نَا عَمْرُو بْنُ تَمِيمٍ، نَا أَبُو غَسَّانَ ، نَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ عَلِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: مِنَ السُّنَّةِ أَنْ لا يُقْتَلَ مُسْلِمٌ بِذِي عَهْدٍ، وَلا حُرٌّ بِعَبْدٍ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) says: The Sunnah (ruling) is this: A Muslim shall not be killed in exchange for a contract (i.e. a non-Muslim), and a free person shall not be killed in exchange for a slave.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سنت (کا حکم) یہ ہے: کسی، معاہد، (یعنی غیرمسلم) کے بدلے میں مسلمان کو قتل نہیں کیا جائے گا، اور غلام کے بدلے میں آزاد شخص کو قتل نہیں کیا جائے گا۔

3258

Sunan al-Daraqutni #3258

نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَعِيدٍ، نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: فِي الْحُرِّ يَقْتُلُ الْعَبْدَ، قَالَ: فِيهِ ثَمَنُهُ " ."

EnglishUnverified translation

Amr ibn Shuaib narrates this statement of his grandfather on the authority of his father: Sayyiduna Umar (may Allah be pleased with him) said about the killing of a slave of a free person: In it the price (as dowry) will be paid.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آزاد شخص کے غلام کو قتل کرنے کے بارے میں یہ فرمایا ہے: اس میں قیمت (بطور دیت) ادا کی جائے گی۔

3259

Sunan al-Daraqutni #3259

Da'if

نَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الرَّهَاوِيُّ ، أَخْبَرَنِي جَدِّي سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّهَاوِيُّ ، أَنَّ عَمَّارَ بْنَ مَطَرٍ ، حَدَّثَهُمْ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَسْلَمِيُّ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَتَلَ مُسْلِمًا بِمُعَاهَدٍ، وَقَالَ: أَنَا أَكْرَمُ مَنْ وَفَى بِذِمَّتِهِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ibn Umar (RA) narrates that the Prophet (PBUH) had a Muslim killed in return for an agreement (Dhimmi). This hadith has been narrated only by Ibrahim bin Abu Yahya as a Musnad. This person is an abandoned hadith. It is true that this tradition has been narrated by Ibn Belmani as a transmitted tradition.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک معاہد (ذمی) کے بدلہ میں مسلمان کو قتل کروادیا تھا، آپ نے ارشاد فرمایا تھا میں اس بات کا سب سے زیادہ حق دار ہوں کہ اپنی دی ہوئی پناہ کو پورا کروں۔ اس روایت کو صرف ابراہیم بن ابویحییٰ نے، مسند، کے طور پر نقل کیا ہے یہ شخص متروک الحدیث ہے درست یہ ہے یہ ورایت ابن بیلمانی کے حوالے سے مرسل روایت کے طور پر منقول ہے ابن بیلمانی ضعیف ہے، ایسی روایت کو بھی حجت قرار نہیں دیا جاسکتا جسے اس نے موصول روایت کے طور پر نقل کیا ہو چہ جائیکہ وہ روایت جو اس نے،، مرسل،، کے طور پر نقل کی ہو باقی اللہ بہترجانتا ہے۔

3260

Sunan al-Daraqutni #3260

Da'if

ثنا إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ ، نَا الرَّمَادِيُّ ، ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالا: نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، يَرْفَعْهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقَادَ مُسْلِمًا قَتَلَ يَهُودِيًّا " ، وَقَالَ الرَّمَادِيُّ: " أَقَادَ مُسْلِمًا بِذِمِّيٍّ "، وَقَالَ: " أَنَا أَحَقُّ مَنْ وَفَّى بِذِمَّتِهِ "."

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman bin Belmani, quoted, has narrated this as a hadith: The Prophet, may God bless him and grant him peace, had a Muslim killed in Qisas, that Muslim had killed a Jew. Ramadi has quoted these words: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) killed a Muslim in exchange for a dhimmi.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالرحمن بن بیلمانی نے، مرفوع، حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مسلمان کو قصاص میں قتل کروادیا تھا، اس مسلمان نے ایک یہودی کو قتل کیا تھا۔ رمادی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ذمی کے بدلے میں مسلمان کو قتل کروادیا تھا، آپ نے ارشاد فرمایا تھا، میں اس بات کا سب سے زیادہ حق دار ہوں کہ اپنی دی ہوئی پناہ کو پورا کروں۔

3261

Sunan al-Daraqutni #3261

Da'if

نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، قَالَ: قَتَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ بِرَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الذِّمَّةِ، وَقَالَ: أَنَا أَحَقُّ مَنْ أَوْفَى بِذِمَّتِهِ " ،."

