Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 1 · Chapter 48

Purification

باب: ما جاء في القيء أو التجشؤ الحامض في الصلاةباب: نماز کے دوران قے آنے یا کھٹا ڈکار آنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے

23 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

562

Sunan al-Daraqutni #562

Da'if

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَالْقَاسِمُ أَخُوهُ، قَالا: حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ الأَحْوَلِ ، عَنْ عِيسَى بْنِ حطانٍ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ سَلامٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ الْحَنَفِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا فَسَا أَحَدُكُمْ فِي الصَّلاةِ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ وَلْيُعِدْ صَلاتَهُ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ali bin Talaq (may Allah be pleased with him) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: "When a person passes out during prayer, he should go back, perform ablution again, and pray again."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی بن طلق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جب کسی شخص کی نماز کے دوران ہوا خارج ہو جائے تو وہ واپس جائے، دوبارہ وضو کرے اور دوبارہ نماز ادا کرے۔“

563

Sunan al-Daraqutni #563

Da'if

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ، أَنَّ دَاوُدَ بْنَ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَهُمْ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِذَا قَاءَ أَحَدُكُمْ فِي صَلاتِهِ، أَوْ قَلَسَ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ، ثُمَّ لِيَبْنِ عَلَى مَا مَضَى مِنْ صَلاتِهِ مَا لَمْ يَتَكَلَّمْ " . قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: فَإِنْ تَكَلَّمَ اسْتَأْنَفَ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: "When a person vomits or belches bitterly during prayer, he should go back, perform ablution, and start reciting more than what he had already prayed. This is when he has not said anything in between." A narrator named Ibn Juraj has narrated this, "If he speaks, he will pray anew."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جب کسی شخص کو نماز کے دوران قے آ جائے یا کھٹا ڈکار آ جائے تو وہ واپس جائے، وضو کرے اور جتنی نماز پڑھ چکا تھا، وہی سے آگے پڑھنا شروع کر دے۔ یہ اس وقت ہے جب اس نے درمیان میں کوئی کلام نہ کیا ہو۔“ ابن جریج نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے، ”اگر وہ کلام کر لے گا، تو نئے سرے سے نماز پڑھے گا۔“

564

Sunan al-Daraqutni #564

Da'if

حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّرْقُفِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا قَاءَ أَحَدُكُمْ فِي صَلاتِهِ، أَوْ قَلَسَ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ، وَلْيَبْنِ عَلَى صَلاتِهِ مَا لَمْ يَتَكَلَّمْ " ."

EnglishUnverified translation

Ibn Juraj narrates the statement of his father: The Prophet, peace and blessings of God be upon him, said: "When a person vomits or belches sourly during prayer, he should go back, perform ablution, and perform his prayer from the same place (from where he left it), this is when he has not spoken." Ibn Jaraj narrates.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابن جریج اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بات ارشاد فرمائی: ”جب کسی شخص کو نماز کے دوران قے آ جائے یا کھٹا ڈکار آ جائے تو وہ واپس جائے، اور وضو کرے، اور اپنی نماز وہیں سے پڑھے (جہاں سے چھوڑ کر گیا تھا)، یہ اس وقت ہے جب اس نے کلام نہ کیا ہو۔“ ابن جریج بیان کرتے ہیں۔

565

Sunan al-Daraqutni #565

Da'if

قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، وَحَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ .

EnglishUnverified translation

This hadith has been narrated from the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) on the authority of Sayyida Aisha Siddiqa.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہ روایت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی کی مانند منقول ہے۔

566

Sunan al-Daraqutni #566

Da'if

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا مُحَمَّدٌ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، بِهَذَيْنِ الإِسْنَادَيْنِ جَمِيعًا نَحْوَهُ.

EnglishUnverified translation

This hadith is also narrated along with another document.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

567

Sunan al-Daraqutni #567

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَاتِبُ ، نا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، نا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَلَسَ أَوْ قَاءَ أَوْ رَعَفَ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ، وَلْيُتِمَّ عَلَى صَلاتِهِ " ."

EnglishUnverified translation

Ibn Juraj narrates the statement of his father: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: "Whoever belches or vomits or has a hemorrhage (and this happens during prayer), then he should go back, perform ablution again, and complete his prayer."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابن جریج اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جس شخص کو کھٹا ڈکار آئے یا قے آئے یا اس کی نکسیر پھوٹ پڑے (اور یہ نماز کے دوران ہو) تو وہ شخص واپس جائے، دوبارہ وضو کرے اور اپنی نماز کو مکمل کر لے۔“

568

Sunan al-Daraqutni #568

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، نا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ .

EnglishUnverified translation

This tradition along with another chain of transmission has been narrated from the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) on the authority of Sayyida Aisha Siddiqa.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے۔

569

Sunan al-Daraqutni #569

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ الْفَرَائِضِيُّ ، نا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ كَثِيرٍ ، وَعَطَاءِ بْنِ عَجْلانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، مِثْلَهُ . عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ، وَعَطَاءُ بْنُ عَجْلانَ ضَعِيفَانِ، كَذَا رَوَاهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، 25 عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَائِشَةَ . وَتَابَعَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ، وَأَصْحَابُ ابْنِ جُرَيْجٍ الْحُفَّاظُ عَنْهُ يَرْوُونَهُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِيهِ، مُرْسَلا، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated from Sayyida Ayesha Siddiqa (RA) along with another chain of transmission. The same tradition is also transmitted as \Mursal\" along with another document.""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ”مرسل“ طور پر بھی منقول ہے۔

570

Sunan al-Daraqutni #570

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِي، قَالا: نا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرٍ ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِذَا رَعَفَ أَحَدُكُمْ فِي صَلاتِهِ أَوْ قَلَسَ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ، وَلِيَرْجِعْ فَلْيُتِمَّ صَلاتَهُ عَلَى مَا مَضَى مِنْهَا مَا لَمْ يَتَكَلَّمْ " ."

EnglishUnverified translation

Ibn Juraj narrates this on the authority of his father: The Prophet, may God bless him and grant him peace, said: "When a person bleeds or vomits during prayer, he should go back, perform ablution, and return and continue the prayer from where he left it, (this ruling is until) he has finished speaking."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابن جریج اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جب کسی شخص کی نماز کے دوران نکسیر پھوٹ پڑے یا اسے قے آ جائے، وہ واپس جائے، وضو کرے اور واپس آکر وہیں سے نماز کو آگے پورا کرے، جہاں سے وہ چھوڑ کر گیا تھا، (یہ حکم اس وقت تک ہے) جب تک اس نے کلام نہ کیا ہو۔“

571

Sunan al-Daraqutni #571

وَحَدَّثَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . مثل ذَلِكَ.

EnglishUnverified translation

Ibn Jaraj has narrated a similar tradition on the authority of Ibn Abi Malikah, on the authority of Sayyida Ayesha, and on the authority of the Holy Prophet, may God bless him and grant him peace.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابن جریج نے ابن ابی ملیکہ کے حوالے سے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے اسی کی مانند روایت نقل کی ہے۔

572

Sunan al-Daraqutni #572

مرسل

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، قَالا: نا أَبُو عَاصِمٍ ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ طَيْفُورٍ ، وإِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَبُو الأَزْهَرِ ، وَالْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، كُلُّهُمْ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا قَاءَ أَحَدُكُمْ أَوْ قَلَسَ أَوْ وَجَدَ مَذْيًا وَهُوَ فِي الصَّلاةِ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ، وَلِيَرْجِعْ فَلْيَبْنِ عَلَى صَلاتِهِ مَا لَمْ يَتَكَلَّمْ " . قَالَ لَنَا أَبُو بَكْرٍ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى، يَقُولُ: هَذَا هُوَ الصَّحِيحُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَأَمَّا حَدِيثُ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَائِشَةَ الَّذِي يَرْوِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ فَلَيْسَ بِشَيْءٍ."

EnglishUnverified translation

Ibn Jurayj narrates the statement of his father: The Prophet, may God bless him and grant him peace, said this: "When a person vomits during prayer, or belches sourly, or passes wind, then he should go back, perform ablution, and return and start his prayer from the place (from where he left it), this is when he has not uttered a word." A narrator named Abu Bakr has stated this: It is correct to transmit it from Ibn Jaraj as a "Mursal" tradition, however, a narrator Ismail bin Ayyash has narrated it on the authority of Ibn Jarij, on the authority of Ibn Abi Malikah on the authority of Sayyida Aisha, there is no truth to it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابن جریج اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جب کسی شخص کو نماز کے دوران قے آ جائے یا کھٹا ڈکار آ جائے، یا ہوا خارج ہو، تو وہ واپس جائے، وضو کرے اور واپس آکر اپنی نماز کو وہیں سے پڑھنا شروع کر دے (جہاں سے چھوڑ کر گیا تھا)، یہ اس وقت ہے جب اس نے کوئی کلام نہ کیا ہو۔“ ابوبکر نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: اس کا ابن جریج سے ”مرسل“ روایت کے طور پر منقول ہونا درست ہے تاہم ایک راوی اسماعیل بن عیاش نے اسے ابن جریج کے حوالے سے، ابن ابی ملیکہ کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کیا ہے، اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

