Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 12 · Chapter 14

Hajj

بَابُ مَا جَاءَ فِي الصِّيَامِ فِي السَّفَرِباب: سفر میں روزہ رکھنے کا بیان

12 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

2291

Sunan al-Daraqutni #2291

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ سَهْلٍ بِمِصْرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، أَخْبَرَنِي ابْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ ، أَنَّهُ قَالَ: أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فِي رَمَضَانَ وَهُوَ يُرِيدُ السَّفَرَ، وَقَدْ رُحِلَتْ دَابَّتُهُ، وَلَبِسَ ثِيَابَ السَّفَرِ، وَقَدْ تَقَارَبَ غُرُوبُ الشَّمْسِ، فَدَعَا بِطَعَامٍ فَأَكَلَ مِنْهُ ثُمَّ رَكِبَ، فَقُلْتُ لَهُ: سُنَّةٌ؟ قَالَ: نَعَمْ " ."

EnglishUnverified translation

Muhammad bin Ka'b (may Allah be pleased with him) narrates, "I attended the service of Sayyiduna Anas bin Malik (may Allah be pleased with him) in the month of Ramadan. He was about to set out on a journey. His horse was ready and he had put on his clothes for the journey. The sun was about to set. He ordered food and ate it. Then he mounted. I said to him: Is this Sunnah?" He said: Yes!

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں رمضان کے مہینے میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضرہوا ‘ وہ سفر پر روانہ ہونے والے تھے ‘ ان کی سواری تیار تھی اور انہوں نے سفر کا لباس پہن لیا تھا ‘ سورج غروب ہونے کے قریب تھا ‘ انہوں نے کھانا منگوایا اور کھالیا ‘ پھر سوار ہوئے ‘ میں نے ان سے کہا: کیا یہ سنت ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں!۔

2292

Sunan al-Daraqutni #2292

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ومُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالا: نا رَوْحٌ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: قَالَ لِي أَبُو مُوسَى : أَلَمْ أُنَبَّأْ أَنَّكَ إِذَا خَرَجْتَ خَرَجْتَ صَائِمًا، وَإِذَا دَخَلْتَ دَخَلْتَ صَائِمًا، فَإِذَا خَرَجْتَ فَاخْرُجْ مُفْطِرًا، وَإِذَا دَخَلْتَ فَادْخُلْ مُفْطِرًا " ."

EnglishUnverified translation

Narrated Amro bin Amir, may Allah be pleased with him: I heard Anas bin Malik, may Allah be pleased with him, say: Sayyidna Abu Musa said to me: I have been told that when you leave (on a journey), you leave fasting, and when you enter a city, you are in a state of fasting. (i) entered into a state without fasting.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمروبن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے ‘ وہ فرماتے ہیں سیدنا ابوموسیٰ نے مجھ سے فرمایا مجھے یہ بتایا گیا ہے ‘ جب تم (سفر پر روانہ ہوتے ہوئے) نکلتے ہو ‘ توروزہ رکھ کر نکلتے ہو ‘ تو جب شہر میں داخل ہوتے ہو ‘ توروزے کی حالت میں ہوتے ہو ‘ جب (تم سفر کے لیے) نکلا کروتو روزے کے بغیر حالت میں نکلاکرو اور جب تم (سفر سے واپسی ہر شہر میں) داخل ہواکروتوروزے کے بغیر حالت میں داخل ہواکرو۔

