Muslim99Muslim99

Sahih Ibn Hibban · Book 49 · Chapter 1

Book of Hunting

Hadith 5476–5515

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

5476

Sahih Ibn Hibban #5476

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ بِحَرَّانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْدَانَ الْحَرَّانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَعْقِلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : ذُكِرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَجُوسُ ، فَقَالَ : إِنَّهُمْيُوفُونَ سِبَالَهُمْ ، وَيَحْلِقُونَ لِحَاهُمْ ، فَخَالِفُوهُمْ "، فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَجُزُّ سِبَالَهُ ، كَمَا تُجَزُّ الشَّاةُ أَوِ الْبَعِيرُ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مجوسیوں کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ لوگ مونچھیں بڑی رکھتے ہیں اور داڑھیاں منڈوا دیتے ہیں، تو تم لوگ ان کے برخلاف کرو۔“ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنی مونچھیں یوں صاف کروا دیتے تھے جس طرح بکری یا اونٹ کے بال صاف کیے جاتے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5476]

5477

Sahih Ibn Hibban #5477

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ صُهَيْبٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ لَمْ يَأْخُذْ شَارِبَهُ ، فَلَيْسَ مِنَّا """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مونچھیں چھوٹی نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5477]

5478

Sahih Ibn Hibban #5478

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسْنُ بْنِ خَلِيلٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ ، أَنَّهُ سَمِعَ نَافِعًا ، يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْفِطْرَةُ : قَصُّ الشَّارِبِ ، وَتَقْلِيمُ الأَظْفَارِ ، وَحَلْقُ الْعَانَةِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مونچھیں چھوٹی کرنا، ناخن تراشنا اور زیر ناف بال صاف کرنا فطرت کا حصہ ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5478]

5479

Sahih Ibn Hibban #5479

أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ مَعْمَرًا ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : خَمْسٌ مِنَ الْفِطْرَةِ : قَصُّ الشَّارِبِ ، وَنَتْفُ الإِبِطِ ، وَتَقْلِيمُ الأَظْفَارِ ، وَالاسْتِحْدَادُ ، وَالْخِتَانُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانچ چیزیں فطرت میں شامل ہیں: مونچھیں چھوٹی کرنا، بغلوں کے بال صاف کرنا، ناخن تراشنا، زیر ناف بال صاف کرنا اور ختنہ کرنا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5479]

5480

Sahih Ibn Hibban #5480

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْفِطْرَةُ خَمْسٌ : الاخْتِتَانُ ، وَالاسْتِحْدَادُ ، وَقَصُّ الشَّارِبِ ، وَتَقْلِيمُ الأَظْفَارِ ، وَنَتْفُ الإِبِطِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”فطرت پانچ چیزیں ہیں: ختنہ کروانا، زیرِ ناف بال صاف کرنا، مونچھیں چھوٹی کرنا، ناخن تراشنا اور بغلوں کے بال صاف کرنا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5480]

5481

Sahih Ibn Hibban #5481

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْفِطْرَةُ خَمْسٌ : تَقْلِيمُ الأَظْفَارِ ، وَقَصُّ الشَّارِبِ ، وَالاسْتِحْدَادُ ، وَالْخِتَانُ ، وَنَتْفُ الإِبِطِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”فطرت پانچ چیزیں ہیں: ناخن تراشنا، مونچھیں چھوٹی کرنا، زیرِ ناف بال صاف کرنا، ختنہ کرنا اور بغلوں کے بال صاف کرنا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5481]

5482

Sahih Ibn Hibban #5482

أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : خَمْسٌ مِنَ الْفِطْرَةِ : الْخِتَانُ ، وَالاسْتِحْدَادُ ، وَنَتْفُ الإِبِطِ ، وَقَصُّ الشَّارِبِ ، وَتَقْلِيمُ الأَظْفَارِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانچ چیزیں فطرت ہیں: ختنہ کرنا، زیر ناف بال صاف کرنا، بغلوں کے بال صاف کرنا، مونچھیں چھوٹی کرنا اور ناخن تراشنا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5482]

