Muslim99Muslim99

Sahih Ibn Hibban · Book 61 · Chapter 2

The Book of Stars and Weather Signs

Hadith 6917–6957

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

6917

Sahih Ibn Hibban #6917

أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، أَنَّهُ رَأَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَبْلَ أَنْ يُصَابَ بِأَيَّامٍ بِالْمَدِينَةِ وَقَفَ عَلَى حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ ، وَعُثْمَانَ بْنِ حُنَيْفٍ ، فَقَالَ : أَتَخَافَانِ أَنْ تَكُونَا حَمَّلْتُمَا الأَرْضَ مَا لا تُطِيقُ ؟ قَالا : حَمَّلْنَاهَا أَمْرًا هِيَ لَهُ مُطِيقَةٌ ، وَمَا فِيهَا كَثِيرُ فَضْلٍ ، فَقَالَ : انْظُرَا أَنْ لا تَكُونَا حَمَّلْتُمَا الأَرْضَ مَا لا تُطِيقُ ؟ فَقَالا : لا ، فَقَالَ : لَئِنْ سَلَّمَنِي اللَّهُ ، لأَدَعَنَّ أَرَامِلَ أَهْلِ الْعِرَاقِ لا يَحْتَجْنَ إِِلَى أَحَدٍ بَعْدِي ، قَالَ : فَمَا أَتَتْ عَلَيْهِ إِِلَى رَابِعَةٌ حَتَّى أُصِيبَ ، قَالَ عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ : وَإِِنِّي لَقَائِمٌ مَا بَيْنِي وَبَيْنَهُ إِِلا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ غَدَاةَ أُصِيبَ ، وَكَانَ إِِذَا مَرَّ بَيْنَ الصَّفَّيْنِ قَامَ بَيْنَهُمَا ، فَإِِذَا رَأَى خَلَلا ، قَالَ : اسْتَوُوا ، حَتَّى إِِذَا لَمْ يَرَ فِيهِمْ خَلَلا تَقَدَّمَ ، فَكَبَّرَ ، قَالَ : رُبَّمَا قَرَأَ سُورَةَ يُوسُفَ أَوِ النَّحْلِ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى ، حَتَّى يَجْتَمِعَ النَّاسُ ، قَالَ : فَمَا كَانَ إِِلا أَنْ كَبَّرَ ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ :قَتَلَنِي الْكَلْبُ أَوْ أَكَلَنِي الْكَلْبُ حِينَ طَعَنَهُ وَطَارَ الْعِلْجُ بِسِكِّينٍ ذِي طَرَفَيْنِ ، لا يَمُرُّ عَلَى أَحَدٍ يَمِينًا وَشِمَالا إِِلا طَعَنَهُ ، حَتَّى طَعَنَ ثَلاثَةَ عَشَرَ رَجُلا ، فَمَاتَ مِنْهُمْ تِسْعَةٌ ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ، طَرَحَ عَلَيْهِ بُرْنُسًا ، فَلَمَّا ظَنَّ الْعِلْجُ أَنَّهُ مَأْخُوذٌ نَحَرَ نَفْسَهُ ، وَأَخَذَ عُمَرُ بِيَدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فَقَدَّمَهُ ، فَأَمَّا مَنْ يَلِي عُمَرَ فَقَدْ رَأَى الَّذِي رَأَيْتُ ، وَأَمَّا نَوَاحِي الْمَسْجِدِ فَإِِنَّهُمْ لا يَدْرُونَ مَا الأَمْرُ غَيْرَ أَنَّهُمْ فَقَدُوا صَوْتَ عُمَرَ وَهُمْ يَقُولُونَ : سُبْحَانَ اللَّهِ ، سُبْحَانَ اللَّهِ ، فَصَلَّى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بِالنَّاسِ صَلاةً خَفِيفَةً ، فَلَمَّا انْصَرَفُوا ، قَالَ : يَا ابْنَ عَبَّاسٍ ، انْظُرْ مَنْ قَتَلَنِي ؟ فَجَالَ سَاعَةً ، ثُمَّ قَالَ : غُلامُ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، فَقَالَ : قَاتَلَهُ اللَّهُ ، لَقَدْ كُنْتُ أَمَرْتُهُ بِمَعْرُوفٍ ، ثُمَّ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَجْعَلْ مَنِيَّتِي بِيَدِ رَجُلٍ يَدَّعِي الإِِسْلامَ ، كُنْتَ أَنْتَ وَأَبُوكَ تُحِبَّانِ أَنْ يَكْثُرَ الْعُلُوجُ بِالْمَدِينَةِ ، وَكَانَ الْعَبَّاسُ أَكْثَرَهُمْ رَقِيقًَا ، فَاحْتُمِلَ إِِلَى بَيْتِهِ ، فَكَأَنَّ النَّاسَ لَمْ تُصِبْهُمْ مُصِيبَةٌ قَبْلُ يَوْمَئِذٍ ، فَقَائِلٌ يَقُولُ : نَخَافُ عَلَيْهِ ، وَقَائِلٌ يَقُولُ : لا بَأْسَ ، فَأُتِيَ بِنَبِيذٍ فَشَرِبَ مِنْهُ ، فَخَرَجَ مِنْ جُرْحِهِ ، ثُمَّ أُتِيَ بِلَبَنٍ فَشَرِبَ مِنْهُ ، فَخَرَجَ مِنْ جُرْحِهِ ، فَعَرَفُوا أَنَّهُ مَيِّتٌ ، وَوَلَجْنَا عَلَيْهِ ، وَجَاءَ النَّاسُ يُثْنُونَ عَلَيْهِ ، وَجَاءَ رَجُلٌ شَابٌّ ، فَقَالَ : أَبْشِرْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ بِبُشْرَى اللَّهِ ، قَدْ كَانَ لَكَ مِنْ صُحْبَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقِدَمِ الإِِسْلامِ مَا قَدْ عَمِلْتَ ، ثُمَّ اسْتُخْلِفْتَ فَعَدَلْتَ ، ثُمَّ شَهَادَةٌ " ، قَالَ : يَا ابْنَ أَخِي ، وَدِدْتُ أَنَّ ذَلِكَ كَفَافٌ لا عَلَيَّ وَلا لِي ، فَلَمَّا أَدْبَرَ الرَّجُلُ إِِذَا إِِزَارُهُ يَمَسُّ الأَرْضَ ، فَقَالَ : رُدُّوا عَلَيَّ الْغُلامَ ، فَقَالَ : يَا ابْنَ أَخِي ، ارْفَعْ ثَوْبَكَ فَإِِنَّهُ أَنْقَى لِثَوْبِكَ ، وَأَتْقَى لِرَبِّكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ ، انْظُرْ مَا عَلَيَّ مِنَ الدَّيْنِ ، فَحَسَبُوهُ فَوَجَدُوهُ سِتَّةً وَثَمَانِينَ أَلْفًا ، فَقَالَ : إِِنْ وَفَّى مَالُ آلِ عُمَرَ فَأَدِّهِ مِنْ أَمْوَالِهِمْ ، وَإِِلا فَسَلْ فِي بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ ، فَإِِنْ لَمْ يَفِ بِأَمْوَالِهِمْ ، فَسَلْ فِي قُرَيْشٍ وَلا تَعْدُهُمْ إِِلَى غَيْرِهِمْ ، اذْهَبْ إِِلَى أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ ، فَقُلْ لَهَا : يَقْرَأُ عَلَيْكِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ السَّلامَ ، وَلا تَقُلْ : أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، فَإِِنِّي لَسْتُ لِلْمُؤْمِنِينَ بِأَمِيرٍ ، فَقُلْ : يَسْتَأْذِنُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَنْ يُدْفَنَ مَعَ صَاحِبَيْهِ ، فَسَلَّمَ عَبْدُ اللَّهِ ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ فَوَجَدَهَا تَبْكِي ، فَقَالَ لَهَا : يَسْتَأْذِنُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَنْ يُدْفَنَ مَعَ صَاحِبَيْهِ ، فَقَالَتْ : وَاللَّهِ كُنْتُ أَرَدْتُهُ لِنَفْسِي ، وَلأُوثِرَنَّهُ الْيَوْمَ عَلَى نَفْسِي ، فَجَاءَ ، فَلَمَّا أَقْبَلَ ، قِيلَ : هَذَا عَبْدُ اللَّهِ قَدْ جَاءَ ، فَقَالَ : ارْفَعَانِي ، فَأَسْنَدَهُ إِِلَيْهِ رَجُلٌ ، فَقَالَ : مَا قَالَتْ ؟ قَالَ : الَّذِي تُحِبُّ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، قَدْ أَذِنَتْ لَكَ ، قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ ، مَا كَانَ شَيْءٌ أَهَمَّ إِِلَيَّ مِنْ ذَلِكَ الْمَضْطَجِعِ ، فَإِِذَا أَنَا قُبِضْتُ فَسَلِّمْ ، وَقُلْ : يَسْتَأْذِنُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَإِِنْ أَذِنَتْ لِي فَأَدْخِلُونِي ، وَإِِنْ رَدَّتْنِي فَرُدُّونِي إِِلَى مَقَابِرِ الْمُسْلِمِينَ ، ثُمَّ جَاءَتْ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ حَفْصَةُ وَالنِّسَاءُ يَسْتُرْنَهَا ، فَلَمَّا رَأَيْنَاهَا قُمْنَا ، فَمَكَثَتْ عِنْدَهُ سَاعَةً ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ الرِّجَالُ فَوَلِجَتْ دَاخِلا ، ثُمَّ سَمِعْنَا بُكَاءَهَا مِنَ الدَّاخِلِ ، فَقِيلَ لَهُ : أَوْصِ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، اسْتَخْلِفْ ، قَالَ : " مَا أَرَى أَحَدًا أَحَقَّ بِهَذَا الأَمْرِ مِنْ هَؤُلاءِ النَّفَرِ الَّذِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ ، فَسَمَّى عَلِيًّا ، وَطَلْحَةَ ، وَعُثْمَانَ ، وَالزُّبَيْرَ ، وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ ، وَسَعْدًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ، قَالَ : وَلْيَشْهَدْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، وَلَيْسَ لَهُ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ ، كَهَيْئَةِ التَّعْزِيَةِ لَهُ ، فَإِِنْ أَصَابَ الأَمْرَ سَعْدٌ فَهُوَ ذَلِكَ ، وَإِِلا فَلْيَسْتَعِنْ بِهِ أَيُّكُمْ مَا أُمِّرَ ، فَإِِنِّي لَمْ أَعْزِلْهُ مِنْ عَجْزٍ وَلا خِيَانَةٍ ، ثُمَّ قَالَ : أُوصِي الْخَلِيفَةَ بَعْدِي بِتَقْوَى اللَّهِ ، وَأُوصِيهِ بِالْمُهَاجِرِينَ الأَوَّلِينَ ، أَنْ يَعْلَمَ لَهُمْ فَيْئَهُمْ ، وَيَحْفَظَ لَهُمْ حُرْمَتَهُمْ ، وَأُوصِيهِ بِالأَنْصَارِ خَيْرًا ، الَّذِينَ تَبَوَّءُوا الدَّارَ وَالإِِيمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ أَنْ يُقْبَلَ مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَيُعْفَى عَنْ مُسِيئِهِمْ ، وَأُوصِيهِ بِأَهْلِ الأَمْصَارِ خَيْرًا ، فَإِِنَّهُمْ رِدْءُ الإِِسْلامِ ، وَجُبَاةُ الْمَالِ ، وَغَيْظُ الْعَدُوِّ ، وَأَنْ لا يُؤْخَذَ مِنْهُمْ إِِلا فَضْلُهُمْ عَنْ رِضًا ، وَأُوصِيهِ بِالأَعْرَابِ خَيْرًا ، إِِنَّهُمْ أَصْلُ الْعَرَبِ وَمَادَّةُ الإِِسْلامِ ، أَنْ يُؤْخَذَ مِنْهُمْ مِنْ حَوَاشِي أَمْوَالِهِمْ فَيُرَدَّ فِي فُقَرَائِهِمْ ، وَأُوصِيهِ بِذِمَّةِ اللَّهِ وَذِمَّةِ رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُوَفَّى لَهُمْ بِعَهْدِهِمْ ، وَأَنْ يُقَاتَلَ مِنْ وَرَائِهِمْ ، وَأَنْ لا يُكَلَّفُوا إِِلا طَاقَتُهُمْ " ، فَلَمَّا تُوُفِّيَ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ ، خَرَجْنَا بِهِ نَمْشِي ، فَسَلَّمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، فَقَالَ : يَسْتَأْذِنُ عُمَرُ ، فَقَالَتْ : أَدْخِلُوهُ ، فَأُدْخِلَ ، فَوُضِعَ هُنَاكَ مَعَ صَاحِبَيْهِ ، فَلَمَّا فُرِغَ مِنْ دَفْنِهِ وَرَجَعُوا ، اجْتَمَعَ هَؤُلاءِ الرَّهْطُ ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ : اجْعَلُوا أَمْرَكُمْ إِِلَى ثَلاثَةٍ مِنْكُمْ ، فَقَالَ الزُّبَيْرُ : قَدْ جَعَلْتُ أَمْرِي إِِلَى عَلِيٍّ ، وَقَالَ سَعْدٌ : قَدْ جَعَلْتُ أَمْرِي إِِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَقَالَ طَلْحَةُ : قَدْ جَعَلْتُ أَمْرِي إِِلَى عُثْمَانَ ، فَجَاءَ هَؤُلاءِ الثَّلاثَةُ : عَلِيٌّ وَعُثْمَانُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ لِلآخَرَيْنِ : أَيُّكُمَا يَتَبَرَّأُ مِنْ هَذَا الأَمْرِ وَيَجْعَلُهُ إِِلَيْهِ ، وَاللَّهُ عَلَيْهِ وَالإِِسْلامُ لَيَنْظُرَنَّ أَفْضَلَهُمْ فِي نَفْسِهِ وَلَيَحْرِصَنَّ عَلَى صَلاحِ الأُمَّةِ ؟ قَالَ : فَأَسْكَتَ الشَّيْخَانِ عَلِيٌّ وَعُثْمَانُ ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : اجْعَلُوهُ إِِلَيَّ ، وَاللَّهُ عَلَيَّ أَنْ لا آلُوَ عَنْ أَفْضَلِكُمْ ، قَالا : نَعَمْ ، فَجَاءَ بِعَلِيٍّ ، فَقَالَ : لَكَ مِنَ الْقِدَمِ وَالإِِسْلامِ وَالْقَرَابَةِ مَا قَدْ عَلِمْتَ ، آللَّهُ عَلَيْكَ لَئِنْ أَمَّرْتُكَ لَتَعْدِلَنَّ ، وَلَئِنْ أَمَّرْتُ عَلَيْكَ لَتَسْمَعَنَّ وَلَتُطِيعَنَّ ؟ ثُمَّ جَاءَ بِعُثْمَانَ ، فقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ ، فَلَمَّا أَخَذَ الْمِيثَاقَ ، قَالَ لِعُثْمَانَ : ارْفَعْ يَدَكَ فَبَايَعَهُ ، ثُمَّ بَايَعَهُ عَلِيٌّ ، ثُمَّ وَلَجَ أَهْلُ الدَّارِ فَبَايَعُوهُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن میمون بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زخمی ہونے سے کچھ دن پہلے انہیں دیکھا، وہ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ کے پاس کھڑے ہوئے تھے اور فرما رہے تھے: ”کیا تم لوگوں کو یہ اندیشہ نہیں ہے کہ تم دونوں نے اس سرزمین پر وہ بوجھ عائد کر دیا ہے جس کی وہ طاقت نہیں رکھتی؟“ ان دونوں نے کہا: ”ہم نے اس پر وہ چیز لازم کی ہے جس کی وہ طاقت رکھتی ہے، اس میں کوئی اضافی ادائیگی لازم نہیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم دونوں اس بات کا جائزہ لو کہ کہیں تم نے زمین پر وہ چیز عائد تو نہیں کی جس کی وہ طاقت نہیں رکھتی؟“ ان دونوں نے جواب دیا: ”جی نہیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے سلامت رکھا تو میں اہل عراق کی بیواؤں کے لیے وہ کچھ چھوڑ کر جاؤں گا کہ میرے بعد انہیں کسی اور چیز کی حاجت نہیں ہوگی۔“ راوی کہتے ہیں: اس کے تین دن بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ زخمی ہو گئے۔ عمرو بن میمون کہتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ زخمی ہوئے، اس صبح میں کھڑا ہوا تھا، میرے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے درمیان صرف سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما تھے، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ صفوں کے درمیان میں سے گزرے تو دونوں صفوں کے درمیان کھڑے ہوئے، جب آپ نے ان میں خلل دیکھا تو فرمایا: ”صفیں ٹھیک کر لو۔