Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 13 · Chapter 8

Transactions

فِدْيَةُ مَا أَصَابَ الْمُحْرِمُباب: محرم کے فدیے کا بیان

26 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

2539

Sunan al-Daraqutni #2539

Sahih

نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: نا إبْرَاهِيمُ الصَّائِغُ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فِي الضَّبُعِ إِذَا أَصَابَهَا الْمُحْرِمُ جَزَاءُ كَبْشٍ مُسِنٍّ، وَتُؤْكَلُ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Jabar bin Abdullah Radiyallahu Anhu narrates this saying of the Holy Prophet, may God bless him and grant him peace.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گوہ کے بارے میں یہ فرمایا ہے جب حالت احرام والاشخص اسے ماردے تواب اس کا کفارہ ایک دنبہ ہوگا اور اس کا گوشت کھالیا جائے گا۔

2540

Sunan al-Daraqutni #2540

Sahih

ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي مَذْعُورٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ الضَّبُعِ، فَقَالَ: فِيهَا كَبْشٌ ، فَقُلْتُ: " فَرِيضَةٌ؟ فَقَالَ: نَعَمْ "، قُلْتُ: " أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ، كَذَا قَالَ: فَرِيضَةٌ " ."

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman bin Abu Ammar narrates: We asked Sayyiduna Jabar bin Abdullah (RA) about the cave, and he said, "It is necessary to make a hole in it." I asked, "Is this necessary?" He replied yes, he said that it is necessary.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالرحمن بن ابوعماربیان کرتے ہیں ہم نے سیدنا جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے گوہ کے بارے میں دریافت کیا ‘ تو انہوں نے فرمایا اس میں ایک دنبہ دیناپڑے گا ‘ میں نے دریافت کیا کیا یہ لازم ہے؟ انہوں نے جواب دیا جی ہاں یہی فرمایا تھا کہ یہ لازم ہے۔

2541

Sunan al-Daraqutni #2541

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحُسَيْنِ الْقِرْمِيسِينِيُّ ، نا الْوَلِيدُ بْنُ حَمَّادٍ الرَّمْلِيُّ ، نا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، نا الْوَلِيدُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنِ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الضَّبُعُ صَيْدٌ "، وَجَعَلَ فِيهَا كَبْشًا ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas (may Allah be pleased with him) narrates that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, “The wound is a victim (says the narrator) and the Holy Prophet (may Allah bless him and grant him peace) has prescribed the payment of expiation for the scaly in it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے گوہ شکار ہے (راوی کہتے ہیں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں دنبے کے کفارے کی ادائیگی مقرر کی ہے۔

2542

Sunan al-Daraqutni #2542

Sahih

نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الرُّخَامِيُّ ، نا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قُلْتُ: أَيُؤْكَلُ الضَّبُعُ؟ قَالَ: نَعَمْ "، قُلْتُ: " أَصَيْدٌ هِيَ؟ قَالَ: نَعَمْ "، قُلْتُ: " أَسَمِعْتَ ذَلِكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ " ."

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman bin Abu Ammar narrates this about Sayyiduna Jabir, may Allah be pleased with him: He says, "I found out that it is possible to eat the goh?" He answered yes! I wonder if it is hunting? He answered yes! I inquired, have you heard this from the mouth of the Holy Prophet (peace be upon him)? He replied yes!

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالرحمن بن ابوعمار ‘ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بیان کرتے ہیں ‘ وہ کہتے ہیں میں نے دریافت کیا کہ گوہ کو کھایا جاسکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا جی ہاں! میں نے دریافت کیا کیا یہ شکار ہے؟ انہوں نے جواب دیا جی ہاں! میں نے دریافت کیا کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا جی ہاں!۔

2543

Sunan al-Daraqutni #2543

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا قَبِيصَةُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ الضَّبُعِ، فَقُلْتُ: صَيْدٌ هِيَ؟ قَالَ: نَعَمْ ، قُلْتُ: " آكُلُهَا؟ قَالَ: نَعَمْ "، قُلْتُ: " سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ " ."