5483

Sahih Ibn Hibban #5483

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَائِرًا فِي مَنْزِلِنَا ، فَرَأَى رَجُلاً شَعْثًا ، فَقَالَ : أَمَا كَانَ هَذَا يَجِدُ مَا يُسَكِّنُ بِهِ شَعْرَهُ ، وَرَأَى رَجُلاً عَلَيْهِ ثِيَابٌ وَسِخَةٌ ، فَقَالَ : أَمَا كَانَ هَذَا يَجِدُ مَا يَغْسِلُ بِهِ ثَوْبَهُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر ہم سے ملنے کے لیے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو بکھرے ہوئے بالوں کے ساتھ دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا یہ کوئی ایسی چیز نہیں پاتا جس کے ذریعے یہ اپنے بالوں کو سنوارے؟“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جس نے میلے کپڑے پہنے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا یہ کوئی ایسی چیز نہیں پاتا جس کے ذریعے اپنے کپڑوں کو دھو لے؟“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5483]

5484

Sahih Ibn Hibban #5484

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقَطَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانِ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغَفَّلِ ، قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِالتَّرَجُّلِ إِلا غِبًّا """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”(روزانہ) کنگھی کرنے سے منع کیا ہے، البتہ ایک دن کے وقفے کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5484]

5485

Sahih Ibn Hibban #5485

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَيَسْدِلُ شَعْرَهُ ، وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَفْرُقُونَ رُؤُوسَهُمْ ، وَكَانَ أَهْلُ الْكِتَابِ يَسْدِلُونَ ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ مُوَافَقَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ فِيمَا لَمْ يَنْزِلْ عَلَيْهِ ، فَفَرَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پہلے اپنے بال پیچھے کی طرف لے جایا کرتے تھے، جبکہ مشرکین مانگ نکالا کرتے تھے، اور اہل کتاب بھی اپنے بال پیچھے کی طرف لے جایا کرتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر اس چیز کے بارے میں اہل کتاب کی موافقت کرنا پسند تھا جس کے بارے میں آپ پر کوئی (خاص) حکم نازل نہ ہوا ہو، اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مانگ نکالنا شروع کر دی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5485]

5486

Sahih Ibn Hibban #5486

أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ أَبَا عُشَّانَةَ الْمَعَافِرِيَّ ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَمْنَعُ أَهْلَهُ الْحِلْيَةَ وَالْحَرِيرَ ، وَيَقُولُ : إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ حِلْيَةَ الْجَنَّةِ وَحَرِيرَهَا ، فَلا تَلْبَسُوهَا فِي الدُّنْيَا "، قَالَ الشَّيْخُ : أَبُو عُشَّانَةَ : اسْمُهُ حَيُّ بْنُ يُومِنَ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر والوں کو زیور اور ریشم استعمال کرنے سے منع کیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے: ”اگر تم جنت کے زیور کو اور اس کے ریشم کو پسند کرتے ہو تو اسے دنیا میں نہ پہنو۔“ شیخ (یعنی امام ابن حبان رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: ابوعشانہ نامی راوی کا نام حی بن یؤمن ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5486]

5487

Sahih Ibn Hibban #5487

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْخَاتَمِ الذَّهَبِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی (پہننے سے) منع کیا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5487]

5488

Sahih Ibn Hibban #5488

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ذَرِيحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمِ أَبُو طَيْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَعَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ ، فَقَالَ : مَا لِي أَرَى عَلَيْكَ حِلْيَةَ أَهْلِ النَّارِ ، فَطَرَحَهُ ، ثُمَّ جَاءَ وَعَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ شَبَهٍ ، فَقَالَ : مَا لِي أَجِدُ مِنْكَ رِيحَ الأَصْنَامِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مِنْ أَيِّ شَيْءٍ أَتَّخِذُهُ ؟ قَالَ : مِنْ وَرِقٍ ، وَلا تُتِمَّهُ مِثْقَالاً """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن بریدہ اپنے والد (سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے لوہے کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وجہ ہے میں تم پر اہل جہنم کا زیور دیکھ رہا ہوں؟“ اس شخص نے اسے اتار دیا، پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے شبہ (پیتل) کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وجہ ہے مجھے تم سے بتوں کی بو آ رہی ہے؟“ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں کس چیز کی انگوٹھی پہنوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چاندی کی اور تم اس کی ایک مثقال پوری نہ کرنا (یعنی اس سے کم وزن کی ہو)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5488]