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman bin Belmani narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) killed a person belonging to the people of Qiblah in exchange for a dhimmi. He said, "I have the most right to fulfill my duty."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالرحمن بن بیلمانی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل قبلہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو، ایک ذمی کے بدلے میں قتل کروادیا تھا، آپ نے ارشاد فرمایا تھا، میں اس بات کا سب سے زیادہ حق دارہوں کہ اپنے ذمہ کو پورا کروں۔

3262

Sunan al-Daraqutni #3262

Da'if

نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، نَا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ ، نَا أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، مِثْلَهُ.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated along with another document.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

3263

Sunan al-Daraqutni #3263

نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، نَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: إِنَّمَا سَمَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْيُنَهُمْ لأَنَّهُمْ سَمَلُوا أَعْيُنَ الرِّعَاءِ " ، وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: يَعْنِي الْعُرَنِيِّينَ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas bin Amlak (may Allah be pleased with him) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) put stitches in the eyes of those (the apostates) because they put stitches in the eyes of the shepherd (of the camels of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him)). Ibn Sa'eed says that by these (the apostates) are meant the people of the ``Arina'' tribe.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس بن املک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان (مرتد ہونے والے لوگوں) کی آنکھوں میں سلائیاں پھروادی تھیں کیونکہ ان لوگوں نے (نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اونٹوں کے) چرواہے کی آنکھوں میں سلائیاں پھیردی تھیں۔ ابن صاعد کہتے ہیں ان (مرتد ہونے والے لوگوں) سے مراد، عرینہ، قبیلہ کے لوگ ہیں۔

3264

Sunan al-Daraqutni #3264

Da'if

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ إِمْلاءً، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ سُفْيَانَ ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ نَاصِحٍ ، نَا الْوَاقِدِيُّ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ خُدَيْنِقَ بِنْتِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: قَتَلَ حِرَاشُ بْنُ أُمَيَّةَ بَعْدَمَا نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْقَتْلِ، فَقَالَ: لَوْ كُنْتُ قَاتِلا مُؤْمِنًا بِكَافِرٍ، لَقَتَلْتُ حِرَاشًا بِالْهُذَلِيِّ " ، يَعْنِي لَمَّا قَتَلَ حِرَاشٌ رَجُلا مِنْ هُذَيْلٍ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ."

EnglishUnverified translation

Sayyidina Imran bin Hussain (may Allah be pleased with him) narrates: Khurash bin Umayyah (a non-Muslim) was killed, although the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) had already forbidden killing a non-Muslim. (The narrator narrates) This happened when Khurash bin Umayyah killed a man from the Hazail tribe on the occasion of the conquest of Makkah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: خراش بن امیہ (نے ایک غیرمسلم) کو قتل کردیا، حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (پہلے ہی غیرمسلم) کو قتل کرنے سے منع کرچکے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر میں نے کسی کافر کے بدلے میں کسی مسلمان کو قتل کرنا ہوتا، تو ہذیل قبیلہ کے اس شخص کے بدلے میں خراش کو قتل کروا دیتا۔ (راوی بیان کرتے ہیں) یہ اس وقت ہوا جب فتح مکہ کے موقع پر خراش بن امیہ نے ہذیل قبیلہ کے ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔

3265

Sunan al-Daraqutni #3265

Da'if

نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ حَفْصٍ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ عِيسَى الْمَرْوَزِيُّ ، نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ الصَّدَفِيُّ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ عِصْمَةَ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: سَرَقَ مَمْلُوكٌ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرُفِعَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَفَا عَنْهُ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ الثَّانِيَةَ وَقَدْ سَرَقَ، فَعَفَا عَنْهُ، فَرُفِعَ الثَّالِثَةَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَفَا عَنْهُ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ الرَّابِعَةَ وَقَدْ سَرَقَ، فَعَفَا عَنْهُ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ الْخَامِسَةَ وَقَدْ سَرَقَ، فَقَطَعَ يَدَهُ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ السَّادِسَةَ، فَقَطَعَ رِجْلَهُ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ السَّابِعَةَ، فَقَطَعَ يَدَهُ، ثُمَّ رُفِعَ إِلَيْهِ الثَّامِنَةَ، فَقَطَعَ رِجْلَهُ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرْبَعٌ بِأَرْبَعٍ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Asma Bin Malik (RA) narrates: During the time of the Holy Prophet (SAW), a slave stole something. His case was presented to the Prophet (SAWS) and the Prophet (SAWS) forgave him. Then his case was presented to the Prophet (SAWS) a second time that he had stolen, and the Prophet (SAWS) forgave it again. Then for the fourth time, the case was presented to you that he had stolen? So the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) forgave him again, then when he was accused of stealing for the fifth time, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) cut off one of his hands. The narrator narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, "It is four (times of forgiveness) instead of four (times of forgiveness).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عصمہ بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک غلام نے چوری کی اس کا مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے معاف کردیا، پھر اس کا مقدمہ دوسری مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا کہ اس نے چوری کی ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھرا سے معاف کردیا، پھر اس کا مقدمہ تیسری بار پیش کیا گیا تو آپ نے پھرا سے معاف کردیا، پھرچوتھی مرتبہ آپ کے سامنے مقدمہ پیش کیا گیا کہ اس نے چوری کی ہے؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھرا سے معاف کردیا پھر جب پانچویں مرتبہ اس کے چوری کرنے کا مقدمہ پیش ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا ایک ہاتھ کٹوادیا پھر جب چھٹی مرتبہ آپ کے سامنے پیش ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا ایک پاؤں کٹوادیا، پھر جب ساتویں مرتبہ آپ کے سامنے مقدمہ پیش ہوا تو آپ نے اس کا دوسراہاتھ کٹوادیا، جب آٹھویں مرتبہ مقدمہ پیش ہوا تو آپ نے اس کا دوسراپاؤں کٹوادیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا، یہ ان چار (مرتبہ معاف کرنے) کے بدلے چار (مرتبہ سزادے دی گئی۔

3266

Sunan al-Daraqutni #3266

نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: نزلت هَذِهِ الآيَةُ فِي الْمُحَارِبِ إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ سورة المائدة آية 33 إِذَا عَدَا فَقَطَعَ الطَّرِيقَ فَقَتَلَ وَأَخَذَ الْمَالَ صُلِبَ، فَإِنْ قَتَلَ وَلَمْ يَأْخُذْ مَالا قُتِلَ، فَإِنْ أَخَذَ الْمَالَ وَلَمْ يَقْتُلْ، قُطِعَ مِنْ خِلافٍ، فَإِنْ هَرَبَ وَأَعْجَزَهُمْ، فَذَلِكَ نَفْيُهُ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrates: This verse, warriors?? Revealed about: "Indeed, those who fight Allah and His Messenger: this is their punishment." When those people commit the crime of robbing and killing people and taking property, they will be crucified. If they kill people but do not take property, they will be killed.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہ آیت، محاربیوں?? کے بارے میں نازل ہوئی:۔ '' بیشک وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں: ان کی سزا یہ ہے ''۔ جب وہ لوگ جرم کرتے ہیں ڈاکہ ڈالیں اور لوگوں کو قتل کریں اور مال بھی ہتھیالیں تو انہیں مصلوب کیا جائے گا، اگر وہ لوگوں کو قتل کرتے ہیں لیکن مال نہیں ہتھیاتے ہیں تو انہیں قتل کیا جائے گا، اگر وہ مال ہتھیا لیتے ہیں کسی کو قتل نہیں کرتے تو ان کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمت میں کاٹ دیے جائیں گے اور اگر وہ لوگ بھاگ جاتے ہیں اور ق ابونہیں آتے تو یہ ان کا جلاوطن ہوگا۔

