Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 15 · Chapter 4

Marriage

Hadith 3167–3206

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

3167

Sunan al-Daraqutni #3167

نَا نَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْحَنَّاطِ، نَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، نَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، نَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ مَيْسَرَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ وَأُمُّهُ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَتْ: إِنَّ ابْنِي هَذَا قَتَلَ زَوْجِي، فَقَالَ الابْنُ: إِنَّ عَبْدِي وَقَعَ عَلَى أُمِّي، فَقَالَ عَلِيٌّ : خِبْتُمَا وَخَسِرْتُمَا، إِنْ تَكُونِي صَادِقَةً يُقْتَلُ ابْنُكِ، وَإِنْ يَكُنِ ابْنُكِ صَادِقًا نَرْجُمُكِ، ثُمَّ قَامَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لِلصَّلاةِ، فَقَالَ الْغُلامُ لأُمِّهِ: مَا تَنْظُرِينَ أَنْ يَقْتُلَنِي أَوْ يَرْجُمَكِ؟ فَانْصَرَفَا، فَلَمَّا صَلَّى سَأَلَ عَنْهُمَا فَقِيلَ: انْطَلَقَا " ."

EnglishUnverified translation

Maysara narrated: A man and his mother came to the service of Sayyiduna Ali, the woman said: This son of mine has killed my husband. Tubita said: (The murdered) was my slave, who committed adultery with my mother. Hazrat Ali said, "You are both disgraced and lost. (O woman) If you are truthful, your son will be killed, and if your son is truthful, we will stone you." When Sayyiduna Ali went to pray, the boy said to his mother: What do you think they will kill me or stone you? The narrator says: Then both of them left. When Sayyiduna Ali (RA) finished praying, he inquired about them and was told that they had both left.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

میسرہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص اور اس کی والدہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے وہ عورت بولی: میرے اس بیٹے نے میرے شوہر کو قتل کردیا ہے، توبیٹا بولا: (مقتول) میرا غلام تھا، جس نے میری ماں کے ساتھ زنا کیا توحضڑت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم دونوں رسوا ہوئے اور خسارے کا شکار ہوگئے (اے عورت) اگر تم سچی ہو تو تمہارے بیٹے کو قتل کردیا جائے گا اور اگر تمہارا بیٹا سچا ہے تو ہم تم ہیں سنگسار کردیں گے پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نماز پڑھنے کے لیے تشریف لے گئے تو اس لڑکے نے اپنی والدہ سے کہا: آپ کا کیا خیال ہے یہ مجھے قتل کروادیں گے یا آپ کو سنگسار کروادیں؟ راوی کہتے ہیں: پھر وہ دونوں چلے گئے جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو انہوں نے ان دونوں کے بارے میں دریافت کیا تو بتایا وہ دونوں جاچکے ہیں۔

3168

Sunan al-Daraqutni #3168

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِي ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ الْبَحْرَانِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، وَبِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، قَالا: نَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ أَوْسٍ ، قَالَ بِشْرٌ: وَهُوَ الَّذِي كَانَ يَقُولُ مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَاب النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَمَّا دَخَلَ مَكَّةَ يَوْمَ الْفَتْحِ، قَالَ: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ، صَدَقَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ، أَلا إِنَّ كُلَّ مَأْثُرَةٍ تُعَدُّ وَتُدْعَى وَدَمٍ وَمَالٍ تَحْتَ قَدَمَيَّ هَاتَيْنِ، غَيْرَ سِدَانَةِ الْبَيْتِ وَسِقَايَةِ الْحَاجِّ، أَلا وَإِنَّ فِي قَتِيلِ خَطَأِ الْعَمْدِ، قَتِيلِ السَّوْطِ، وَالْعَصَا مِائَةً مِنَ الإِبِلِ، مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلادُهَا " ،."

EnglishUnverified translation

Uqbah bin Aws narrates this statement of a Companion: On the occasion of the conquest of Makkah, when the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) entered Makkah, he said: "There is no god but Allah, He is the One God. He fulfilled His promise, He helped His servant, He drove back the armies (of enemies). Remember, everything that is considered great and excellent (in society) and counted (every) blood (retribution) and wealth (i.e. payment) is under these two feet of mine (i.e. I give it to him). I consider it forbidden) except for the service of Baitullah and the service of giving water to the pilgrims (because these will be the standard of virtue) Remembering that murder is suspected of intentional, if someone is killed with a stick or staff, his death is a hundred camels, of which forty will be pregnant she-camels.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عقبہ بن اوس ایک صحابی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو آپ نے یہ فرمایا:۔ '' اللہ تعالیٰ ٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے اس نے اپنے وعدے کو سچ ثابت کیا، اسی نے اپنے بندے کی مدد کی، اسی نے (دشمنوں کے) لشکروں کو پسپا کیا، یاد رکھنا، ہر وہ چیز جو (معاشرے میں) بڑائی اور فضیلت) سمجھی جاتی ہو اور شمار کی جاتی ہو (زمانہ جاہلیت کا ہر) خون (کا بدلہ) اور مال (یعنی ادائیگی) وہ سب میرے ان دونوں قدموں کے نیچے ہے (یعنی میں اسے کالعدم سمجھتاہوں) ماسوائے بیت اللہ کی خدمت کے اور حاجیوں کو پانی پلانے کی خدمت کے (کیونکہ یہ فضیلت کا معیار ہوں گی) یاد رکھناقتل خطا شبہ عمدیہ ہے کہ لاٹھی یا عصاء کے ذریعہ کے کسی کو مارا گیا ہو اس کی دیت سو اونٹ ہیں جن میں سے چالیس حاملہ اونٹنیاں ہوں گی۔

3169

Sunan al-Daraqutni #3169

نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ فِي أَسْنَانِ الإِبِلِ، وَلَمْ يَذْكُرْ غَيْرَ ذَلِكَ . كَذَا رَوَاهُ أَيُّوبُ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ، لَمْ يَذْكُرْ يَعْقُوبَ بْنَ أَوْسٍ، وَأَسْنَدَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو . وَرَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ . كَذَلِكَ رَوَاهُ عَنْهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ، وَمَعْمَرٌ، وَخَالَفَهُمَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، فَرَوَاهُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ يَعْقُوبَ السَّدُوسِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَمْ يَذْكُرِ الْقَاسِمَ بْنَ رَبِيعَةَ، وَأَسْنَدَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَرَوَاهُ حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْهُ.