“ جب انہوں نے دیکھا ان میں کوئی خلل نہیں ہے تو آگے بڑھ گئے اور تکبیر کہی۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بعض اوقات پہلی رکعت میں سورہ یوسف یا سورہ نحل کی تلاوت کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ لوگ اکٹھے ہو جایا کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں: ابھی انہوں نے تکبیر کہی ہی تھی کہ میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا: ”کتے نے مجھے مار دیا“ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ”کتے نے مجھے کھا لیا“، یہ اس وقت کی بات ہے جب انہیں زخمی کر دیا گیا، پھر وہ شخص اس خنجر کو لے کر بھاگا جو دونوں طرف سے دھار والا تھا، وہ دائیں یا بائیں جس بھی شخص کے پاس سے گزرا اسے زخمی کیا، یہاں تک کہ اس نے تیرہ آدمیوں کو زخمی کر دیا جن میں سے نو افراد فوت ہو گئے۔ مسلمانوں میں سے ایک شخص نے جب یہ صورت حال دیکھی تو اس نے اس کے اوپر کمبل ڈال دیا، جب اس شخص کو یہ اندازہ ہو گیا کہ اب وہ پکڑا جائے گا تو اس نے خودکشی کر لی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر انہیں آگے کیا، جو لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قریب کھڑے تھے انہوں نے تو وہ بات دیکھ لی جو میں نے بھی دیکھی تھی، لیکن جو لوگ مسجد کے (دور دراز کے) کناروں میں تھے انہیں پتا نہیں چل سکا کہ کیا ہوا ہے، صرف یہ ہوا کہ انہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی آواز آنا بند ہو گئی تو وہ سبحان اللہ سبحان اللہ کہنے لگے، پھر سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو مختصر نماز پڑھائی، جب لوگوں نے نماز مکمل کی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے ابن عباس! اس بات کا جائزہ لو کہ مجھے کس نے قتل کیا ہے؟“ تھوڑی دیر بعد آ کر انہوں نے بتایا: ”سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے غلام نے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اسے برباد کرے! میں نے اسے بھلائی کی بات کا حکم دیا تھا۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اس اللہ کے لیے مخصوص ہے جس نے میری موت کسی ایسے شخص کے ہاتھوں نہیں کی جو اسلام کا دعوے دار ہو، تم اور تمہارے والد (یعنی سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ) اس بات کو پسند کرتے تھے کہ مدینہ منورہ میں غلاموں کی تعداد زیادہ ہو۔“ (راوی کہتے ہیں:) سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے غلام سب سے زیادہ تھے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اٹھا کر ان کے گھر پہنچایا گیا تو یوں محسوس ہوتا تھا کہ اس دن سے پہلے لوگوں کو کبھی کوئی مصیبت لاحق ہوئی ہی نہیں، کوئی شخص یہ کہتا تھا: ”ہمیں ان کے بارے میں اندیشہ ہے“ (کہ کہیں یہ شہید نہ ہو جائیں)، کوئی شخص یہ کہتا تھا: ”کوئی حرج نہیں“ (یعنی یہ ٹھیک ہو جائیں گے)۔ پھر نبیذ لائی گئی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے پیا تو وہ ان کے زخم سے باہر آ گئی، پھر دودھ لایا گیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے پیا تو وہ بھی ان کے زخم سے باہر آ گیا، تو لوگوں کو یہ اندازہ ہو گیا کہ یہ فوت ہو جائیں گے۔ ہم لوگ ان کے ارد گرد اکٹھے ہو گئے، لوگ آتے اور ان کی تعریف کرتے، ایک نوجوان شخص آیا اور بولا: ”اے امیر المؤمنین! آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشارت ہو کیونکہ آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی، آپ کو ابتدا میں اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل ہوا اور آپ نے (اسلام کے لیے) خدمات سرانجام دیں، پھر جب آپ خلیفہ بنائے گئے تو آپ نے انصاف سے کام لیا اور اب آپ کو شہادت نصیب ہو رہی ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے میرے بھتیجے! میری یہ خواہش ہے کہ یہ معاملہ برابری کی بنیاد پہ ہو، نہ میرے ذمے کوئی چیز لازم ہو اور نہ ہی میرے حق میں کوئی چیز ہو۔“ جب وہ شخص مڑ کر جانے لگا تو اس کا تہبند زمین کو چھو رہا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس نوجوان کو میرے پاس واپس بلاؤ۔“ آپ نے فرمایا: ”اے میرے بھتیجے! تم اپنے کپڑے کو (زمین سے اوپر کر لو کیونکہ اس طرح تمہارا کپڑا صاف بھی رہے گا اور تم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں پرہیزگار بھی شمار کیے جاؤ گے)۔ اے عبداللہ! اس بات کا جائزہ لو کہ میرے ذمے کتنا قرض لازم ہے؟“ جب لوگوں نے اس کا حساب کیا تو وہ چھیاسی ہزار (درہم ان کے ذمے واجب الادا تھے)۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر تو عمر کی اولاد کا مال اسے پوری طرح ادا کر سکتا ہو تو ان کے اموال میں سے اسے ادا کیا جائے، ورنہ بنو عدی بن کعب سے اس کا مطالبہ کیا جائے، اگر ان کے اموال بھی اسے پورا ادا نہ کر سکیں تو پھر قریش سے اس کا مطالبہ کیا جائے لیکن قریش کے علاوہ کسی اور سے اس بارے میں مطالبہ نہ کیا جائے، تم ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جاؤ اور ان سے یہ کہو کہ عمر آپ کو سلام پیش کرتا ہے، یہ نہ کہنا کہ امیر المؤمنین نے سلام کہا ہے، کیونکہ اب میں کسی مومن کا امیر نہیں رہا، تم یہ کہنا: عمر بن خطاب یہ اجازت مانگ رہا ہے کہ اسے اس کے دونوں ساتھیوں کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سلام کیا، پھر انہوں نے اجازت مانگی تو انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو روتے ہوئے پایا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: ”عمر بن خطاب آپ سے اجازت مانگ رہے ہیں کہ انہیں ان کے دونوں ساتھیوں کے ساتھ دفن کر دیا جائے۔“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میرا ارادہ خود یہاں دفن ہونے کا تھا، لیکن میں آج ان کو اپنے اوپر ترجیح دیتی ہوں۔“ جب سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما واپس آئے تو بتایا گیا: عبداللہ آ گئے ہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تم لوگ مجھے بٹھاؤ۔“ ایک شخص نے آپ کو ٹیک دی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کیا جواب دیا؟“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے عرض کی: ”وہی اے امیر المؤمنین! جو آپ کو پسند ہے، انہوں نے آپ کو اجازت دے دی ہے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”ہر طرح کی حمد اللہ کے لیے ہے، اس جگہ دفن ہونے سے زیادہ اہم میرے لیے اور کوئی چیز نہیں تھی، جب میں مر جاؤں تو تم پھر سلام کہنا اور یہ کہنا: عمر بن خطاب اندر آنے کی اجازت طلب کر رہا ہے، اگر وہ مجھے اجازت دے دیں تو تم مجھے اندر لے جانا اور اگر وہ مجھے لوٹا دیں تو تم مجھے مسلمانوں کے قبرستان کی طرف لے جانا۔“ پھر ام المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا تشریف لائیں، دیگر خواتین نے انہیں اپنی اوٹ میں لیا ہوا تھا، جب ہم نے انہیں دیکھا تو ہم وہاں سے اٹھ گئے، وہ تھوڑی دیر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس رہیں، پھر مردوں نے اندر آنے کی اجازت مانگی تو وہ خواتین گھر کے اندرونی حصے میں چلی گئیں، پھر ہم نے گھر کے اندرونی حصے سے ان خواتین کے رونے کی آواز سنی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: ”اے امیر المؤمنین! آپ کوئی وصیت کر دیجیے اور کسی کو خلیفہ مقرر کر دیجیے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرے خیال میں ان افراد سے زیادہ اس معاملے کا حقدار اور کوئی نہیں ہے، یہ وہ لوگ ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال فرمایا تھا تو آپ ان حضرات سے راضی تھے۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی، سیدنا طلحہ، سیدنا عثمان غنی، سیدنا زبیر بن عوام، سیدنا عبدالرحمن بن عوف اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہم کے نام لیے، اللہ تعالیٰ ان حضرات سے راضی ہو۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ان کے ساتھ موجود رہے گا، لیکن اس کا حکومت کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہوگا۔“ یوں محسوس ہوا جیسے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی دلجوئی کرنا چاہتے تھے۔ ”اگر خلافت سعد کو مل گئی تو یہ ان کے لیے ہوگی ورنہ آپ حضرات میں سے جس کسی کو بھی امیر مقرر کیا جائے گا وہ ان سے مدد ضرور حاصل کرے، میں نے انہیں ان کے عاجز ہونے یا ان کی کسی خیانت کی وجہ سے معزول نہیں کیا تھا۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اپنے بعد والے خلیفہ کو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنے کی تلقین کرتا ہوں اور اسے مہاجرین اولین (کا خاص خیال رکھنے) کے بارے میں وصیت کرتا ہوں کہ وہ ان کے حق کو جان لے اور ان کی حرمت کی حفاظت کرے، اور میں اس خلیفہ کو انصار کے بارے میں بھلائی کی تلقین کرتا ہوں جنہوں نے ان سے پہلے جگہ اور ایمان کو ٹھکانہ بنا لیا تھا کہ وہ خلیفہ ان میں سے اچھے لوگوں کی اچھائی کو قبول کرے اور برائی کرنے والے سے درگزر کرے، اور میں اس خلیفہ کو تمام علاقوں کے رہنے والوں کے بارے میں بھلائی کی تلقین کرتا ہوں کیونکہ یہ لوگ اسلام کے محافظ ہیں، مال کو حاصل کرنے والے ہیں، دشمن پر غیض و غضب کرنے والے ہیں، ان کا اضافی مال ان سے صرف رضامندی کے ساتھ ہی وصول کیا جائے، اور میں اس خلیفہ کو دیہاتیوں کے بارے میں بھلائی کی تلقین کرتا ہوں کیونکہ وہ عربوں کی اصل ہیں اور اسلام کا مادہ ہیں، ان کے اموال کی زکاۃ ان سے وصول کی جائے اور ان کے غریبوں کی طرف لوٹا دی جائے، میں اس خلیفہ کو اللہ کے ذمہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ کے بارے میں یہ تلقین کرتا ہوں کہ ان کے نام پر کیے گئے عہد کو پورا کیا جائے، ان کی طرف سے (دشمن) لوگوں کے ساتھ جنگ کی جائے اور ان لوگوں کو صرف ان کی طاقت کے مطابق پابند کیا جائے۔“ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا تو ہم انہیں لے کر چلتے ہوئے آئے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سلام کیا اور یہ کہا: ”عمر اندر آنے کی اجازت چاہتا ہے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”انہیں اندر لے آؤ۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اندر لے جایا گیا اور انہیں وہاں ان کے ساتھیوں کے ساتھ دفن کر دیا گیا، جب ان کے دفن سے فارغ ہو گئے اور لوگ واپس آ گئے تو یہ حضرات اکٹھے ہوئے۔ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آپ لوگ اپنے معاملے کو اپنے میں سے تین افراد کے لیے مخصوص کر دیں (یعنی تین لوگ اپنے حق سے دستبردار ہو جائیں)۔“ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں اپنا معاملہ علی کے سپرد کرتا ہوں۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں اپنا معاملہ سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کے سپرد کرتا ہوں۔“ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں اپنا معاملہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے سپرد کرتا ہوں“، تو یہ تین لوگ ہو گئے: سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ، تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے باقی دو افراد سے کہا: ”آپ دونوں میں کون اس معاملے سے لاتعلق ہونا چاہے گا کہ وہ اسے دوسرے کے سپرد کر دے؟ اور اللہ تعالیٰ اس کا نگران ہو اور اسلام اس کا نگران ہو اور وہ اس بات کا جائزہ لے کہ وہ اس کے نزدیک ان سب سے افضل ہے اور وہ اس بارے میں امت کی بھلائی کے لیے زیادہ کوشش کرے گا۔“ راوی کہتے ہیں: تو دونوں بزرگ یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ خاموش رہے، اس پر سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آپ لوگ اس معاملے کو میرے سپرد کر دیں اور اللہ کے نام پر یہ بات میرے ذمے لازم ہے کہ میں اس معاملے میں آپ میں سے افضل شخص کے انتخاب میں کوئی کوتاہی نہیں کروں گا۔“ ان دونوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آپ کو قدیم الاسلام ہونے کا شرف حاصل ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرابت کا شرف حاصل ہے جیسا کہ آپ جانتے ہیں، تو اللہ کی قسم! آپ کے ذمے یہ بات لازم ہے کہ اگر میں آپ کو امیر بنا دوں تو آپ عدل سے کام لیں گے اور اگر میں آپ کو امیر نہ بناؤں تو آپ (امیر مقرر ہونے والے شخص) کی اطاعت و فرمانبرداری کریں گے۔“ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے تو انہوں نے ان سے بھی اسی کی مانند کلمات کہے، جب سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ان دونوں سے یہ عہد لے لیا تو انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ اپنا ہاتھ بڑھائیے۔“ پھر انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی، پھر تمام لوگ اندر آ گئے اور انہوں نے بھی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6917]