3267

Sunan al-Daraqutni #3267

نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَرَّ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ بِمَجْنُونَةِ بَنِي فُلانٍ قَدْ زَنَتْ، فَأَمَرَ عُمَرُ بِرَجْمِهَا، فَرَدَّهَا عَلِيُّ ، وَقَالَ لِعُمَرَ: أَمَا تَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلاثَةٍ، عَنِ الْمَجْنُونِ الْمَغْلُوبِ عَلَى عَقْلِهِ، وَعَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ، وَعَنِ الصَّبِيِّ حَتَّى يَحْتَلِمَ، قَالَ: صَدَقْتَ، فَخَلَّى عَنْهَا ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ibn Abbas Radiyallahu Anhu narrates: Sayyidna Ali Radiyallahu Anhu passed away from a mad woman of the so-and-so tribe who had committed adultery and Sayyiduna Umar Radiyallahu Anhu ordered her to be stoned. "The pen has been lifted from three types of people, a madman whose intellect has been overwhelmed, a person who sleeps until he wakes up and a child until he becomes an adult." So Sayyiduna Umar (RA) said: You; He said correctly: Yes, then Sayyiduna Umar (RA) left this woman.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا گزرفلاں قبیلہ کی پاگل عورت کے پاس سے ہوا جس نے زنا کا ارتکاب کیا تھا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے سنگسار کرنے کا حکم دے دیا تھا سیدنا علی رضی اللہ عنہ اسے لے کر واپس آئے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ کو یاد نہیں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا:۔ '' تین طرح کے لوگوں سے قلم اٹھالیا گیا ہے، ایساپاگل جس کی عقل مغلوب ہوچکی ہو، سویا ہواشخص جب تک وہ بیدار نہ ہو جائے اور بچہ جب تک وہ بالغ نہ ہو جائے۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ ؛ نے ٹھیک کہا: ہے پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس عورت کو چھوڑ دیا۔

3268

Sunan al-Daraqutni #3268

نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا قَتَلَ، وَالآخَرُ أَمْسَكَ، فَقَتَلَ الَّذِي قَتَلَ، وَحَبَسَ الْمُمْسِكَ " ."

EnglishUnverified translation

Saeed bin Musaib narrates: Two men were brought to the service of the Holy Prophet, one of whom had killed and the other had held (the slain), so the Holy Prophet had the murderer killed (as a punishment), and the one who held (the slain) was imprisoned.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں دو آدمیوں کو پیش کیا گیا جن میں سے ایک نے قتل کیا تھا اور دوسرے نے (مقتول کو) پکڑ کے رکھا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قتل کرنے والے کو (سزا کے طور پر) قتل کروادیا تھا، اور (مقتول کو) پکڑ کر رکھنے والے کو قید کروادیا۔

3269

Sunan al-Daraqutni #3269

مرسل

نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، وَابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ رَفَعَ الْحَدِيثَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يُقْتَلُ الْقَاتِلُ، وَيُصْبَرُ الصَّابِرُ " ."

EnglishUnverified translation

Ismail Ibn Umayyah, Marfu', narrates as a hadith: The Prophet, may God's prayers and peace be upon him, said: The one who kills will be killed and the one who holds the slain will be imprisoned.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

اسماعیل بن امیہ، مرفوع، حدیث کے طور پر بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: قتل کرنے والے کو قتل کردیا جائے گا اور مقتول کو پکڑ کر رکھنے والے کو قید کیا جائے گا۔

3270

Sunan al-Daraqutni #3270

مرسل

نَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الْكُوفِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الصَّيْرَفِيُّ ، نَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، نَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَمْسَكَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ وَقَتَلَهُ الآخَرُ، يُقْتَلُ الَّذِي قَتَلَ، وَيُحْبَسُ الَّذِي أَمْسَكَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ibn Umar (RA) narrated that the Prophet (PBUH) said, "When a person is holding someone and another kills him, the person who killed him will be killed, and the person holding him will be imprisoned."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب ایک شخص کس کو پکڑ کر رکھے اور دوسرا اسے قتل کر دے قتل کرنے والے کو قتل کردیا جائے گا، اور پکڑے رکھنے والے کو قید کردیا جائے گا۔

3271

Sunan al-Daraqutni #3271

مرسل

نَا أَبُو عُبَيْدٍ ، نَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجُلٍ أَمْسَكَ رَجُلا وَقَتَلَهُ الآخَرُ، فَقَالَ: يُقْتَلُ الْقَاتِلُ، وَيُحْبَسُ الْمُمْسِكُ " ."

EnglishUnverified translation

Ismail Ibn Umayyah narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) gave this decision in a case in which one person held another captive, and the third person killed him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

اسماعیل بن امیہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے مقدمے میں یہ فیصلہ دیا تھا، جس میں ایک شخص نے دوسرے کو پکڑ کے رکھا، اور تیسرے شخص نے اسے قتل کردیاتو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قتل کرنے والے کو قتل کردیا جائے گا اور پکڑ کے رکھنے والے کو قید کردیا جائے گا۔۔

3272

Sunan al-Daraqutni #3272

، وَعَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ قَضَى بِذَلِكَ.

