Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 1 · Chapter 35

Purification

بَابٌ فِي النَّهْيِ لِلْجُنُبِ وَالْحَائِضِ عَنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِباب: جنبی شخص اور حائضہ عورت کے لیے قرآن کی تلاوت کی ممانعت

16 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

419

Sunan al-Daraqutni #419

Da'if

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا يَقْرَأُ الْحَائِضُ وَلا الْجُنُبُ شَيْئًا مِنَ الْقُرْآنِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (RA) narrates: The Prophet (PBUH) said: \Menstruating women and menstruating women should not read the Qur'an at all.\"""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”حائضہ عورت اور جنبی شخص قرآن بالکل نہ پڑھیں۔“

420

Sunan al-Daraqutni #420

Da'if

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، وَابْنُ مَخْلَدٍ، وَآخَرُونَ قَالُوا: نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .

EnglishUnverified translation

The same hadith has been narrated along with another chain of transmission on the authority of Sayyiduna Abdullah bin Umar (RA).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

421

Sunan al-Daraqutni #421

Da'if

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الثَّقَفِيُّ ، نا سَعِيدُ بْنُ يَعْقُوبَ الطَّالْقَانِيُّ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ . عَنِ تَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلاءِ الزُّبَيْدِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ .

EnglishUnverified translation

The same hadith regarding Sayyiduna Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him) has been narrated along with another chain of transmission and it has also been followed.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے اور اس کی متابعت بھی کی گئی ہے۔

422

Sunan al-Daraqutni #422

Da'if

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَالِحٍ الأَبْهَرِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رَزِينٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلاءِ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، وَمُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated from the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) on the authority of Sayyiduna Abdullah bin Umar (RA).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے۔

423

Sunan al-Daraqutni #423

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ الْمَرْوَزِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَمَّادٍ الآمُلِيُّ ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَسْلَمَةَ ، حَدَّثَنِي الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا يَقْرَأُ الْجُنُبُ شَيْئًا مِنَ الْقُرْآنِ " . عَبْدُ الْمَلِكِ هَذَا كَانَ بِمِصْرَ وَهَذَا غَرِيبٌ، عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَرَوَى عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (RA) narrates: The Prophet (PBUH) said: \A foreigner should not read the Qur'an at all.\" This tradition is narrated along with another document.""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جنبی شخص قرآن بالکل نہ پڑھے۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

424

Sunan al-Daraqutni #424

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْحَائِضُ وَالْجُنُبُ لا يَقْرَآنِ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْئًا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (RA) narrates the saying of the Prophet (PBUH): \A pregnant person and a menstruating woman should not read the Qur'an at all.\"""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنبی شخص اور حائضہ عورت قرآن بالکل نہ پڑھیں۔“

425

Sunan al-Daraqutni #425

Sahih

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ ، نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نا عَامِرُ بْنُ السِّمْطِ ، نا أَبُو الْغَرِيفِ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ عَلِيٍّ فِي الرَّحَبَةِ، فَخَرَجَ إِلَى أَقْصَى الرَّحَبَةِ، فَوَاللَّهِ مَا أَدْرِي أَبَوْلا أَحْدَثَ أَوْ غَائِطًا، ثُمَّ جَاءَ فَدَعَا بِكُوزٍ مِنْ مَاءٍ، فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثُمَّ قَبَضَهُمَا إِلَيْهِ، ثُمَّ قَرَأَ صَدْرًا مِنَ الْقُرْآنِ، ثُمَّ قَالَ: اقْرَؤُوا الْقُرْآنَ مَا لَمْ يُصِبْ أَحَدَكُمْ جَنَابَةٌ، فَإِنْ أَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ فَلا وَلا حَرْفًا وَاحِدًا " . هُوَ صَحِيحٌ عَنْ عَلِيٍّ."

EnglishUnverified translation

Abu Zarif Hamdani narrates: Once we were with Sayyiduna Ali (RA) in an open field, Sayyidna Ali (RA) went to the edge of this field. By Allah! I don't know, did they urinate or defecate, they called for a vessel of water, then they washed both their hands and then joined them both and recited the first part of the Qur'an and then said: "You can recite the Qur'an until a person is afflicted with Janabat, if he is afflicted with Janabat, then he cannot recite a single word of it." This hadith has been authentically narrated from Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوظریف ہمدانی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ہمراہ کھلے میدان میں موجود تھے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس میدان کے کنارے تک تشریف لے گئے۔ اللہ کی قسم! مجھے یہ پتہ نہیں ہے، انہوں نے پیشاب کیا یا پاخانہ کیا، انہوں نے پانی کا برتن منگوایا، پھر انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں کو دھویا اور پھر ان دونوں کو جوڑ کر قرآن کا ابتدائی حصہ تلاوت کیا اور پھر یہ فرمایا: ”تم لوگ قرآن کی تلاوت اس وقت تک کر سکتے ہو جب تک کسی شخص کو جنابت لاحق نہ ہو، اگر اسے جنابت لاحق ہو جائے تو پھر وہ اس کا ایک لفظ بھی نہیں پڑھ سکتا۔“ یہ روایت سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مستند طور پر منقول ہے۔