6918

Sahih Ibn Hibban #6918

أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ : وَدِدْتُ أَنَّ عِنْدِي بَعْضَ أَصْحَابِي ، قَالَتْ : فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَلا نَدْعُو لَكَ أَبَا بَكْرٍ ؟ فَسَكَتَ ، قُلْنَا : عُمَرُ ؟ فَسَكَتَ ، قُلْنَا : عَلِيٌّ ؟ فَسَكَتَ ، قُلْنَا : عُثْمَانُ ؟ قَالَ : نَعَمْ " ، قَالَتْ : فَأَرْسَلْنَا إِِلَى عُثْمَانَ ، قَالَ : فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَلِّمُهُ وَوَجْهُهُ يَتَغَيَّرُ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیماری کے دوران ارشاد فرمایا: ”میری یہ خواہش ہے کہ میرا کوئی صحابی میرے پاس موجود ہوتا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بلوا دیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ ہم نے عرض کی: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ ہم نے کہا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ ہم نے کہا: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، تو ہم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو بلوایا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ بات چیت کرتے رہے اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے چہرے کا رنگ تبدیل ہوتا رہا۔ ابوسہلہ نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو گھر میں قید کر دیا گیا تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ عہد لیا تھا، میں اس پر صبر سے کام لوں گا۔ قیس نامی راوی کہتے ہیں کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے مراد وہی دن تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6918]

6920

Sahih Ibn Hibban #6920

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِِدْرِيسَ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ جَاوَانَ ، عَنِ الأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ : قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ فَجَاءَ عُثْمَانُ ، فَقِيلَ : هَذَا عُثْمَانُ ، وَعَلَيْهِ مُلَيَّةٌ لَهُ صَفْرَاءُ قَدْ قَنَّعَ بِهَا رَأْسَهُ ، قَالَ : هَا هُنَا عَلِيٌّ ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : هَا هُنَا طَلْحَةُ ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي لا إِِلَهَ إِِلا هُوَ ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَنِ ابْتَاعَ مِرْبَدَ بَنِي فُلانٍ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ ، فَابْتَعْتُهُ بِعِشْرِينَ أَلْفًا أَوْ خَمْسَةً وَعِشْرِينَ أَلْفًا ؟ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ لَهُ : قَدِ ابْتَعْتُهُ ، فَقَالَ : اجْعَلْهُ فِي مَسْجِدِنَا ، وَأَجْرُهُ لَكَ ؟ قَالَ : فَقَالُوا : اللَّهُمَّ نَعَمْ ، قَالَ : فَقَالَ : أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي لا إِِلَهَ إِِلا هُوَ ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَنْ يَبْتَاعُ رُومَةَ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ ، فَابْتَعْتُهَا بِكَذَا وَكَذَا ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ ، فَقُلْتُ : قَدِ ابْتَعْتُهَا ، فَقَالَ : اجْعَلْهَا سِقَايَةً لِلْمُسْلِمِينَ ، وَأَجْرُهَا لَكَ ؟ قَالَ : فَقَالُوا : اللَّهُمَّ نَعَمْ ، قَالَ : أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي لا إِِلَهَ إِِلا هُوَ ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَظَرَ فِي وُجُوهِ الْقَوْمِ ، فَقَالَ : مَنْ جَهَّزَ هَؤُلاءِ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ يَعْنِي جَيْشَ الْعُسْرَةِ ، فَجَهَّزْتُهُمْ حَتَّى لَمْ يَفْقِدُوا عِقَالا وَلا خِطَامًا ؟ قَالُوا : اللَّهُمَّ نَعَمْ ، قَالَ : اللَّهُمَّ اشْهَدْ ، ثَلاثًا """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

احنف بن قیس بیان کرتے ہیں: ہم لوگ مدینہ منورہ آئے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تشریف لائے۔ کہا گیا: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے ہیں، انہوں نے زرد رنگ کی چادر اوڑھی ہوئی تھی اور اس کے ذریعے اپنا سر ڈھانپا ہوا تھا۔ انہوں نے دریافت کیا: ”کیا یہاں علی (رضی اللہ عنہ) ہیں؟“ لوگوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے دریافت کیا: ”کیا یہاں طلحہ (رضی اللہ عنہ) ہیں؟“ لوگوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے فرمایا: ”میں تم لوگوں کو اللہ کے نام کا واسطہ دے کر یہ پوچھتا ہوں جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی تھی: ”کون شخص بنو فلاں کی زمین خریدے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دے گا“؟ تو میں نے بیس ہزار (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) 25 ہزار کے عوض میں اسے خریدا تھا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: میں نے اسے خرید لیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے ہماری مسجد کے لیے دے دو، اس کا اجر تمہیں ملے گا“۔“ راوی کہتے ہیں: تو ان حضرات نے جواب دیا: ”اللہ کی قسم! ایسا ہی ہے۔“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں آپ لوگوں کو اللہ کے نام کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، کیا آپ لوگ یہ بات جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”کون شخص (رومہ نامی کنویں کو) خریدے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دے گا“؟ تو میں نے اسے اتنی اتنی رقم کے عوض میں خرید لیا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: میں نے اسے خرید لیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے مسلمانوں کے لیے (وقف) کر دو، اس کا اجر تمہیں ملے گا“۔“ راوی کہتے ہیں: تو ان لوگوں نے جواب دیا: ”اللہ کی قسم! ایسا ہی ہے۔“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں آپ لوگوں کو اس اللہ کے نام کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، کیا آپ لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی صورت حال دیکھی اور فرمایا: ”کون ان لوگوں کو ساز و سامان فراہم کرے گا؟ اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دے گا“؟ ان کی مراد غزوہ تبوک تھا، (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) تو میں نے ان لوگوں کو ساز و سامان فراہم کیا، یہاں تک کہ انہیں رسی اور لگام تک فراہم کیے، تو لوگوں نے جواب دیا: ”اللہ کی قسم! ایسا ہی ہے۔“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے اللہ! تو گواہ ہو جا۔“ یہ بات انہوں نے تین مرتبہ کہی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6920]

6921

Sahih Ibn Hibban #6921

أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ شَكَتْ مِمَّا تَلْقَى مِنْ أَثَرِ الرَّحَى ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْيٌ ، فَانْطَلَقَتْ ، فَلَمْ تَجِدْهُ ، فَوَجَدَتْ عَائِشَةَ ، فَأَخْبَرَتْهَا ، فَلَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ عَائِشَةُ بِمَجِيءِ فَاطِمَةَ ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِلَيْنَا وَقَدْ أَخَذْنَا مَضَاجِعَنَا ، فَذَهَبْتُ لأَقُومَ ، فَقَالَ : عَلَى مَكَانِكُمَا ، فَقَعَدَ بَيْنَنَا حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَ قَدَمَيْهِ عَلَى صَدْرِي ، فَقَالَ : أَلا أُعَلِّمُكُمَا خَيْرًا مِمَّا سَأَلْتُمَانِي ،إِِذَا أَخَذْتُمَا مَضَاجِعَكُمَا ، فَكَبِّرَا أَرْبَعًا وَثَلاثِينَ ، وَسَبِّحَا ثَلاثًا وَثَلاثِينَ ، وَتَحَمَّدَا ثَلاثًا وَثَلاثِينَ ، فَهُوَ خَيْرٌ لَكُمَا مِنْ خَادِمٍ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے چکی چلانے کی وجہ سے پیش آنے والی مشکل کی شکایت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ قیدی آئے تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا تشریف لے گئیں، ان کی ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں ہوئی، ان کی ملاقات سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہوئی، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اپنی ضرورت کے بارے میں بتا دیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے آنے کے بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے، اس وقت ہم اپنے بستر پر لیٹ چکے تھے، میں اٹھنے لگا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنی جگہ پر رہو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان بیٹھ گئے، یہاں تک کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں قدموں کی ٹھنڈک اپنے سینے پر محسوس کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تم دونوں کو اس سے زیادہ بہتر چیز کے بارے میں تعلیم نہ دوں جس کے بارے میں تم نے مجھ سے دریافت کیا ہے (یعنی جو چیز تم نے مجھ سے مانگی ہے)؟ جب تم بستر پر جایا کرو تو ۳۴ مرتبہ «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ بہت بڑا ہے“، ۳۳ مرتبہ «سُبْحَانَ اللهِ» ”اللہ پاک ہے“ اور ۳۳ مرتبہ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں“ پڑھ لیا کرو، یہ تم دونوں کے لیے خادم ملنے سے زیادہ بہتر ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6921]

6922

Sahih Ibn Hibban #6922

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ بِتُسْتَرَ ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْحَسَّانَيُّ ، حَدَّثَنَا أَزْهَرُ السَّمَّانُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَبِيْدَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : شَكَتْ لِي فَاطِمَةُ مِنَ الطَّحِينِ ، فَقُلْتُ لَوْ أَتَيْتِ أَبَاكِ فَسَأَلْتِيهِ خَادِمًا ، قَالَ : فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمْ تُصَادِفْهُ ، فَرَجَعَتْ مَكَانَهَا ، فَلَمَّا جَاءَ أُخْبِرَ ، فَأَتَانَا وَعَلَيْنَا قَطِيفَةٌ إِِذَا لَبِسْنَاهَا طُولا خَرَجَتْ مِنْهَا جُنُوبُنَا ، وَإِِذَا لَبِسْنَاهَا عَرْضًا خَرَجَتْ مِنْهَا أَقْدَامُنَا وَرُءُوسُنَا ، قَالَ : يَا فَاطِمَةُ ، أُخْبِرْتُ أَنَّكِ جِئْتِ ، فَهَلْ كَانَتْ لَكِ حَاجَةٌ ؟ قَالَتْ : لا ، قُلْتُ : بَلَى ، شَكَتْ إِِلَيَّ مِنَ الطَّحِينِ ، فَقُلْتُ : لَوْ أَتَيْتِ أَبَاكِ فَسَأَلْتِيهِ خَادِمًَا ، فَقَالَ : أَفَلا أَدُلُّكُمَا عَلَى مَا هُوَ خَيْرٌ لَكُمَا مِنْ خَادِمٍ ؟إِِذَا أَخَذْتُمَا مَضَاجِعَكُمَا تَقُولانِ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ ، وَثَلاثًا وَثَلاثِينَ ، وَأَرْبَعًا وَثَلاثِينَ ، تَسْبِيحَةً ، وَتَحْمِيدَةً ، وَتَكْبِيرَةً """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو چکی پیسنے میں مشکل پیش آتی تھی، میں نے کہا: اگر آپ اپنے والد کے پاس جائیں اور ان سے کوئی خادم مانگ لیں (تو یہ مناسب ہو گا)۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں لیکن ان کی ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں ہوئی تو وہ اپنے گھر واپس آ گئیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے، ہم نے اپنے اوپر ایک چادر لی ہوئی تھی کہ جب ہم لمبائی کی سمت میں اسے لیتے تھے تو ہمارے پہلو اس سے ظاہر ہو جاتے تھے اور جب ہم چوڑائی کی سمت میں لیتے تھے تو ہمارے پاؤں اور سر ظاہر ہو جاتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فاطمہ! مجھے پتہ چلا کہ تم آئی تھیں، کیا تمہیں کوئی کام تھا؟“ انہوں نے عرض کی: جی نہیں۔ میں نے کہا: جی ہاں! انہوں نے میرے سامنے چکی پیسنے کی شکایت کی تھی، تو میں نے کہا: اگر تم اپنے والد کے پاس جاؤ اور ان سے کوئی خادم مانگ لو (تو یہ مناسب ہو گا)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تم دونوں کی رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں جو تم دونوں کے لیے خادم ملنے سے زیادہ بہتر ہے؟ جب تم بستر پر جاؤ تو 33 مرتبہ «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”اللہ پاک ہے“، 33 مرتبہ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں“ اور 34 مرتبہ «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ پڑھ لیا کرو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6922]

6923

Sahih Ibn Hibban #6923

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ مَعْقِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نِيَارٍ الأَسْلَمِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شَاسٍ ، قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قَدْ آذَيْتَنِي ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا أُحِبُّ أَنْ أُوذِيَكَ ، قَالَ : مَنْ آذَى عَلِيًّا ، فَقَدْ آذَانِي "، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : هَذَا هُوَ الْفَضْلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلِ بْنِ سِنَانٍ الأَشْجَعِيُّ ، نَسَبَهُ ابْنُ إِِسْحَاقَ إِِلَى جَدِّهِ ، وَمَسْعُودُ بْنُ سَعْدٍ الْجُعْفِيُّ كُوفِيٌّ كُنْيَتُهُ أَبُو سَعْدٍ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عمرو بن شاس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تم نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے“، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں یہ بات پسند نہیں کرتا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی تکلیف پہنچاؤں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے علی کو تکلیف پہنچائی اس نے مجھے تکلیف پہنچائی“۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ راوی فضل بن عبداللہ بن معقل بن سنان اشجعی ہے، ابن اسحاق نے اس کی نسبت اس کے دادا کی طرف کر دی ہے، جبکہ مسعود بن سعد نامی راوی جو کوفی ہے اس کی کنیت ابوسعد ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6923]

