Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 1 · Chapter 34

Purification

بَابُ مَا رُوِيَ فِي الْمَضْمَضَةِ وَالِاسْتِنْشَاقِ فِي غُسْلِ الْجَنَابَةِباب: غسل جنابت میں کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے · بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْغُسْلِ بِفَضْلِ غُسْلِ الْمَرْأَةِباب: عورت کے غسل کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کی ممانعت

12 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

407

Sunan al-Daraqutni #407

إسناده مرسل

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، نا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، قَالَ: سَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الاسْتِنْشَاقَ فِي الْجَنَابَةِ ثَلاثًا " ."

EnglishUnverified translation

Muhammad bin Sirin narrates: The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) declared it Sunnah to pour water into the nose three times in the Ghusl of Janabat.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل جنابت میں ناک میں تین مرتبہ پانی ڈالنے کو سنت قرار دیا ہے۔

408

Sunan al-Daraqutni #408

إسناده مرسل

حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُؤَذِّنُ ، نا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ، نا أَبُو السَّرِيِّ، يَعْنِي هَنَّادَ بْنَ السَّرِيِّ ، نا وَكِيعٌ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated along with another document.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

409

Sunan al-Daraqutni #409

Da'if

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ بَحْرٍ الْعَسْكَرِيُّ ، وَغَيْرُهُمَا قَالُوا: نا بَرَكَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا يُوسُفُ بْنُ أَسْبَاطٍ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ الْمَضْمَضَةَ وَالاسْتِنْشَاقَ لِلْجُنُبِ ثَلاثًا فَرِيضَةً " . هَذَا بَاطِلٌ، وَلَمْ يُحَدِّثْ بِهِ إِلا بَرَكَةُ، وَبَرَكَةُ هَذَا يَضَعُ الْحَدِيثَ، وَالصَّوَابُ حَدِيثُ وَكِيعٍ، الَّذِي كَتَبْنَاهُ قَبْلَ هَذَا مُرْسَلا، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَنَّ الاسْتِنْشَاقَ فِي الْجَنَابَةِ ثَلاثًا "، وَتَابَعَ وَكِيعًا، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، وَغَيْرُهُ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Huraira (RA) narrates: The Prophet (PBUH) made it obligatory for a Janabi person to perform ablution three times and pour water into the nose. Imam Darqutni states: This hadith is invalid. No one narrated it except a narrator named Barqa, and this narrator named Barqa used to make hadiths on his own. The correct tradition is the one narrated by a narrator named Waqiyyah, which we have previously quoted as a “Mursal” tradition on the authority of Ibn Sirin: The Prophet, may God bless him and grant him peace, made it Sunnah to pour water into the nose three times in the state of Ghusl Janabat.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنبی شخص کے لیے (غسل جنابت میں) تین مرتبہ کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کو فرض قرار دیا ہے۔ امام دارقطنی بیان کرتے ہیں: یہ روایت باطل ہے۔ برقہ نامی راوی کے علاوہ اور کسی نے اسے بیان نہیں کیا اور برقہ نامی یہ راوی اپنی طرف سے حدیثیں بنایا کرتا تھا۔ صحیح روایت وہ ہے، جسے وکیع نامی راوی نے نقل کیا ہے، جسے ہم اس سے پہلے ”مرسل“ روایت کے طور پر ابن سیرین کے حوالے سے نقل کر چکے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل جنابت کی حالت میں ناک میں تین مرتبہ پانی ڈالنے کو سنت قرار دیا ہے۔

410

Sunan al-Daraqutni #410

إسناده مرسل

ثنا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُؤَذِّنُ ، نا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالاسْتِنْشَاقِ مِنَ الْجَنَابَةِ ثَلاثًا " ."