EnglishUnverified translation

Amir (may Allah have mercy on him) narrates that Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) also made the same decision

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عامر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ نے بھی یہ ہی فیصلہ فرمایا

3273

Sunan al-Daraqutni #3273

Da'if

نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ قَتَادَةَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ لَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : لَوْلا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: لا يُقَادُ وَالِدٌ بِوَلَدِهِ "، لَقَتَلْتُكَ أَوْ لَضَرَبْتُ عُنُقَكَ " ."

EnglishUnverified translation

Amr bin Shuaib narrates this statement of his grandfather regarding his father: Sayyidna Umar bin Khattab (may Allah be pleased with him) said to Qatadah bin Abdullah: If I had not heard the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) saying: The revenge of the children will not be taken from the father, then I would have killed you (the narrator doubts that perhaps these are the words) I would have blown your neck.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے قتادہ بن عبداللہ سے یہ فرمایا: اگر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا: اولاد کا قصاص والد سے نہیں لیا جائے گا، تو میں تمہیں قتل کردیتا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) میں تمہاری گردن اڑا دیتا۔

3274

Sunan al-Daraqutni #3274

Da'if

نَا أَبُو عُبَيْدٍ ، وَابْنُ مَخْلَدٍ ، وَآَخَرُونَ ، قَالُوا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ وَارَةَ يَعْنِي مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: لا يُقَادُ الأَبُ مِنَ ابْنِهِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Umar bin Al-Khattab (RA) says: I heard the Prophet (PBUH) saying that a father will not be retaliated against his son.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے باپ سے اس کے بیٹے کا قصاص نہیں لیا جائے گا۔

3275

Sunan al-Daraqutni #3275

Da'if

نَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لا تُقَامُ الْحُدُودُ فِي الْمَسَاجِدِ، وَلا يُقْتَلُ الْوَالِدُ بِالْوَلَدِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: No limit will be established in the mosque and no father will be killed in exchange for the son.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: مسجد میں حد قائم نہیں کی جائے گی اور بیٹے کے بدلے میں باپ کو قتل نہیں کیا جائے گا۔

3276

Sunan al-Daraqutni #3276

Da'if

نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، وَأَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: لا يُقْتَلُ الْوَالِدُ بِالْوَلَدِ " ."

EnglishUnverified translation

Narrated Umar: I heard the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) saying that the father will not be killed in exchange for the son.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے بیٹے کے بدلے میں باپ کو قتل نہیں کیا جائے گا۔

3277

Sunan al-Daraqutni #3277

Da'if

نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ بَكْرٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ الْجَزَرِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لا يُقَادُ الْوَالِدُ بِوَلَدِهِ، وَإِنْ قَتَلَهُ عَمْدًا " ."

EnglishUnverified translation

Amr bin Shuaib narrates this statement of his grandfather regarding his father: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, "The father will not be killed in exchange for the son, even if (the father killed the son) intentionally."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے، بیٹے کے بدلے میں باپ کو قتل نہیں کیا جائے گا خواہ (باپ نے بیٹے کو) قتل عمد کے طور پر قتل کیا ہو۔

3278

Sunan al-Daraqutni #3278

Da'if

نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا يُوسُفُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا حَجَّاجُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ . ح وَنا أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَزَّازُ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْمُثَنَّى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ سُرَاقَةَ بْنِ مَالِكٍ ، كَذَا قَالَ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: نُقِيدُ الأَبَ عَنِ ابْنِهِ، وَلا نُقِيدُ الابْنَ عَنْ أَبِيهِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Saraqa bin Malik (may Allah be pleased with him) narrates this saying of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him): We will take revenge from the son for the father, but we will not take revenge for the son from his father.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ہم بیٹے سے باپ کا قصاص لیں گے لیکن بیٹے کا قصاص اس کے باپ سے نہیں لیں گے۔