EnglishUnverified translation

Ibn Abu Ammar narrates: I asked Sayyiduna Jabar bin Abdullah (RA) about the cave. He answered yes! I asked: Can it be eaten? He said yes! I inquired, have you heard this from the mouth of the Holy Prophet (peace be upon him)? He replied yes!

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابن ابوعماربیان کرتے ہیں میں نے سیدنا جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے گوہ کے بارے میں دریافت کیا یہ شکار؟ انہوں نے جواب دیا جی ہاں! میں نے پوچھا: اسے کھایا جاسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا جی ہاں! میں نے دریافت کیا کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا جی ہاں!۔

2544

Sunan al-Daraqutni #2544

Sahih

نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَلانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، نا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، وَابْنُ جُرَيْجٍ ، وَجَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ أَخْبَرَهُمْ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَمَّارٍ ، أَنَّهُ سَأَلَ جَابِرًا الضَّبُعِ، قَالَ: آكُلُهَا؟ قَالَ: نَعَمْ "، قُلْتُ: " أَصَيْدٌ هِيَ؟ قَالَ: نَعَمْ "، قُلْتُ: " سَمِعْتَ ذَلِكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ " ."

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman bin Abu Ammar narrates that he inquired from Sayyiduna Jabir (may God be pleased with him) about Goh. He inquired whether it can be eaten. Sayyiduna Jabir answered yes! I wonder if it is hunting? You answered yes! I inquired, have you heard this from the mouth of the Holy Prophet (peace be upon him)? He replied yes!

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالرحمن بن ابوعماربیان کرتے ہیں انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے گوہ کے بارے میں دریافت کیا ‘ انہوں نے دریافت کیا کیا اسے کھایا جاسکتا ہے؟ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا جی ہاں! میں نے دریافت کیا کیا یہ شکار ہے؟ آپ نے جواب دیا جی ہاں! میں نے دریافت کیا کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا جی ہاں!۔

2545

Sunan al-Daraqutni #2545

Sahih

نا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا قَبِيصَةُ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الضَّبُعِ، فَقَالَ: هِيَ صَيْدٌ، وَجَعَلَ فِيهَا إِذَا أَصَابَهَا الْمُحْرِمُ كَبْشًا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Jabar bin Abdullah (RA) narrates that the Prophet (PBUH) was asked about the cave, and the Prophet (PBUH) said, "It is hunting." (The narrator says) If a person in the state of Ihram kills him, then the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) has prescribed the sacrifice of a drumstick.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گوہ کے بارے میں دریافت کیا گیا ‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ شکار ہے۔ (راوی کہتے ہیں) اگر حالت احرام والا شخص اسے مار دے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا کفارہ ایک دنبے کی قربانی مقرر کیا ہے۔

2546

Sunan al-Daraqutni #2546

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا أَبُو كُرَيْبٍ ، نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فِي الضَّبُعِ إِذَا أَصَابَهُ الْمُحْرِمُ كَبْشٌ، وَفِي الظَّبْيِ شَاةٌ، وَفِي الأَرْنَبِ عَنَاقٌ، وَفِي الْيَرْبُوعِ جَفْرَةٌ " . قَالَ: وَالْجَفْرَةُ الَّتِي قَدِ ارْتَعَتْ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Jabir (may Allah be pleased with him) narrates this saying of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: “If a person in the state of Ihram kills it, he must pay for it, and about the deer, he said: “A goat must be sacrificed. It is an animal that walks.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں گوہ کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فرمایا حالت احرام والا شخص اسے ماردے تو اسے دبے کا کفارہ دینا ہوگا اور ہرن کے بارے میں یہ فرمایا بکری کی قربانی دینی ہوگی خرگوش کے بارے میں فرمایا ہے بکری کے بچے کی قربانی دینی ہوگی اور یربوع کے بارے میں فرمایا ہے اس میں بکری چھوٹے بچے کی قربانی دینا ہوگی راوی کہتے ہیں حدیث میں استعمال ہونے والے لفظ ”جفرہ“ سے مراد وہ چھوٹا جانور ہے جو چل لیتاہو۔

2547

Sunan al-Daraqutni #2547

Sahih

نا نا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نا هِشَامٌ، نا مَنْصُورٌ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَضَى فِي الضَّبُعِ بِكَبْشٍ " . كَذَا قَالَ لَنَا يَعْقُوبُ: قَضَى."