573

Sunan al-Daraqutni #573

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، قَالا: نا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ وَجَدَ رُعَافًا أَوْ قَيْئًا أَوْ مَذْيًا أَوْ قَلْسًا فَلْيَتَوَضَّأْ، ثُمَّ لِيُتِمَّ عَلَى مَا مَضَى مَا بَقِيَ، وَهُوَ مَعَ ذَلِكَ يَتَّقِيَ أَنْ يَتَكَلَّمَ " ."

EnglishUnverified translation

Ibn Jaraj, in reference to his father, quotes the saying of the Holy Prophet, peace be upon him: "Whoever has a hemorrhage, vomits, or belches, then he should perform ablution and perform ablution as much as he had prayed, then complete the remaining prayer, and he should refrain from speaking to anyone."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابن جریج اپنے والد کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کی نکسیر پھوٹ پڑے یا قے آ جائے یا کھٹا ڈکار آ جائے تو وہ وضو کرے اور جتنی نماز گزر چکی تھی، اسے آگے مکمل کر لے جو باقی رہ گئی ہے، اور اس کے ساتھ وہ اس بات سے بچے کہ وہ کسی کے ساتھ کوئی کلام کرے۔“

574

Sunan al-Daraqutni #574

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سِرَاجٍ ، وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ بَزِيعٍ ، قَالا: نا حَفْصٌ الْفَرَّاءُ ، ثنا سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْقَلْسُ حَدَثٌ " . سَوَّارٌ مَتْرُوكٌ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ زَيْدٍ غَيْرُهُ."

EnglishUnverified translation

Imam Zayd bin Ali narrates this statement of his grandfather, on the authority of his father: The Prophet, may God bless him and grant him peace, said: "Sour belching or (vomiting) breaks ablution." The narrator of this tradition is Sawar, it is obsolete, and no one else has narrated this tradition with reference to Sayyiduna Zayd.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

امام زید بن علی اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”کھٹا ڈکار آنے سے یا (قے آنے سے) وضو ٹوٹ جاتا ہے۔“ اس روایت کا راوی سوار ہے، یہ متروک ہے، اور اس کے علاوہ اور کسی نے اس روایت کو سیدنا زید کے حوالے سے نقل نہیں کیا۔

575

Sunan al-Daraqutni #575

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ يَزِيدَ الْبَزَّازُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، نا وَكِيعٌ، نا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ، وَإِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ فِي بَطْنِهِ رَزْءًا أَوْ قَيْئًا أَوْ رُعَافًا فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ، ثُمَّ لِيَبْنِ عَلَى صَلاتِهِ مَا لَمْ يَتَكَلَّمْ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) narrates: "When a person feels a rumbling in his stomach, vomits, or has a hemorrhage, he should go back (perform ablution) and return to pray from where he left, this is when he has not spoken to anyone."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب کسی شخص کے پیٹ میں گڑ گڑاہٹ محسوس ہو، اسے قے آئے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے، وہ واپس جائے (وضو کرے) اور واپس آکر وہیں سے نماز ادا کرے، جہاں سے چھوڑ کر گیا تھا، یہ اس وقت ہے جب اس نے کسی کے ساتھ کلام نہ کیا ہو۔“