3279

Sunan al-Daraqutni #3279

Da'if

نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَابْنُ مَخْلَدٍ ، قَالا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، نَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ . ح وَنا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، نَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ ، نَا تُمَارٌ عُمَرُ بْنُ عَامِرٍ أَبُو حَفْصٍ السَّعْدِيُّ ، وَكَانَ يَنْزِلُ فِي بَنِي رِفَاعَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَنْبَرِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَن النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لا تُقَامُ الْحُدُودُ فِي الْمَسَاجِدِ، وَلا يُقَادُ الْوَالِدُ بِوَلَدِهِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrates the saying of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him): No boundary shall be established in the mosque and no father shall be killed in exchange for the son.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: مسجد میں حد قائم نہیں کی جائے گی اور بیٹے کے بدلے میں باپ کو قتل نہیں کیا جائے گا۔

3280

Sunan al-Daraqutni #3280

Da'if

نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا الرَّمَادِيُّ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ، لا يُقَادُ الْوَالِدُ بِالْوَلَدِ " ."

EnglishUnverified translation

The same tradition is also narrated along with another document, however, these words are added in it: father will not be avenged by son.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں باپ سے بیٹے کا قصاص نہیں لیا جائے گا۔

3281

Sunan al-Daraqutni #3281

نَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَيَّارٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رُسْتُمَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا يُقَادُ الأَبُ بِالابْنِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Umar (RA) narrates that the Prophet (PBUH) said, "The son will not be retaliated against by the father."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا باپ سے بیٹے کا قصاص نہیں لیا جائے گا۔

3282

Sunan al-Daraqutni #3282

نَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الصَّابُونِيِّ الأَنْطَاكِيُّ قَاضِي الثُّغُورِ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ الرَّمْلِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الرَّمْلِيُّ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَجُلا قَتَلَ عَبْدَهُ مُتَعَمِّدًا، فَجَلَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِائَةَ جَلْدَةٍ، وَنَفَاهُ سَنَةً، وَمَحَى سَهْمَهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، وَلَمْ يُقِدْهُ بِهِ، وَأَمَرَهُ أَنْ يُعْتِقَ رَقَبَةً " ."

EnglishUnverified translation

Amr bin Shu'ayb, on the authority of his father, narrates the following statement of his grandfather: A man killed his slave as premeditated murder, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) flogged him and exiled him for a year.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنے غلام کو قتل عمد کے طور پر قتل کردیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ایک سوکوڑے لگوائے اور اسے ایک سال کے لیے جلاوطن کردیا آپ نے اس کی سرکاری ادائیگی (تنخواہ) کر روک دیا، آپ نے غلام کا قصاص اس سے نہیں لیاتاہم اسے یہ ہدایت کی وہ ایک غلام آزاد کرے۔

3283

Sunan al-Daraqutni #3283

Da'if

نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ الْحِمْصِيُّ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ قَتَلَ عَبْدَهُ مُتَعَمِّدًا، فَجَلَدَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِائَةَ جَلْدَةٍ، وَنَفَاهُ سَنَةً، وَمَحَى سَهْمَهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، وَلَمْ يُقِدْهُ بِهِ " ،."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) narrated: A man was brought to the service of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) who killed his slave as a premeditated murder, so the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) flogged him and exiled him for a year.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص کو لایا گیا اس نے اپنے غلام کو قتل عمد کے طور پر قتل کردیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ایک سوکوڑے لگوائے اور اسے ایک سال کے لیے جلاوطن کردیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی سرکاری ادائیگی (تنخواہ) کو روک دیا آپ نے قصاص اس سے نہیں لیا۔

3284

Sunan al-Daraqutni #3284

Da'if

نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ .

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated along with another document.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

3285

Sunan al-Daraqutni #3285

Da'if

وَعَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مثل ذَلِكَ.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated along with another document.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

3286

Sunan al-Daraqutni #3286

نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ قَتَلَ رَجُلا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ، أَرْبَعَةَ آلافِ دِرْهَمٍ، وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ عَقْلَ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنَ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى عَلَى النِّصْفِ مِنْ عَقْلِ الْمُسْلِمِينَ " ."

EnglishUnverified translation

Amr Bin Shuaib narrates: For a Muslim who kills a person of the Book, the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) has made it necessary to pay four thousand dirhams (as a ransom).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن شعیب بیان کرتے ہیں: جو مسلمان کسی اہل کتاب شخص کو قتل کر دے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے لیے چار ہزار درہم (بطور تاوان) ادائیگی کو لازم قرار دیا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل کتاب یہودی اور عیسائی کی دیت، مسلمان کی دیت کا نصف مقرر کی ہے۔