EnglishUnverified translation

This tradition along with some other isnaads has been narrated from the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) on the authority of Sayyidna Abdullah bin Amr.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے۔

3170

Sunan al-Daraqutni #3170

نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو سَلَمَةَ ، نَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَمَّا فَتَحَ مَكَّةَ، قَالَ: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ، صَدَقَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ، أَلا إِنَّ كُلَّ مَأْثُرَةٍ كَانَتْ تُعَدُّ أَوْ تُدْعَى تَحْتَ قَدَمَيَّ هَاتَيْنِ، إِلا السِّدَانَةَ وَالسِّقَايَةَ، أَلا وَإِنَّ قَتِيلَ الْخَطَأِ شِبْهِ الْعَمْدِ، قَتِيلَ السَّوْطِ وَالْعَصَا دِيَةٌ مُغَلَّظَةٌ، مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلادُهَا " ، يَعْنِي مِائَةً مِنَ الإِبِلِ،."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Amr (may Allah be pleased with him) narrates: On the occasion of the conquest of Makkah, the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: “There is no god but Allah, He is the One God, He fulfilled His promise, He helped His servant, He drove back the armies (of the enemies) Remember, everything that is considered great (and virtue) and is counted (in society).” Every) blood (retribution) and property (i.e. payment) of Jahiliyyah is under these two feet of mine (i.e. I declare it forbidden) except the service of the House of Allah and the service of giving water to the pilgrims (because these will be the standard of virtue). Dit is a hundred camels.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے، اس نے اپنے وعدے کو سچ ثابت کیا، اس نے اپنے بندے کی مدد کی، اسی نے (دشمنوں کے) لشکروں کو پسپا کیا یاد رکھنا، ہر وہ چیز جو (معاشرے میں) بڑائی (اور فضیلت) سمجھی جاتی ہو اور شمار کی جاتی ہو، (زمانہ جاہلیت کا ہر) خون (کا بدلہ) اور مال (یعنی ادائیگی) وہ سب میرے ان دونوں قدموں کے نیچے ہے (یعنی میں اسے کالعدم قرار دیتاہوں) ماسوائے بیت اللہ کی خدمت اور حاجیوں کو پانی پلانے کی خدمت کے (کیونکہ یہ فضیلت کا معیار ہوں گے) یاد رکھنا قتل خطا شبہ عمدیہ ہے کہ لاٹھی یاعصا کے ذریعہ (کسی کو مارا گیا ہو) اس کی دیت مغلظہ ہے جن میں سے چالیس حاملہ اونٹنیاں ہوں گی (راوی کہتے ہیں) یعنی اس کی دیت سو اونٹ ہے۔

3171

Sunan al-Daraqutni #3171

نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ نَا إِسْحَاقُ بْنُ زُرَيْقٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ ، وَنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ . وَقَالَ ابْنُ السُّكَيْنِ: أَلا إِنَّ قَتِيلَ خَطَأِ الْعَمْدِ، قَتِيلَ السَّوْطِ وَالْعَصَا " نَحْوَهُ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Uqbah bin Aws narrates this on the authority of a Sahabi: When the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) came to Makkah (after that he narrated the hadith as mentioned above).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عقبہ بن اوس ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ تشریف لائے (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث بیان کی ہے)۔

3172

Sunan al-Daraqutni #3172

Da'if

نَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى دَرَجِ الْكَعْبَةِ يَوْمَ الْفَتْحِ، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَنَا وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ، أَلا إِنَّ قَتِيلَ الْعَمْدِ الْخَطَأِ بِالسَّوْطِ، أَوِ الْعَصَا مِائَةٌ مِنَ الإِبِلِ مُغَلَّظَةٌ، مِنْهَا أَرْبَعُونَ خَلِفَةً فِي بُطُونِهَا أَوْلادُهَا، أَلا إِنَّ كُلَّ مَأْثُرَةٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَدَمٍ، وَمَالٍ تَحْتَ قَدَمَيَّ هَاتَيْنِ، إِلا مَا كَانَ مِنْ سِدَانَةِ الْبَيْتِ، أَوْ سِقَايَةِ الْحَاجِّ، فَإِنِّي أَمْضَيْتُهَا لأَهْلِهَا كَمَا كَانَتْ " ،."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him) narrates: On the day of the conquest of Makkah, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) entered the House of Ka'b while standing on the steps. "All praise is due to Allah who fulfilled His promise, helped His servants, drove back the armies (of the disbelievers) Remember, the victim of wrongdoing is the one who is killed by a stick or a staff, his body will be a hundred camels, in which forty camels will be pregnant. is below (i.e. I abrogate them) except (two things) the service of the Ka'ba and the service of giving water to the pilgrims.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خانہ کعب (میں داخل ہوئے) سیڑھی پر کھڑے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:۔ '' ہر طرح کی حمد اس اللہ کے لیے مخصوص ہے جس نے اپناوعدہ پورا کیا ہے، اپنے بندوں کی مدد کی، اسی نے (کفار کے) لشکروں کو پسپا کیا یاد رکھنا قتل خطاء کا مقتول وہ ہے جسے لاٹھی یاعصا کے ذریعہ مارا گیا ہو اس کی دیت مغلظہ یعنی سو اونٹ ہوگی جس میں چالیس اونٹنیاں حاملہ ہوں گی زمانہ جاہلیت کی ہر ترجیحی وجہ (زمانہ جاہلیت کا ہر) خون کا بدلہ اور مال کی ادائیگی میرے ان دونوں قدموں کے نیچے ہے (یعنی میں انہیں کالعدم قرار دیتاہوں) ماسوائے (دو چیزوں کے) خانہ کعبہ کی خدمت اور حاجیوں کو پانی پلانے کی خدمت میں انہیں متعلقہ لوگوں کے لیے برقرار رکھتاہوں جیسے یہ پہلے (زمانہ جاہلیت میں) تھیں۔

3173

Sunan al-Daraqutni #3173

Da'if

نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ عَلَى دَرَجِ الْكَعْبَةِ ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him) narrates: I heard the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) saying this while standing on the steps of the Kaaba (after that he mentioned the above hadith).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خانہ کعبہ کی سیڑھی پر کھڑے ہو کر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔

3174

Sunan al-Daraqutni #3174

Da'if

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، نَا أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، نَا الْوَلِيدُ هُوَ ابْنُ صَالِحٍ ، نَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا قَوَدَ إِلا بِالسَّيْفِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Bakrah (may Allah be pleased with him) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said that retribution can only be done with the sword.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے قصاص صرف تلوار کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے۔

3175

Sunan al-Daraqutni #3175

Da'if

نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَرْجَرَائِيُّ ، نَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ مُبَارَكٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا قَوَدَ إِلا بِالسَّيْفِ " ، قَالَ يُونُسُ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ: عَنْ مَنْ أَخَذْتَ هَذَا؟ قَالَ: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَذْكُرُ ذَلِكَ."

EnglishUnverified translation

Hasan al-Basri narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said that revenge can only be taken by the sword. A narrator named Yunus narrates: I asked Hassan Basri: From whom did you hear this hadith? So he replied, I have heard Sayyidna Numan bin Basheer (RA) mentioning this.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حسن بصری بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے قصاص صرف تلوار کے ذریعہ لیا جاسکتا ہے۔ یونس نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے حسن بصری سے دریافت کیا: آپ نے یہ حدیث کس سے سنی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا، میں نے سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کو یہ ذکر کرتے ہوئے سنا ہے۔

3176

Sunan al-Daraqutni #3176

Da'if

نَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا جَدِّي ، نَا وَكِيعٌ ، وَأَبُو قُتَيْبَةَ ، وَابْنُ بِنْتِ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي عَازِبٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: كُلُّ شَيْءٍ خَطَأٌ إِلا السَّيْفَ، وَفِي كُلِّ شَيْءٍ خَطَأُ أَرْشٍ " عَنِ تَابَعَهُ زُهَيْرٌ وَقَيْسٌ وَغَيْرُهُمَا، عَنْ جَابِرٍ . وَقَالَ وَرْقَاءُ عَنْ جَابِرٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَرَاكٍ، عَنِ النُّعْمَانِ، فَإِنْ كَانَ حَفِظَ فَهُوَ اسْمُ أَبِي عَازِبٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Nu'man bin Basheer (may Allah be pleased with him) narrates the saying of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him): Everything (killing by means of a sword) is considered as a wrongful killing, and in wrongful killings (death) is required. This tradition is narrated along with another document.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: تلوار کے علاوہ ہرچیز (کے ذریعہ کیا جانے والاقتل) قتل خطاء شمار ہوگا، اور قتل خطاء میں دیت (کی ادائیگی لازم) ہوگی۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