5489

Sahih Ibn Hibban #5489

أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، أَنَّ أَبَا النَّجِيبِ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَهُ ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ حَدَّثَهُ ، أَنَّ رَجُلاً قَدِمَ مِنْ نَجْرَانَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَلَمْ يَسْأَلْهُ عَنْ شَيْءٍ ، فَرَجَعَ الرَّجُلُ إِلَى امْرَأَتِهِ ، فَحَدَّثَهَا ، فَقَالَتْ : إِنَّ لَكَ شَأْنًا ، فَارْجِعْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَلْقِ الْخَاتَمَ ، فَلَمَّا اسْتَأْذَنَ أَذِنَ لَهُ ، وَسَلَّمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلامَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَعْرَضْتَ عَنِّي ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّكَجِئْتَنِيَ وَفِي يَدِكَ جَمْرَةٌ مِنْ نَارٍ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَقَدْ جِئْتُ إِذًا بِجَمْرٍ كَثِيرٍ ، وَكَانَ قَدْ قَدِمَ بِحُلِيٍّ مِنَ الْبَحْرَيْنِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا جِئْتَ بِهِ غَيْرُ مُغْنٍ عَنَّا شَيْئًا ، إِلا مَا أَغْنَتْ عَنَّا حِجَارَةُ الْحَرَّةِ ، وَلَكِنَّهُ مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا " ، فَقَالَ الرَّجُلُ : اعْذُرْنِي فِي أَصْحَابِكَ ، لا يَظُنُّونَ أَنَّكَ سَخِطْتَ عَلَيَّ بِشَيْءٍ ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَعَذَرَهُ ، وَأَخْبَرَ أَنَّ الَّذِي كَانَ مِنْهُ إِنَّمَا كَانَ لِخَاتَمِهِ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نجران سے ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے سونے کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ پھیر لیا اور آپ نے اس شخص سے کوئی بات نہیں کی۔ وہ شخص اپنی بیوی کے پاس واپس گیا اور اسے اس بارے میں بتایا تو اس نے کہا: تمہارے ساتھ ضرور کوئی معاملہ ہوا ہے، تم واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جاؤ اور انگوٹھی اتار دو۔ جب اس شخص نے اندر آنے کی اجازت مانگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازت دے دی۔ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کا جواب بھی دیا۔ اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پہلے آپ نے مجھ سے کیوں منہ پھیر لیا تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میرے پاس آئے تھے تو تمہارے ہاتھ میں آگ کا انگارہ تھا۔“ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر تو میں بہت سے انگارے لے کر آیا ہوں۔ وہ شخص بحرین سے کئی زیورات لے کر آیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم کوئی ایسی چیز نہیں لے کر آئے جس کے بغیر ہمارا گزارا نہ ہو سکتا ہو، تاہم یہ دنیاوی زندگی کا ساز و سامان ہے۔“ اس شخص نے عرض کی: آپ میری معذرت قبول فرمائیں تاکہ آپ کے اصحاب یہ نہ سمجھیں کہ آپ کسی حوالے سے مجھ پر ناراض ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ نے اس کی معذرت قبول کرنے کا اعلان کیا اور یہ بات بتائی کہ آپ کی ناراضگی صرف اس کی انگوٹھی کی وجہ سے تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5489]

5490

Sahih Ibn Hibban #5490

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكِنْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ أَبْصَرَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ يَوْمًا وَاحِدًا ، فَصَنَعَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ مِنْ وَرِقٍ ، فَلَبِسُوهَا ، فَطَرَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمَهُ ، فَطَرَحَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چاندی کی انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا تو لوگوں نے بھی چاندی کی انگوٹھیاں بنوا کر پہن لیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگوٹھی اتار دی تو لوگوں نے بھی انگوٹھیاں اتار دیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5490]

5491

Sahih Ibn Hibban #5491

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ : وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ : اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ، فَلَبِسَهُ ، فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ الذَّهَبِ ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنِّيكُنْتُ أَلْبَسُ هَذَا الْخَاتَمَ ، وَإِنِّي لَنْ أَلْبَسَهُ أَبَدًا " ، فَنَبَذَهُ ، فَنَبَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہنا تو لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوا لیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا: ”میں نے یہ انگوٹھی پہنی تھی، اب میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اتار دیا تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں اتار دیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5491]