2293

Sunan al-Daraqutni #2293

Hasan

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْمَرْوَزِيُّ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ كَثِيرٍ الصُّورِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْغَزِّيُّ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ ، ثنا الْعَلاءُ بْنُ زُهَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عُمْرَةِ رَمَضَانَ، فَأَفْطَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصُمْتُ، وَقَصَرَ، وَأَتْمَمْتُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي وَأُمِّي أَفْطَرْتَ وَصُمْتُ، وَقَصَرْتَ، وَأَتْمَمْتُ، فَقَالَ: أَحْسَنْتِ يَا عَائِشَةُ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates that I accompanied the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) for Umrah in the month of Ramadan. The Prophet (peace be upon him) did not fast. I was fasting. My parents are sacrificed for you! You did not fast and I fasted. You offered a short prayer. I offered a full prayer. Then the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, Aisha! You have done well.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ رمضان کے مہینے میں عمرے کے لیے روانہ ہوئی ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ نہیں رکھا ‘ میں نے روزہ رکھا ہوا تھا ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قصر نماز ادا کی اور میں نے مکمل نماز ادا کی ‘ میں نے عرض کی یارسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! آپ نے روزہ نہیں رکھا اور میں نے رکھا ‘ آپ نے قصر نماز ادا کی ‘ میں نے مکمل نماز ادا کی ‘ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عائشہ! تم نے ٹھیک کیا ہے۔

2294

Sunan al-Daraqutni #2294

Hasan

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ التُّبَّعِيُّ ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَكَمِ ، ثنا الْعَلاءُ بْنُ زُهَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ : اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا مَعَهُ، فَقَصَرَ، وَأَتْمَمْتُ الصَّلاةَ، وَأَفْطَرَ وَصُمْتُ، فَلَمَّا دَنَوْتُ إِلَى مَكَّةَ، قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ، وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَصَرْتَ وَأَتْمَمْتُ، وَأَفْطَرْتَ وَصُمْتُ، فَقَالَ: أَحْسَنْتِ يَا عَائِشَةُ " ، وَمَا عَابَهُ عَلَيَّ . قَالَ الشَّيْخُ: الأَوَّلُ مُتَّصِلٌ وَهُوَ إِسْنَادٌ حَسَنٌ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ قَدْ أَدْرَكَ عَائِشَةَ، وَدَخَلَ عَلَيْهَا وَهُوَ مُرَاهِقٌ، وَهُوَ مَعَ أَبِيهِ، وَقَدْ سَمِعَ مِنْهَا."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (RA) narrates that the Prophet (PBUH) performed Umrah, 'I was with him,' the Prophet (PBUH) offered a short prayer, 'I offered the full prayer,' 'He did not fast and I fasted,' when I reached Makkah, I said, O Messenger of Allah! My parents are sacrificed for you! You offered a short prayer, I offered a complete prayer, you did not fast, I fasted, then the Holy Prophet (peace be upon him) said, Aisha! You have done well. The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) did not object to me in this regard. A narrator named Abd al-Rahman has found the time of Sayyida Ayesha Siddiqa, may Allah be pleased with her, when she was near puberty, she was with her father at that time.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمرہ کیا ‘ میں آپ کے ساتھ تھی ‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قصر نماز ادا کی ‘ میں نے مکمل نماز ادا کی ‘ آپ نے روزہ نہیں رکھا اور میں نے روزہ رکھا ‘ جب میں مکہ کے قریب پہنچی تو میں نے عرض کی یارسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں! آپ نے قصر نماز ادا کی ‘ میں نے مکمل نماز ادا کی ‘ آپ نے روزہ نہیں رکھا ‘ میں نے روزہ رکھا ‘ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا عائشہ! تم نے ٹھیک کیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس حوالے سے مجھ پر کوئی اعتراض نہیں کیا شیخ فرماتے ہیں پہلی روایت مستند ہے اور اس کی سند متصل ہے۔ عبدالرحمن نامی راوی نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا زمانہ پایا ہے ‘ ان کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں ‘ جب وہ ابھی قریب البلوغ بچے تھے ‘ وہ اس وقت اپنے والد کے ہمراہ تھے ‘ انہوں نے سیدہ عائشہ سے احادیث کا سماع کیا ہے۔

2295

Sunan al-Daraqutni #2295

Sahih

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثنا الْعَلاءُ بْنُ زُهَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ وَعِنْدَهَا رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا أُمَّتَاهُ مَا يُوجِبُ الْغُسْلَ؟ قَالَتْ: إِذَا الْتَقَتِ الْمَوَاسِي فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ " ."