3177

Sunan al-Daraqutni #3177

موقوف

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، نَا وَكِيعٌ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ شَيْءٍ خَطَأٌ إِلا السَّيْفَ، وَلِكُلِّ خَطَأٍ أَرْشٌ " ، كَذَا قَالَ: عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، وَالَّذِي قَبْلَهُ أَصَحُّ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Nu'man bin Basheer (may Allah be pleased with him) narrates the saying of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him): Everything (killing by means of a sword) is considered as a wrongful killing, and in wrongful killings (death) is required.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: تلوار کے علاوہ ہرچیز (کے ذریعہ کیا جانے والاقتل) قتل خطاء شمار ہوگا، اور قتل خطاء میں دیت (کی ادائیگی لازم) ہوگی۔

3178

Sunan al-Daraqutni #3178

موقوف

نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نَا زُهَيْرٌ ، وَقَيْسٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي عَازِبٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ شَيْءٍ سِوَى الْحَدِيدَةِ فَهُوَ خَطَأٌ، وَفِي كُلِّ خَطَأٍ أَرْشٌ " ،."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Nu'man bin Basheer (RA) narrates: The Prophet (PBUH) said: "Anything (killed by means of) other than iron (weapon) will be considered as wrongful killing, and for wrongful killings (death) will be required."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوہے (کے ہتھیار کے) علاوہ ہرچیز (کے ذریعہ قتل کیا جانے والا قتل) قتل خطاء شمار ہوگا اور قتل خطا میں دیت (کی ادائیگی لازم) ہوگی۔

3179

Sunan al-Daraqutni #3179

نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نَا قَيْسٌ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ بِنْتِ النُّعْمَانِ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.

EnglishUnverified translation

The same hadith has been narrated along with another chain of transmission on the authority of Sayyidna Nu'man bin Bashir (RA).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔

3180

Sunan al-Daraqutni #3180

موقوف

نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ حَبَّانَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، نَا شَبَابَةُ ، نَا وَرْقَاءُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَرَاكٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّ شَيْءٍ خَطَأٌ، إِلا مَا كَانَ أُصِيبَ بِحَدِيدَةٍ، وَلِكُلِّ خَطَأٍ أَرْشٌ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Nu'man bin Basheer (RA) narrates: The Prophet (PBUH) said: "Anything (killed by means of) other than iron (weapon) will be considered as wrongful killing, and for wrongful killings (death) will be required."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوہے (کے ہتھیار کے) علاوہ ہرچیز (کے ذریعہ قتل کیا جانے والا قتل) قتل خطاء شمار ہوگا اور قتل خطا میں دیت (کی ادائیگی لازم) ہوگی۔

3181

Sunan al-Daraqutni #3181

Da'if

نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الصَّوَّافُ ، نَا يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ ، عَنْ أَبِي شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي عَازِبٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْقَوَدُ بِالسَّيْفِ، وَالْخَطَأُ عَلَى الْعَاقِلَةِ " ، كَذَا قَالَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Saeed al-Khudri (may Allah be pleased with him) narrates the saying of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him): Qisas will be taken only when a person is killed by the sword, and in the case of wrongful killing (payment of dowry) will be imposed on the family of the murderer. It is narrated in the same way on the authority of Sayyidna Abu Saeed Khudri (RA).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: قصاص صرف اس وقت لیا جائے گا جب تلوار کے ذریعہ قتل کیا گیا، اور قتل خطاء میں (دیت کی ادائیگی قاتل کے) خاندان پر عائد ہوگی۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اسی طرح منقول ہے۔

3182

Sunan al-Daraqutni #3182

Sahih

نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، نَا أَيُّوبُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَرَّقَ نَاسًا ارْتَدُّوا عَنِ الإِسْلامِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ: لَمْ أَكُنْ لأُحَرِّقَهُمْ بِالنَّارِ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لا تُعَذِّبُوا بِعَذَابِ اللَّهِ، وَكُنْتُ أقْتُلُهُمْ، لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ " ، قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ عَلِيًّا، فَقَالَ: وَيْحَ ابْنِ عَبَّاسٍ . هَذَا ثَابِتٌ صَحِيحٌ."

EnglishUnverified translation

Ikrimah narrates: Sayyidna Ali (RA) burned some people who were apostates. Sayyidna Ibn Abbas was informed about this, so he said: I do not burn those people in the fire, because the Holy Prophet (PBUH) said this: Do not punish anyone (i.e. by burning them in fire) in the same way that Allah punishes them. (Sayyidna Ibn Abbas, may God be pleased with him) said, "I would have killed those people because the Prophet, may God's prayers and peace be upon him, said this: "Whoever changes his religion (i.e. Islam), kill him." The narrator narrates: When Sayyiduna Ali (RA) was informed about this, he said, May Ibn Abbas (RA) be satyanas. This tradition is proven and correct.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عکرمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مرتد ہونے والے کچھ لوگوں کو جلوادیا، اس بات کی اطلاع سیدنا ابن عباس کو ملی تو انہوں نے فرمایا: میں ان لوگوں کو آگ میں نہ جلواتا، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے اللہ کے عذاب دینے کے طریقے کی طرح (یعنی آگ میں جلا کر) کسی کو عذاب (یعنی سزا) نہ دو۔ (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا) میں ان لوگوں کو قتل کروا دیتا کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے:۔ '' جو شخص اپنا دین (یعنی اسلام) تبدیل کرلے اسے قتل کردو ''۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس بات کی اطلاع سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ملی تو انہوں نے فرمایا، ابن عباس رضی اللہ عنہما کا ستیاناس ہو۔ یہ روایت ثابت ہے اور صحیح ہے۔

3183

Sunan al-Daraqutni #3183

نَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، وَمُحَيِّصَةَ بْنِ مَسْعُودٍ ، ثُمَّ أَنَّهُمَا أَتَيَا خَيْبَرَ وَهِيَ يَوْمَئِذٍ صُلْحٌ، فَتَفَرَّقَا لِحَوَائِجِهِمَا، فَأَتَى مُحَيِّصَةُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَهْلٍ وَهُوَ يَتَشَحَّطُ فِي دَمِهِ قَتِيلا، فَدَفَنَهُ ثُمَّ قَدِمَ الْمَدِينَةَ، وَانْطَلَقَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلٍ، وَحُوَيِّصَةُ، وَمُحَيِّصَةُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَهَبَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَتَكَلَّمُ وَهُوَ أَحْدَثُ الْقَوْمِ سِنًّا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَبِّرِ الْكُبْرَ، فَسَكَتَ فَتَكَلَّمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَحْلِفُونَ خَمْسِينَ مِنْكُمْ فَتَسْتَحِقُّوا دَمَ صَاحِبِكُمْ؟، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ نَحْلِفُ وَلَمْ نَشْهَدْ وَلَمْ نَرَ؟، قَالَ: أَتُبَرِّئُكُمْ يَهُودُ بِخَمْسِينَ؟، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ نَأْخُذُ أَيْمَانَ قَوْمٍ كَفَرُوا، فَعَقَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِهِ " ،."

