Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 1 · Chapter 11

Purification

بَابُ غَسْلِ الْيَدَيْنِ لِمَنِ اسْتَيْقَظَ مِنْ نَوْمِهِباب: نیند سے بیدار ہونے والے شخص کا دونوں ہاتھ دھونا

4 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

127

Sunan al-Daraqutni #127

Hasan

نا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنَامِهِ فَلا يَغْمِسْ يَدَهُ فِي إِنَائِهِ، أَوْ فِي وُضُوئِهِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلاثًا فَإِنَّهُ لا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ مِنْهُ " ، تَابَعَهُ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ شُعْبَةَ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Huraira (RA) narrates: The Prophet (PBUH) said: "When a person wakes up from sleep, he should not put his hand in a vessel (the narrator doubts, perhaps these are the words:) in the water of ablution, until he washes his hands three times, because he does not know where his hand has been throughout the night?"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو، تو وہ اس وقت تک اپنا ہاتھ کسی برتن میں (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) وضو کے پانی میں داخل نہ کرے، جب تک ان ہاتھوں کو تین مرتبہ دھو نہ لے، کیونکہ وہ یہ بات نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ رات بھر کہاں رہا ہے؟“

128

Sunan al-Daraqutni #128

Hasan

نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، وَعَبْدُ الْبَاقِي بْنُ نَافِعٍ قَالا: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، نا زِيَادٌ الْبَكَّائِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنَ النَّوْمِ فَأَرَادَ أَنْ يَتَوَضَّأَ فَلا يُدْخِلْ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا، فَإِنَّهُ لا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ وَلا عَلَى مَا وَضَعَهَا " . إِسْنَادٌ حَسَنٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Jabir (RA) narrates: The Prophet (PBUH) said: "When a person wakes up from sleep and wants to perform ablution, he should not put his hand in the vessel until he has washed it, because he does not know where his hand has been throughout the night? And where did he keep it?" Its certificate is "Hasan".

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو اور وضو کرنا چاہے تو وہ اپنا ہاتھ برتن میں اس وقت تک داخل نہ کرے، جب تک اسے دھو نہ لے، کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا، اس کا ہاتھ رات بھر کہاں رہا ہے؟ اور اس نے اسے کہاں رکھا تھا؟“ اس کی سند ”حسن“ ہے۔

129

Sunan al-Daraqutni #129

Hasan

نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، نا عَمِّي ، نا ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَجَابِرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَضْرَمِيُّ ، عَنْ عَقِيلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنَامِهِ فَلا يُدْخِلْ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلاثَ مَرَّاتٍ، فَإِنَّهُ لا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ مِنْهُ، أَوْ أَيْنَ طَافَتْ يَدُهُ . فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ حَوْضًا، فَحَصَبَهُ ابْنُ عُمَرَ، وَقَالَ: أُخْبِرُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَقُولُ: أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ حَوْضًا . إِسْنَادٌ حَسَنٌ."

EnglishUnverified translation

Salim bin Abdullah narrates the statement of his father (Sayyidna Abdullah bin Umar, may God be pleased with him): The Prophet, may God bless him and grant him peace, said: "When a person wakes up from sleep, he should not put his hand in a vessel until he has washed it three times, because he does not know where his hand has been during the night or where his hand has circumambulated?" A person said to Sayyiduna Abdullah bin Umar: What do you think? If the person wants to perform ablution from the tank (he still has to do it)? So Sayyiduna Ibn Umar threw a pebble at him and said: "I am narrating to you a hadith about the Holy Prophet, may God's prayers and peace be upon him, and you are saying, 'What do you think, if he had to perform ablution from a tank?'" This tradition is authenticated by "Hasan".

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سالم بن عبداللہ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو، تو وہ اپنا ہاتھ برتن میں اس وقت تک نہ ڈالے جب تک اسے تین مرتبہ دھو نہ لے، کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ رات کے وقت کہاں رہا ہے یا اس کے ہاتھ نے کہاں کا طواف کیا ہے؟“ ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ کہا: آپ کا کیا خیال ہے؟ اگر وہ شخص حوض سے وضو کرنا چاہ رہا ہو (تو پھر بھی اسے ایسا کرنا پڑے گا)؟ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے کنکری ماری اور بولے: ”میں تمہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے حدیث سنا رہا ہوں اور تم یہ کہہ رہے ہو ’آپ کا کیا خیال ہے، اگر اس نے حوض سے وضو کرنا ہو؟‘“ اس روایت کی سند ”حسن“ ہے۔

130

Sunan al-Daraqutni #130

Hasan

نا عبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ الدَّقَّاقُ ، إِمْلاءً، وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، نا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ نَوْمِهِ فَلا يُدْخِلْ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلاثَ مَرَّاتٍ، فَإِنَّ أَحَدُكُمْ لا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ، أَوْ أَيْنَ بَاتَتْ تَطُوفُ يَدُهُ " . وَهَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ أَيْضًا."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Huraira (RA) narrates: I heard the Prophet (PBUH) saying: "When a person wakes up from sleep, he should not put his hand into a vessel until he has washed it three times, because no one knows where his hand has been throughout the night? Or where his hand has been wandering throughout the night?" This hadith is "Hasan".

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو، تو وہ اپنا ہاتھ اس وقت تک برتن میں داخل نہ کرے جب تک اسے تین مرتبہ دھو نہ لے، کیونکہ کوئی شخص یہ نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ رات بھر کہاں رہا ہے؟ یا اس کا ہاتھ رات بھر کہاں گھومتا رہا ہے؟“ یہ حدیث ”حسن“ ہے۔