EnglishUnverified translation

It has been narrated about Sayyidna Jabir (R.A.) that he had given a decision to sacrifice a bullock in the hunting of a cave.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے انہوں نے گوہ کے شکار میں دنبے کی قربانی کا فیصلہ دیا تھا یعقوب نامی راوی نے یہی الفاظ نقل کیے ہیں ‘ انہوں نے فیصلہ دیا تھا۔

2548

Sunan al-Daraqutni #2548

نا نا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا أَبُو مَلَكٍ الْجَنْبِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي حَمَامِ الْحَرَمِ، فِي الْحَمَامَةِ شَاةٌ، وَفِي بَيْضَتَيْنِ دِرْهَمٌ، وَفِي النَّعَامَةِ جَزُورٌ، وَفِي الْبَقَرَةِ بَقَرَةٌ، وَفِي الْحِمَارِ بَقَرَةٌ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas (may Allah be pleased with him) narrated this ruling regarding the pigeon of the sanctuary: "The expiation for killing a pigeon in the sanctuary will be a goat; the expiation for damaging an egg will be one dirham; for killing an ostrich, a camel must be sacrificed; for killing a cow, a cow must be sacrificed; and for killing a cow, a cow must be sacrificed."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا حرم کے کبوترکے بارے میں یہ حکم منقول ہے ‘ حرم کے کبوترکومارنے کا کفار بکری ہوگی ‘ انڈے کو نقصان پہنچانے کا کفارہ ایک درہم ہوگا ‘ شترمرغ کو مارنے پر اونٹ قربان کرنا پڑے گا ‘ گائے کو مارنے گائے کی قربانی دیناپڑے گی اور یانیل گائے کو مارنے پر گائے کی قربانی دینا ہوگی۔

2549

Sunan al-Daraqutni #2549

نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ بَزِيعٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ ، نا أَبُو مَرْيَمَ ، حَدَّثَنِي الأَجْلَحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الظَّبْيِ شَاةً، وَفِي الضَّبُعِ كَبْشًا، وَفِي الأَرْنَبِ عَنَاقًا، وَفِي الْيَرْبُوعِ جَفْرَةً " . فَقُلْتُ لابْنِ الزُّبَيْرِ: وَمَا الْجَفْرَةُ؟ قَالَ: الَّتِي قَدْ فُطِمَتْ وَرَعَتْ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Jabir (RA) narrates that the Prophet (PBUH) had given this decision about the deer: 'A goat must be sacrificed'. He said that the child who has been weaned and can walk.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہرن کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا ‘ ایک بکری کی قربانی دینا ہوگی ‘ گوہ کے بارے میں دنبے کی قربانی کا فیصلہ دیا تھا ‘ خرگوش کے بارے میں بکری کے بچے کی قربانی کا فیصلہ دیا تھا اور بوع کے بارے میں بکری کے بچے کی قربانی کا فیصلہ دیا تھا راوی کہتے ہیں میں نے ابن زبیر سے دریافت کیا لفظ ”جفرہ“ سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا وہ بچہ جس کا دودھ چھڑایاجاچکاہو اور وہ چل سکتا ہو۔

2550

Sunan al-Daraqutni #2550

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي بَيْضِ نَعَامٍ أَصَابَهُ مُحْرِمٌ بِقَدْرِ ثَمَنِهِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Abdullah bin Abbas (RA) narrates this statement of Sayyidna Ka'b bin Ajrah (RA) that the Prophet (PBUH) gave this decision regarding an ostrich egg: "If a person in the state of Ihram harms it, he must pay a ransom according to its value."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ‘ سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شترمرغ کے انڈے کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا ‘ اگر حالت احرام والا شخص اسے نقصان پہنچادے تو اسے اس کی قیمت کے مطابق تاوان ادا کرنا ہوگا۔