EnglishUnverified translation

Bashir bin Yasar narrates about Sayyidna Sahl bin Abu Hatmah (RA) and Hazrat Muhaisah Bin Mas’ud (RA): These two men went to Khabeer. In those days, peace (of Muslims and Jews) was going on. These two men separated from each other in relation to their work. Sayyidna Muhaisah (RA) reached his other companion, Sayyidna Abdullah Bin Sahl, who was covered in blood and had been killed. Muhaisa buried him later when they came to Madinah, Abdul Rahman bin Sahl, Hawaisah bin Masood and Muhaisah bin Masud attended the Prophet’s service. Abdul Rahman bin Sahl started talking. Willing to take the blood of his partner (in exchange, the narrator suspects, perhaps these are the words) to become worthy of the blood of his murderer? He said: O Messenger of Allah, how can we take an oath? While we were not there, we did not see (the killings)? The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, "Fifty of the Jews will be acquitted after taking an oath." The narrator narrates: So the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) paid these people on his behalf.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

بشیر بن یسار، سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ اور حضڑت محیصہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کرتے ہیں: یہ دونوں حضرات خبیر تشریف لے گئے، ان دنوں (مسلمانوں اور یہودیوں کی) صلح چل رہی تھی، یہ دونوں حضرات اپنے اپنے کام کے سلسلے میں ایک دوسرے سے جدا ہوگئے، سیدنا محیصہ رضی اللہ عنہ اپنے دوسرے ساتھی سیدنا عبداللہ بن سہل کے پاس پہنچے تو وہ خون میں لت پت تھے، اور قتل ہوچکے تھے سیدنا محیصہ رضی اللہ عنہ نے انہیں دفن کیا بعد میں جب وہ مدینہ منورہ آئے تو عبدالرحمن بن سہل، حویصہ بن مسعود اور محیصہ بن مسعود، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے عبدالرحمن بن سہل گفتگو کرنے لگے وہ ان تینوں میں سب سے کم عمر تھے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پہلے بڑے کو موقع دو، تو وہ خاموش ہوگئے، بقیہ دونوں حضرات نے بات کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت کیا کیا تمہارے پچاس افراد حلف اٹھا کر اپنے ساتھی کے خون (کے بدلے راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اپنے قاتل کے خون کے مستحق بننے کے لیے تیار ہوجائیں گے؟ انہوں نے عرض کی: یارسول اللہ ہم کیسے حلف اٹھاسکتے ہیں؟ جبکہ ہم وہاں موجود ہی نہیں تھے، ہم نے (قتل ہوتے) دیکھا ہی نہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہودیوں کے پچاس افراد قسم اٹھا کر بری الذمہ ہوجائیں گے، انہوں نے عرض کی ہم کفار کی قسموں کا کی سے اعتبار کریں؟ راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی طرف سے ان لوگوں کو دیت ادا کی۔

3184

Sunan al-Daraqutni #3184

نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، نَا أَبِي . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، أَنَّ بُشَيْرَ بْنَ يَسَارٍ مَوْلَى بَنِي حَارِثَةَ بْنِ الْحَارِثِ أَخْبَرَهُ، وَكَانَ شَيْخًا كَبِيرًا فَقِيهًا وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ مِنْ أَهْلِ دَارِهِ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ رِجَالا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِنْهُمْ: رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ ، وَسَهْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ ، وَسُوَيْدُ بْنُ النُّعْمَانِ حَدَّثُوهُ، أَنَّ الْقَسَامَةَ كَانَتْ فِيهِمْ فِي بَنِي حَارِثَةَ بْنِ الْحَارِثِ فِي رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ يُدْعَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلِ بْنِ زَيْدٍ قُتِلَ بِخَيْبَرَ، فَذَكَرَ بَشِيرٌ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَهْلِ بْنِ زَيْدٍ، وَمُحَيِّصَةُ بْنُ مَسْعُودِ بْنُ زَيْدٍ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ بْنِ الْحَارِثِ خَرَجَا إِلَى خَيْبَرَ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَوْمَئِذٍ صُلْحٌ وَأَهْلُهَا الْيَهُودُ، فَتَفَرَّقَ عَبْدُ اللَّهِ وَمُحَيِّصَةُ بِخَيْبَرَ فِي حَوَائِجِهِمَا، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ، وَقَالَ: كَيْفَ نَقْبَلُ أَيْمَانَ قَوْمٍ كُفَّارٍ، .

EnglishUnverified translation

Bashir bin Yasar, the freed slave of Banu Haritha, who was an elderly and wise man, and he also visited some of the Companions belonging to his (master's) family of Banu Haritha, including Sayyidna Rafi' bin Khadij, may Allah be pleased with him, Sayyidna Sahl bin Abu Hatmah, may God be pleased with him, and Sayyidna Suwayd bin Nu'man may Allah be pleased with him. About the Banu Haritha, Sayyiduna Abdullah bin Sahl, a member of the Ansar, was killed in Khyber. Bashir mentioned this: Sayyidna Abdullah bin Sahl (RA) and Sayyidna Muhaisa Bin Mas’ud (RA) belonged to Banu Haritha. These two men visited Khyber during the time of the Holy Prophet (PBUH). In those days, there was peace (between Muslims and Jews), only Jews lived in Khyber. After that, he has narrated the hadith as mentioned above) but it contains these words: How can we accept the oaths of the people of the infidels?

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

بنوحارثہ کے آزاد کردہ غلام بشیر بن یسار جو ایک بزرگ اور سمجھدار آدمی تھے اور انہوں نے اپنے (آقا کے) خاندان بنوحارثہ سے تعلق رکھنے والے کچھ صحابہ کرام کی زیارت بھی کی ہوئی تھی، جن میں سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ، سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سوید بن نعمان رضی اللہ عنہ شامل ہیں بشیر بن یسار ان حضرات کے حوالے سے یہ بات بیان کرتے ہیں: قسامت کا حکم بنوحارثہ کے بارے میں آیا تھا، انصار کے ایک فرد سیدنا عبداللہ بن سہل رضی اللہ عنہ خیبر میں قتل کردیے گئے۔ بشیر نے یہ بات ذکر کی: سیدنا عبدالہ بن سہل رضی اللہ عنہ اور سیدنا محیصہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا تعلق بنوحارثہ سے تھا، یہ دونوں حضرات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں خیبر میں تشریف لے گئے، ان دنوں (مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان) صلح چل رہی تھی، خیبر میں یہودی ہی رہتے تھے، خیبر میں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا محیصہ رضی اللہ عنہ اپنے اپنے کام کے سلسلے میں ایک دوسرے سے جدا ہوگئے (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے) تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ہم کفار کی قوم کی قسموں کو کی سے قبول کرسکتے ہیں؟۔

3185

Sunan al-Daraqutni #3185

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ مَوْلَى الأَنْصَارِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، وَرَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، أَنَّهُمَا حَدَّثَاهُ أَوْ حُدِّثَا، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَهْلٍ، وَمُحَيِّصَةَ أَتَيَا خَيْبَرَ ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.

