Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 1 · Chapter 53

Purification

بَابُ التَّيَمُّمِ

باب۔ تیمم کا بیان

15 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

669

Sunan al-Daraqutni #669

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، نا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: جُعِلَتِ الأَرْضُ كُلُّهَا لَنَا مَسْجِدًا، وَجُعِلَتْ تُرْبَتُهَا لَنَا طَهُورًا، وَجُعِلَتْ صُفُوفُنَا مثل صُفُوفِ الْمَلائِكَةِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Hudhayfah (RA) narrates: The Prophet (PBUH) said: "The entire surface of the earth has been made a place for us to pray, and its soil has been made a source of purification for us, and our ranks have been made like the ranks of the angels."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”پوری روئے زمین کو ہمارے لیے نماز پڑھنے کی جگہ بنا دیا گیا ہے اور اس کی مٹی کو ہمارے لیے طہارت کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے اور ہماری صفوں کو فرشتوں کی صفوں کی مانند بنا دیا گیا ہے۔“

670

Sunan al-Daraqutni #670

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ، نا الْحُسَيْنُ بْنُ الْجُنَيْدِ، نا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو مَالِكٍ الأَشْجَعِيُّ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَقَالَ: جُعِلَتِ الأَرْضُ كُلُّهَا لَنَا مَسْجِدًا، وَتُرْبَتُهَا طَهُورًا إِنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ " ."

EnglishUnverified translation

The same tradition is narrated along with another chain of transmission, which reads: \All the earth has been made for us a place of prayer and a means of purification when we cannot find water.\"""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”تمام روئے زمین کو ہمارے لیے نماز کی جگہ بنا دیا گیا ہے اور طہارت کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے جب ہمیں پانی نہ ملے۔“

671

Sunan al-Daraqutni #671

حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نا أَبُو صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ الأَعْرَجِ ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: أَقْبَلْتُ أَنَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَسَارٍ مَوْلَى مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى أَبِي الْجُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ الأَنْصَارِيِّ، فَقَالَ أَبُو الْجُهَيْمِ : أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نَحْوِ بِئْرِ جَمَلٍ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّلامَ حَتَّى أَقْبَلَ عَلَى الْجِدَارِ، فَمَسَحَ بِوَجْهِهِ وَذِرَاعَيْهِ ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِ السَّلامَ " ."

EnglishUnverified translation

Umayr, who was the slave of Sayyiduna Abdullah bin Abbas, may Allah be pleased with him, says: Once, I and Abdullah bin Yasar, who is the slave of Sayyida Maimunah, the wife of the Holy Prophet, may God bless him and grant him peace, both of us attended the service of Sayyidna Abu Jaham bin Harith Ansari, and Sayyidna Abu Jaham, may God be pleased with him, said: The Prophet, may God bless him and grant him peace, was coming from the well of Jamal. Aya, he greeted you, the Prophet did not respond to the greeting. The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) approached the wall, wiped his face and both arms (i.e. performed tayammum) and then greeted it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمیر جو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے غلام تھے فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں اور عبداللہ بن یسار، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے غلام ہیں، ہم دونوں سیدنا ابوجہم بن حارث انصاری کی خدمت میں حاضر ہوئے تو سیدنا ابوجہم رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمل کے کنویں کی طرف سے تشریف لا رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایک شخص آیا، اس نے آپ کو سلام کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام کا جواب نہیں دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دیوار کے پاس تشریف لے گئے، آپ نے اپنے چہرے اور دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) اور پھر اسے سلام کا جواب دیا۔