EnglishUnverified translation

Ibn Sirin narrates: The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) instructed to pour water into the nose three times in the state of Ghusl Janabat.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابن سیرین بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل جنابت کی حالت میں تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔

411

Sunan al-Daraqutni #411

Da'if

ثنا ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَالا: نا هُشَيْمٌ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: إِنْ كَانَ مِنْ جَنَابَةٍ أَعَادَ الْمَضْمَضَةَ وَالاسْتِنْشَاقَ وَاسْتَأْنَفَ الصَّلاةَ " .وَقَالَ ابْنُ عَرَفَةَ: " إِذَا أُنْسِيَ الْمَضْمَضَةَ وَالاسْتِنْشَاقَ إِنْ كَانَ مِنْ جَنَابَةٍ انْصَرَفَ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَأَعَادَ الصَّلاةَ " . قَالَ الشَّيْخُ الْحَافِظُ: لَيْسَ لِعَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ إِلا هَذَا الْحَدِيثُ، عَائِشَةُ بِنْتُ عَجْرَدٍ لا تَقُومُ بِهَا حُجَّةٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah Bin Abbas (RA) narrates: "If a person washes his face during Ghusl Janabat (and forgets to put water in his nose), then he will wash his nose again and put water in his nose and pray from where he left off." Ibn 'Arafah states: "If a man forgets to perform ablution in Ghusl Janabat and pour water into his nose, and (he remembers during the prayer), he will leave the prayer, perform ablution, pour water into his nose, and pray afresh." Imam Darqutni states: This is the only hadith transmitted by a female narrator named Aisha bint Ajard, and the hadith transmitted by her cannot be considered authentic.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”اگر غسل جنابت میں (آدمی کلی کرتا ہو اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے) تو وہ دوبارہ کلی کرے گا اور ناک میں پانی ڈالے گا اور جہاں سے نماز چھوڑی تھی، وہیں سے پڑھ لے گا۔“ ابن عرفہ بیان کرتے ہیں: ”اگر آدمی غسل جنابت میں کلی کرنا ہو اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے، اور (نماز کے دوران اسے یاد آئے) تو وہ نماز چھوڑ کر جائے گا، کلی کرے گا، ناک میں پانی ڈالے گا اور نئے سرے سے نماز پڑھے گا۔“ امام دارقطنی بیان کرتے ہیں: عائشہ بنت عجرد نامی راوی خاتون سے صرف یہی روایت منقول ہے اور ان کی نقل کردہ روایت مستند قرار نہیں دی جا سکتی۔

412

Sunan al-Daraqutni #412

Da'if

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ نا أَبُو بَكْرِ بْنُ صَالِحٍ ، نا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُثْمَانَ السُّلَمِيِّ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: يُعِيدُ فِي الْجَنَابَةِ وَلا يُعِيدُ فِي الْوُضُوءِ " ."

EnglishUnverified translation

Aisha bint Ajard narrated this statement of Sayyiduna Abdullah bin Abbas Radiyallahu Anhuma: \A person will perform the prayer again in the case of forgetting to perform ablution in Janabat and putting water in the nose

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عائشہ بنت عجرد نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ بیان نقل کیا ہے: ”آدمی غسل جنابت میں کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کو بھولنے کی صورت میں نماز دوبارہ پڑھے گا، البتہ وضو میں وہ ایسا نہیں کرے گا۔“

413

Sunan al-Daraqutni #413

Da'if

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا أَسْبَاطٌ، حَدَّثَنَا أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ رَاشِدٍ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لا يُعِيدُ إِلا أَنْ يَكُونَ جُنُبًا " ."

EnglishUnverified translation

Aisha bint Ajard has narrated this statement of Sayyiduna Abdullah bin Abbas Radiyallahu Anhuma: \A person will repeat the prayer only when he is on his side.\"""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عائشہ بنت عجرد نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ بیان نقل کیا ہے: ”آدمی نماز اسی وقت دہرائے گا جب وہ جنبی ہو۔“

414

Sunan al-Daraqutni #414

Da'if

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، نا أَبُو حَنِيفَةَ ، عَنِ ابْنِ رَاشِدٍ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ ، فِي جُنُبٍ نَسِيَ الْمَضْمَضَةَ وَالاسْتِنْشَاقَ، قَالَتْ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: يُمَضْمِضُ وَيَسْتَنْشِقُ وَيُعِيدُ الصَّلاةَ " ."