EnglishUnverified translation

Basheer bin Yasar narrates this on the authority of Sayyiduna Sahl bin Abu Hatmah (RA) and Hadhrat Rafi’ bin Khadij (RA): Both of them have narrated this: Sayyidna Abdullah bin Sahl (RA) and Sayyidna Muhaisah (RA) went to Khyber after that, according to the previous hadith.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

بشیر بن یسار، سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ اور حضڑت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ان دونوں حضرات نے یہ بات بیان کی ہے: سیدنا عبداللہ بن سہل رضی اللہ عنہ اور سیدنا محیصہ رضی اللہ عنہ خیبر گئے اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔

3186

Sunan al-Daraqutni #3186

نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ سَعْدَوَيْهِ ، عَنْ عَبَّادٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: خَرَجَ مُحَيِّصَةُ، وَحُوَيِّصَةُ ابْنَا مَسْعُودٍ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلٍ، إِلَى خَيْبَرَ يَمْتَارُونَ فَتَفَرَّقُوا لِحَاجَتِهِمْ، فَمَرُّوا بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَهْلٍ قَتِيلا، فَرَجَعُوا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَخْبَرُوهُ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَحْلِفُونَ خَمْسِينَ يَمِينًا قَسَامَةً تَسْتَحِقُّونَ بِهِ قَاتِلَكُمْ؟، فَكَرِهُوا، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَحْلِفُ عَلَى الْغَيْبِ، نَحْلِفُ عَلَى أَمْرٍ غِبْنَا عَنْهُ؟، قَالَ: فَتَحْلِفُ الْيَهُودُ خَمْسِينَ يَمِينًا فَيَبْرَءُونَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَقْبَلُ أَيْمَانَ قَوْمٍ كُفَّارٍ؟، فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَالٍ مِنْ مَالِ الصَّدَقَةِ، فَوَدَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِهِ " ."

EnglishUnverified translation

Amr bin Shuaib narrates this statement of his grandfather regarding his father: Sayyidna Muhaisah bin Masoud (RA), Sayyidna Hawaisa bin Masoud (RA), Sayyidna Abd al-Rahman RA (Bin Sahl) and Sayyidna Abdullah Sahl (RA) went to Khyber. When told about this, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said to them, “You can make fifty people take an oath as a measure of mercy and punish your murderer, so these gentlemen did not like it. O Messenger of Allah, should we accept the oaths of the infidels? (The narrator narrates) Then the wealth of Zakat came to the service of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him), so the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) himself paid the death of (the deceased).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا محیصہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، سیدنا حویصہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ (بن سہل) اور سیدنا عبداللہ سہل رضی اللہ عنہ خیبر گئے وہاں یہ حضرات اپنے کام کے سلسلے میں ایک دوسرے سے جدا ہوگئے پھر انہیں سیدنا عبداللہ بن سہل رضی اللہ عنہ مقتول ملے یہ حضرات واپس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بارے میں بتایا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا تم پچاس افراد قسامت کے طور پر قسم اٹھا کر اپنے قاتل (کو سزا) دے سکتے ہو، تو ان حضرات کو یہ گوارا نہیں ہوا، انہوں نے عرض کی، یارسول اللہ، ہم غیب کے بارے میں کیسے قسم اٹھاسکتے ہیں، ہم ایک ایسے معاملے کے بارے میں قسم اٹھائیں جس میں ہم موجود نہیں تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، پھر یہودیوں کے پچاس افراد قسم اٹھا کر بری الذمہ ہوجائیں گے ان حضرات نے عرض کی یارسول اللہ کیا ہم کفار کی قسموں کو قبول کرلیں؟ (راوی بیان کرتے ہیں) پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں زکوۃ کا مال آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود (اس مقتول) کی دیت ادا کی۔

3187

Sunan al-Daraqutni #3187

نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّائِيُّ ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ رَجُلا مِنَ الأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ سَهْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ نَفَرًا مِنْ قَوْمِهِ انْطَلَقُوا إِلَى خَيْبَرَ فَتَفَرَّقُوا فِيهَا، فَوَجَدُوا أَحَدَهُمْ قَتِيلا، فَقَالُوا لِلَّذِينَ وَجَدُوهُ عِنْدَهُمْ قَتَلْتُمْ صَاحِبَنَا؟، فَقَالُوا: مَا قَتَلْنَا وَلا عَلِمْنَا قَاتِلا، فَانْطَلَقُوا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، انْطَلَقْنَا إِلَى خَيْبَرَ فَوَجَدْنَا أَحَدَنَا قَتِيلا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْكُبْرَ الْكُبْرَ، فَقَالَ لَهُمْ: تَأْتُونَ بِالْبَيِّنَةِ عَلَى مَنْ قَتَلَ، فَقَالُوا: مَا لَنَا بَيِّنَةٌ، قَالَ: فَيَحْلِفُونَ لَكُمْ، قَالُوا: لا نَرْضَى أَيْمَانَ الْيَهُودِ، وَكَرِهَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبْطِلَ دَمَهُ، فَوَدَاهُ مِائَةً مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَ??ِ " ، ."

EnglishUnverified translation

Bashir bin Yasar narrates: A companion from the Ansar, whose name was Sayyidna Sahl bin Abu Hatmah, may Allah be pleased with him, narrated this, he went to Khaibar along with some members of his tribe, there they were separated from each other, then they found one of their members killed. So those people said: We did not kill, nor do we know about the murderer. Then these gentlemen came to the service of the Holy Prophet, may God bless him and grant him peace. They said, O Prophet of God, may God bless him and grant him peace! When we went to Khyber, we found one of our people killed, so the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, "Give the elder a chance first." They said: We do not have any evidence. The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: Then (those Jews) take an oath (and they will be acquitted). They said: We will not agree to the Jews taking an oath. The narrator narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) did not like that the blood of the deceased should go in vain, so he himself paid one hundred camels from the Zakat camels as a dowry.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

بشیر بن یسار بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی، جن کا نام سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ تھا، انہوں نے یہ بات بتائی، وہ اپنے قبیلہ کے کچھ افراد کے ہمراہ خیبر گئے، وہاں وہ لوگ ایک دوسرے سے جدا ہوگئے پھر انہوں نے اپنے ایک فرد کو مقتول پایاتو جن لوگوں کے پاس انہوں نے مقتول کو پایا تھا، ان لوگوں سے انہوں نے کہا: تم نے ہمارے ساتھی کو قتل کیوں کیا ہے؟ تو وہ لوگ بولے: ہم نے قتل نہیں کیا اور نہ ہی ہمیں قاتل کے بارے میں علم ہے، پھر یہ حضرات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضڑ ہوئے انہوں نے عرض کی، اے اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم خیبر گئے وہاں ہم نے اپنے ایک فرد کو مقتول پایا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا پہلے بڑے کو موقع دو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا تم اس بارے میں ثبوت پیش کرو، کہ کس نے اسے قتل کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پھر (وہ یہودی) قسم اٹھالیں (اور بری الذمہ ہوجائیں گے) ان حضرات نے عرض کی: ہم یہودیوں کے قسم اٹھانے پر راضی نہیں ہوں گے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بھی اچھا نہیں لگا کہ مقتول کا خون رائیگاں جائے اس لیے آپ نے خود زکوۃ کے اونٹوں میں سے ایک سو اونٹ دیت کے طور پر ادا کیے۔