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman bin Aswad narrates that I went to the service of Sayyida Aisha Siddiqa, may Allah be pleased with her. She had a gentleman with her. She said, O mother! What makes Ghusl obligatory? Tawseedah Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) said that when the private parts are found, then Ghusl becomes obligatory.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالرحمن بن اسود بیان کرتے ہیں میں سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا ‘ ان کے پاس ایک صاحب موجود تھے ‘ انہوں نے عرض کی اے امی جان! کیا چیز غسل کو واجب کرتی ہے؟ توسیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا جب شرمگاہیں مل جائیں توغسل واجب ہوجاتا ہے۔

2296

Sunan al-Daraqutni #2296

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، ثنا أَبُو النُّعْمَانِ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الصَّقْعَبِ بْنِ زُهَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ، قَالَ: كَانَ أَبِي يَبْعَثُ بِي إِلَى عَائِشَةَ فَأَسْأَلُهَا، فَلَمَّا كَانَ عَامُ احْتَلَمْتُ جِئْتُ إِلَيْهَا فَدَخَلْتُ، فَقَالَتْ: أَيْ لَكَاعِ فَعَلْتَهَا "، وَأَلْقَتْ بَيْنِي وَبَيْنَهَا الْحِجَابَ ."

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman bin Aswad narrates that my father used to send me to the service of Sayyida Aisha Siddiqa, may Allah be pleased with her. I used to ask her when the year came in which I had a heart attack. Have you made this move? Then they pulled down the curtain between me and themselves.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالرحمن بن اسود بیان کرتے ہیں میرے والد مجھے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بھیجا کرتے تھے ‘ میں ان سے سوال کرتا تھا جب وہ سال آیا جس میں مجھے احتلام ہوا ‘ میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا ‘ میں اندر آنے لگا تو انہوں نے فرمایا اونالائق! تم نے یہ حرکت کی ہے؟ پھر انہوں نے میرے اور اپنے درمیان پردہ گرادیا۔

2297

Sunan al-Daraqutni #2297

Da'if

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، ثنا يَعْلَى بْنُ عَبِيدٍ ، وَأَبُو نُعَيْمٍ ، قَالا: نا طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كُلُّ ذَلِكَ قَدْ فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَدْ أَتَمَّ وَقَصَرَ، وَصَامَ وَأَفْطَرَ فِي السَّفَرِ " . طَلْحَةُ ضَعِيفٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) performed all of these actions, he performed both full and short prayers, he fasted and did not fast during the journey, and the narrator of this hadith is weak.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں سے ہر عمل کیا ہے ‘ مکمل نماز بھی پڑھی ہے اور قصر نماز بھی پڑھی ہے ‘ آپ نے سفر کے دوران روزہ رکھا بھی ہے اور نہیں بھی رکھا اس روایت کا راوی طلحہ ضعیف ہے۔

2298

Sunan al-Daraqutni #2298

Sahih

ثنا الْمَحَامِلِيُّ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَوَابٍ ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ ، ثنا عَمْرُو بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْصُرُ فِي السَّفَرِ وَيُتِمُّ، وَيُفْطِرُ وَيَصُومُ " . قَالَ: وَهَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates that the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to pray both short and full prayers while traveling.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر کے دوران قصر نماز بھی پڑھ لیا کرتے تھے اور مکمل نماز بھی پڑھ لیا کرتے تھے ‘ آپ روزہ چھوڑ بھی دیتے تھے اور رکھ بھی لیا کرتے تھے شیخ بیان کرتے ہیں اس کی سند صحیح ہے۔

2299

Sunan al-Daraqutni #2299

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ زِيَادٍ الْمَوْصِلِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُتِمُّ الصَّلاةَ فِي السَّفَرِ وَيَقْصُرُ " . الْمُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to pray in full while traveling, and sometimes he would offer short prayers. The narrator of this narration is not authentic.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر کے دوران کبھی نماز مکمل ادا کرتے تھے اور کبھی قصرادا کرتے تھے اس روایت کے راوی مغیرہ بن زیاد مستند نہیں ہیں۔

2300

Sunan al-Daraqutni #2300

Sahih

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ الْهَمْدَانِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى أَبُو الْفَضْلِ ، ثنا هَارُونُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثنا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ فِي السَّفَرِ وَيُفْطِرُ " ."