EnglishUnverified translation

Aisha bint Ajard narrated this about a Janbi person: \Whoever (while taking bath) forgets to rinse and put water in his nose.\" That woman narrates: Sayyiduna Abdullah bin Abbas (RA) said: \"He will rinse

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عائشہ بنت عجرد نے جنبی شخص کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: ”جو (غسل کرتے ہوئے) کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جاتا ہے۔“ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بات فرمائی ہے: ”وہ کلی کرے گا، ناک میں پانی ڈالے گا اور دوبارہ نماز ادا کرے گا۔“

415

Sunan al-Daraqutni #415

وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى ، ونا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا النَّيْسَابُورِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، قَالا: نا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَضْمَضَةِ وَالاسْتِنْشَاقِ " . قَالَ: تَابَعَهُ دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ فَوَصَلَهُ، وَأَرْسَلَهُ غَيْرُهُمَا ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Huraira (RA) narrates: The Prophet (PBUH) instructed us to rinse and pour water into the nose. This tradition is also transmitted along with another chain of transmission and it is transmitted as a \suspended\" tradition. However

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے اور یہ ”موقوف“ روایت کے طور پر منقول ہے۔ تاہم دیگر راویوں نے اسے ”مرسل“ روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے۔

416

Sunan al-Daraqutni #416

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ خَلادٍ ، نا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، نا حَمَّادٌ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ . لَمْ يُسْنِدْهُ عَنْ هَذَيْنِ، وَغَيْرُهُمَا . يَرْوِيهِ عَنْهُ، عَنْ عَمَّارٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلا يَذْكُرُ أَبَا هُرَيْرَةَ.

EnglishUnverified translation

The same hadith along with another chain of transmission has been narrated from the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) on the authority of Sayyidina Abu Huraira, but there is some difference in its chain of transmission. Sayyiduna Abu Huraira (R.A.) is not mentioned in one chain of transmission.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے، تاہم اس کی سند میں کچھ اختلاف پایا جاتا ہے۔ ایک سند میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ نہیں ہے۔

417

Sunan al-Daraqutni #417

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ ، نا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يَغْتَسِلَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ الْمَرْأَةِ، وَالْمَرْأَةُ بِفَضْلِ الرَّجُلِ، وَلَكِنْ يَشْرَعَانِ جَمِيعًا " . خَالَفَهُ شُعْبَةُ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Sarjis (may Allah be pleased with him) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) forbade this: "A man should bathe with the water left over from a woman's bath, or a woman should bathe with the water left over from a man's (bath), but both of them can bathe together." A narrator named Shuba has narrated the opposite tradition.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے: ”آدمی عورت کے غسل کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرے، یا عورت مرد کے (غسل کے) بچے ہوئے پانی سے غسل کرے، البتہ وہ دونوں ایک ساتھ غسل کر سکتے ہیں۔“ شعبہ نامی راوی نے اس کے برعکس روایت نقل کی ہے۔

418

Sunan al-Daraqutni #418

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، نا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ ، قَالَ: تَتَوَضَّأُ الْمَرْأَةُ وَتَغْتَسِلُ مِنْ فَضْلِ غُسْلِ الرَّجُلِ وَطَهُورِهِ، وَلا يَتَوَضَّأُ الرَّجُلُ بِفَضْلِ غُسْلِ الْمَرْأَةِ وَلا طَهُورِهَا " . وَهَذَا مَوْقُوفٌ صَحِيحٌ وَهُوَ أَوْلَى بِالصَّوَابِ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah Bin Sarjis Radiyallahu Anhu narrates: "A woman can perform ablution or ghusl with the water left over from a man's bath or ablution, but a man cannot perform ablution through the water left over from a woman's bath or ablution." This hadith is more authentic in terms of "mafuk" and it is more correct.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”عورت مرد کے غسل یا وضو کے بچے ہوئے پانی سے وضو یا غسل کر سکتی ہے، البتہ مرد عورت کے غسل یا وضو سے بچے ہوئے پانی کے ذریعے وضو نہیں کر سکتا۔“ یہ روایت ”موقوف“ طور پر زیادہ مستند ہے اور یہی زیادہ درست ہے۔