6924

Sahih Ibn Hibban #6924

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ بْنُ الصَّبَّاحِ الْجَرْجَرَائِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ ، وَذَرَأَ النَّسْمَةَ ، إِِنَّهُ لَعَهْدُ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِلَيَّ : أَنَّهُلا يُحِبُّنِي إِِلا مُؤْمِنٌ ، وَلا يُبْغِضُنِي إِِلا مُنَافِقٌ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: «وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ وَبَرَأَ النَّسَمَةَ» ”اس ذات کی قسم! جس نے دانے کو چیرا اور جان کو پیدا کیا،“ نبی امی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ عہد لیا تھا کہ ”میرے ساتھ صرف مومن محبت رکھے گا اور میرے ساتھ صرف منافق بغض رکھے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6924]

6925

Sahih Ibn Hibban #6925

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ خَلِيلٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ رَجُلا جَاءَهُ ، فَقَالَ : هَذَا فُلانٌ أَمِيرٌ مِنْ أُمَرَاءِ الْمَدِينَةِ يَدْعُوكَ لتَسُبَّ عَلِيًّا عَلَى الْمِنْبَرِ ، قَالَ : أَقُولُ مَاذَا ؟ قَالَ : تَقُولُ لَهُ : أَبُو تُرَابٍ ، فَضَحِكَ سَهْلٌ ، فَقَالَ : وَاللَّهِ ، مَا سَمَّاهُ إِِيَّاهُ إِِلا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مَا كَانَ لِعَلِيٍّ اسْمٌ أَحَبَّ إِِلَيْهِ مِنْهُ ، دَخَلَ عَلِيٌّ عَلَى فَاطِمَةَ ، ثُمَّ خَرَجَ ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاطِمَةَ ، فَقَالَ : أَيْنَ ابْنُ عَمِّكِ ؟ قَالَتْ : هُوَ ذَا مُضْطَجِعٌ فِي الْمَسْجِدِ ، فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدَ رِدَاءَهُ قَدْ سَقَطَ عَنْ ظَهْرِهِ ،فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ التُّرَابَ عَنْ ظَهْرِهِ ، وَيَقُولُ : اجْلِسْ أَبَا تُرَابٍ "، وَاللَّهِ مَا كَانَ اسْمٌ أَحَبَّ إِِلَيْهِ مِنْهُ ، مَا سَمَّاهُ إِِيَّاهُ إِِلا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: یہ فلاں شخص یعنی مدینہ منورہ کا گورنر، اس نے آپ کو بلایا ہے تاکہ آپ منبر پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو برا کہیں، سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”میں کیا کہوں؟“ اس نے کہا: آپ نے انہیں «أَبَا تُرَابٍ» ”ابوتراب“ کہنا ہے، تو سیدنا سہل رضی اللہ عنہ ہنس پڑے اور انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہ نام تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا تھا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ نام سب سے زیادہ محبوب تھا، ایک مرتبہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے پھر وہ (گھر سے) باہر چلے گئے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور فرمایا: ”تمہارے چچا زاد کہاں ہیں؟“ انہوں نے بتایا: وہ مسجد میں سو رہے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایسی حالت میں پایا کہ ان کی چادر ان کے پہلو سے ہٹی ہوئی تھی (اور ان کے جسم پر مٹی لگی ہوئی تھی) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی پشت سے مٹی کو پونچھنا شروع کیا اور فرمایا: ”اے ابوتراب! اٹھ جاؤ۔“ (سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے بتایا:) اللہ کی قسم! سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اس سے زیادہ محبوب نام اور کوئی نہیں تھا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا یہ نام رکھا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6925]

6926

Sahih Ibn Hibban #6926

أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ الْمَاجِشُونِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ سَعْدٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لِعَلِيٍّ : أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى "، قَالَ : فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَسْأَلَهُ سَعْدًا ، فَقُلْتُ لَهُ : أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : نَعَمْ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہے، جو سیدنا ہارون علیہ السلام کی سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ تھی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اس بات کو پسند کیا کہ میں سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کروں، میں نے ان سے دریافت کیا: کیا آپ نے یہ بات خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6926]

6927

Sahih Ibn Hibban #6927

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، قَالَ : خَلَّفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، تُخَلِّفُنِي فِي النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ ؟ فَقَالَ : أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى ، إِِلا أَنَّهُ لا نَبِيَّ بَعْدِي """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ کو اپنے پیچھے مدینہ منورہ کا (نگران) مقرر کیا، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے پیچھے بچوں اور خواتین میں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہو جو سیدنا ہارون علیہ السلام کو سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے تھی، البتہ یہ ہے: میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6927]

6928

Sahih Ibn Hibban #6928

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ الْهَمْدَانِيُّ ، عَنْ أَبِي إِِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا عَلِيُّ ،أَلا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ إِِذَا قُلْتَهُنَّ غُفِرَ لَكَ ، مَعَ أَنَّهُ مَغْفُورٌ لَكَ : لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ ، لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ ، سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے علی! کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھاؤں کہ جب تم انہیں پڑھ لو گے تو تمہاری مغفرت ہو جائے گی باوجودیکہ وہ تمہارے لیے مغفور ہوں؟ (وہ کلمات یہ ہیں:) «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ، سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، جو بلند و برتر اور عظیم ہے، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، جو بردبار اور حلیم ہے، اللہ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے جو سات آسمانوں اور عظیم عرش کا پروردگار ہے، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔““ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6928]

6929

Sahih Ibn Hibban #6929

أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ شَقِيقٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً وَاسْتَعْمَلَ عَلَيْهِمْ عَلِيًّا ، قَالَ : فَمَضَى عَلِيٌّ فِي السَّرِيَّةِ ، فَأَصَابَ جَارِيَةً ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالُوا : إِِذَا لَقِينَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبَرْنَاهُ بِمَا صَنَعَ عَلِيٌّ ، قَالَ عِمْرَانُ : وَكَانَ الْمُسْلِمُونَ إِِذَا قَدِمُوا مِنْ سَفَرٍ بَدَءُوا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَلَّمُوا عَلَيْهِ وَنَظَرُوا إِِلَيْهِ ، ثُمَّ يَنْصَرِفُونَ إِِلَى رِحَالِهِمْ ، فَلَمَّا قَدِمَتِ السَّرِيَّةُ سَلَّمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَامَ أَحَدُ الأَرْبَعَةِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَلَمْ تَرَ أَنَّ عَلِيًّا صَنَعَ كَذَا وَكَذَا ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ ، ثُمَّ قَامَ آخَرُ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَلَمْ تَرَ أَنَّ عَلِيًّا صَنَعَ كَذَا وَكَذَا ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ ، ثُمَّ قَامَ آخَرُ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَلَمْ تَرَ أَنَّ عَلِيًّا صَنَعَ كَذَا وَكَذَا ، فَأَقْبَلَ إِِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْغَضَبُ يُعْرَفُ فِي وَجْهِهِ ، فقَالَ : مَا تُرِيدُونَ مِنْ عَلِيٍّ ثَلاثًا إِِنَّعَلِيًّا مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ ، وَهُوَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِي """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنگی مہم روانہ کی اور ان کا امیر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو مقرر فرمایا۔ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس مہم میں تشریف لے گئے اور انہوں نے ایک کنیز کے ساتھ صحبت کر لی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے ان کی اس حرکت کو غلط قرار دیا اور انہوں نے یہ کہا: ”جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے تو ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتائیں گے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایسا کیا ہے۔“ سیدنا عمران رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مسلمان جب کسی سفر سے واپس آتے تھے، تو وہ سب سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرتے تھے، پھر اپنی رہائش گاہوں کی طرف واپس جاتے تھے۔ جب وہ مہم واپس آئی تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، ان چار افراد میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ملاحظہ نہیں فرمائی کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایسا ایسا کیا ہے؟“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ پھیر لیا۔ پھر دوسرے صاحب کھڑے ہوئے اور انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ملاحظہ نہیں فرمائی کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایسا ایسا کیا ہے؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بھی منہ پھیر لیا۔ پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے اور انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ملاحظہ نہیں فرمایا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایسا ایسا کیا ہے؟“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف متوجہ ہوئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر غصے کے آثار نمایاں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ علی کے بارے میں کیا چاہتے ہو؟“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمائی، ”بے شک علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں اور وہ میرے بعد ہر مومن کا محبوب ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6929]

6930

Sahih Ibn Hibban #6930

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَاهِرِ بْنِ أَبِي الدُّمَيْكِ ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أبيه ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ كُنْتُ وَلِيُّهُ ، فَعَلِيٌّ وَلِيُّهُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابن بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں جس کا ولی ہوں علی بھی اس کا ولی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6930]

6931

Sahih Ibn Hibban #6931

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، وَيَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالا : حَدَّثَنَا فِطْرُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ : أَنْشُدُ اللَّهَ كُلَّ امْرِئٍ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ لَمَّا قَامَ ، فَقَامَ أُنَاسٌ فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ سَمِعُوهُ ، يَقُولُ : أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي أَوْلَى النَّاسِ بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ ؟ قَالُوا : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ :مَنْ كُنْتُ مَوْلاهُ ، فَإِِنَّ هَذَا مَوْلاهُ ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالاهُ ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ "، فَخَرَجْتُ وَفِي نَفْسِي مِنْ ذَلِكَ شَيْءٌ ، فَلَقِيتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ ، فَقَالَ : قَدْ سَمِعْنَاهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ذَلِكَ لَهُ ، قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ : فَقُلْتُ لِفِطْرٍ : كَمْ بَيْنَ هَذَا الْقَوْلِ وَبَيْنَ مَوْتِهِ ؟ قَالَ : مِائَةُ يَوْمٍ ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : يُرِيدُ بِهِ مَوْتَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوطفیل بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”ہر وہ شخص جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی غدیر خم کے دن یہ بات سنی ہو میں اسے اللہ کا واسطہ دے کر یہ کہتا ہوں وہ کھڑا ہو جائے“، تو کچھ لوگ کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ میں اہل ایمان کے نزدیک ان کی اپنی جانوں سے بھی زیادہ پیارا ہوں؟“ ان لوگوں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو میں جس کا محبوب ہوں یہ (یعنی علی) بھی اس کا محبوب ہے، «اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» ”اے اللہ تو اُس سے محبت رکھ جو اس سے محبت رکھتا ہو اور تو اُس سے دشمنی رکھ جو اس سے دشمنی رکھتا ہو“۔“ راوی کہتے ہیں: میں وہاں سے لوٹ کر آیا، تو میرے ذہن میں اس حوالے سے کچھ الجھن تھی میری ملاقات سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے ہوئی میں نے ان کے سامنے یہ بات ذکر کی تو انہوں نے بتایا: میں نے بھی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ ابونعیم نامی راوی کہتے ہیں: میں نے فطر نامی راوی سے دریافت کیا: ان لوگوں اور ان کی موت کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ایک سو دن کا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ان کی مراد سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی وفات تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6931]

6932

Sahih Ibn Hibban #6932

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ :لأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ غَدًا رَجُلا يَفْتَحُ اللَّهُ عَلَى يَدَيْهِ ، قَالَ : فَبَاتَ النَّاسُ لَيْلَتَهُمْ أَيُّهُمْ يُعْطَاهَا ، فَلَمَّا أَصْبَحَ النَّاسُ غَدَوْا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كُلُّهُمْ يَرْجُو أَنْ يُعْطَاهَا ، فَقَالَ : أَيْنَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ؟ قَالُوا : تَشْتَكِي عَيْنَاهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : فَأَرْسِلُوا إِِلَيْهِ ، فَلَمَّا جَاءَ ، بَصَقَ فِي عَيْنَيْهِ وَدَعَا لَهُ ، فَبَرَأَ حَتَّى كَأَنْ لَمْ يَكُنْ بِهِ وَجَعٌ ، وَأَعْطَاهُ الرَّايَةَ ، فَقَالَ عَلِيٌّ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أُقَاتِلُهُمْ حَتَّى يَكُونُوا مِثْلَنَا ؟ قَالَ : انْفُذْ عَلَى رِسْلِكَ حَتَّى تَنْزِلَ بِسَاحَتِهِمْ ، ثُمَّ ادْعُهُمْ إِِلَى الإِِسْلامِ وَأَخْبِرْهُمْ بِمَا يَجِبُ عَلَيْهِمْ مِنْ حَقِّ اللَّهِ فِيهِ ، فَوَاللَّهِ لأَنْ يَهْدِيَ اللَّهُ بِكَ رَجُلا وَاحِدًا خَيْرٌ لَكَ مِنْ أَنْ يَكُونَ لَكَ حُمْرُ النَّعَمِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کل میں جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا، جس کے ہاتھ پر اللہ تعالیٰ فتح نصیب کرے گا۔“ راوی کہتے ہیں: تو وہ ساری رات لوگ جاگ کر گزارتے رہے کہ ان میں سے کسے وہ دیا جاتا ہے۔ اگلے دن صبح لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان میں سے ہر شخص اس بات کا آرزو مند تھا کہ وہ جھنڈا اسے دیا جائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”علی بن ابوطالب کہاں ہیں؟“ لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ان کی آنکھیں دکھنے آئی ہوئی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے بلواؤ۔“ جب وہ تشریف لائے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں پر لعابِ دہن ڈالا اور ان کے لیے دعا کی تو وہ ٹھیک ہو گئے، یوں جیسے انہیں کوئی تکلیف تھی ہی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جھنڈا انہیں عطا کیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں ان کے ساتھ اس وقت تک لڑتا رہوں جب تک وہ ہماری مانند (مسلمان) نہیں ہو جاتے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ٹھہرو، پہلے تم ان کے میدان میں اترو، پھر انہیں اسلام کی دعوت دو، انہیں یہ بتاؤ کہ اس بارے میں اللہ تعالیٰ کا کون سا حق ان کے ذمے لازم ہے، اللہ کی قسم! اگر اللہ تعالیٰ تمہاری وجہ سے کسی ایک شخص کو بھی ہدایت نصیب کر دے، تو یہ چیز تمہارے لیے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ تمہیں سرخ اونٹ مل جائیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6932]