576

Sunan al-Daraqutni #576

Da'if

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نا الزَّعْفَرَانِيُّ، نا شَبَابَةُ ، نا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، وَالْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: إِذَا أَمَّ الرَّجُلُ الْقَوْمَ فَوَجَدَ فِي بَطْنِهِ رَزْءًا أَوْ رُعَافًا أَوْ قَيْئًا فَلْيَضَعْ ثَوْبَهُ عَلَى أَنْفِهِ وَلْيَأْخُذْ بِيَدِ رَجُلٍ مِنَ الْقَوْمِ فَلْيُقَدِّمْهُ " . الْحَدِيثَ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) narrates: "When a person is leading the people in prayer and feels a rumbling in his stomach or he has a hemorrhage or vomits, he should put a cloth over his nose and hold the hand of one of the people present and lead him forward."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص لوگوں کو نماز پڑھا رہا ہو اور اسے اپنے پیٹ میں گڑ گڑاہٹ محسوس ہو یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے یا اسے قے آ جائے تو وہ اپنی ناک پر کپڑا رکھے اور حاضرین میں سے کسی شخص کا ہاتھ پکڑ کر اسے آگے کر دے۔“

577

Sunan al-Daraqutni #577

Da'if

حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ: وَنا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَتْحِ الْقَلانِسِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، قَالا: نا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا هُرَيْمٌ ، عَنْ عَمْرٍو الْقُرَشِيِّ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ: رَآنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ سَالَ مِنْ أَنْفِي دَمٌ، فَقَالَ: أَحْدِثْ وُضُوءًا " . قَالَ الْمَحَامِلِيُّ: أَحْدِثْ لِمَا حَدَثَ وُضُوءًا."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Salman Farsi (may Allah be pleased with him) narrates: The Holy Prophet saw me, blood was flowing from my nose, so he said: \Perform ablution again.\" A narrator named Mahamali has made this clear: \"It means you perform ablution

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ملاحظہ کیا، میری ناک سے خون بہہ رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دوبارہ وضو کرو۔“ محاملی نامی راوی نے یہ بات واضح کی ہے: ”یعنی تم وضو کرو، کیونکہ وضو ٹوٹ چکا ہے۔“

578

Sunan al-Daraqutni #578

Da'if

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شُعْبَةَ بْنِ جَوَّانٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ ، نا جَعْفَرٌ الأَحْمَرُ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ الزِّمَّانِيِّ ، بِهَذَا أَنَّهُ رَعَفَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَحْدِثْ لَهُ وُضُوءًا " . عَمْرٌو الْقُرَشِيُّ . هَذَا هُوَ عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ أَبُو خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ، قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ: أَبُو خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ كَذَّابٌ."

EnglishUnverified translation

This same tradition is narrated along with another chain of transmission, in which these words are: "His haemorrhage broke out, so the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: You should perform ablution again because of this." The narrator of this tradition is Amr Qureshi, Amr bin Khalid, Abu Khalid Wasti, which is a lost hadith. Imam Ahmad bin Hanbal and Yahya bin Mu'in have stated this: "Abu Khalid Wasti is a liar."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”ان کی نکسیر پھوٹ پڑی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اس کی وجہ سے دوبارہ وضو کرو۔“ اس روایت کا راوی عمرو قرشی، عمرو بن خالد، ابوخالد واسطی ہے جو متروک الحدیث ہے۔ امام احمد بن حنبل اور یحییٰ بن معین نے یہ بات بیان کی ہے: ”ابوخالد واسطی، کذاب ہے۔“

579

Sunan al-Daraqutni #579

Da'if

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُونُسَ ، ثنا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى ، نا عُمَرُ بْنُ رِيَاحٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَعَفَ فِي صَلاتِهِ تَوَضَّأَ، ثُمَّ بَنَى عَلَى مَا بَقِيَ مِنْ صَلاتِهِ " . عُمَرُ بْنُ رِيَاحٍ مَتْرُوكٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas (RA) narrates: If the Prophet (PBUH) had a haemorrhage during the prayer, he (PBUH) would perform ablution and perform the remaining prayer. The narrator of this tradition is ``Amr bin Riyah, obsolete.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اگر نماز کے دوران نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نکسیر پھوٹ جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو کرتے اور جتنی نماز رہ گئی تھی، وہ ادا کر لیتے۔ اس روایت کا راوی عمرو بن ریاح، متروک ہے۔

580

Sunan al-Daraqutni #580

Da'if

حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نا صَالِحُ بْنُ مُقَاتِلِ بْنِ صَالِحٍ ، نا أَبِي ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ أَبُو أَيُّوبَ الْقُرَشِيُّ ، بِالرَّقَّةِ، نا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ، وَلَمْ يَزِدْ عَلَى غَسْلِ مَحَاجِمِهِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Anas bin Malik (RA) narrates: The Prophet (PBUH) performed the prayer after ablution and did not perform ablution again. The Prophet (PBUH) only washed the place where he had put his heels.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پچھنے لگوانے کے بعد نماز ادا کی اور از سر نو وضو نہیں کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف اس جگہ کو دھویا، جہاں پر پچھنے لگوائے تھے۔