2551

Sunan al-Daraqutni #2551

Da'if

وَنا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا سعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نا موسَى بْنُ دَاوُدَ ، نا إبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، بِهَذَا، وَقَالَ: بِقِيمَتِهِ.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated along with another document, but there is some wording difference in it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے ‘ تاہم اس میں کچھ لفظی اختلاف ہے۔

2552

Sunan al-Daraqutni #2552

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ الطَّيِّبِيُّ ، نا طَاهِرُ بْنُ خَالِدِ بْنِ نِزَارٍ ، نا أَبِي ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ شَيْخٍ مِنَ الأَنْصَارِ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّ رَجُلا كَانَ مُحْرِمًا عَلَى رَاحِلَتِهِ فَأَتَى عَلَى أُدْحِيِّ نَعَامَةٍ، فَأَصَابَ مِنْ بَيْضِهَا فَسَقَطَ فِي يَدَيْهِ، فَأَفْتَاهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَيْهِ السَّلامُ أَنْ يَشْتَرِيَ بَنَاتِ مَخَاضٍ فَيَضْرِبُهُنَّ، فَمَا أَنْتَجَ مِنْهُنَّ أَهْدَاهُ إِلَى الْبَيْتِ وَمَا لَمْ يُنْتِجْ مِنْهُنَّ أَجْزَأَ عَنْهُ، لأَنَّ الْبِيضَ مِنْهُ مَا يَصْلُحُ وَمِنْهُ مَا يَفْسُدُ، قَالَ: فَأَتَى الرَّجُلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِمَا أَفْتَاهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ قَالَ عَلِيُّ مَا قَالَ، فَهَلْ لَكَ فِي الرُّخْصَةِ؟ "، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: " فَإِنَّ فِي كُلِّ بَيْضَةِ نَعَامٍ إِطْعَامُ مِسْكِينٍ أَوْ صَوْمُ يَوْمٍ " ."

EnglishUnverified translation

Muawiya bin Qura narrated this from an Ansari elder: A man was riding his horse in the state of Ihram, he came to an ostrich's nest and picked up an egg that fell from his hand, then Sayyiduna Ali bin Abu Talib (R.A.) decreed about him that he would buy the daughters of Mukhaz, give them to Jafti, then the children she would give birth to would be donated to the House of Allah, and Even if these camels did not give birth to a child, the expiation of that person will be paid, because sometimes a child comes out of an egg and sometimes a child does not come out. Yes, the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, in exchange for each egg, one should feed a poor person or fast for one day (expiation).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

معاویہ بن قرہ ایک انصاری بزرگ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک شخص حالت احرام میں اپنی سواری پر جارہا تھا، وہ شتر مرغ کے گھونسلے کے پاس پہنچا اس نے وہاں سے انڈا لیا جو اسکے ہاتھ سے گرگیا، تو سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے اس کے بارے میں یہ فیصلہ دیا کہ وہ بنات مخاض خریدے گا، انہیں جفتی کے لیے دے گا پھر وہ جن بچوں کو جنم دیں گی وہ شخص ان بچوں کو بیت اللہ کے لیے ہدیہ کر دے گا، اور اگر ان اونٹنیوں نے کسی بچے کو جنم نہ دیا تو بھی اس شخص کا کفارہ ادا ہو جائے گا، چونکہ بعض اوقات کسی انڈے سے بچہ نکل آتا ہے اور بعض کسی انڈے سے بچہ نہیں نکلتا راوی بیان کرتے ہیں وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اس بارے میں بتایا، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے اسے فتوی دیا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا علی نے تو جو کہنا تھا سو کہہ دیا، کیا تم کچھ رخصت حاصل کرنا چاہتے ہو اس نے عرض کی جی ہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، ہر ایک انڈے کے عوض میں ایک مسکین کو کھانا کھلانا یا ایک دن کا روزہ رکھنا (کفارہ) ہوگا۔

2553

Sunan al-Daraqutni #2553

نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ يَحْيَى الْمَدَائِنِيُّ ، نا شبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، نا الْمُغِيرَةُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ شَيْخٍ مِنْ أَهْلِ هَجَرَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ عَلَيْهِ السَّلامُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ .

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated from the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) on the authority of Sayyidna Ali bin Abu Talib (RA).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے۔

2554

Sunan al-Daraqutni #2554

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الصَّيْرَفِيُّ ، نا يَزِيدُ ، أنا ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated from an Ansari companion along with another chain of transmission.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ایک انصاری صحابی سے منقول ہے۔

2555

Sunan al-Daraqutni #2555

وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مِنْهَالٍ ، نا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ مَطَرٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَجُلا أَوْطَأَ بَعِيرُهُ أُدْحِيَّ نَعَامَةٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَأَتَى عَلِيًّا يَذْكُرُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: عَلَيْكَ فِي كُلِّ بَيْضَةٍ ضَرَبْتَ نَاقَةٌ أَوْ جَنِينُ نَاقَةٍ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ لَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ لَهُ: قَدْ قَالَ عَلِيُّ فِيهَا مَا قَالَ، وَلَكِنْ هَلُمَّ إِلَى الرُّخْصَةِ عَلَيْكَ فِي كُلِّ بَيْضَةٍ صِيَامُ يَوْمٍ، أَوْ إِطْعَامُ مِسْكِينٍ " ."

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman bin Abu Laila narrated this about Sayyidna Ali, may Allah be pleased with him: Once a man put an ostrich's nest under the feet of his camel. He came to the service of the Prophet and mentioned this to the Prophet, peace and blessings be upon him. Then the Prophet, peace and blessings be upon him, said, Ali has said what he had to say about this, but why do you not come to leave? You will be required to fast one day or eat one day for each one.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالرحمن بن ابولیلیٰ ‘ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں ایک مرتبہ ایک شخص نے اپنے اونٹ کے پاؤں کے نیچے شترمرغ کا گھونسلادے دیا ‘ وہ شخص حالت احرام میں تھا ‘ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان کے سامنے اس کی بات کا تذکرہ کیا تو انہوں نے فرمایا ایک انڈے کے عوض میں تمہیں ایک اونٹنی کو (جفتی کے لیے دینا ہوگا) یا ایک اونٹنی کے پیٹ میں موجود بچہ دینا ہوگا ‘ وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا ‘ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا علی نے تو اس بارے میں جو کہنا تھا وہ کہہ دیا ہے لیکن تم رخصت کی طرف کیوں نہیں آتے؟ ہر ایک بارے کے عوض تم پر ایک دن کا روزہ رکھنا لازم ہوگا یا ایک دن کا کھاناکھلانا ہوگا۔

2556

Sunan al-Daraqutni #2556

نا أَبُو عُبَيْدٍ الْمَحَامِلِيُّ ، نا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، نا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، أَنَّ رَجُلا أَوْطَأَ بَعِيرُهُ أُدْحِيَّ نَعَامَةٍ، فَسَأَلَ عَلِيًّا عَلَيْهِ السَّلامُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: عَلَيْكَ لِكُلِّ بَيْضَةٍ ضِرَابُ نَاقَةٍ، أَوْ جَنِينُ نَاقَةٍ، فَانْطَلَقَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ عَلِيُّ عَلَيْهِ السَّلامُ، فَقَالَ: قَدْ قَالَ مَا سَمِعْتَ هَلُمَّ إِلَى الرُّخْصَةِ: عَلَيْكَ لِكُلِّ بَيْضَةٍ صِيَامُ يَوْمٍ أَوْ إِطْعَامُ مِسْكِينٍ " ."

EnglishUnverified translation

Mu'awiya bin Qura narrated that a man built an ostrich's nest under the feet of his camel. He asked Sayyidna Ali (RA) about it. Sayyidna Ali (RA) said, "In exchange for each egg, you have to give one camel as a mate or pay for the baby in the camel's belly." Anhu said to him: Yes. The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: You have heard what he said. Why don't you come to leave? For one egg you have to fast for a day and feed a poor person.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