426

Sunan al-Daraqutni #426

Da'if

نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ النَّخَعِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ هَانِئٍ ، نا أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِيُّ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ حُسَيْنٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ السَّبِيعِيُّ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ . قَالَ أَبُو مَالِكٍ وَأَخْبَرَنِي عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ الْجَرْمِيُّ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ ، وَأَخْبَرَنِي مُوسَى الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، كِلاهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا عَلِيُّ، إِنِّي أَرْضَى لَكَ مَا أَرْضَى لِنَفْسِي، وَأَكْرَهُ لَكَ مَا أَكْرَهُ لِنَفْسِي، لا تَقْرَأِ الْقُرْآنَ وَأَنْتَ جُنُبٌ، وَلا أَنْتَ رَاكِعٌ، وَلا أَنْتَ سَاجِدٌ، وَلا تُصَلِّ وَأَنْتَ عَاقِصٌ شَعْرَكَ، وَلا تَدْبَحْ تَدْبِيحَ الْحِمَارِ " ."

EnglishUnverified translation

According to a hadith, it was narrated from Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him). According to the second chain of transmission, this is narrated from Sayyiduna Abu Musa Ash'ari, may Allah be pleased with him, who narrates: The Prophet, may God's prayers and peace be upon him, said: "O Ali! I am pleased with you with what I am pleased with myself, and I dislike for you with what I dislike with myself. Do not recite the Qur'an when you are in the state of Janabat, nor do it when you are in the state of Ruku, nor do it when you are Be in a state of prostration, and do not pray while your hair is tied, and do not bow down (in the state of bowing during the prayer) as a donkey bows its head."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت کے مطابق سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ بات منقول ہے۔ دوسری سند کے مطابق سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے یہ بات منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”اے علی! میں تمہارے لیے اس بات سے راضی ہوں جس بات سے اپنے لیے راضی ہوں، اور تمہارے لیے اس بات کو ناپسند کرتا ہوں جسے اپنے لیے ناپسند کرتا ہوں، تم اس وقت قرآن کی تلاوت نہ کرو جب تم جنابت کی حالت میں ہو اور نہ ہی اس وقت کرو جب تم رکوع کی حالت میں ہو اور نہ ہی اس وقت کرو جب سجدے کی حالت میں ہو، اور تم اس وقت نماز ادا نہ کرو جب تم نے بالوں کو باندھ رکھا ہو اور (نماز کے دوران رکوع کی حالت میں) اس طرح نہ جھکو جیسے گدھا اپنے سر کو جھکا دیتا ہے۔“

427

Sunan al-Daraqutni #427

حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نا الصَّاغَانِيُّ ، نا أَبُو الأَسْوَدِ ، نا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي الْكَنُودِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْغَافِقِيِّ ، قَالَ: أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا طَعَامًا، ثُمَّ قَالَ: اسْتُرْ عَلَيَّ حَتَّى أَغْتَسِلَ "، فَقُلْتُ لَهُ: " أَنْتَ جُنُبٌ؟ قَالَ: نَعَمْ "، فَأَخْبَرْتُ بِذَلِكَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَخَرَجَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " إِنَّ هَذَا يَزْعُمُ أَنَّكَ تَأْكُلَ وَأَنْتَ جُنُبٌ، فَقَالَ: نَعَمْ، إِذَا تَوَضَّأْتُ أَكَلْتُ وَشَرِبْتُ وَلا أَقْرَأُ حَتَّى أَغْتَسِلَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah Ghafqi narrates: Once the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) ate something and then he said: "Tonic the veil for me so that I may take a bath!" I inquired of you: "Are you in a state of janabat?" So the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: "Yes!" Later, I told Sayyiduna Umar bin Al-Khattab (RA) about this, so he came to the Prophet (PBUH) and said: "He has told that, the Prophet (PBUH) ate and drank something in the state of Janabat." So the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) replied: "Yes! When I perform ablution, I can eat and drink, but I cannot recite Qur'aat until I perform ablution."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ غافقی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ کھایا اور پھر فرمایا: ”میرے لیے پردہ ٹانک دو تاکہ میں غسل کر لوں!“ میں نے آپ سے دریافت کیا: ”کیا آپ جنابت کی حالت میں ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں!“ بعد میں، میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں بتایا تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اس نے یہ بتایا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنابت کی حالت میں کچھ کھایا پیا ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب دیا: ”ہاں! جب میں وضو کر لوں تو میں کھا پی سکتا ہوں لیکن میں قرأت اس وقت تک نہیں کر سکتا جب تک غسل نہ کر لوں۔“