581

Sunan al-Daraqutni #581

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا مُوسَى بْنُ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ ، نا أَبِي ، نا بَقِيَّةُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ: قَالَ تَمِيمٌ الدَّارِيُّ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْوُضُوءُ مِنْ كُلِّ دَمٍ سَائِلٍ " . عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ وَلا رَآهُ، وَيَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ، وَيَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ مَجْهُولانِ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Tamim Dari (RA) narrates: The Prophet (PBUH) said this: "Wudhu becomes necessary after every bleeding." The narrator of this tradition, Sayyidna Umar bin Abdul Aziz, did not listen to the hadiths from Tamim Dari and did not visit them, while the two narrators of this tradition, Yazid bin Khalid, Yazid bin Muhammad, are both unknown.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”ہر بہنے والے خون کے نکلنے سے وضو لازم ہو جاتا ہے۔“ اس روایت کے راوی سیدنا عمر بن عبدالعزیز نے تمیم داری سے احادیث کا سماع نہیں کیا اور ان کی زیارت بھی نہیں کی، جبکہ اس روایت کے دو راوی یزید بن خالد، یزید بن محمد، دونوں مجہول ہیں۔

582

Sunan al-Daraqutni #582

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الأَحْمَسِيُّ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الرَّزَّازُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَيْسَ فِي الْقَطْرَةِ وَالْقَطْرَتَيْنِ مِنَ الدَّمِ وُضُوءٌ إِلا أَنْ يَكُونَ دَمًا سَائِلا " . خَالَفَهُ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Hurairah, may Allah be pleased with him, narrates the saying of the Holy Prophet, peace and blessings be upon him: \It is not necessary to perform ablution if one or two drops of blood appear

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک یا دو قطرے خون ظاہر ہونے سے وضو کرنا لازم نہیں ہوتا، ہر اس وقت لازم ہوتا ہے جب خون نکل کر بہہ پڑے۔“

583

Sunan al-Daraqutni #583

Da'if

نا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَوَّاصُ ، نا سُفْيَانُ بْنُ زِيَادٍ أَبُو سَهْلٍ ، نا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَيْسَ فِي الْقَطْرَةِ وَالْقَطْرَتَيْنِ مِنَ الدَّمِ وُضُوءٌ حَتَّى يَكُونَ دَمًا سَائِلا " . مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ ضَعِيفٌ، وَسُفْيَانُ بْنُ زِيَادٍ، وَحَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ضَعِيفَانِ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrates the saying of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him): "A drop or two drops of blood does not make ablution obligatory, until the blood starts to flow (it is not obligatory until then)." The narrator of this hadith is Umar bin Fazl bin Utbah, weak, and Sufyan bin Zia and Hajjaj bin ??? are also weak.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک قطرہ یا دو قطرے خون ظاہر ہونے سے وضو لازم نہیں ہوتا، جب تک وہ خون بہنے نہ لگ پڑے (اس وقت تک لازم نہیں ہوتا)۔“ اس روایت کے راوی عمر بن فضل بن عتبہ، ضعیف ہیں اور سفیان بن ضیاء اور حجاج بن ؟؟؟ بھی ضعیف ہیں۔

584

Sunan al-Daraqutni #584

Da'if

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: قُرِئَ عَلَى أَحْمَدَ بْنِ مُلاعِبٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ نا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، نا أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ رَعَفَ فِي صَلاتِهِ فَلْيَرْجِعْ فَلْيَتَوَضَّأْ، وَلْيَبْنِ عَلَى صَلاتِهِ " . أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَكِيمٍ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Saeed Al-Khudri (may Allah be pleased with him) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: "Whoever has a hemorrhage during prayer, he should perform ablution and (perform the prayer from where he left it)." The narrator of this tradition is Abu Bakr Dahiri, Abdullah bin Hakim, the abandoned hadith.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جس شخص کی نماز کے دوران نکسیر پھوٹ جائے، وہ وضو کرے اور (وہیں سے نماز ادا کرے جہاں سے چھوڑ کر گیا تھا)۔“ اس روایت کا راوی ابوبکر داہری، عبداللہ بن حکیم، متروک الحدیث ہے۔