6933

Sahih Ibn Hibban #6933

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِي مُنَيْنٍ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لأَدْفَعَنَّ الرَّايَةَ الْيَوْمَ إِِلَى رَجُلٍ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ، فَتَطَاوَلَ الْقَوْمُ ، فَقَالَ : أَيْنَ عَلِيٌّ ؟ فَقَالُوا : يَشْتَكِي عَيْنَهُ ، فَدَعَاهُ ، فَبَزَقَ فِي كَفَّيْهِ ، وَمَسَحَ بِهِمَا عَيْنَ عَلِيٍّ ، ثُمَّ دَفَعَ إِِلَيْهِ الرَّايَةَ ، فَفَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج میں جھنڈا اس شخص کو دوں گا، جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے“، تو لوگ بڑھ چڑھ کر دیکھنے لگے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”علی کہاں ہے؟“ لوگوں نے بتایا: ان کی آنکھیں دکھنے آئی ہوئی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا، اپنا لعابِ دہن اپنی ہتھیلی پر ڈالا اور ان ہتھیلیوں کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی آنکھوں پر پھیر دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جھنڈا دیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھوں فتح نصیب فرمائی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6933]

6934

Sahih Ibn Hibban #6934

أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ يَوْمَ خَيْبَرَ : لأَدْفَعَنَّ الْيَوْمَ اللِّوَاءَ إِِلَى رَجُلٍ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَفْتَحُ اللَّهُ عَلَيْهِ ، قَالَ عُمَرُ : فَمَا أَحْبَبْتُ الإِِمَارَةَ إِِلا يَوْمَئِذٍ ، فَتَطَاوَلْتُ لَهَا ، فَقَالَ لِعَلِيٍّ : قُمْ ، فَدَفَعَ اللِّوَاءَ إِِلَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ لَهُ : اذْهَبْ وَلا تَلْتَفِتْ حَتَّى يَفْتَحَ اللَّهُ عَلَيْكَ ، فَمَشَى هُنَيْهَةً ، ثُمَّ قَامَ وَلَمْ يَلْتَفِتْ لِلْعَزْمَةِ ، فَقَالَ : عَلَى مَا أُقَاتِلُ النَّاسَ ؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قَاتِلْهُمْ حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهُ ، فَإِِذَا قَالُوهَا فَقَدْ عَصَمُوا دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِِلا بِحَقِّهَا ، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ خیبر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج میں جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے فتح نصیب کرے گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے صرف اسی دن امیر بننے کی خواہش کی، میں اس کے لیے منتظر رہا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم اٹھو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ جھنڈا ان کے سپرد کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم جاؤ اور ادھر ادھر متوجہ نہ ہونا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تمہیں فتح نصیب کر دے۔“ وہ تھوڑی ہی دور گئے تھے پھر ٹھہر گئے، انہوں نے ادھر ادھر نہیں دیکھا اور دریافت کیا: میں کس بنیاد پر لوگوں کے ساتھ لڑائی کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان کے ساتھ لڑائی کرو، یہاں تک کہ وہ اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، جب وہ یہ کلمہ پڑھ لیں گے تو وہ اپنی جانوں اور اپنے مالوں کو محفوظ کر لیں گے، البتہ ان کے حق کا معاملہ مختلف ہے ان کا حساب اللہ کے ذمے ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6934]

6935

Sahih Ibn Hibban #6935

أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا إِِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، عَنْ أبيه ، قَالَ : خَرَجْنَا إِِلَى خَيْبَرَ ، وَكَانَ عَمِّي عَامِرٌ يَرْتَجِزُ بِالْقَوْمِ ، وَهُوَ يَقُولُ : وَاللَّهِ لَوْلا اللَّهُ مَا اهْتَدَيْنَا وَلا تَصَدَّقْنَا وَلا صَلَّيْنَا وَنَحْنُ عَنْ فَضْلِكَ مَا اسْتَغْنَيْنَا فَثَبِّتِ الأَقْدَامَ إِِنْ لاقَيْنَا وَأَنْزِلَنْ سَكِينَةً عَلَيْنَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ هَذَا ؟ قَالُوا : عَامِرٌ ، قَالَ :غَفَرَ لَكَ رَبُّكَ يَا عَامِرُ ، وَمَا اسْتَغْفَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ خَصَّهُ إِِلا اسْتُشْهِدَ ، قَالَ عُمَرُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَوْ مَتَّعْتَنَا بِعَامِرٍ ، فَلَمَّا قَدِمْنَا خَيْبَرَ ، خَرَجَ مَرْحَبٌ يَخْطِرُ بِسَيْفِهِ وَهُوَ مَلِكُهُمْ ، وَهُوَ يَقُولُ : قَدْ عَلِمَتْ خَيْبَرُ أَنِّي مَرْحَبُ شَاكِي السِّلاحِ بَطَلٌ مُجَرَّبُ إِِذَا الْحُرُوبُ أَقْبَلَتْ تَلَهَّبُ فَنَزَلَ عَامِرٌ ، فَقَالَ : قَدْ عَلِمَتْ خَيْبَرُ أَنِّي عَامِرُ شَاكِي السِّلاحِ بَطَلٌ مُغَامِرُ فَاخْتَلَفَا ضَرْبَتَيْنِ ، فَوَقَعَ سَيْفُ مَرْحَبٍ فِي فَرَسِ عَامِرٍ فَذَهَبَ لِيَسْفُلَ لَهُ فَرَجَعَ سَيْفُهُ عَلَى نَفْسِهِ ، فَقَطَعَ أَكْحَلَهُ ، فَكَانَتْ مِنْهَا نَفْسُهُ ، وَإِِذَا نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُونَ : بَطَلَ عَمَلُ عَامِرٍ ، قَتَلَ نَفْسَهُ ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، بَطَلَ عَمَلُ عَامِرٍ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَالَ هَذَا ؟ قَالَ : قُلْتُ : نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِكَ ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : بَلْ لَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ ، ثُمَّ أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ أَرْمَدُ ، فَقَالَ : لأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ الْيَوْمَ رَجُلا يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ، وَيُحِبُّهُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ " ، فَجِئْتُ بِهِ أَقُودُهُ وَهُوَ أَرْمَدُ ، حَتَّى أَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَبَصَقَ فِي عَيْنِهِ فَبَرَأَ ، وَأَعْطَاهُ الرَّايَةَ وَخَرَجَ مَرْحَبٌ ، فَقَالَ : قَدْ عَلِمَتْ خَيْبَرُ أَنِّي مَرْحَبُ شَاكِي السِّلاحِ بَطَلٌ مُجَرَّبُ إِِذَا الْحُرُوبُ أَقْبَلَتْ تَلَهَّبُ فَقَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ : أَنَا الَّذِي سَمَّتْنِي أُمِّي حَيْدَرَهْ كَلَيْثِ غَابَاتٍ كَرِيهِ الْمَنْظَرَةْ أُوفِيهِمْ بِالصَّاعِ كَيْلَ السَّنْدَرَةْ قَالَ : فَضَرَبَهُ ، فَفَلَقَ رَأْسَ مَرْحَبٍ فَقَتَلَهُ، وَكَانَ الْفَتْحُ عَلَى يَدَيْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : هَكَذَا أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ : فِي فَرَسِ عَامِرٍ ، وَإِِنَّمَا هُوَ فِي تُرْسِ عَامِرٍ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایاس بن سلمہ بن اکوع اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ خیبر کی طرف روانہ ہوئے، میرے چچا سیدنا عامر رضی اللہ عنہ ان لوگوں کو رجز پڑھ کر سنا رہے تھے، وہ یہ پڑھ رہے تھے: «وَاللَّهِ لَوْلَا اللَّهُ مَا اهْتَدَيْنَا، وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا، وَإِنَّا لَا نَسْتَغْنِي عَنْ فَضْلِكَ، فَثَبِّتِ الْأَقْدَامَ إِنْ لَاقَيْنَا، وَأَنْزِلِ السَّكِينَةَ عَلَيْنَا» ”اللہ کی قسم! اگر اللہ تعالیٰ نہ ہوتا تو ہم ہدایت حاصل نہ کرتے، ہم صدقہ نہ کرتے اور ہم نماز نہ پڑھتے اور ہم تیرے فضل سے بے نیاز نہیں ہو سکتے، جب ہمارا (دشمن سے) سامنا ہو تو ہمیں ثابت قدم رکھنا اور ہم پر سکینت نازل کرنا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کون شخص ہے؟“ لوگوں نے بتایا: یہ عامر ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عامر! تمہارا پروردگار تمہاری مغفرت کرے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی بطور خاص کسی شخص کے لیے دعائے مغفرت کرتے تھے تو وہ شخص شہید ہو جاتا تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں عامر کے ذریعے نفع حاصل کرنے دیتے (یعنی ان کے زندہ رہنے کی دعا دیتے) تو بہتر تھا۔ (راوی کہتے ہیں:) جب ہم خیبر آ گئے تو مرحب اپنی تلوار لہراتا ہوا نکلا، وہ ان کا بادشاہ تھا، وہ یہ کہہ رہا تھا: «قَدْ عَلِمَتْ خَيْبَرُ أَنِّي مَرْحَبُ، شَاكِي السِّلَاحِ بَطَلٌ مُجَرَّبُ، إِذَا الْحُرُوبُ أَقْبَلَتْ تَلَهَّبُ» ”خیبر یہ بات جانتا ہے کہ میں مرحب ہوں، میں ہتھیار لہراتا ہوں اور تجربہ کار بہادر ہوں، اس وقت جب جنگ بھڑک اٹھتی ہے۔“ تو سیدنا عامر رضی اللہ عنہ میدان میں اترے اور انہوں نے کہا: «قَدْ عَلِمَتْ خَيْبَرُ أَنِّي عَامِرُ، شَاكِي السِّلَاحِ بَطَلٌ مُغَامِرُ» ”خیبر یہ بات جانتا ہے کہ میں عامر ہوں، میں ہتھیار اٹھائے ہوئے تجربہ کار بہادر ہوں۔“ ان دونوں نے ایک دوسرے پر حملہ کیا، تو مرحب کی تلوار سیدنا عامر رضی اللہ عنہ کے گھوڑے کو لگی، پھر وہ بے قابو ہوئے تو ان کی تلوار پلٹ کر انہیں ہی لگ گئی، اس تلوار نے ان کی رگ کو کاٹ دیا، اسی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے یہ کہا: عامر کا عمل باطل ہو گیا، کیونکہ اس نے خودکشی کی ہے؛ میں روتا ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا عامر رضی اللہ عنہ کا عمل باطل ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کس نے یہ کہا ہے؟“ میں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کچھ لوگ کہہ رہے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی نہیں! بلکہ اسے دو مرتبہ اجر ملے گا۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی طرف بھیجا، میں ان کے پاس آیا تو ان کی آنکھیں دکھ رہی تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج میں جھنڈا اس شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے اور اللہ اور اس کے رسول اس سے محبت رکھتے ہیں۔“ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر ساتھ لایا، ان کی آنکھیں دکھ رہی تھیں، میں انہیں لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا لعابِ دہن انہیں لگایا تو وہ ٹھیک ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جھنڈا عطا کیا، پھر مرحب نکلا اور پھر اس نے یہی شعر پڑھے: «قَدْ عَلِمَتْ خَيْبَرُ أَنِّي مَرْحَبُ، شَاكِي السِّلَاحِ بَطَلٌ مُجَرَّبُ، إِذَا الْحُرُوبُ أَقْبَلَتْ تَلَهَّبُ» ”خیبر یہ بات جانتا ہے کہ میں مرحب ہوں، ہتھیار لہرائے ہوئے ہوں اور تجربہ کار جنگجو ہوں، اس وقت جب جنگ کی بھٹی بھڑک اٹھتی ہے۔“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: «أَنَا الَّذِي سَمَّتْنِي أُمِّي حَيْدَرَهْ، كَلَيْثِ غَابَاتٍ كَرِيهِ الْمَنْظَرَهْ، أُوفِيهِمُ بِالصَّاعِ كَيْلَ السَّنْدَرَهْ» ”میں وہ شخص ہوں جس کی ماں نے اس کا نام حیدر رکھا ہے، جو جنگل کے شیر کی طرح ہے، جسے دیکھنے سے ڈر لگتا ہے، میں سندرہ (یعنی ماپنے کے بڑے برتن) کے ذریعے ماپ کر پورا صاع دیتا ہوں (یعنی دشمنوں کو بڑی تیزی سے قتل کر دیتا ہوں)۔“ راوی کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس پر وار کر کے مرحب کا سر چیر کر اسے مار دیا، تو فتح سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں نصیب ہوئی۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوخلیفہ نے یہ الفاظ اسی طرح نقل کیے ہیں کہ سیدنا عامر رضی اللہ عنہ کے گھوڑے پر وار کیا، حالانکہ اصل یہ ہے کہ سیدنا عامر رضی اللہ عنہ کی ڈھال پر وار کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6935]