428

Sunan al-Daraqutni #428

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ أَبِي أَيُّوبَ الْعَلافُ ، نا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، نا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي الْكَنُودِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ الْغَافِقِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ لِعُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ: إِذَا تَوَضَّأْتُ وَأَنَا جُنُبٌ أَكَلْتُ وَشَرِبْتُ، وَلا أُصَلِّي وَلا أَقْرَأُ حَتَّى أَغْتَسِلَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Abdullah bin Malik Ghafqi narrates: He heard the Prophet, may God bless him and grant him peace, say this from Sayyidna Umar bin Al-Khattab, may Allah be pleased with him: "When I perform ablution in the state of Janabat, I can eat and drink, but I do not offer prayers or recite the Qur'an until I have performed ghusl."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن مالک غافقی بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جب میں جنابت کی حالت میں وضو کر لوں تو میں کھا پی سکتا ہوں لیکن میں جب تک غسل نہ کروں اس وقت تک نماز ادا نہیں کرتا اور قرآن کی تلاوت نہیں کر سکتا۔“

429

Sunan al-Daraqutni #429

Da'if

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ الْعَابِدِيُّ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، وَشُعْبَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يَحْجُبُهُ عَنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ شَيْءٌ إِلا أَنْ يَكُونَ جُنُبًا " . قَالَ سُفْيَانُ: قَالَ لِي شُعْبَةُ: مَا أَحْدَثَ بِحَدِيثٍ أَحْسَنَ مِنْهُ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ali (may Allah be pleased with him) narrates: There was nothing that prevented the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) from reciting the Qur’an, except when he was in a state of janabat. A narrator named Sufyan narrates: Shu'ba said to me: \I have not narrated a better hadith than him.\"""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قرآن کی تلاوت کرنے میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بنتی تھی، ماسوائے اس صورت کے، جب آپ جنابت کی حالت میں ہوں۔ سفیان نامی راوی بیان کرتے ہیں: شعبہ نے مجھ سے یہ فرمایا: ”میں نے اس سے بہترین حدیث بیان نہیں کی۔“

430

Sunan al-Daraqutni #430

Da'if

نا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَيُّوبَ الْمُعَدَّلُ ، بِالرَّمْلَةِ، وَالْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ الْمُعَدَّلُ ، بِمَكَّةَ، قَالا: نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُونُسَ الْبَغْدَادِيُّ ، نا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ السِّمْسَارُ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ زَمْعَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يَقْرَأَ أَحَدُنَا الْقُرْآنَ وَهُوَ جُنُبٌ " . إِسْنَادُهُ صَالِحٌ، وَغَيْرُهُ، لا يَذْكُرُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Abdullah bin Abbas (may Allah be pleased with him) narrates this on the authority of Sayyidna Abdullah bin Rawaha (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) forbade: \A person should recite the Qur'an in a state of janabat.\" The evidence of this tradition is excellent. Some other narrators did not mention Sayyiduna Abdullah bin Abbas in his chain of transmission.""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے: ”کوئی شخص جنابت کی حالت میں قرآن کی تلاوت کرے۔“ اس روایت کی سند بہترین ہے۔ بعض دیگر راویوں نے اس کی سند میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا تذکرہ نہیں کیا۔

431

Sunan al-Daraqutni #431

Da'if

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ زَمْعَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ ، قَالَ: نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقْرَأَ أَحَدُنَا الْقُرْآنَ وَهُوَ جُنُبٌ " ."