معاویہ بن قرہ بیان کرتے ہیں ایک شخص نے اپنے اونٹ کے پاؤں کے نیچے شتر مرغ کا گھونسلاتوڑدیا ‘ اس نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا ‘ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہر ایک انڈے کے عوض میں تمہیں ایک اونٹنی کو جفتی کے لیے دینا ہوگا یا اونٹنی کے پیٹ میں موجود بچے کی ادائیگی کرنا ہوگی ‘ وہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بارے میں بتایا جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: ہے ‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس نے جو کہا: وہ تم نے سن لیا ‘ تم رخصت کی طرف کیوں نہیں آتے؟ ایک انڈے کے عوض میں تمہیں ایک دن کا روزہ رکھنا ہوگا اور ایک مسکین کو کھاناکھلانا ہوگا۔

2557

Sunan al-Daraqutni #2557

Da'if

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ أَبِي عِمْرَانَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَنا أَبُو بَكْرِ بْنُ مُجَاهِدٍ الْمُقْرِئُ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثنا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ ، نا الْوَلِيدُ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فِي بَيْضَةِ نَعَامٍ صِيَامُ يَوْمٍ أَوْ إِطْعَامُ مِسْكِينٍ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Huraira (may Allah be pleased with him) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said that in exchange for an ostrich egg, one should fast for one day or feed a poor person.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے شترمرغ کے ایک انڈے کے عوض میں (کفارے میں) ایک دن روزہ رکھنا ہوگا یا ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہوگا۔

2558

Sunan al-Daraqutni #2558

Da'if

نا محَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا عبَّاسُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الأَزْهَرِ ، نا دحَيْمٌ ، نا الْوَلِيدُ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated along with another document.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

2559

Sunan al-Daraqutni #2559

Da'if

نا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، نا أَبُو سَعِيدٍ ، نا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزِّنَادِ ، عَنْ مَنْ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) gave this decision about an egg which was broken by a man in the state of Ihram (the decision of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) was that one day of fasting should be observed in exchange for one egg).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انڈے کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا ‘ جسے کسی آدمی نے حالت احرام میں توڑدیا تھا (نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فیصلہ یہ تھا) ایک انڈے کے عوض میں ایک روزہ رکھنا ہوگا۔۔

2560

Sunan al-Daraqutni #2560

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ النَّسَائِيُّ ، نا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فِي بَيْضَةِ نَعَامٍ كَسَرَهُ رَجُلٌ مُحْرِمٌ صِيَامُ يَوْمٍ فِي كُلِّ بَيْضَةٍ " . قَالَ أَبُو خَالِدٍ: فِي بَيْضِ النَّعَامِ يُصِيبُهُ الْمُحْرِمُ صِيَامُ يَوْمٍ."

EnglishUnverified translation

It was narrated from Umm al-Mu'minin Sayyidah Aisha that the Messenger of Allah, may God bless him and grant him peace, said: In the ransom of this egg of the camel; A narrator named Abu Khalid narrates that if a person in the state of Ihram breaks an ostrich egg, he will fast for one day.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شتر مغ کے اس انڈے کے فدیے میں ؛ کہ جسے محرم آدمی توڑ دیتا ہے، ہر انڈے کے بدلے میں ایک دن کا روزہ رکھنا ہے ابوخالد نامی راوی بیان کرتے ہیں اگر حالت احرام والاشخص شترمرغ کے انڈے کو توڑدے تو وہ ایک دن روزہ رکھے گا۔

2561

Sunan al-Daraqutni #2561

Sahih

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبَّانَ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الإِسْمَاعِيلِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، نا أَبُو قُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَكَمَ فِي بَيْضِ النَّعَامِ كَسَرَهُ رَجُلٌ مُحْرِمٌ صِيَامَ يَوْمٍ لِكُلِّ بَيْضَةٍ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) gave this decision regarding an ostrich egg (this egg was broken by a person in the state of Ihram, that person will fast for one egg).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتی ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شترمرغ کے انڈے کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا (اس انڈے کو حالت احرام والے ایک شخص نے توڑدیا تھا ‘ وہ فیصلہ یہ تھا) وہ شخص ایک انڈے کے عوض میں ایک روزہ رکھے گا۔