6936

Sahih Ibn Hibban #6936

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ إِِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي إِِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ قَامَ ، فَخَطَبَ النَّاسَ ، فَقَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، لَقَدْ فَارَقَكُمْ أَمْسِ رَجُلٌ مَا سَبَقَهُ الْأَوَّلُونََ وَلا يُدْرِكُهُ الآخِرُونَ ، لَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُهُ الْمَبْعَثَ ، فَيُعْطِيهِ الرَّايَةَ ، فَمَا يَرْجِعُ حَتَّى يَفْتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ ، جِبْرِيلُ عَنْ يَمِينِهِ ، وَمِيكَائِيلُ عَنْ شِمَالِهِ ، مَا تَرَكَ بَيْضَاءَ وَلا صَفْرَاءَ إِِلا سَبْعَ مِائَةِ دِرْهَمٍ فَضَلَتْ مِنْ عَطَائِهِ ، أَرَادَ أَنْ يَشْتَرِيَ بِهَا خَادِمًا """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ہبیرہ بن یریم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو سنا، وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا (یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت سے اگلے دن کی بات ہے): اے لوگو! کل تم سے ایک ایسا شخص جدا ہو گیا جس سے کوئی سبقت نہیں لے جا سکا اور بعد والے اس تک پہنچ بھی نہیں سکتے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مہم پر روانہ کیا اور انہیں جھنڈا عطا کیا، تو وہ اس وقت تک واپس نہیں آئے جب تک اللہ تعالیٰ نے انہیں فتح نصیب نہیں کر دی، جبرائیل ان کے دائیں طرف تھے اور میکائیل ان کے بائیں طرف تھے، انہوں نے سفید اور زرد (یعنی سونے اور چاندی) میں سے کچھ نہیں چھوڑا صرف سات سو درہم ہیں جو ان کی تنخواہ میں سے بچ گئے تھے اور ان کا ارادہ یہ تھا کہ وہ اس کے ذریعے کوئی خادم خرید لیں گے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6936]

6937

Sahih Ibn Hibban #6937

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : إِِنَّمِنْكُمْ مَنْ يُقَاتِلُ عَلَى تَأْوِيلِ الْقُرْآنِ ، كَمَا قَاتَلْتُ عَلَى تَنْزِيلِهِ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : لا ، قَالَ عُمَرُ : أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : لا ، وَلَكِنْ خَاصِفُ النَّعْلِ ، قَالَ : وَكَانَ أَعْطَى عَلِيًّا نَعْلَهُ يَخْصِفُهُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم میں سے ایک شخص ایسا ہے جو قرآن کی تفسیر کے لیے لڑے گا، جس طرح میں نے اس کے نازل ہونے کی بنیاد پر لڑائی کی تھی۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ میں ہوں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی نہیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ میں ہوں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی نہیں، بلکہ وہ جوتے کو گانٹھنے والا ہو گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اپنا جوتا دیا تھا تاکہ وہ اسے گانٹھ دیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6937]

6938

Sahih Ibn Hibban #6938

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَرْوَزِيُّ بِالْبَصْرَةِ ، حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، وَأَبِي عَمْرِو بْنِ الْعَلاءِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ ، قَالَ : ذَكَرَ عَلِيٌّ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ الْخَوَارِجَ ، فَقَالَ : فِيهِمْ رَجُلٌ مُخْدَجُ الْيَدِ أَوْ مُودَنُ الْيَدِ ، لَوْلا أَنْ تَبْطَرُوا ، لأَخْبَرْتُكُمْ بِمَا وَعَدَ اللَّهُ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَنْ قَتَلَهُمْ "، قَالَ : فَقُلْتُ لِعَلِيٍّ : أَسَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : إِِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ ، إِِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ ، إِِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبیدہ سلمانی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے خارجیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”ان میں ایک ایسا شخص ہو گا جس کا ایک ہاتھ چھوٹا ہو گا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ایک ہاتھ نامکمل ہو گا، اگر تم لوگ فخر کا اظہار نہ کرو تو میں تم لوگوں کو بتاتا ہوں اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے ساتھ جنگ کرنے والوں کے لیے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کیا وعدہ کیا ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں، ربِ کعبہ کی قسم! جی ہاں، ربِ کعبہ کی قسم! جی ہاں، ربِ کعبہ کی قسم! [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6938]

6939

Sahih Ibn Hibban #6939

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَذَكَرَ ابْنُ سَلْمٍ آخَرَ مَعَهُ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، حَدَّثَهُ أَنَّ الْحَرُورِيَّةَ لَمَّا خَرَجَتْ وَهُوَ مَعَ عَلِيٍّ ، فَقَالُوا : لا حُكْمَ إِِلا لِلَّهِ ، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : كَلِمَةُ حَقٍّ أُرِيدَ بِهَا بَاطِلٌ ، إِِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَفَ أُنَاسًا إِِنِّي لأَعْرِفُ وَصْفَهُمْ فِي هَؤُلاءِ : يَقُولُونَ الْحَقَّ بِأَلْسِنَتِهِمْ ، لا يَجُوزُ هَذَا مِنْهُمْ وَأَشَارَ إِِلَى حَلْقِهِ ، مِنْ أَبْغَضِ خَلْقِ اللَّهِ إِِلَيْهِ ، فِيهِمْ أَسْوَدُ إِِحْدَى يَدَيْهِ حَلَمَةُ ثَدْيٍ "، فَلَمَّا قَتَلَهُمْ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : انْظُرُوا ، فَنَظَرُوا فَلَمْ يَجِدُوا ، فَقَالَ : ارْجِعُوا ، فَوَاللَّهِ مَا كَذَبْتُ وَلا كُذِبْتُ ، مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاثًا ، ثُمَّ وَجَدُوهُ فِي خَرِبَةٍ ، فَأَتَوْا بِهِ حَتَّى وَضَعُوهُ بَيْنَ يَدَيْهِ ، قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ : وَأَنَا حَاضِرٌ ذَلِكَ مِنْ أَمْرِهِمْ وَقَوْلِ عَلِيٍّ فِيهِمْ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبیداللہ بن ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب حروریہ (یعنی خارجیوں) نے ظہور کیا تو وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، ان لوگوں نے کہا: «لَا حُكْمَ إِلَّا لِلَّهِ» ”ثالث صرف اللہ تعالیٰ ہو سکتا ہے“، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: الفاظ حق ہیں لیکن اس کے ذریعے باطل مفہوم مراد لیا جا رہا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کا حلیہ بیان کیا تھا، میں ان لوگوں میں وہی حلیہ دیکھ رہا ہوں: ”یہ لوگ اپنی زبانوں کے ذریعے حق بیان کرتے ہیں (یعنی قرآن پڑھتے ہیں) لیکن وہ اس سے آگے نہیں جاتا“، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے حلق کی طرف اشارہ کر کے یہ کہا: ”اور وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کی مخلوق کے سب سے زیادہ ناپسندیدہ لوگ ہیں، ان میں ایک سیاہ فام شخص ہے جس کا ایک ہاتھ عورت کی چھاتی کی طرح ہے“، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو قتل کر دیا تو فرمایا: اس بات کا جائزہ لو، جب انہوں نے جائزہ لیا تو انہیں وہ شخص نہیں ملا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ واپس جاؤ، اللہ کی قسم! نہ تو میں نے غلط بیانی کی ہے اور نہ ہی میرے ساتھ غلط بیانی کی گئی ہے، یہ بات انہوں نے دو یا شاید تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر ایسا شخص ان لوگوں کو ایک کھنڈر میں مل گیا، وہ لوگ اسے لے کر آئے یہاں تک کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سامنے رکھ دیا۔ عبیداللہ نامی راوی کہتے ہیں: میں ان (خوارج) کے واقعہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ان کے بارے میں اس بیان کے وقت موجود تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6939]

6940

Sahih Ibn Hibban #6940

أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، وَمُحَمَّدٌ ، قَالا : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : كُنْتُ شَاكِيًا ، فَمَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَقُولُ :اللَّهُمَّ إِِنْ كَانَ أَجْلِي قَدْ حَضَرَ فَأَرِحْنِي ، وَإِِنْ كَانَ مُتَأَخِّرًا فَارْفَعْنِي ، وَإِِنْ كَانَ بَلاءً فَصَبِّرْنِي ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كَيْفَ قُلْتَ ؟ فَأَعَادَ عَلَيْهِ ، قَالَ : فَضَرَبَهُ بِرِجْلِهِ ، وَقَالَ : اللَّهُمَّ عَافِهِ ، أَوِ اشْفِهِ "، شُعْبَةُ الشَّاكُّ ، قَالَ : فَمَا اشْتَكَيْتُ وَجَعِي ذَلِكَ بَعْدُ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں بیمار ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے تو میں یہ کہہ رہا تھا: «اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ أَجَلِي قَدْ حَضَرَ فَأَرِحْنِي، وَإِنْ كَانَ مُتَأَخِّرًا فَارْفَعْنِي، وَإِنْ كَانَ بَلَاءً فَصَبِّرْنِي» ”اے اللہ! اگر میری موت کا وقت آ چکا ہے تو مجھے راحت عطا کر دے اور اگر ابھی موت کا وقت دور ہے تو مجھے (ٹھیک کر کے) کھڑا کر دے اور اگر یہ کوئی آزمائش ہے تو مجھے صبر عطا کر۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم نے کیا کہا ہے؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ کلمات دہرا دیے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا پاؤں انہیں مارا اور یہ کہا: «اللَّهُمَّ عَافِهِ» ”اے اللہ! اسے عافیت عطا کر“ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) «اللَّهُمَّ اشْفِهِ» ”اسے شفا عطا کر۔“ یہ شک شعبہ نامی راوی کو ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس کے بعد مجھے کبھی درد کے حوالے سے شکایت نہیں ہوئی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6940]

6941

Sahih Ibn Hibban #6941

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا الأَشْجَعِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَلْقَمَةَ الأَنْمَارِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً ، قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا تَرَى دِينَارًا ؟ قُلْتُ : لا يُطِيقُونَهُ ، قَالَ : فَكَمْ ؟ قُلْتُ : شَعِيرَةٌ ، قَالَ : إِِنَّكَ لَزَهِيدٌ ، فَنَزَلَتْ أَأَشْفَقْتُمْ أَنْ تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَات سورة المجادلة آية 13 ٍ الآيَةَ، قَالَ : فَبِي خَفَّفَ اللَّهُ عَنْ هَذِهِ الأُمَّةِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً﴾ [سورة المجادلة: 12] ”اے ایمان والو! جب تم رسول کے ساتھ سرگوشی میں کوئی بات کرو تو اپنی سرگوشی سے پہلے کوئی چیز نذر پیش کر دیا کرو۔“ (اس سے مراد نذر پیش کرنا تھا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: ”تمہاری کیا رائے ہے یہ نذر ایک دینار ہونی چاہیے؟“ میں نے کہا: لوگ اس کی طاقت نہیں رکھیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”پھر کتنی ہونی چاہیے؟“ میں نے کہا: کچھ جَو ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم زیادہ کم کر رہے ہو“، تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿أَأَشْفَقْتُمْ أَن تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَاتٍ﴾ [سورة المجادلة: 13] ”کیا تم اس بات سے ڈر گئے کہ تم اپنی سرگوشی سے پہلے نذر پیش کرو۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، تو میری وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اس امت کی تخفیف کر دی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6941]

6942

Sahih Ibn Hibban #6942

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو صَخْرَةَ بِبَغْدَادَ بَيْنَ الصُّورَيْنِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ الْجَرْمِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عُثْمَانَ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ الْغَطَفَانِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَلْقَمَةَ الأَنْمَارِيِّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ : يَا عَلِيُّ ، مُرْهُمْ أَنْ يَتَصَدَّقُوا " ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، بِكَمْ ؟ قَالَ : بِدِينَارٍ ، قَالَ : لا يُطِيقُونَهُ ، قَالَ : فَبِنِصْفِ دِينَارٍ ، قَالَ : لا يُطِيقُونَهُ ، قَالَ : فَبِكَمْ ؟ قَالَ : بِشَعِيرَةٍ ، قَالَ : فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ : إِِنَّكَ لَزَهِيدٌ ، قَالَ : فَأَنْزَلَ اللَّهُ : أَأَشْفَقْتُمْ أَنْ تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَاتٍ فَإِذْ لَمْ تَفْعَلُوا وَتَابَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ فَأَقِيمُوا الصَّلاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ ، قَالَ : فَكَانَ عَلِيٌّ ، يَقُولُ : " بِي خُفِّفَ عَنْ هَذِهِ الأُمَّةِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت: ﴿اے ایمان والو! جب تم رسول سے سرگوشی کرو تو نذر پیش کر دو﴾ [سورة المجادلة: 12] نازل ہوئی، تو راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دریافت فرمایا: ”اے علی! ان لوگوں سے کہو کہ وہ صدقہ کریں (یعنی نذر پیش کریں)۔“ انہوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کتنا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دینار۔“ میں نے عرض کی: لوگ اس کی طاقت نہیں رکھیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نصف دینار۔“ انہوں نے عرض کی: لوگ اس کی بھی طاقت نہیں رکھیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر کتنا ہونا چاہیے؟“ انہوں نے عرض کی: کچھ جَو ہوں۔ راوی کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم بہت زیادہ کمی کر رہے ہو۔“ راوی کہتے ہیں: پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿کیا تم اس بات سے ڈر گئے کہ سرگوشی سے پہلے نذر پیش کرو جب تم ایسا نہیں کرو گے تو اللہ تعالیٰ تمہاری توبہ کو قبول کرے گا تم لوگ نماز قائم کرو زکوۃ ادا کرو﴾ [سورة المجادلة: 13] ۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ یہ فرماتے تھے: میری وجہ سے اس امت سے تخفیف ہوئی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6942]

6943

Sahih Ibn Hibban #6943

أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ الْجَوْهَرِيُّ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ ، عَنْ سَفِينَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : الْخِلافَةُ بَعْدِي ثَلاثُونَ سَنَةً ، ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا "، قَالَ : أَمْسِكْ خِلافَةَ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَنَتَيْنِ ، وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَشْرًا ، وَعُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ ، وَعَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سِتًّا ، قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ : قُلْتُ لِحَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ : سَفِينَةُ الْقَائِلُ : أَمْسِكْ ؟ قَالَ : نَعَمْ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرے بعد خلافت 30 سال تک ہوگی پھر ملوکیت ہوگی۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) تم سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت کے دو سال، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دس سال، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے 12 سال، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے چھ سال شمار کر لو تو (یہ پورے 30 سال ہو جائیں گے)۔ علی بن زیاد کہتے ہیں: میں نے حماد بن سلمہ سے دریافت کیا: یہ لفظ تم شمار کر لو یہ سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ کے الفاظ ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6943]