EnglishUnverified translation

Amro bin Shoaib narrates this statement of his grandfather regarding his father: I have seen the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) both fasting and not fasting during the journey.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمروبن شعیب اپنے والد کے حوالے سے ‘ اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سفر کے دوران روزہ رکھتے ہوئے بھی دیکھا ہے اور نہ رکھتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔

2301

Sunan al-Daraqutni #2301

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا يُونُسُ ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِي مِرْوَاحٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي الأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِي مِرْوَاحٍ ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الأَسْلَمِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَجِدُ بِي قُوَّةً عَلَى الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ، فَهَلْ عَلَيَّ جُنَاحٌ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هِيَ رُخْصَةٌ مِنَ اللَّهِ، فَمَنْ أَخَذَ بِهَا فَحَسَنٌ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَصُومَ فَلا جُنَاحَ عَلَيْهِ " . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ . وَخَالَفَهُ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ . رَوَاهُ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ حَمْزَةَ بْنَ عَمْرٍو سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . وَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ الْقَوْلانِ صَحِيحَيْنِ . وَاللَّهُ أَعْلَمُ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Hamza bin Umar Wasalmi (RA) narrates that he said, O Messenger of Allah! I find the strength to fast during the journey. Will there be any sin on me (if I fast)? The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said, “This is a leave from Allah, whoever accepts it, he will do good.” And whoever wants to fast, there is no sin on him. The chain of transmission of this tradition is authentic. He narrated it from Sayyida Ayesha Siddiqa (may Allah be pleased with her) with reference to her father. Sayyidna Hamza bin Amro asked that there is a possibility that both these traditions are correct. Allah knows best.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا حمزہ بن عمرواسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں انہوں نے عرض کی یارسول اللہ! میں اپنے اندریہ قوت پاتاہوں کہ سفر کے دوران روزہ رکھوں ‘ کیا مجھ پر کوئی گناہ ہوگا (اگر میں روزہ رکھ لیتاہوں)؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف سے رخصت ہے جو اس کو قبول کرلے گا وہ اچھا کرے گا ‘ اور جو روزہ رکھنا چاہے گا ‘ اس پر کوئی گناہ نہیں اس روایت کی سند صحیح ہے ‘ ہشام بن عروہ نے اس کی سند میں اختلاف کیا ہے۔ انہوں نے اسے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے ‘ اپنے والد کے حوالے سے نقل کیا ہے ‘ سیدنا حمزہ بن عمرونے سوال کیا تھا اس بات کا احتمال موجود ہے ‘ یہ دونوں روایات درست ہوں ‘ باقی اللہ تعالیٰ ٰ بہتر جانتا ہے۔

2302

Sunan al-Daraqutni #2302

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، أَخْبَرَنِي أبِي ، حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي زِيَادٌ النُّمَيْرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: وَافَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَضَانَ فِي سَفَرِهِ فَصَامَ، وَوَافَقَ رَمَضَانَ فِي سَفَرِهِ فَأَفْطَرَ " . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: كَتَبَ عَنِّي مُوسَى بْنُ هَارُونَ هَذَا الْحَدِيثَ مُنْذُ أَرْبَعِينَ سَنَةً، زِيَادٌ النُّمَيْرِيُّ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Anas bin Malik (RA) narrates that the Prophet (PBUH) traveled in the month of Ramadan and he fasted. Once he traveled in the month of Ramadan, he did not fast.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رمضان کے مہینے میں سفر کیا آپ نے روزہ رکھا ‘ ایک مرتبہ آپ نے رمضان کے مہینے میں سفر کیا ‘ تو روزہ نہیں رکھا ابوبکر بیان کرتے ہیں موسیٰ بن ہارون نے میرے حوالے سے اس روایت کو چالیس سال پہلے روایت کیا تھا اس روایت کے راوی زیاد نمیری مستند نہیں ہیں۔