672

Sunan al-Daraqutni #672

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، ثنا عَمِّي ، نا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَبَّاسِ، عَنْ أَبِي جُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ نَحْوَ بِئْرِ جَمَلٍ لِيَقْضِيَ حَاجَتَهُ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ وَهُوَ مُقْبِلٌ وَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَقْبَلَ عَلَى الْجِدَارِ، فَمَسَحَ بِوَجْهِهِ وَيَدَيْهِ ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Jaham (may Allah be pleased with him) narrates: Once the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) was going to the well of Jamal to relieve himself. He met a man who was coming from the front.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوجہم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمل کے کنویں کی طرف جا رہے تھے تاکہ آپ قضائے حاجت کریں، آپ کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی وہ سامنے سے آ رہا تھا، اس نے آپ کو سلام کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو سلام کا جواب نہیں دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دیوار کے پاس تشریف لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے چہرہ مبارک اور دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) پھر سلام کا جواب دیا۔

673

Sunan al-Daraqutni #673

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ ، نا عَمْرٌو النَّاقِدُ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، نا أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هُرْمُزَ الأَعْرَجُ ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: وَكَانَ عُمَيْرٌ مَوْلَى عُبَيْدِ اللَّهِ ثِقَةً، فِيمَا بَلَغَنِي عَنْ أَبِي جُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَقْضِيَ حَاجَتَهُ نَحْوَ بِئْرِ جَمَلٍ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى وَضَعَ يَدَهُ عَلَى الْجِدَارِ وَمَسَحَ بِهَا وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: " وَعَلَيْكَ السَّلامُ " . فَذَكَرَ نَحْوَهُ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Jaham bin Harith (may Allah be pleased with him) narrates: Once the Holy Prophet (peace be upon him) was going to the well of Jamal to relieve himself. A person greeted him from the front, but the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) did not respond to the greeting, until the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) placed his blessed hand on the wall and wiped his blessed face and both arms with it (i.e. performed tayammum), then he said: “Peace be upon you too.”

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوجہم بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قضائے حاجت کے لیے جمل کے کنویں کی طرف تشریف لے جا رہے تھے۔ ایک شخص نے سامنے کی طرف سے (آ کر) آپ کو سلام کیا لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام کا جواب نہ دیا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دست مبارک دیوار پر رکھا اور اس کے ذریعے اپنا چہرہ مبارک اور دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) پھر آپ نے فرمایا: ”تم پر بھی سلام ہو۔“

674

Sunan al-Daraqutni #674

حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ جَبَلَةَ ، نا أَبُو حَاتِمٍ أَحْمَدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ بْنِ جَمِيلِ بْنِ مِهْرَانَ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا أَبُو مُعَاذٍ ، نا أَبُو عِصْمَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي جُهَيْمٍ ، قَالَ: أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بِئْرِ جَمَلٍ، إِمَّا مِنْ غَائِطٍ أَوْ مِنْ بَوْلٍ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ السَّلامَ، فَضَرَبَ الْحَائِطَ بِيَدِهِ ضَرْبَةً فَمَسَحَ بِهَا وَجْهَهُ، ثُمَّ ضَرَبَ أُخْرَى فَمَسَحَ بِهَا ذِرَاعَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ، ثُمَّ رَدَّ عَلَيَّ السَّلامَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Jaham (may Allah be pleased with him) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) was coming to the well of the camel, perhaps after defecating or urinating. I greeted you, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) did not respond to my greeting, then the Prophet (peace be upon him) turned his hand on the blessed wall and wiped his blessed face and both arms with it (i.e. performed tayammum), then he responded to my greeting.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوجہم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمل کے کنویں کی طرف تشریف لا رہے تھے، شاید پاخانہ کر کے یا پیشاب کر کے آ رہے تھے۔ میں نے آپ کو سلام کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے سلام کا جواب نہ دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دست مبارک دیوار پر پھیرا اور اس کے ذریعے اپنے چہرہ مبارک اور دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) پھر آپ نے مجھے سلام کا جواب دیا۔

675

Sunan al-Daraqutni #675

قَالَ أَبُو مُعَاذٍ : وَحَدَّثَنِي خَارِجَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي جُهَيْمٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.