6944

Sahih Ibn Hibban #6944

أَخْبَرَنَا أَبُو شَيْبَةَ دَاوُدُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ بْنِ دَاوُدَ بْنِ يَزِيدَ الْبَغْدَادِيُّ بِالْفُسْطَاطِ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الأَسْلَمِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : جَاءَ أَبُو بَكْرٍ إِِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَعَدَ بَيْنَ يَدَيْهِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَدْ عَلِمْتَ مُنَاصَحَتِي وَقِدَمِي فِي الإِِسْلامِ وَإِِنِّي وَإِِنِّي ، قَالَ : وَمَا ذَاكَ ؟ قَالَ : تُزَوِّجُنِي فَاطِمَةَ ، قَالَ : فَسَكَتَ عَنْهُ ، فَرَجَعَ أَبُو بَكْرٍ إِِلَى عُمَرَ ، فَقَالَ لَهُ : قَدْ هَلَكْتُ وَأُهْلِكْتُ ، قَالَ : وَمَا ذَاكَ ؟ قَالَ : خَطَبْتُ فَاطِمَةَ إِِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَعْرَضَ عَنِّي ، قَالَ : مَكَانَكَ حَتَّى آتِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَطْلُبُ مِثْلَ الَّذِي طَلَبْتَ ، فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَعَدَ بَيْنَ يَدَيْهِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَدْ عَلِمْتَ مُنَاصَحَتِي وَقِدَمِي فِي الإِِسْلامِ ، وَإِِنِّي وَإِِنِّي ، قَالَ : وَمَا ذَاكَ ؟ قَالَ : تُزَوِّجُنِي فَاطِمَةَ ، فَسَكَتَ عَنْهُ ، فَرَجَعَ إِِلَى أَبِي بَكْرٍ ، فَقَالَ لَهُ : إِِنَّهُ يَنْتَظِرُ أَمْرَ اللَّهِ فِيهَا ، قُمْ بِنَا إِِلَى عَلِيٍّ حَتَّى نَأْمُرَهُ يَطْلُبُ مِثْلَ الَّذِي طَلَبْنَا ، قَالَ عَلِيٌّ : فَأَتَيَانِي وَأَنَا أُعَالِجُ فَسِيلا لِي ، فَقَالا : إِِنَّا جِئْنَاكَ مِنْ عِنْدِ ابْنِ عَمِّكِ بِخِطْبَةٍ ، قَالَ عَلِيٌّ : فَنَبَّهَانِي لأَمْرٍ ، فَقُمْتُ أَجُرُّ رِدَائِي حَتَّى أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَعَدْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ عَلِمْتَ قِدَمِي فِي الإِِسْلامِ وَمُنَاصَحَتِي ، وَإِِنِّي وَإِِنِّي ، قَالَ : وَمَا ذَاكَ ؟ قُلْتُ : تُزَوِّجُنِي فَاطِمَةَ ، قَالَ : وَعِنْدَكَ شَيْءٌ ؟ قُلْتُ : فَرَسِي وَبَدَنِي ، قَالَ : أَمَّا فَرَسُكَ فَلا بُدَّ لَكَ مِنْهُ ، وَأَمَّا بَدَنُكَ فَبِعْهَا ، قَالَ : فَبِعْتُهَا بِأَرْبَعِ مِائَةٍ وَثَمَانِينَ ، فَجِئْتُ بِهَا حَتَّى وَضَعْتُهَا فِي حِجْرِهِ ، فَقَبَضَ مِنْهَا قَبْضَةً ، فَقَالَ : أَيْ بِلالُ ، ابْتَغِنَا بِهَا طِيبًا ، وَأَمَرَهُمْ أَنْ يُجَهِّزُوهَا فَجَعَلَ لَهَا سَرِيرًا مُشْرَطًا بِالشَّرْطِ وَوِسَادَةً مِنْ أَدَمٍ حَشْوُهَا لِيفٌ ، وَقَالَ لِعَلِيٍّ : إِِذَا أَتَتْكَ فَلا تُحْدِثْ شَيْئًا ، حَتَّى آتِيَكَ ، فَجَاءَتْ مَعَ أُمِّ أَيْمَنَ حَتَّى قَعَدَتْ فِي جَانِبِ الْبَيْتِ وَأَنَا فِي جَانِبٍ ، وَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : هَا هُنَا أَخِي ؟ قَالَتْ أُمُّ أَيْمَنَ : أَخُوكَ وَقَدْ زَوَّجْتَهُ ابْنَتَكَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ ، فَقَالَ لِفَاطِمَةَ : إِِيتِينِي بِمَاءٍ ، فَقَامَتْ إِِلَى قَعْبٍ فِي الْبَيْتِ فَأَتَتْ فِيهِ بِمَاءٍ ، فَأَخَذَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَجَّ فِيهِ ، ثُمَّ قَالَ لَهَا : تَقَدَّمِي ، فَتَقَدَّمَتْ ، فَنَضَحَ بَيْنَ ثَدْيَيْهَا وَعَلَى رَأْسِهَا ، وَقَالَ : اللَّهُمَّ إِِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ، ثُمَّ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهَا : أَدْبِرِي ، فَأَدْبَرَتْ ، فَصَبَّ بَيْنَ كَتِفَيْهَا ، وَقَالَ : اللَّهُمَّ إِِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ، ثُمَّ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِِيتُونِي بِمَاءٍ ، قَالَ عَلِيٌّ : فَعَلِمْتُ الَّذِي يُرِيدُ ، فَقُمْتُ فَمَلأْتُ الْقَعْبَ مَاءً وَأَتَيْتُهُ بِهِ ، فَأَخَذَهُ وَمَجَّ فِيهِ ، ثُمَّ قَالَ لِي : تَقَدَّمْ ، فَصَبَّ عَلَى رَأْسِي وَبَيْنَ ثَدْيَيَّ ، ثُمَّ قَالَ : اللَّهُمَّ إِِنِّي أُعِيذُهُ بِكَ وَذُرِّيَّتَهُ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ، ثُمَّ قَالَ : أَدْبِرْ ، فَأَدْبَرْتُ ، فَصَبَّهُ بَيْنَ كَتِفَيَّ ، وَقَالَ : اللَّهُمَّ إِِنِّي أُعِيذُهُ بِكَ وَذُرِّيَّتَهُ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ، ثُمَّ قَالَ لِعَلِيٍّ : ادْخُلْ بِأَهْلِكَ ، بِسْمِ اللَّهِ وَالْبَرَكَةِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گئے اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری خیرخواہی اور میرے قدیم اسلام ہونے سے واقف ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تو پھر کیا ہوا؟“ انہوں نے عرض کی: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ میری شادی کر دیں۔“ راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”میں ہلاکت کا شکار ہو گیا، مجھے ہلاکت کا شکار کر دیا گیا۔“ انہوں نے دریافت کیا: ”وہ کیسے؟“ انہوں نے کہا: ”میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اعراض کیا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آپ اپنی جگہ پر رہیں، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جاتا ہوں اور وہی گزارش کرتا ہوں جو آپ نے کی تھی۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گئے۔ انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری خیرخواہی اور قدیم اسلام ہونے سے واقف ہیں، میرے اندر یہ یہ خوبیاں ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تو کیا ہوا؟“ انہوں نے عرض کی: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی میرے ساتھ شادی کر دیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس واپس گئے اور انہیں بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں، آپ ہمارے ساتھ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس چلیں، تاکہ وہ وہی گزارش کریں جو ہم نے کی تھی۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ دونوں صاحبان (رضی اللہ عنہما) میرے پاس آئے، میں اس وقت اپنے کھجور کے چھوٹے درختوں میں کام کر رہا تھا۔ ان دونوں نے کہا: ”ہم آپ کے چچازاد (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف سے پیغامِ نکاح لے کر آپ کے پاس آئے ہیں۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ان دونوں نے مجھے صورتِ حال کے بارے میں متنبہ کیا تو میں اپنی چادر کو گھسیٹتا ہوا اٹھ کھڑا ہوا، یہاں تک کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا، میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسلام میں میرے قدیم ہونے اور میری خیرخواہی سے واقف ہیں، میرے اندر یہ یہ خوبیاں ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تو پھر کیا ہوا؟“ میں نے عرض کی: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ میری شادی کر دیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟“ میں نے عرض کی: ”میرا گھوڑا ہے اور میرا اونٹ ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں تک تمہارے گھوڑے کا تعلق ہے، تو وہ تمہارے پاس رہنا ضروری ہے، البتہ جہاں تک تمہارے اونٹ کا تعلق ہے اسے تم فروخت کر دو۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، تو میں نے 480 (درہم یا دینار) کے عوض میں اسے فروخت کر دیا، میں وہ لے کر آیا اور اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جھولی میں رکھ دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مٹھی میں لیا اور فرمایا: ”اے بلال! اس کے ذریعے تم ہمارے لیے خوشبو خریدو۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا جہیز تیار کریں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے ایک پلنگ بنوایا اور ایک تکیہ بنوایا جو چمڑے کا بنا ہوا تھا اس کے اندر کھجور کے پتے بھرے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”جب وہ تمہارے پاس آئے تو تم میرے آنے سے پہلے اس کے ساتھ کوئی بات نہ کرنا۔“ پھر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کے ساتھ (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے گھر) آ گئیں، یہاں تک کہ وہ گھر کے ایک کونے میں بیٹھ گئیں اور میں دوسرے کونے میں بیٹھ گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا یہاں میرا بھائی ہے؟“ سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بھائی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صاحب زادی کی شادی ان کے ساتھ کر دی ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے اندر تشریف لائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے کہا: ”میرے پاس پانی لے کر آؤ۔“ تو وہ گھر میں موجود پانی کے برتن کی طرف گئیں اور اس میں پانی لے آئیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لیا، اس میں سے ایک مرتبہ کلی کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”آگے آؤ!۔“ وہ آگے بڑھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سینے اور سر پر وہ پانی چھڑکا اور یہ فرمایا: (یعنی یہ دعا کی) «اللَّهُمَّ إِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» ”اے اللہ! میں اسے اور اس کی اولاد کو مردود شیطان سے تیری پناہ میں دیتا ہوں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”تم دوسری طرف رخ کرو۔“ انہوں نے دوسری طرف رخ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے دونوں کندھوں کے درمیان بھی پانی چھڑکا اور فرمایا: (یعنی دعا کی) «اللَّهُمَّ إِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» ”اے اللہ! میں اسے اور اس کی اولاد کو مردود شیطان سے تیری پناہ میں دیتا ہوں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس پانی لے کر آؤ۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے وہ کام کیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے تھے، میں اٹھا اور میں نے وہ برتن پانی سے بھر لیا، میں وہ برتن لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں کلی کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”آگے آؤ۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر اور سینے پر پانی چھڑکا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُعِيذُهُ بِكَ وَذُرِّيَّتَهُ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» ”اے اللہ! میں اسے اور اس کی اولاد کو مردود شیطان سے تیری پناہ میں دیتا ہوں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دوسری طرف رخ کرو۔“ پھر میں نے دوسری طرف رخ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے دونوں کندھوں کے درمیان پانی چھڑکا اور دعا کی: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُعِيذُهُ بِكَ وَذُرِّيَّتَهُ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» ”اے اللہ! میں اسے اور اس کی اولاد کو مردود شیطان سے تیری پناہ میں دیتا ہوں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «ادْخُلْ عَلَى أَهْلِكَ بِاسْمِ اللَّهِ وَالْبَرَكَةِ» ”تم اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اور برکت کے ہمراہ اپنی بیوی کے ساتھ رہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6944]

6945

Sahih Ibn Hibban #6945

حَدَّثَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ سَجَّادَةُ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ :لَمَّا تَزَوَّجَ عَلِيٌّ فَاطِمَةَ ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَعْطِهَا شَيْئًا ، قَالَ : مَا عِنْدِي شَيْءٌ ، قَالَ : فَأَيْنَ دِرْعُكَ الْحُطَمِيَّةُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کچھ دو۔“ انہوں نے عرض کی: میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری حطمیہ زرہ کہاں ہے؟“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6945]

6946

Sahih Ibn Hibban #6946

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الشَّرْقِيِّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ قَاضِي سَمَرَقَنْدَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ سَمِعَهُ ، يَقُولُ : مَا اسْتَحَلَّ عَلِيٌّ فَاطِمَةَ إِِلا بِبَدَنٍ مِنْ حَدِيدٍ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مہر میں لوہے کی بنی ہوئی زرہ دی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6946]

6947

Sahih Ibn Hibban #6947

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الْخَلالُ بِوَاسِطَ ، حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ الصَّرِيفِينِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ : جَهَّزَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاطِمَةَ فِي خَمِيلَةٍ وَوِسَادَةِ أَدَمٍ حَشْوُهَا لِيفٌ "، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : الْخَمِيلَةُ : قَطِيفَةٌ بَيْضَاءُ مِنَ الصُّوفِ ، وَصَرِيفِينُ : قَرْيَةٌ بِوَاسِطَ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو جہیز میں ایک «خَمِيلَة» ”چادر“ اور چمڑے سے بنا ہوا تکیہ دیا تھا، جس کے اندر کھجور کے پتے بھرے ہوئے تھے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) «خَمِيلَة» اون سے بنی ہوئی سفید چادر کو کہتے ہیں اور «صَرِيفِينَ» واسط میں ایک بستی کا نام ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6947]

6948

Sahih Ibn Hibban #6948

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ بِنَسَا ، حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أبيه ، قَالَ : خَطَبَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَاطِمَةَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِِنَّهَا صَغِيرَةٌ ، فَخَطَبَهَا عَلِيٌّ ، فَزَوَّجَهَا مِنْهُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابن بریدہ اپنے والد رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لیے شادی کا پیغام بھیجا لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ چھوٹی ہے“، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان کے لیے پیغام بھیجا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی شادی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کر دی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6948]

6949

Sahih Ibn Hibban #6949

أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، قَالا : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْبَرَاءِ ، يَقُولُ : لَمَّا تُوُفِّيَ إِِبْرَاهِيمُ بْنُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِِنَّلَهُ مُرْضِعًا فِي الْجَنَّةِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحب زادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے جنت میں ایک دودھ پلانے والی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6949]

