Sahih Ibn Hibban #6729
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْبَزَّارُ ، وَعَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : خَيْرُ أُمَّتِي الْقَرْنُ الَّذِي بُعِثْتُ فِيهِمْ ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ، ثُمَّ اللَّهُ أَعْلَمُ أَذَكَرَ الثَّالِثَ أَمْ لا ، ثُمَّ يَنْشَأُ قَوْمٌ يَشْهَدُونَ وَلا يُسْتَشْهَدُونَ ، وَيَنْذِرُونَ وَلا يُوفُونَ ، وَيَخُونُونَ وَلا يُؤْتَمَنُونَ ، وَيَفْشُو فِيهِمُ السِّمَنُ """
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں سب سے بہتر وہ زمانہ ہے جس میں مجھے مبعوث کیا گیا، پھر اس کے بعد والوں کا ہے (راوی کہتے ہیں: اللہ بہتر جانتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسرے کا ذکر کیا یا نہیں کیا) (اور پھر فرمایا) پھر وہ لوگ آئیں گے کہ وہ گواہی دیں گے، حالانکہ ان سے گواہی نہیں مانگی گئی ہوگی اور وہ نذر مانیں گے لیکن اسے پورا نہیں کریں گے، وہ خیانت کریں گے انہیں امین نہیں بنایا جائے گا اور ان کے درمیان موٹاپا عام ہوگا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6729]