EnglishUnverified translation

The same hadith along with another chain of transmission is narrated on the authority of Sayyidina Abu Jaham (RA) about the Holy Prophet (PBUH).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابوجہم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں منقول ہے۔

676

Sunan al-Daraqutni #676

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، إِمْلاءً، نا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْعَبْدِيُّ ، نا نَافِعٌ ، قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فِي حَاجَةٍ لابْنِ عُمَرَ، فَقَضَى ابْنُ عُمَرَ حَاجَتَهُ، وَكَانَ مِنْ حَدِيثِهِ يَوْمَئِذٍ أَنْ قَالَ: مَرَّ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سِكَّةٍ مِنَ السِّكَكِ، وَقَدْ خَرَجَ مِنْ غَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلامَ حَتَّى إِذَا كَادَ الرَّجُلُ يَتَوَارَى فِي السِّكَّةِ، ضَرَبَ بِيَدَيْهِ عَلَى الْحَائِطِ فَمَسَحَ وَجْهَهُ ثُمَّ ضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَمَسَحَ ذِرَاعَيْهِ ثُمَّ رَدَّ عَلَى الرَّجُلِ السَّلامَ، وَقَالَ: إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ السَّلامَ إِلا أَنِّي لَمْ أَكُنْ عَلَى طُهْرٍ " ."

EnglishUnverified translation

Narrated by Nafi: Once, I attended the service of Sayyiduna Abdullah bin Abbas with Sayyiduna Abdullah bin Umar, may God bless him and grant him peace, in connection with some work of Sayyiduna Abdullah bin Umar, may God bless him and grant him peace. The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) was visiting after defecating or urinating. This person greeted him, the Prophet (peace be upon him) did not respond to him, until the person was about to leave the street, when the Prophet (peace be upon him) turned his hands on the blessed wall and wiped his face, then turned again and wiped both his arms (i.e. performed tayammum), then he responded to his greeting. Then the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: \I did not respond to you because I was not in a state of ablution.\"""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نافع بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے کسی کام کے سلسلے میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا، جب سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنا مقصد بیان کر دیا تو اس کے بعد اس دن کی گفتگو میں انہوں نے یہ بات بیان کی: ایک مرتبہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا، یہ گلی کی بات ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت پاخانہ کر کے یا پیشاب کر کے تشریف لا رہے تھے۔ اس شخص نے آپ کو سلام کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو جواب نہ دیا، یہاں تک کہ وہ شخص گلی سے باہر نکلنے والا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دست مبارک دیوار پر پھیر کر اپنے چہرے کا مسح کیا پھر دوبارہ پھیر کر اپنے دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) پھر آپ نے اس کے سلام کا جواب دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں اس لیے سلام کا جواب نہیں دیا، کیونکہ میں باوضو حالت میں نہیں تھا۔“

677

Sunan al-Daraqutni #677

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَتَّابٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْجَرَوِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى الْمَعَافِرِيُّ ، نا حَيْوَةُ ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ، أَنَّ نَافِعًا ، حَدَّثَهُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْغَائِطِ فَلَقِيَهُ رَجُلٌ عِنْدَ بِئْرِ جَمَلٍ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى أَقْبَلَ عَلَى الْحَائِطِ ثُمَّ مَسَحَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، ثُمَّ رَدَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الرَّجُلِ السَّلامَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (RA) narrates this: Once the Prophet (PBUH) was coming home after defecating. A man came to him near the well of Jamal, he greeted him, the Prophet did not return his greeting until he came to the wall and wiped his face and both arms (i.e. performed tayammum) then returned the man's greeting.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یہ بات بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پاخانہ کر کے تشریف لا رہے تھے۔ جمل کے کنویں کے قریب ایک شخص آپ کے سامنے آیا، اس نے آپ کو سلام کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے سلام کا جواب نہیں دیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دیوار کے پاس تشریف لا رہے اور اپنے چہرے اور دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) پھر اس شخص کے سلام کا جواب دیا۔

678

Sunan al-Daraqutni #678

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ: وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ سورة النساء آية 43، قَالَ: إِذَا كَانَتْ بِالرَّجُلِ الْجِرَاحَةُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَوِ الْقُرُوحُ أَوِ الْجُدَرِيُّ فَيُجْنِبُ فَيَخَافُ أَنْ يَمُوتَ إِنِ اغْتَسَلَ يَتَيَمَّمُ " ."