3188

Sunan al-Daraqutni #3188

نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْحَمَّالُ ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated along with another document.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔

3189

Sunan al-Daraqutni #3189

حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَارَسْتَانِيُّ ، وَالْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الأَسَدِيُّ ، نَا أَبِي ، نَا قَيْسٌ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، قَالَ: خَرَجَ قَوْمٌ مِنَ الأَنْصَارِ إِلَى خَيْبَرَ فَقُتِلَ مِنْهُمْ رَجُلٌ، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: بَيِّنَتُكُمْ، قَالُوا: مَا لَنَا بَيِّنَةٌ، قَالَ: فَتَنْفُلُكُمْ أَيْمَانُهُمْ، فَقَالُوا: إِذًا تَقْتُلُنَا الْيَهُودُ، قَالَ: فَأَيْمَانُكُمْ أَنْتُمْ، قَالُوا: لَمْ نَشْهَدْ، فَوَدَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَالٍ أَتَاهُ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Sahl bin Abu Hatmah (may God be pleased with him) narrates: Some of the members of the Ansar went to Khaibar and one of them was killed. This matter came before the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him). He said: "Where are your proofs?" He said: "We do not have any proof." The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, “Then take an oath.” He said, “We were not there.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار کے کچھ افاد خیبر گئے وہاں ان میں سے ایک شخص قتل ہوگیا، یہ معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پیش آگیا، تو آپ نے فرمایا: تمہارے ثبوت (کہاں ہیں) انہوں نے عرض کی ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، تو ان (یہودیوں کا) قسم اٹھانا (معاملہ ختم کر دے گا) انہوں نے عرض کی پھر تو یہودی (ایک ایک کرکے) ہمیں قتل کردیں گے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پھر تم قسم اٹھالو، انہوں نے عرض کی ہم وہاں موجود نہیں تھے، راوی بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں جو مال آیا تھا، آپ نے اس میں سے اس (مقتول) کی دیت ادا کی۔

3190

Sunan al-Daraqutni #3190

نَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، قَالُوا: نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْبَيِّنَةُ عَلَى مَنِ ادَّعَى، وَالْيَمِينُ عَلَى مَنْ أَنْكَرَ، إِلا فِي الْقَسَامَةِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrates this saying of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him): It is necessary for the claimant to present evidence and for the one who denies it, it is necessary to take an oath, but the ruling of Qasamat is different.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: مدعی پر ثبوت پیش کرنا لازم ہوگا اور انکار کرنے والے پر قسم اٹھانالازم ہوگا، البتہ قسامت کا حکم مختلف ہے۔

3191

Sunan al-Daraqutni #3191

Da'if

نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَأَبُو عَلِيٍّ الصَّفَّارُ ، قَالا: نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مُطَرِّفٌ . ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ نَا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الضَّحَّاكِ ، وَمُطَرِّفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَتِيقُ ، نَا مُطَرِّفٌ ، قَالا: نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْبَيِّنَةُ عَلَى مَنِ ادَّعَى، وَالْيَمِينُ عَلَى مَنْ أَنْكَرَ، إِلا فِي الْقَسَامَةِ " ،."

EnglishUnverified translation

Amr bin Shuaib narrates this saying of the Prophet, peace and blessings of God be upon him, regarding his father and his grandfather, It is necessary for the claimant to present evidence and for the one who denies it, it is necessary to take an oath, but the ruling of Qasamat is different.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں، مدعی پر ثبوت پیش کرنا لازم ہوگا اور انکار کرنے والے پر قسم اٹھانالازم ہوگا، البتہ قسامت کا حکم مختلف ہے۔

3192

Sunan al-Daraqutni #3192

Da'if

نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ الزَّنْجِيِّ بْنِ خَالِدٍ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ . خَالَفَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، وَحَجَّاجٌ، رَوَيَاهُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَلامٍ.

EnglishUnverified translation

The same tradition is also narrated along with another chain of transmission, Abdul Razzaq, on the contrary, has quoted it as a Mursal tradition.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے عبدالرزاق نے اس کے برعکس اسے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔

3193

Sunan al-Daraqutni #3193

نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، نَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَضْرَمِيُّ، نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، قَالَ: شَهِدْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَأَتَى بِأَخِي بَنِي عِجْلٍ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ قَبِيصَةَ تَنَصَّرَ بَعْدَ إِسْلامِهِ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ : مَا حُدِّثْتُ عَنْكَ؟، قَالَ: مَا حُدِّثْتَ عَنِّي؟، قَالَ: حُدِّثْتُ عَنْكَ أَنَّكَ تَنَصَّرْتَ، فَقَالَ: أَنَا عَلَى دِينِ الْمَسِيحِ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: " وَأَنَا عَلَى دِينِ الْمَسِيحِ "، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: مَا تَقُولُ فِيهِ؟، فَتَكَلَّمَ بِكَلامٍ خَفِيَ عَلَيَّ، فَقَالَ عَلِيٌّ: طَئُوهُ، فَوُطِئَ حَتَّى مَاتَ، فَقُلْتُ لِلَّذِي يَلِينِي: مَا قَالَ؟، قَالَ: الْمَسِيحُ رَبُّهُ " ."

EnglishUnverified translation

Abd al-Malik bin Umayr narrates: I was present with Sayyidna Ali, a man from Banu Ajl was brought to him, Mastward bin Qubaysa, who had left Islam and became a Christian. Sayyidna Ali asked him what I have been told about you. What have you been told about me, he asked? Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) said: I have been told about you that you have become a Christian. He said: I am steadfast in the religion of Sayyiduna Masih (peace be upon him). Sayyiduna Ali (may peace be upon him) said to him: I am also steadfast in the religion of Sayyiduna Masih (peace be upon him). So I did not understand what the man answered. Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) ordered: Kill him, he was killed (says the narrator).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالملک بن عمیر بیان کرتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، ان کے پاس بنوعجل کا ایک شخص مستورد بن قبیصہ لایا گیا جو اسلام چھوڑ کر عیسائی ہوگیا تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا تمہارے بارے میں مجھے کیا بتایا گیا ہے؟ اس نے دریافت کیا آپ کو میرے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا مجھے تمہارے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ تم عیسائی ہوگئے ہو، اس نے کہا:، میں سیدنا مسیح (علیہ الصلوۃ والسلام) کے دین پر قائم ہوں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا میں بھی سیدنا مسیح (علیہ الصلوۃ والسلام) کے دین پر قائم ہوں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا تم ان (یعنی سیدنا مسیح (علیہ الصلوۃ والسلام)) کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ تو اس شخص نے جو جواب دیا وہ مجھے سمجھ نہیں آئی سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے حکم دیا: اسے قتل کردو، اسے قتل کردیا گیا (راوی کہتے ہیں) میں نے اپنے ساتھ والے سے پوچھا: اس نے کیا کہا: تھا، تو اس نے جواب دیا: اس نے کہا: تھا، سیدنا مسیح (علیہ الصلوۃ والسلام) اس کے پروردگار ہیں۔

