Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 12 · Chapter 10

Hajj

بَابُ الْقُبْلَةِ لِلصَّائِمِباب روزہ دار شخص کے بوسہ لینے کا حکم · بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّائِمِ يَتَقَيَّأُباب: روزہ دار کے قے کے بارے میں کیا بیان ہوا؟

5 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

2255

Sunan al-Daraqutni #2255

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، نا أَبُو عَاصِمٍ ، نا أَبُو بَكْرٍ النَّهْشَلِيُّ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلاقَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُقَبِّلُ فِي رَمَضَانَ " . قَالَ أَبُو عَاصِمٍ: وَلَمْ يَقُلْ: يُقَبِّلُهَا."

EnglishUnverified translation

Sayyida Ayesha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to kiss her during the month of Ramadan.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے مہینے میں بوسہ لے لیا کرتے تھے ابوعاصم بیان کرتے ہیں راوی نے یہ بات ذکر نہیں کی کہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے یہ کہا: ہو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کا بوسہ لیا کرتے تھے۔

2256

Sunan al-Daraqutni #2256

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ فِي رَمَضَانَ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْلَكَكُمْ لأَرَبِهِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to kiss him while he was fasting in the month of Ramadan, and the Prophet (peace be upon him) used to have the most control over himself.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بوسہ لے لیا کرتے تھے ‘ جبکہ آپ رمضان کے مہینے میں روزے کی حالت میں ہوتے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تم سب سے زیادہ اپنے اوپر قابور کھتے تھے۔

2257

Sunan al-Daraqutni #2257

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سَيْفِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ أَبِي عَاصِمٍ ، سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ عُمَرَ خَرَجَ عَلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: مَا تَرَوْنَ فِي شَيْءٍ صَنَعْتُ الْيَوْمَ؟ أَصْبَحْتُ صَائِمًا، فَمَرَّتْ بِي جَارِيَةٌ فَأَعْجَبَتْنِي، فَأَصَبْتُ مِنْهَا، فَعَظَّمَ الْقَوْمُ عَلَيْهِ مَا صَنَعَ، وَعَلِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَاكِتٌ، فَقَالَ: مَا تَقُولُ؟ قَالَ: أَتَيْتَ حَلالا، وَيَوْمٌ مَكَانَ يَوْمٍ "، قَالَ: أَنْتَ خَيْرُهُمْ فُتْيَا ."

EnglishUnverified translation

Dawood bin Abu Asim narrates that he heard Saeed bin Musaib narrating that once Sayyiduna (R.A.) came to his companions and inquired, "What are the people's opinions about what I have done today?" In the morning, I had fasted, then a maid passed by me, I liked her, so I had intercourse with her, people felt this act of hers was very wrong, while Sayyidna Ali remained silent, Sayyidna Umar inquired, what do you say? He said, "You have committed a halal deed, and instead of this day, you should fast on another day." Then Sayyiduna Umar, may Allah be pleased with him, said, "You have given the best fatwa of all of them."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

داؤد بن ابوعاصم بیان کرتے ہیں انہوں نے سعید بن مسیب کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ایک مرتبہ سیدنا رضی اللہ عنہ اپنے ساتھیوں کے پاس تشریف لائے اور دریافت کیا میں نے آج جو حرکت کی ہے ‘ اس کے بارے میں آیالوگوں کی کیا رائے ہے؟ صبح میں نے روزہ رکھا تھا ‘ پھر میرے پاس سے کنیزگزری ‘ مجھے وہ اچھی لگی تو میں نے اس کے ساتھ صحبت کرلی ‘ لوگوں کو ان کی یہ حرکت بہت غلط محسوس ہوئی جبکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ خاموش رہے ‘ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا آپ کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا آپ نے ایک حلال کام کا ارتکاب کیا ہے اور اس دن کے بدلے میں دوسرے دن روزہ رکھ لیں ‘ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا آپ نے ان سب سے بہتر فتوی دیا ہے۔

2258

Sunan al-Daraqutni #2258

Da'if

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُنَادٍ ، نا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، نا عَبْدُ الْوَارِثِ ، نا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَعِيشَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ هِشَامٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَاهُ ، حَدَّثَهُ، حَدَّثَنِي مَعْدَانُ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ ، أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاءَ فَأَفْطَرَ "، قَالَ: فَلَقِيتُ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسْجِدِ دِمَشْقَ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ أَخْبَرَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاءَ فَأَفْطَرَ، قَالَ: " صَدَقَ، أَنَا صَبَبْتُ عَلَيْهِ وُضُوءَهُ " . قِيلَ: مَعْدَانُ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ، وَقِيلَ: مَعْدَانُ بْنُ طَلْحَةَ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Darda (RA) narrates that once the Prophet (PBUH) vomited, so he broke it. The narrator narrates that later I met Sayyidna Thawban, a freed slave of the Holy Prophet (Sallallahu Alaihi Wasallam) in the Jama Masjid of Damascus. The name of a narrator of this hadith according to one view is Ma'dan bin Abu Talha and according to another view it is Ma'dan bin Talha.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قے آگئی ‘ تو آپ نے توڑدیا۔ راوی بیان کرتے ہیں بعد میں میری ملاقات دمشق کی جامع مسجد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو میں نے انہیں بتایا سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے ‘ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قے آگئی تھی ‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ توڑلیا تھا سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے فرمایا انہوں نے ٹھیک کہا: ہے نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وضوکروایا تھا۔ اس روایت کے ایک راوی کا نام ایک قول کے مطابق معد ان بن ابوطلحہ ہے اور ایک قول کے مطابق معدان بن طلحہ ہے۔

2259

Sunan al-Daraqutni #2259

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ ، نا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، ثنا أبِي ، ثنا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، وَآخَرُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ ، عَنْ حَنَشٍ ، عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ ، قَالَ: أَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَائِمًا فَقَاءَ فَأَفْطَرَ، فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: إِنِّي قِئْتُ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Fazala bin Ubaid narrates that once the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) was fasting, he vomited, so he broke his fast.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا فضالہ بن عبید بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا ‘ آپ کو قے آگئی ‘ تو آپ نے روزہ توڑدیا ‘ آپ سے اس بارے میں دریافت کیا گیا ‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نے قے کرلی تھی۔