EnglishUnverified translation

Saeed bin Jubayr narrates: Sayyidna Abdullah bin Abbas (may Allah be pleased with him) said this about Allah's commandment: "If you are sick or on a journey." Sayyiduna Abdullah bin Abbas (RA) says: "When a person gets a wound in the way of Allah, or has an abscess or scabies, then has Janabat or fears that he may die because of taking ghusl, such a person will perform Tayammum."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ کے اس فرمان کے بارے میں یہ بات بیان کی کہ (ارشاد باری تعالیٰ) ”اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”جب آدمی کو اللہ کی راہ میں زخم آتے ہیں، یا اس کو پھوڑا نکلا ہو یا خارش کی بیماری ہو، پھر اسے جنابت لاحق ہو یا اسے اندیشہ ہو کہ غسل کرنے کی وجہ سے وہ مر سکتا ہے تو ایسا شخص تیمم کرے گا۔“

679

Sunan al-Daraqutni #679

حَدَّثَنَا بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ سَلْمَانَ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: رُخِّصَ لِلْمَرِيضِ التَّيَمُّمُ بِالصَّعِيدِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas (RA) says: \It is permissible for a sick person to perform tayammum through clay.\"""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”بیمار شخص کو مٹی کے ذریعے تیمم کرنے کی اجازت ہے۔“

680

Sunan al-Daraqutni #680

حَدَّثَنَا الْمَحَامِلِيُّ، قَالَ: كَتَبَ إِلَيْنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ، نَحْوَهُ . رَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَرَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَوَقَفَهُ وَرْقَاءُ، وَأَبُو عَوَانَةَ وَغَيْرُهُمَا . وَهُوَ الصَّوَابُ.

EnglishUnverified translation

Ata narrated this tradition as a marfu', hadith, up to the Prophet, may God's prayers and peace be upon him, while other narrators narrated it as a muwaqf tradition.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عطاء نے یہ روایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک، مرفوع، حدیث کے طور پر نقل کی ہے، جبکہ دیگر روایوں نے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔

681

Sunan al-Daraqutni #681

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ ، بِالْبَصْرَةِ، ثنا أَبُو مُوسَى ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ أَخُو كَرْخَوَيْهِ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَبُو الأَزْهَرِ ، قَالُوا: نا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ ، يُحَدِّثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ: احْتَلَمْتُ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ وَأَنَا فِي غَزْوَةِ ذَاتِ السَّلاسِلِ، فَأَشْفَقْتُ إِنِ اغْتَسَلْتُ أَنْ أَهْلَكَ، فَتَيَمَّمْتُ ثُمَّ صَلَّيْتُ بِأَصْحَابِي الصُّبْحَ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ يَا عَمْرُو، صَلَّيْتَ بِأَصْحَابِكَ وَأَنْتَ جُنُبٌ؟ "، فَأَخْبَرْتُهُ بِالَّذِي مَنَعَنِي مِنَ الاغْتِسَالِ، فَقُلْتُ: إِنِّي سَمِعْتُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، يَقُولُ: وَلا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا سورة النساء آية 29، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَمْ يَقُلْ لِي شَيْئًا . وَالْمَعْنَى مُتَقَارِبٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Amr bin As, may Allah be pleased with him, narrates: Once I had a fever in a winter night, it was a matter of Ghazwa Zaat-ul-Salsil, I was afraid that if I bathed, I would be killed, so I performed Tayammum and led the morning prayer to my companions. Later, when this was mentioned to the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him), he inquired: \O Amr! Did you lead your companions in prayer while you were in Janabat?\" So I told you about the reason that prevented me from taking bath. I said: I heard Allah saying: \"Do not kill yourselves