3194

Sunan al-Daraqutni #3194

نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَمِينَةَ . ح وَنا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، قَالا: نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عُثْمَانَ الشَّحَّامِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، نَا ابْنُ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلا كَانَتْ لَهُ أُمُّ وَلَدٍ لَهُ مِنْهَا ابْنَانِ مثل اللُّؤْلُؤَتَيْنِ، فَكَانَتْ تَشْتُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَنْهَاهَا فَلا تَنْتَهِي، وَيَزْجُرُهَا فَلا تَنْزَجِرُ، فَلَمَّا كَانَ ذَاتَ لَيْلَةٍ ذَكَرَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَا صَبَرَ أَنْ قَامَ إِلَى مِعْوَلٍ فَوَضَعَهُ، ثُمَّ اتَّكَأَ عَلَيْهَا حَتَّى أَنْفَذَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلا اشْهَدُوا أَنَّ دَمَهَا هَدَرٌ " ، لَفْظُ ابْنِ كَرَامَةَ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas (may Allah be pleased with him) narrates: There was a woman who had two sons who were like pearls. She used to be rude in honor of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him). The man forbade her, but she did not stop. took it and stabbed that woman in the stomach (by which the woman died when this case came to the service of the Holy Prophet, may God bless him and grant him peace), then the Prophet, may God bless him and grant him peace, said, "Be a witness, the blood of this woman was wasted." These words are from a narrator named Ibn Karamat.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص کی ام ولد تھی جس سے اس شخص کے دو بیٹے تھے جو دونوں موتیوں کی طرح تھے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کیا کرتی تھی، اس شخص نے اسے منع کیا، لیکن وہ باز نہیں آئی، اس شخص نے اسے جھڑکا لیکن وہ پھر بھی باز نہ آئی، ایک رات اس عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر (گستاخی کے الفاظ کے ساتھ) کیا تو اس شخص سے صبر نہیں ہوا اس نے پھاؤرا لیا اور اس عورت کے پیٹ میں گھونپ دیا (جس سے وہ عورت مرگئی جب یہ مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش ہوا) تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، گواہ ہوجاؤ، اس عورت کا خون رائیگاں گیا یہ الفاظ ابن کرامت نامی راوی کے ہیں۔

3195

Sunan al-Daraqutni #3195

نَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْعَبْدِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، قَالا: نَا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ ، نَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدَنِيُّ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ عُثْمَانَ الشَّحَّامِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، نَا ابْنُ عَبَّاسٍ ، أَنَّ أَعْمَى كَانَتْ لَهُ أُمُّ وَلَدٍ تَشْتُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَقَعُ فِيهِ، فَيَنْهَاهَا فَلا تَنْتَهِي، وَيَزْجُرُهَا فَلا تَنْزَجِرُ، فَلَمَّا كَانَ ذَاتَ لَيْلَةٍ جَعَلَتْ تَقَعُ فِي النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَشْتُمُهُ، فَقَتَلَهَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ ذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ الأَعْمَى، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَا صَاحِبُهَا، كَانَتْ تَشْتُمُكَ وَتَقَعُ فِيكَ، فَأَنْهَاهَا فَلا تَنْتَهِي، وَأَزْجُرُهَا فَلا تَنْزَجِرُ، وَلِيَ مِنْهَا ابْنَانِ مثل اللُّؤْلُؤَتَيْنِ، وَكَانَتْ بِي رَفِيقَةً، فَلَمَّا كَانَ الْبَارِحَةُ جَعَلَتْ تَشْتُمُكَ وَتَقَعُ فِيكَ فَقَتَلْتُهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اشْهَدُوا أَنَّ دَمَهَا هَدَرٌ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas (may God be pleased with him) narrates: A blind man whose mother used to insult the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) in the evening, that person forbade the woman but she did not stop. The blind man stood up and said: O Messenger of Allah, I am the owner of this woman. She was insolent in honor of you. I stopped her but she did not stop. He said, you people be witnesses, the blood of this woman was wasted.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک نابینا شخص جس کی ام ولد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شام میں گستاخی کیا کرتی تھی، اس شخص نے اس عورت کو منع کی ا لیکن وہ باز نہیں آئی، اس شخص نے اس عورت کو ڈانٹ ڈپٹ کی لیکن وہ پھر بھی باز نہ آئی، ایک رات جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ گفتگو کرنے لگی تو اس شخص نے اس عورت کو قتل کردیا، صبح اس بات کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کیا گیا تو وہ نابینا شخص کھڑا ہوا اس نے عرض کی: یارسول اللہ میں اس عورت کا مالک ہوں وہ آپ کی شان میں گستاخی کیا کرتی تھی میں نے اسے روکا لیکن وہ باز نہیں آئی میں اسے ڈانٹ ڈپٹ کی لیکن وہ پھر بھی باز نہیں آئی، میرے اس عورت سے دوبچے ہیں جو دونوں موتیوں کی طرح ہیں، وہ میری رفیقہ (محبوبہ) تھی گزشتہ رات اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی تو میں نے اسے قتل کردیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم لوگ گواہ ہوجاؤ، اس عورت کا خون رائیگاں گیا۔

3196

Sunan al-Daraqutni #3196

نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نَا أَبُو الْيَمَانِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَعَافَوْا الْحُدُودَ بَيْنَكُمْ، فَمَا بَلَغَنِي مِنْ حَدٍّ فَقَدْ وَجَبَ " ."

EnglishUnverified translation

Amr bin Shuaib narrates this statement of his grandfather on the authority of his father: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: Keep the limits (of information) to your limit, when it reaches me, it will be necessary (to issue it).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حدود (کی اطلاع) کو اپنی حد تک رکھو، جب یہ مجھ تک پہنچ جائے گی تو (اسے جاری کرنا) لازم ہو جائے گا۔

3197

Sunan al-Daraqutni #3197

نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ يَزِيدَ ، أنا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، بِهَذَا، وَقَالَ فِيهِ: كُلُّ حَدٍّ رُفِعَ إِلَيَّ فَقَدْ وَجَبَ " ، اتَّفَقَ مُسْلِمٌ، وَابْنُ عَيَّاشٍ فَوَصَلاهُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، وَأَرْسَلَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْهُ وَعَنِ الْمُثَنَّى، وَتَابَعَهُ ابْنُ عُلَيَّةَ ."

EnglishUnverified translation

The same hadith is narrated along with another document, but it contains these words: "When (the case of limitation) is brought before me, it will be necessary (to issue it)." Muslim and Ibn Ayyash agree in narrating this tradition as, received, while Abd al-Razzaq narrated it as, mursal, tradition, followed by Ibn 'Alaihi.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں:۔ '' جب حد (کا مقدمہ) میرے سامنے لایا جائے گا تو (اسے جاری کرنا) لازم ہو جائے گا ''۔ مسلم اور ابن عیاش اس روایت کو، موصول، کے طور پر نقل کرنے میں متفق ہیں جبکہ عبدالرزاق نے اسے، مرسل، روایت کے طور پر نقل کیا ہے، ابن علیہ نے ان کی متابعت کی ہے۔

3198

Sunan al-Daraqutni #3198

نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، وَالْمُثَنَّى ، قَالا: نَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مثل قَوْلِ ابْنِ عَيَّاشٍ.

EnglishUnverified translation

Amr bin Shuaib narrates: The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: (After this there is a similar hadith).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن شعیب بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔

3199

Sunan al-Daraqutni #3199

نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا ابْنُ عَرَفَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَعَافَوْا بَيْنَكُمْ قَبْلَ أَنْ تَأْتُونِي، فَمَا بَلَغَنِي مِنْ حَدٍّ فَقَدْ وَجَبَ " ، مُرْسَلٌ."