5492

Sahih Ibn Hibban #5492

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ ، أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَخْبَرَهُ ، أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَدِهِ يَوْمًا خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ، فَاضْطَرَبَ النَّاسُ الْخَوَاتِيمَ ، فَرَمَى بِهِ ، وَقَالَ : لا أَلْبَسُهُ أَبَدًا """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک میں ایک دن سونے کی انگوٹھی دیکھی تو لوگوں نے بھی انگوٹھیاں بنوا لیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اتار دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اسے اب کبھی نہیں پہنوں گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5492]

5493

Sahih Ibn Hibban #5493

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ الرَّيَّانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا ، فَلَبِسَهُ ، وَقَالَ : شَغَلَنِي هَذَا عَنْكُمْ مُنْذُ الْيَوْمِ " ، ثُمَّ رَمَى بِهِ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھی بنوائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہنا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج اس نے مجھے تمہاری طرف سے مشغول کر دیا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اتار دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5493]

5494

Sahih Ibn Hibban #5494

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ، فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ الذَّهَبِ ، فَأَلْقَاهُ مِنْ يَدِهِ ، وَقَالَ : لا أَلْبَسُهُ أَبَدًا ، وَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرَقٍ ، فَجَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي كَفَّهُ ، وَنَقَشَ فِيهِ : مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ ، فَلَمْ يَزَلْ فِي يَدِهِ حَتَّى قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی، لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوا لیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے ہاتھ سے اتار دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اب میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا نگینہ ہتھیلی کی سمت میں رکھتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں «مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللّٰهِ» ”محمد رسول اللہ“ نقش کروایا تھا، یہ انگوٹھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دستِ اقدس میں رہی، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5494]

5495

Sahih Ibn Hibban #5495

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ، فَكَانَ يَجْعَلُ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي بَطْنَ كَفِّهِ ، فَاتَّخَذَ النَّاسُ الْخَوَاتِيمَ ، فَأَلْقَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَقَالَ : لا أَلْبَسُهُ أَبَدًا " ، ثُمَّ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ ، وَكَانَ فِي يَدِهِ ، ثُمَّ فِي يَدِ أَبِي بَكْرٍ ، ثُمَّ فِي يَدِ عُمَرَ ، ثُمَّ فِي يَدِ عُثْمَانَ ، حَتَّى هَلَكَ مِنْهُ فِي بِئْرِ أَرِيسٍ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا نگینہ ہتھیلی کی سمت میں رکھتے تھے۔ لوگوں نے بھی انگوٹھیاں بنوا لیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اتار دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دستِ اقدس میں رہی، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی، یہاں تک کہ وہ ان سے بئرِ اریس میں گر گئی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5495]

5496

Sahih Ibn Hibban #5496

أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَرْعَرَةُ بْنُ الْبِرِنْدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ ، عَنْ ثُمَامَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كَانَنَقْشُ خَاتَمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلاثَةَ أَسْطُرٍ : مُحَمَّدٌ سَطْرٌ ، وَرَسُولٌ سَطْرٌ ، وَاللَّهُ سَطْرٌ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کا نقش تین سطروں میں تھا، لفظ «مُحَمَّدٌ» ایک سطر میں تھا، لفظ «رَسُولُ» ایک سطر میں تھا اور لفظ «اللهِ» ایک سطر میں تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5496]

5497

Sahih Ibn Hibban #5497

أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنِّياصْطَنَعْتُ خَاتَمًا ، فَلا يَنْقُشْ أَحَدٌ عَلَى نَقْشِهِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے انگوٹھی بنوائی ہے، کوئی شخص اس کے نقش کے مطابق نقش نہ بنوائے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5497]