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ مجھے سردیوں کی رات میں احتلام ہو گیا، یہ غزوہ ذات السلاسل کی بات ہے، مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ اگر میں نے غسل کیا تو میں ہلاکت کا شکار ہو جاؤں گا اس لیے میں نے تیمم کر کے اپنے ساتھیوں کو صبح کی نماز پڑھائی۔ بعد میں اس بات کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا تو آپ نے دریافت کیا: ”اے عمرو! تم نے جنابت کی حالت میں اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھا دی؟“ تو میں نے آپ کو اس وجہ کے بارے میں بتا دیا جس نے مجھے غسل کرنے سے روک دیا تھا۔ میں نے عرض کیا: میں نے اللہ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم اپنے آپ کو قتل نہ کرو، بیشک اللہ تمہارے بارے میں بڑا رحم فرمانے والا ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسکرا دیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے کچھ نہیں فرمایا۔

682

Sunan al-Daraqutni #682

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، ثنا عَمِّي ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ ، كَانَ عَلَى سَرِيَّةٍ، وَأَنَّهُمْ أَصَابَهُمْ بَرْدٌ شَدِيدٌ، لَمْ يَرَوْا مِثْلَهُ، فَخَرَجَ لِصَلاةِ الصُّبْحِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَقَدِ احْتَلَمْتُ الْبَارِحَةَ، وَلَكِنْ وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ بَرْدًا مثل هَذَا مَرَّ عَلَى وُجُوهِكُمْ مِثْلُهُ، فَغَسَلَ مَغَابِنَهُ وَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ، ثُمَّ صَلَّى بِهِمْ فَلَمَّا، قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَأَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْحَابَهُ: كَيْفَ وَجَدْتُمْ عَمْرًا وَصَحَابَتِهِ لَكُمْ؟ "، فَأَثْنَوْا عَلَيْهِ خَيْرًا، وَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّى بِنَا وَهُوَ جُنُبٌ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَمْرٍو، فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ وَبِالَّذِي لَقِيَ مِنَ الْبَرْدِ، وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ اللَّهَ قَالَ: وَلا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ سورة النساء آية 29، فَلَوِ اغْتَسَلْتُ مِتُّ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَمْرٍو ."

EnglishUnverified translation

Abu Qais, who is the slave of Sayyidna Amr bin As, narrates: Once Sayyidna Amr bin As, may Allah be pleased with him, went to a house. During this time they had to pack for the cold, it had never been so cold before. When he started to go for the morning prayer, he said: "By Allah! I had a cold last night. Such cold, by Allah! I have never seen it." Then he washed his legs (where there was a sign of Ithlam), performed ablution for the prayer and led his companions in prayer. When he attended the Prophet's service, the Prophet asked his companions: "How did you find Amr, how was his company?" So he greatly praised Sayyiduna Amr (and also said): "O Messenger of Allah! Once he taught us the prayer in the state of Janabat." The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) called Sayyidna Amr, Sayyidna Amr told him about this situation and said: "O Messenger of Allah, may God bless him and grant him peace! Allah said: 'Do not kill yourself.' So the Holy Prophet (PBUH) smiled at Sayyiduna Amr's words.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوقیس جو سیدنا عمرو بن عاص کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ ایک سریہ میں گئے ہوئے تھے۔ اس دوران انہیں سردی کا سامان کرنا پڑا تھا، اس سے پہلے اتنی سردی کبھی نہیں آئی تھی۔ وہ صبح کی نماز کے لیے تشریف لے جانے لگے تو انہوں نے کہا: ”اللہ کی قسم! مجھے کل رات احتلام ہوا تھا۔ اس طرح کی سردی، اللہ کی قسم! میں نے کبھی نہیں دیکھی۔“ پھر انہوں نے اپنے زانوں کو (جہاں احتلام کا نشان موجود تھا) دھویا، نماز کا سا وضو کر کے اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھا دی۔ جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ساتھیوں سے دریافت کیا: ”تم نے عمرو کو کیسا پایا، اس کا ساتھ کیسا رہا؟“ تو انہوں نے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کی بہت تعریف کی (اور یہ بھی بتایا): ”یا رسول اللہ! ایک مرتبہ انہوں نے جنابت کی حالت میں ہمیں نماز پڑھا دی تھی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عمرو کو بلایا، سیدنا عمرو نے آپ کو اس صورت حال کے بارے میں بتایا اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا: ’تم اپنے آپ کو قتل نہ کرو‘ اگر میں اس وقت غسل کر لیتا میں مر جاتا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدنا عمرو کی اس بات پر مسکرا دیے۔