2562

Sunan al-Daraqutni #2562

Da'if

نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُوهُسْتَانِيُّ ، نا مُؤَمَّلُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ وَهُوَ ابْنُ غُرَابٍ ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ أَبِي الْمُهَزِّمِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْضِ النَّعَامِ يُصِيبُهُ الْمُحْرِمُ ثَمَنُهُ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrates this about the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him). It has been said about the egg, if a person in the state of Ihram breaks it, he will pay for it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شتر مرغ کے انڈے کے بارے میں یہ فرمایا ہے حالت احرام والاشخص اگر اسے توڑ دیتا ہے تو وہ اس کی قیمت اداکرے گا۔ انڈے کے بارے میں یہ فرمایا ہے حالت احرام والاشخص اگر اسے توڑ دیتا ہے تو وہ اس کی قیمت اداکرے گا۔

2563

Sunan al-Daraqutni #2563

نا نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نا إبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، ثنا عَفَّانُ ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْمٍ أَصَابُوا ضَبُعًا، قَالَ: عَلَيْهِمْ كَبْشٌ يَتَخَارَجُونَهُ بَيْنَهُمْ " ."

EnglishUnverified translation

It has been narrated about Sayyiduna Abdullah bin Abbas, may Allah be pleased with him, that once some people killed a caveman and Sayyiduna Abdullah bin Abbas, may Allah be pleased with him, said that all these people will be required to sacrifice one piece of meat, which they will perform together.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے ایک بار کچھ لوگوں نے ایک گوہ کو قتل کردیاتو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا ان سب لوگوں پر ایک دنبے کی قربانی لازم ہوگی جسے وہ مل جل کر اداکریں گے۔

2564

Sunan al-Daraqutni #2564

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَمَّارٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، أَنَّ مَوَالِيَ لابْنِ الزُّبَيْرِ أَحْرَمُوا إِذْ مَرَّتْ بِهِمْ ضَبُعٌ فَجَذَفُوهَا بِعِصِيِّهِمْ فَأَصَابُوهَا، فَوَقَعَ فِي أَنْفُسِهِمْ، فَأَتَوْا ابْنَ عُمَرَ فَذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ عَلَيْكُمْ كَبْشٌ "، قَالُوا: عَلَى كُلِّ وَاحِدٍ مِنَّا كَبْشٌ؟ قَالَ: " إِنَّكُمْ لَمُغَزَّزٌ بِكُمْ عَلَيْكُمْ جَمِيعًا كُلُّكُمْ كَبْشٌ " . قَالَ: اللُّغَوِيُّونَ: قَوْلُهُ: إِنَّكُمْ لَمُغَزَّزٌ بِكُمْ: أَيْ لَمُشَدَّدٌ عَلَيْكُمْ إِذًا."

EnglishUnverified translation

Narrator of Amarnami states that some slaves of Ibn Zubair were in the state of Ihram. "Once a woman passed by them. They killed her with sticks. Then they were confused about this. They came to the service of Sayyidna Abdullah bin Umar (RA) and mentioned this to him. Sayyidna Abdullah Bin Umar (RA) said: "You will be required to sacrifice a stick." Will it be necessary? So Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him) said, "You are doing too much for yourselves. You will all have to sacrifice one piece of meat." The lexicographers said: These words of the hadith are meant by lamazirbakum, in this case you will abuse yourself.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمارنامی راوی بیان کرتے ہیں ابن زبیر کے کچھ غلام حالت احرام میں تھے ‘ ایک مرتبہ ایک گوہ ان کے پاس سے گزری ‘ انہوں نے لاٹھیوں کے ذریعے مارکرا سے قتل کردیا ‘ پھر انہیں اس بارے میں الجھن ہوئی ‘ وہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا ‘ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا تم پر ایک دنبے کی قربانی لازم ہوگی ‘ انہوں نے عرض کی کیا ہم میں سے ہر شخص پر دنبے کی قربانی لازم ہوگی؟ تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا اپنے اوپر زیادتی کررہے ہو ‘ تم سب پر ایک دنبے کی قربانی لازم ہوگی۔ علم لغت کے ماہرین نے یہ کہا: ہے روایت کے یہ الفاظ لمعزربکم سے مرادیہ ہے اس صورت میں تم اپنے ساتھ زیادتی کروگے۔