6950

Sahih Ibn Hibban #6950

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَالأَشَجُّ ، قَالا : حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَرْحَمُ بِالْعِيَالِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ إِِبْرَاهِيمُ ابْنُهُ مُسْتَرْضِعًا فِي عَوَالِي الْمَدِينَةِ ، فَكَانَ يَنْطَلِقُ وَنَحْنُ مَعَهُ ، فَيَدْخُلُ الْبَيْتَ ، وَكَانَ ظِئْرُهُ قَيْنًا ، فَيَأْخُذُهُ فَيُقَبِّلُهُ وَيَرْجِعُ " ، قَالَ عَمْرٌو : فَلَمَّا مَاتَ إِِبْرَاهِيمُ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِِنَّابْنِي إِِبْرَاهِيمَ كَانَ فِي الثَّدْيِ ، وَإِِنَّ لَهُ ظِئْرَيْنِ تُكْمِلانِ رَضَاعَهُ فِي الْجَنَّةِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اور کسی کو اپنے گھر والوں کے لیے زیادہ رحم دل نہیں دیکھا۔ سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحب زادے تھے، وہ مدینہ منورہ کے نواحی علاقے میں (کسی گھر میں) دودھ پیتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے جایا کرتے تھے، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جاتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں داخل ہوئے، سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا رضاعی باپ ایک لوہار تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بچے کو لیتے، اسے بوسہ دیتے اور واپس تشریف لے آتے۔ عمرو نامی راوی کہتے ہیں کہ جب سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرا بیٹا ابراہیم ابھی دودھ پیتا بچہ تھا، جنت میں اس کی رضاعت مکمل کرنے کے لیے دو دودھ پلانے والیاں ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6950]

6951

Sahih Ibn Hibban #6951

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : خَيْرُ نِسَاءِ الْعَالَمِينَ : مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ ، وَخَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ ، وَفَاطِمَةُ بِنْتُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَآسِيَةُ امْرَأَةُ فِرْعَوْنَ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمام جہان کی خواتین میں سب سے بہتر مریم بنت عمران، خدیجہ بنت خویلد، فاطمہ بنت محمد اور فرعون کی بیوی آسیہ ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6951]

6952

Sahih Ibn Hibban #6952

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قُلْتُ لِفَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : رَأَيْتُكِ أَكْبَبْتِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ فَبَكَيْتِ ، ثُمَّ أَكْبَبْتِ عَلَيْهِ الثَّانِيَةَ فَضَحِكْتِ ، قَالَتْ : أَكْبَبْتُ عَلَيْهِ ، فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ مَيِّتٌ فَبَكَيْتُ ، ثُمَّ أَكْبَبْتُ عَلَيْهِ الثَّانِيَةَ ، فَأَخْبَرَنِي أَنِّي أَوَّلُ أَهْلِهِ لُحُوقًَا بِهِ ، وَأَنِّي سَيِّدَةُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِِلا مَرْيَمَ بِنْتَ عِمْرَانَ فَضَحِكَتُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے فاطمہ بنت رسول اللہ رضی اللہ عنہا سے کہا: میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھک گئیں اور پھر رونے لگیں، پھر آپ دوسری مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھکیں اور ہنسنے لگیں۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: جب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھکی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتایا کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہونے لگا ہے“، تو میں رونے لگ پڑی، پھر میں دوسری مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھکی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتایا کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں میں، میں سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آ کر ملوں گی اور یہ کہ میں اہل جنت کی تمام خواتین کی سردار ہوں، صرف سیدہ مریم بنت عمران کا حکم مختلف ہے“، اس بات پر میں ہنس پڑی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6952]

6953

Sahih Ibn Hibban #6953

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا إِِسْرَائِيلُ ، عَنْ مَيْسَرَةَ بْنِ حَبِيبٍ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : مَا رَأَيْتُ أَحَدًا كَانَ أَشْبَهَ كَلامًا وَحَدِيثًا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فَاطِمَةَ ، وَكَانَتْ إِِذَا دَخَلَتْ عَلَيْهِ ، قَامَ إِِلَيْهَا وَقَبَّلَهَا ، وَرَحَّبَ بِهَا ، وَأَخَذَ بِيَدِهَا ، وَأَجْلَسَهَا فِي مَجْلِسِهِ ، وَكَانَتْ هِيَ إِِذَا دَخَلَ عَلَيْهَا قَامَتْ إِِلَيْهِ فَقَبَّلَتْهُ وَأَخَذَتْ بِيَدِهِ ، فَدَخَلَتْ عَلَيْهِ فِي مَرَضِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ ، فَأَسَرَّ إِِلَيْهَا فَبَكَتْ ، ثُمَّ أَسَرَّ إِِلَيْهَا فَضَحِكَتْ ، فَقَالَتْ : كُنْتُ أَحْسَبُ أَنَّ لِهَذِهِ الْمَرْأَةِ فَضْلا عَلَى النَّاسِ ، فَإِِذَا هِيَ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ بَيْنَا هِيَ تَبْكِي إِِذَا هِيَ تَضْحَكُ ، فَلَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، سَأَلْتُهَا عَنْ ذَلِكَ ، فَقَالَتْ :أَسَرَّ إِِلَيَّ أَنَّهُ مَيِّتٌ فَبَكَيْتُ ، ثُمَّ أَسَرَّ إِِلَيَّ فَأَخْبَرَنِي أَنِّي أَوَّلُ أَهْلِهِ لُحُوقًا بِهِ فَضَحِكَتْ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا، جو بات چیت کرنے اور گفتگو میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت رکھتا ہو۔ جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لاتی تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لیے کھڑے ہو جاتے تھے، ان کا بوسہ لیتے تھے، انہیں خوش آمدید کہتے تھے، ان کا ہاتھ پکڑ لیتے تھے اور انہیں اپنی جگہ پر بٹھاتے تھے؛ اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لے جاتے تھے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھڑی ہو جاتی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بوسہ لیتی تھیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑتی تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ بیماری جس کے دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، اس کے دوران سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سرگوشی میں ان کے ساتھ کوئی بات کی تو وہ رونے لگ پڑیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سرگوشی میں ان کے ساتھ کوئی بات چیت کی تو وہ ہنسنے لگ پڑیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں یہ سمجھتی تھی اس خاتون کو دیگر لوگوں پر فضیلت حاصل ہے (یعنی یہ دوسروں سے زیادہ سمجھدار ہے) لیکن یہ تو ایک عورت ثابت ہوئی، ابھی رو رہی تھی اور ابھی ہنسنے لگ پڑی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا تو میں نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا: پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سرگوشی میں مجھے بتایا کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہونے والا ہے“ تو میں رو پڑی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سرگوشی میں مجھے یہ بتایا کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل خانہ میں سب سے پہلے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے آ ملوں گی“ تو میں ہنس پڑی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6953]

6954

Sahih Ibn Hibban #6954

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : دَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاطِمَةَ فِي وَجَعِهِ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ ، فَسَارَّهَا بِشَيْءٍ فَبَكَتْ ، ثُمَّ دَعَاهَا فَسَارَّهَا بِشَيْءٍ فَضَحِكَتْ ، قَالَتْ عَائِشَةُ : فَسَأَلْتُهَا عَنْ ذَلِكَ بَعْدَهُ ، فَقَالَتْ : سَارَّنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَّلَ مَرَّةٍ ،فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ يُقْبَضُ فِي مَرَضِهِ فَبَكَيْتُ ، ثُمَّ سَارَّنِي فَأَخْبَرَنِي أَنِّي أَوَّلُ أَهْلِهِ لُحُوقًا بِهِ فَضَحِكَتُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اس بیماری کے دوران سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بلایا جس بیماری کے دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرگوشی میں ان کے ساتھ کوئی بات کی تو وہ رونے لگ پڑیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا اور ان کے ساتھ سرگوشی میں کوئی اور بات کی تو وہ ہنسنے لگ پڑیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ بعد میں، میں نے فاطمہ رضی اللہ عنہا سے اس بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی مرتبہ سرگوشی میں مجھے بتایا کہ ”اسی بیماری کے دوران میرا وصال ہو جائے گا“ تو میں رونے لگ پڑی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ سرگوشی کرتے ہوئے یہ بتایا کہ ”میرے اہل خانہ میں سب سے پہلے تم مجھ سے آ کر ملو گی“ تو میں ہنس پڑی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6954]

6955

Sahih Ibn Hibban #6955

أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ ، يَقُولُ : إِِنَّبَنِي هِشَامِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، اسْتَأْذَنُونِي أَنْ يَنْكِحُوا ابْنَتَهُمْ عَلِيًّا عَلَى ابْنَتِي ، فَلا آذَنُ ، ثُمَّ لا آذَنُ ، إِِلا أَنْ يُحِبَّ عَلِيٌّ أَنْ يُطَلِّقَ ابْنَتِي ، وَيَنْكِحَ ابْنَتَهُمْ ، فَإِِنَّمَا ابْنَتِي بَضْعَةٌ مِنِّي ، يَرِيبُنِي مَا رَابَهَا ، وَيُؤْذِينِي مَا آذَاهَا """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بنو ہشام بن مغیرہ نے مجھ سے یہ اجازت مانگی ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ کر دیں، جبکہ میری بیٹی (پہلے ہی ان کی بیوی ہے)؛ میں انہیں اجازت نہیں دوں گا، میں انہیں ہرگز اجازت نہیں دوں گا، البتہ اگر وہ چاہے تو میری بیٹی کو طلاق دے دے اور ان کی بیٹی کے ساتھ شادی کر لے، میری بیٹی میرے جگر کا ٹکڑا ہے؛ جو چیز اسے خوش کرتی ہے وہ مجھے خوش کرتی ہے، مجھے وہ چیز بری لگتی ہے جو اسے بری لگتی ہے اور جو اسے تکلیف دیتی ہے وہ مجھے تکلیف دیتی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6955]

6956

Sahih Ibn Hibban #6956

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَلْحَلَةَ ، أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ ، حَدَّثَهُ ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ حَدَّثَهُ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ خَطَبَ بِنْتَ أَبِي جَهْلٍ عَلَى فَاطِمَةَ ، قَالَ : فَسَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَهُوَ يَخْطُبُ فِي ذَلِكَ عَلَى مِنْبَرِهِ ، وَأَنَا يَوْمَئِذٍ كالْمُحْتَلِمِ ، فَقَالَ : إِِنَّفَاطِمَةَ مِنِّي ، وَإِِنِّي أَخَافُ أَنْ تُفْتَنَ فِي دِينِهَا ، وَذَكَرَ صِهْرًا لَهُ مِنْ بَنِي عَبْدِ شَمْسٍ فَأَثْنَى عَلَيْهِ فِي مُصَاهَرَتِهِ ، فَأَحْسَنَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي فَصَدَقَنِي ، وَوَعَدَنِي فَوَفَى لِي ، وَإِِنِّي لَسْتُ أُحَرِّمُ حَلالا وَلا أُحِلُّ حَرَامًا ، وَلَكِنْ وَاللَّهِ لا تَجْتَمِعُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ وَبِنْتُ عَدُوِّ اللَّهِ مَكَانًا وَاحِدًا أَبَدًا """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا امام زین العابدین رضی اللہ عنہ، سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا (کے ساتھ شادی کے بعد) ابوجہل کی بیٹی کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا، میں ان دنوں قریب البلوغ تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فاطمہ مجھ سے ہے اور مجھے اس بات کا اندیشہ ہے کہ اسے اس کے دین کے حوالے سے آزمائش میں مبتلا کیا جائے گا۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو عبدالشمس سے تعلق رکھنے والے اپنے داماد کا ذکر کیا اور ان کے دامادی کے سلوک کی تعریف کی اور اچھائی بیان کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے جب بھی میرے ساتھ بات کی سچ بات کی اور میرے ساتھ وعدہ کیا، تو وعدہ پورا کیا، میں کسی حلال چیز کو حرام قرار نہیں دیتا اور نہ ہی کسی حرام چیز کو حلال قرار دیتا ہوں لیکن اللہ کے رسول کی صاحب زادی اور اللہ کے دشمن کی بیٹی ایک ہی جگہ کبھی اکٹھی نہیں ہو سکتیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6956]

6957

Sahih Ibn Hibban #6957

أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَبِي مَنِيعٍ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ حُسَيْنٍ أَخْبَرَهُ ، أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ أَخْبَرَهُ ، أَنَّ عَلِيًّا خَطَبَ بِنْتَ أَبِي جَهْلٍ فَبَلَغَ ذَلِكَ فَاطِمَةَ ، فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : إِِنَّ النَّاسَ يَزْعُمُونَ أَنَّكَ لا تَغْضَبُ لِبَنَاتِكَ ، وَهَذَا عَلِيٌّ نَاكِحٌ بِنْتَ أَبِي جَهْلٍ ، قَالَ الْمِسْوَرُ : فَشَهِدْتُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تَشَهَّدَ ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ : أَمَّا بَعْدُ فَإِِنِّي أَنْكَحْتُ أَبَا الْعَاصِ ابْنَتِي فَحَدَّثَنِي فَصَدَقَنِي ، وَإِِنَّمَا فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنِّي ، وَإِِنَّهُ وَاللَّهِ لا تَجْتَمِعُ عِنْدَ رَجُلٍ مُسْلِمٍ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِنْتُ عَدُوِّ اللَّهِ "، فَأَمْسَكَ عَلِيٌّ عَنِ الْخِطْبَةِ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ابوجہل کی صاحب زادی کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا، اس بات کی اطلاع سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو ملی تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انہوں نے عرض کی: لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی صاحب زادیوں کی وجہ سے غصے میں نہیں آتے، یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ابوجہل کی بیٹی کے ساتھ شادی کرنے لگے ہیں۔ سیدنا مسور رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کلمہ شہادت پڑھا، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور ارشاد فرمایا: ”میں نے ابوالعاص کے ساتھ اپنی بیٹی کی شادی کی، اس نے جب بھی میرے ساتھ بات چیت کی سچ بولا؛ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے، اللہ کی قسم! کسی بھی مسلمان شخص کے ہاں اللہ کے رسول کی صاحب زادی اور اللہ کے دشمن کی بیٹی اکٹھی نہیں ہو سکتیں۔“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس پیغامِ نکاح سے باز آ گئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6957]""