EnglishUnverified translation

It is narrated on the authority of Sayyiduna Abdullah bin Rawahha, may Allah be pleased with him: The Holy Prophet, may God bless him and grant him peace, has prohibited us from saying: \A person should recite the Qur'an in a state of janabat.\"""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے: ”کوئی شخص جنابت کی حالت میں قرآن کی تلاوت کرے۔“

432

Sunan al-Daraqutni #432

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُبَيْسِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَدَّادُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالا: نا أَبُو نُعَيْمٍ ، نا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ: كَانَ ابْنُ رَوَاحَةَ مُضْطَجِعًا إِلَى جَنْبِ امْرَأَتِهِ، فَقَامَ إِلَى جَارِيَةٍ لَهُ فِي نَاحِيَةِ الْحُجْرَةِ فَوَقَعَ عَلَيْهَا، وَفَزَعَتِ امْرَأَتُهُ فَلَمْ تَجِدْهُ فِي مَضْجَعِهِ، فَقَامَتْ وَخَرَجَتْ فَرَأَتْهُ عَلَى جَارِيَتِهِ، فَرَجَعَتْ إِلَى الْبَيْتِ فَأَخَذَتِ الشَّفْرَةَ ثُمَّ خَرَجَتْ، وَفَرَغَ فَقَامَ فَلَقِيَهَا تَحْمِلُ الشَّفْرَةَ، فَقَالَ: مَهْيَمْ؟ فَقَالَتْ: مَهْيَمْ، لَوْ أَدْرَكْتُكَ حَيْثُ رَأَيْتُكَ لَوَجَأْتُ بَيْنَ كَتِفَيْكَ بِهَذِهِ الشَّفْرَةِ، قَالَ: وَأَيْنَ رَأَيْتِنِي؟ قَالَتْ: رَأَيْتُكَ عَلَى الْجَارِيَةِ، فَقَالَ: مَا رَأَيْتِنِي، وَقَدْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقْرَأَ أَحَدُنَا الْقُرْآنَ وَهُوَ جُنُبٌ، قَالَتْ: فَاقْرَأْ فَقَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ يَتْلُو كِتَابَه كَمَا لاحَ مَشْهُورٌ مِنَ الْفَجْرِ سَاطِعٌ أَتَى بِالْهُدَى بَعْدَ الْعَمَى فَقُلُوبُنَا بِهِ مُوقِنَاتٌ أَنَّ مَا قَالَ وَاقِعُ يَبِيتُ يُجَافِي جَنْبَهُ عَنْ فِرَاشِهِ إِذَا اسْتَثْقَلَتْ بِالْمُشْرِكِينَ الْمَضَاجِعُ فَقَالَتْ: آمَنْتُ بِاللَّهِ وَكَذَّبْتُ الْبَصَرَ، ثُمَّ غَدَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَهُ فَضَحِكَ حَتَّى رَأَيْتُ نَوَاجِذَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " ."