683

Sunan al-Daraqutni #683

Da'if

وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ دَبُوقَا ، نا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالا: نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، نا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو عَلِيٍّ بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، نا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالا: نا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ الأَسْلَعِ ، قَالَ: أَرَانِي كَيْفَ عَلَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التَّيَمُّمَ فَضَرَبَ بِكَفَّيْهِ الأَرْضَ ثُمَّ نَفَضَهُمَا، ثُمَّ مَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ، ثُمَّ أَمَّرَ عَلَى لِحْيَتِهِ، ثُمَّ أَعَادَهُمَا إِلَى الأَرْضِ فَمَسَحَ بِهِمَا الأَرْضَ، ثُمَّ دَلَكَ إِحْدَاهُمَا بِالأُخْرَى ثُمَّ مَسَحَ ذِرَاعَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا " . هَذَا لَفْظُ إِبْرَاهِيمَ الْحَرْبِيِّ، وَقَالَ يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ فِي حَدِيثِهِ: فَأَرَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ أَمْسَحُ فَمَسَحْتُ، قَالَ: فَضَرَبَ بِكَفَّيْهِ الأَرْضَ ثُمَّ رَفَعَهُمَا لِوَجْهِهِ، ثُمَّ ضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَمَسَحَ ذِرَاعَيْهِ بَاطِنَهُمَا وَظَاهِرَهُمَا حَتَّى مَسَّ بِيَدَيْهِ الْمِرْفَقَيْنِ."

EnglishUnverified translation

Rabi bin Badr narrates this statement of his grandfather regarding his father: Sayyiduna Asla said: "You show me how the Holy Prophet, may God bless him and grant him peace, taught you how to perform tayammum." So they put their two palms together on the ground, then blew on them, then wiped their faces with them, even wiped their beards, then put both hands on the ground, wiped the ground with them, one of them joined the other. He wiped the outside and inside of his palm. In a hadith these words are: The Holy Prophet (peace be upon him) taught me how to anoint? The narrator narrates: Then he placed both his palms on the ground, then raised them towards his face, then made a second stroke, then wiped the outer and inner parts of both hands until he wiped the elbows with his hands.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ربیع بن بدر اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا اسلع نے کہا: ”آپ مجھے دکھائیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو کس طرح تیمم کرنے کا طریقہ سکھایا تھا۔“ تو انہوں نے اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر ملیں، پھر ان پر پھونک ماری، پھر ان دونوں کے ذریعے اپنے چہرے کا مسح کیا، یہاں تک کہ اپنی داڑھی کا بھی مسح کیا، پھر دونوں ہاتھوں کو زمین پر لگایا، ان کے ذریعے زمین کا مسح کیا، ان میں سے ایک کو دوسرے پر مل لیا۔ انہوں نے اپنی ہتھیلی کے باہر والے حصے اور اندرونی حصے کا مسح کیا۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے سکھایا کہ میں کس طرح مسح کروں؟ راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر رکھیں پھر انہیں اپنے چہرے کی طرف بلند کیا پھر دوسری ضرب لگائی پھر دونوں ہاتھوں کے ظاہری اور اندرونی حصے کا مسح کیا یہاں تک کہ اپنے ہاتھوں کے ذریعے کہنیوں کا مسح کیا۔