EnglishUnverified translation

Amr bin Shuaib narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: Forgive each other before bringing the limits to me, for the limit (of the case) that reaches me will be necessary to release (the limit). (This hadith is transmitted).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن شعیب بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حدود میرے پاس لانے سے پہلے ہی آپس میں معاف کردو، مجھ تک حد (کا جو مقدمہ) پہنچ جائے گا (اس حد کو) جاری کرنا لازم ہو جائے گا۔ (یہ حدیث مرسل ہے)۔

3200

Sunan al-Daraqutni #3200

Sahih

نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا أَبِي ، نَا يَزِي??ُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ " ، قَالَ يَزِيدُ: تُقْتَلُ الْمُرْتَدَّةُ ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas (may Allah be pleased with him) says: Kill the person who changes his religion (Islam).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جو شخص اپنا دین (اسلام) تبدیل کرلے اسے قتل کردو (اس روایت کے ایک راوی) یزید نے یہ بات بیان کی ہے: مرتد عورت کو بھی قتل کردیا جائے گا۔

3201

Sunan al-Daraqutni #3201

Sahih

نَا الْمَحَامِلِيُّ نَا الْحَسَّانِيُّ ، نَا يَزِيدُ ، أنا سَعِيدٌ ، قَالَ: وَنا يُوسُفُ ، نَا شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، جَمِيعًا عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.

EnglishUnverified translation

Ikramah has narrated the same from the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) on the authority of Sayyiduna Ibn Abbas (RA).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عکرمہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی کی مانند نقل کیا ہے۔

3202

Sunan al-Daraqutni #3202

Hasan

نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا أَبِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ، قَتَلَ أُمَّ قِرْفَةَ الْفَزَارِيَّةَ فِي رِدَّتِهَا قِتْلَةً مُثْلَةً، شَدَّ رِجْلَيْهَا بِفَرَسَيْنِ ثُمَّ صَاحَ بِهِمَا فَشَقَّاهَا، وَأُمُّ وَرَقَةَ الأَنْصَارِيَّةُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَمِّيهَا الشَّهِيدَةَ، فَلَمَّا كَانَ فِي خِلافَةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَتَلَهَا غُلامُهَا وَجَارِيَتُهَا، فَأُتِيَ بِهِمَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَتَلَهُمَا وَصَلَبَهُمَا "،."

EnglishUnverified translation

Saeed bin Abdul Aziz narrates: Sayyidna Abu Bakr (RA) killed a woman named Umm Qarfa Fazaria as an apostate because of her apostasy. Sayyida Umm Waraqa Ansariyyah, who was named Shaheedah by the Holy Prophet, may Allah bless him and grant him peace, was killed by the slave and maidservant of this woman during the caliphate of Sayyidna Umar, so Sayyidna Umar killed them both by crucifixion.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعید بن عبدالعزیز بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ام قرفہ فزاریہ نامی عورت کو مرتد ہونے کی وجہ سے مثلہ کے طور پر قتل کروادیا تھا، انہوں نے اس کے دونوں پاؤں دو گھوڑوں کے بندھوا کر اس کے دوٹکڑے کروادیے تھے۔ سیدہ ام ورقہ انصاریہ جنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے، شہیدہ، کا نام دیا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں اس خاتون کے غلام اور کنیز نے اسے قتل کردیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو مصلوب کروا کے قتل کروادیا۔

3203

Sunan al-Daraqutni #3203

Da'if

نَا بِذَلِكَ ابْنُ الْبُهْلُولِ ، نَا أَبِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْلَى ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ جُمَيْعٍ ، عَنْ جَدَّتِهِ لَيْلَى بِنْتِ مَالِكٍ ، وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَلادٍ ، كِلاهُمَا عَنْ أُمِّ وَرَقَةَ، عَنْ عُمَرَ، بِذَلِكَ.

EnglishUnverified translation

The same hadith along with another chain of transmission is related to Sayyiduna Umar.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے۔

3204

Sunan al-Daraqutni #3204

Da'if

نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ الْوَكِيلُ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جُنْدُبٍ الْخَيْرِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حَدُّ السَّاحِرِ ضَرْبَةٌ بِالسَّيْفِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Jundab al-Khair (RA) narrates: The Prophet (PBUH) said, "The punishment for a sorcerer is to be killed by the sword."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جندب الخیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے جادو کرنے والی کی سزا یہ ہے کہ اسے تلوار کے ذریعہ قتل کردیا جائے۔

3205

Sunan al-Daraqutni #3205

نَا نَا الْقَاضِي الْمَحَامِلِيُّ ، نَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا هُشَيْمٌ ، أنا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ جُنْدُبٍ الْبَجَلِيّ ، أَنَّهُ قَتَلَ سَاحِرًا كَانَ عِنْدَ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ، ثُمَّ قَالَ: أَفَتَأْتُونَ السِّحْرَ وَأَنْتُمْ تُبْصِرُونَ سورة الأنبياء آية 3 " ."

EnglishUnverified translation

Jundab narrated about lightning: He killed a sorcerer who was with Walid bin Uqbah, then he recited this verse: Atatun al-Sahar waantum al-Taramin.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

جندب بجلی کے بارے میں منقول ہے: انہوں نے ولید بن عقبہ کے پاس موجود ایک جادو کرنے والے شخص کو قتل کروادیا پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: اتاتون السحر وانتم تبصرون۔

3206

Sunan al-Daraqutni #3206

نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، قَالا: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ بِغُرَّةٍ، عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ أَوْ فَرَسٍ أَوْ بَغْلٍ، فَقَالَ الَّذِي قَضَى عَلَيْهِ: أَعْقِلُ مَنْ لا أَكَلَ وَلا شَرِبَ، وَلا صَاحَ وَلا اسْتَهَلَّ، فَمِثْلُ ذَلِكَ بَطَلَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ هَذَا لَيَقُولُ بِقَوْلِ شَاعِرٍ فِيهِ غُرَّةٌ، عَبْدٌ أَوْ أَمَةٌ، أَوْ فَرَسٌ أَوْ بَغْلٌ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Huraira (may Allah be pleased with him) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) fixed the payment of a slave or a horse or a mule for the loss of a child in the womb. One of the parties against whom the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) had given judgment said: Shall I pay his dowry? He who has neither eaten nor drunk nor uttered a sound nor wept, such blood flows into the blood, then the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, "He is speaking like poets, a slave or a horse or a mule must be paid as a ransom."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیٹ میں موجود بچے (کو ضائع کردینے) کا تاوان ایک غلام یاکنیز یاگھوڑا یاخچر کی ادائیگی مقرر کیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس فریق کے خلاف فیصلہ دیا تھا، ان کے ایک فرد نے کہا: کیا میں اس کی دیت ادا کروں؟ جس نے کچھ کھایا نہیں کچھ پیا نہیں کوئی آواز نہیں نکالی وہ روایا نہیں، اس طرح کا خون تورائیگاں جاتا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، یہ توشاعروں کی طرح گفتگو کررہا ہے، اس بارے میں ایک غلام یاکنیز یاگھوڑا یاخچر تاوان کے طور پر ادا کرنا ہوگا۔