EnglishUnverified translation

Ikramah narrates: Once Sayyidna Abdullah bin Rawaha was sleeping by the side of his wife, he got up and went to his maidservant who was at the edge of the house and started having intercourse with her. His wife was frightened in a dream. When she went out, Sayyidna Abdullah bin Rawaha (RA) had finished with the company and was coming back. He was confronted by his wife who was holding a knife, so Sayyiduna Abdullah bin Rawahha (RA) said: "What happened?" So his wife replied: "What is the matter, if I had found you in the state in which I saw you before, I would have put this knife between your two shoulders." Ibn Rawaha inquired: "Where did you see me?" So the wife replied: "I have seen you consorting with maidens." So Ibn Rawaha said: "You did not see me." Then Sayyiduna Ibn Rawaha said: "The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) forbade anyone from reciting the Qur'an in the state of Janabat." So the wife said: "Then you recite." So Sayyiduna Ibn Rawahha recited these verses: "There came to us the Messenger of Allah reciting His Book, which is more famous and brighter than the bright and bright morning, He brought us guidance, after our hearts had become blind, it was guidance that was reassuring and what he said came to pass. He used to spend the night in such a position that his side was separated from the bed, when the bed of the polytheists was their weight." were burdened by So the woman said: "I believe in Allah and deny what I have seen with my eyes." Then the next day, Sayyiduna Abdullah bin Rawaha (RA) came to the Prophet (PBUH) and told him about this, and the Prophet (PBUH) smiled. Narrator narrates: Until I saw your side teeth.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عکرمہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ اپنی اہلیہ کے پہلو میں سو رہے تھے، وہ اٹھے اور گھر کے کنارے میں موجود اپنی کنیز کے پاس تشریف لے گئے اور اس کے ساتھ صحبت کرنے لگے، ان کی اہلیہ خواب میں ڈر گئیں، وہ بیدار ہوئیں تو انہیں سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ بستر پر نہیں ملے، وہ اٹھیں اور باہر آئیں تو دیکھا کہ وہ اس کنیز کے ساتھ صحبت کر رہے ہیں، وہ خاتون گھر کے اندر گئی، اس نے چھری لی اور باہر نکلی تو اس دوران سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ صحبت کر کے فارغ ہو چکے تھے اور واپس آ رہے تھے۔ ان کا اپنی اہلیہ سے سامنا ہوا جس نے چھری اٹھائی ہوئی تھی، تو سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا ہوا؟“ تو ان کی اہلیہ نے جواب دیا: ”ہونا کیا ہے، اگر میں آپ کو اس حالت میں پاتی جس حالت میں، میں نے آپ کو پہلے دیکھا ہے، تو میں نے یہ چھری آپ کے دونوں کندھوں کے درمیان مار دینی تھی۔“ ابن رواحہ نے دریافت کیا: ”تم نے مجھے کہاں دیکھ لیا؟“ تو اہلیہ نے جواب دیا: ”میں نے آپ کو کنیز کے ساتھ صحبت کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ تو ابن رواحہ نے یہ فرمایا: ”تم نے مجھے نہیں دیکھا۔“ پھر سیدنا ابن رواحہ نے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے، کوئی شخص جنابت کی حالت میں قرآن کی تلاوت کرے۔“ تو اہلیہ نے کہا: ”پھر آپ تلاوت کریں۔“ تو سیدنا ابن رواحہ نے یہ اشعار پڑھے: ”ہمارے پاس اللہ کے رسول تشریف لائے جو اس کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں، جو چمکدار اور روشن صبح سے بھی زیادہ مشہور اور روشن ہے، وہ ہمارے پاس ہدایت لے کر آئے، اس کے بعد کہ ہمارے دل نابینا ہو چکے تھے، وہ ایسی ہدایت تھی جو یقین دلانے والی تھی اور انہوں نے جو فرمایا وہ واقع ہوا، وہ رات ایسی حالت میں بسر کرتے تھے کہ ان کا پہلو بستر سے الگ ہوتا تھا، اس وقت جب مشرکوں کے بستر ان کے وزن سے بوجھل ہوتے تھے۔“ تو اس خاتون نے کہا: ”میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتی ہوں اور اپنی آنکھوں سے دیکھی ہوئی بات کو غلط قرار دیتی ہوں۔“ پھر اگلے دن سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسکرا دیے۔ راوی بیان کرتے ہیں: یہاں تک کہ مجھے آپ کے اطراف کے دانت دکھائی دیے۔

433

Sunan al-Daraqutni #433

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ ، نا ابْنُ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ ، ثنا عُمَرُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَنْ زَمْعَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: دَخَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يَقْرَأَ أَحَدُنَا الْقُرْآنَ وَهُوَ جُنُبٌ " ."

EnglishUnverified translation

Narrated by Sayyiduna Abdullah bin Abbas: Once Sayyiduna Abdullah bin Rawahah entered the house (after that he narrated the entire incident, in which these words are:) Sayyiduna Abdullah bin Rawahah narrated that: The Holy Prophet, may God bless him and grant him peace, forbade: \A person should recite the Qur'an in a state of janabat.\"""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن رواحہ گھر داخل ہوئے (اس کے بعد انہوں نے پورا واقعہ بیان کیا ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں:) سیدنا عبداللہ بن رواحہ نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے: ”کوئی شخص جنابت کی حالت میں قرآن کی تلاوت کرے۔“

434

Sunan al-Daraqutni #434

Da'if

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الأَبَّارُ ، نا أَبُو الشَّعْثَاءِ، عَنِ ابْنِ الْحَسَنِ الْوَاسِطِيِّ ، ثنا سُلَيْمَانُ أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ يَحْيَى، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: لا يَقْرَأُ الْحَائِضُ وَلا الْجُنُبُ وَلا النُّفَسَاءُ الْقُرْآنَ " . يَحْيَى هُوَ ابْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ ضَعِيفٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Jabir Radiyallahu Anhu states: "A menstruating woman, a pregnant woman and a postpartum woman will not recite the Qur'an." The narrator of this tradition is Yahya, this is Ibn Abi Anisa and it is weak.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”حائضہ عورت، جنبی شخص اور نفاس والی عورت قرآن کی تلاوت نہیں کریں گے۔“ اس روایت کا راوی یحییٰ، یہ ابن ابی انیسہ ہے اور یہ ضعیف ہے۔