5498

Sahih Ibn Hibban #5498

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْذِرِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ بْنُ الصَّبَاحِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : اصْطَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا ، وَقَالَ : إِنَّاصَنَعْنَا حِلْقًا ، وَنَقَشْنَا فِيهِ نَقْشًا ، فَلا يَنْقُشْ عَلَيْهِ أَحَدٌ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھی بنوائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہم نے انگوٹھی بنوائی ہے اور اس میں ایک نقش بنوایا ہے، کوئی شخص اس نقش کے مطابق نقش نہ بنوائے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5498]

5499

Sahih Ibn Hibban #5499

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ الْعَسْكَرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ، وَلَبِسَهُ فِي يَمِينِهِ ، وَجَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي بَطْنَ كَفِّهِ ، ثُمَّ رَمَى بِهِ ، وَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی۔ آپ نے اسے اپنے دائیں ہاتھ میں پہنا۔ آپ اس کا نگینے والا رخ ہتھیلی کی سمت میں رکھتے تھے۔ پھر آپ نے اسے اتار دیا اور آپ نے چاندی کی انگوٹھی بنوا لی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5499]

5500

Sahih Ibn Hibban #5500

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ، وَكَانَ يَجْعَلُ فَصَّهُ فِي بَاطِنِ كَفِّهِ ، فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ مِنْ ذَهَبٍ ، فَطَرَحَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ ، فَطَرَحَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ ، ثُمَّ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ ، فَكَانَ يَخْتِمُ بِهِ ، وَلا يَلْبَسُهُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نگینہ ہتھیلی کی سمت میں رکھا، لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوا لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن اسے اتار دیا، لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں اتار دیں، اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ذریعے مہر لگاتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے پہنتے نہیں تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5500]

5501

Sahih Ibn Hibban #5501

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شَرِيكُ بْنُ أَبِي نَمِرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَيَلْبَسُ خَاتَمَهُ فِي يَمِينِهِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5501]

5502

Sahih Ibn Hibban #5502

أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِيًّا ، يَقُولُ : نَهَانِي نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِالْقَسِّيِّ ، وَالْمِيثَرَةِ ، وَعَنِ الْخَاتَمِ فِي السَّبَّابَةِ وَالْوسْطَى """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”مجھے «الْقَسِّيَّ» (قسی) اور «الْمَيْثَرَةَ» (میثرہ) (یعنی مخصوص قسم کے کپڑے استعمال کرنے) اور شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی میں انگوٹھی پہننے سے منع کیا ہے“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5502]

5503

Sahih Ibn Hibban #5503

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، قَالَ : هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ ، فَذَكَرَ أَحَادِيثَ ، قَالَ : وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْعَيْنُ حَقٌّ ، وَنَهَى عَنِ الْوَشْمِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نظر لگنا حق ہے“ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (جسم کو) گودنے سے منع کیا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5503]

5504

Sahih Ibn Hibban #5504

أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ : جَاءَتِ امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي أَسَدٍ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ ، فَقَالَتْ : إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّكَ تَقُولُ : لُعِنَتِ الْوَاشِمَةُ وَالْمُسْتَوْشِمَةُ ، وَالنَّامِصَةُ وَالْمُتَنَمِّصَةُ "، وَقَدْ قَرَأْتُ مَا بَيْنَ اللَّوْحَيْنِ ، فَمَا وَجَدْتُ مَا تَقُولُ ، قَالَ : بَلَى ، وَجَدْتِ ، وَلَكِنَّكِ لا تَعْلَمِينَ ، قَالَتْ : وَأَيْنَ هُوَ ؟ قَالَ : أَمَا قَرَأْتِ وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا ، قَالَتْ : بَلَى ، قَالَ : هُوَ ذَاكَ ، قَالَتْ : أَمَا إِنِّي لأَرَى عَلَى أَهْلِكَ بَعْضَ ذَلِكَ ، قَالَ : فَادْخُلِي فَانْظُرِي ، فَدَخَلَتْ فَنَظَرَتْ ، فَلَمْ تَرَ شَيْئًا ، فَقَالَ لَهَا عَبْدُ اللَّهِ : هَلْ رَأَيْتِ شَيْئًا ؟ قَالَتْ : لا ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : أَمَا إِنَّكِ لَوْ رَأَيْتِ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ ، مَا صَحِبْنَنِي"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

علقمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ بنو اسد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور وہ بولی: مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ آپ یہ کہتے ہیں کہ ”گودنے والی اور گدوانے والی، بال نوچنے والی اور بال نچوانے والی عورت پر لعنت کی گئی ہے“ حالانکہ میں نے پورا قرآن پڑھا ہے اور مجھے اس میں وہ چیز نہیں ملی جو آپ بیان کرتے ہیں، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر تم اسے پڑھتیں تو وہ تمہیں مل جانی تھی“، اس نے دریافت کیا: وہ کیا ہے؟ تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم نے یہ آیت نہیں پڑھی: ﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا﴾ [سورة الحشر: 7] ”رسول تمہیں جو (حکم) دیں اسے حاصل کر لو اور جس چیز سے وہ تمہیں منع کرتے ہیں باز آ جاؤ۔“ اس عورت نے جواب دیا: جی ہاں، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس سے مراد یہی ہے۔“ اس عورت نے کہا: میرا یہ خیال ہے کہ آپ کی ایک زوجہ محترمہ بھی اس طرح کا کوئی کام کرتی ہیں، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم گھر کے اندر جاؤ اور اسے دیکھ لو۔“ وہ عورت گھر کے اندر گئی، اس نے جائزہ لیا تو اسے ایسی کوئی چیز نظر نہیں آئی، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس عورت سے دریافت کیا: ”کیا تم نے کوئی ایسی چیز دیکھی ہے؟“ اس نے جواب دیا: جی نہیں، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر تم اس میں سے کوئی چیز دیکھ لیتی تو وہ (یعنی ایسا کام کرنے والی بیوی) میرے ساتھ نہ رہتی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5504]

5505

Sahih Ibn Hibban #5505

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَالْوَاشِمَاتِ ، وَالْمُتَنَمِّصَاتِ ، وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللَّهِ "، قَالَ : فَبَلَغَ ذَلِكَ امْرَأَةً مِنْ بَنِي أَسَدٍ ، يُقَالُ لَهَا : أُمُّ يَعْقُوبَ ، كَانَتْ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ ، فَأَتَتْهُ ، فَقَالَتْ : مَا حَدِيثٌ بَلَغَنِي عَنْكَ أَنَّكَ لَعَنْتَ الْوَاشِمَاتِ ، وَالْمُتَنَمِّصَاتِ ، وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللَّهِ ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : وَمَا لِي لا أَلْعَنُ مَنْ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَهُوَ فِي كِتَابِ اللَّهِ ، قَالَتِ الْمَرْأَةُ : لَقَدْ قَرَأْتُ مَا بَيْنَ لَوْحَيِ الْمُصْحَفِ ، فَمَا وَجَدْتُهُ ، قَالَ : وَاللَّهِ إِنْ كُنْتِ قَرَأْتِيهِ ، لَقَدْ وَجَدْتِيهِ ، ثُمَّ قَالَ : وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا ، قَالَ : قَالَتِ الْمَرْأَةُ : فَإِنِّي أَرَى شَيْئًا مِنْ هَذَا الآنَ عَلَى امْرَأَتِكَ ، قَالَ : فَاذْهَبِي ، فَانْظُرِي ، قَالَ : فَدَخَلَتْ عَلَى امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ ، فَلَمْ تَرَ شَيْئًا ، فَجَاءَتْ إِلَيْهِ ، فَقَالَتْ : مَا رَأَيْتُ شَيْئًا ، قَالَ : أَمَا لَوْ كَانَ ذَلِكَ لَمْ نُجَامِعْهَا"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

علقمہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”جسم گودنے والی اور گدوانے والی عورت اور بال باریک کرنے والی عورت اور خوبصورتی کے لیے دانتوں میں خلا پیدا کرنے والی عورتوں پر، جو اللہ کی تخلیق کو تبدیل کر دیتی ہیں، لعنت کی ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ اس بات کی اطلاع بنو اسد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ام یعقوب کو ملی، وہ قرآن کی عالمہ تھیں، وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔ انہوں نے کہا: مجھے یہ پتا چلا ہے کہ آپ جسم گودنے والی اور گدوانے والی عورتوں، بال اکھیڑنے والی عورتوں اور خوبصورتی کے لیے دانتوں میں خلا پیدا کرنے والی عورتوں پر لعنت کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں تغیر پیدا کر دیتی ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اس پر کیوں لعنت نہ کروں جس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت کی ہے اور یہ حکم اللہ کی کتاب میں بھی ہے۔“ وہ عورت بولی: میں نے پورا قرآن پڑھ لیا ہے، مجھے اس میں یہ حکم نہیں ملا۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! اگر تم نے واقعی اسے پڑھا ہوتا تو تمہیں اس میں مل جاتا۔“ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا﴾ [سورة الحشر: 7] ”اور رسول تمہیں جو (حکم) دیں اسے حاصل کر لو اور جس چیز سے تمہیں منع کریں اس سے باز آ جاؤ۔“ وہ عورت بولی: میں نے آپ کی ایک اہلیہ میں ان میں سے کچھ چیزیں دیکھی ہیں، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم جاؤ اور جا کر جائزہ لے لو۔“ وہ عورت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے گھر چلی گئی، اسے ایسی کوئی چیز نظر نہیں آئی، پھر وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور بتایا کہ میں نے ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر ایسا ہوتا (یعنی میری بیوی نے اس طرح کا کام کیا ہوتا) تو میں اس کے ساتھ نہ رہتا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5505]

5506

Sahih Ibn Hibban #5506

أَخْبَرَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْجَنَدِيُّ بِمَكَّةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ زِيَادٍ اللَّحْجِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو قُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ نَافِعٍ ، أَخْبَرَهُ عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنِ الْقَزَعِ "، فَقُلْتُ : وَمَا الْقَزَعُ ؟ فَأَشَارَ لَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، قَالَ : إِذَا حَلَقَ الصَّبِيُّ ، وَتَرَكَ هَا هُنَا شَعْرًا وَهَهُنَا شَعْرًا ، فَأَشَارَ لَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ إِلَى نَاصِيَتِهِ ، وَجَانِبَيْ رَأْسِهِ ، فَقِيلَ لِعُبَيْدِ اللَّهِ : الْجَارِيَةُ وَالْغُلامُ ، فَقَالَ : لا أَدْرِي ، هَكَذَا قَالَ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو «القَزَعِ» ”قزع“ سے منع کرتے ہوئے سنا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ میں نے دریافت کیا: قزع سے مراد کیا ہے؟ تو عبیداللہ نامی راوی نے بتایا: جب بچے کا سر مونڈ دیا جائے تو یہاں کچھ بال رہنے دیے جائیں اور یہاں کچھ بال رہنے دیے جائیں۔ عبیداللہ نامی راوی نے اپنی پیشانی اور سر کے ایک طرف اشارہ کر کے یہ بات کہی۔ عبیداللہ سے دریافت کیا گیا کہ کیا اس بارے میں لڑکی اور لڑکے دونوں کا حکم برابر ہے؟ انہوں نے فرمایا: مجھے نہیں معلوم۔ انہوں نے (یعنی میرے استاد نے) یہ روایت اسی طرح بیان کی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5506]

5507

Sahih Ibn Hibban #5507

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنَّهُ نَهَى عَنِ الْقَزَعِ : أَنْ يُحْلَقَ رَأْسُ الصَّبِيِّ وَيُتْرَكَ بَعْضُ شَعْرِهِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ” «اَلْقَزَعِ» (قزع) سے منع کیا ہے“ (راوی کہتے ہیں:) اس سے مراد یہ ہے: سر مونڈ دیا جائے اور اس کے کچھ بال چھوڑ دیے جائیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5507]

5508

Sahih Ibn Hibban #5508

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى صَبِيًّا حُلِقَ بَعْضُ شَعْرِهِ ، وَتُرِكَ بَعْضُهُ ، فَنَهَى عَنْ ذَلِكَ ، وَقَالَ : احْلِقُوهُ كُلَّهُ ، أَوِ اتْرُكُوهُ كُلَّهُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بچے کو دیکھا جس کے کچھ بال مونڈ دیے گئے تھے اور کچھ چھوڑ دیے گئے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کر دیا اور فرمایا: ”اس کے پورے سر کو مونڈ دو یا پورے سر کو رہنے دو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5508]

5509

Sahih Ibn Hibban #5509

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الزُّورِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”دھوکہ دینے (یعنی نقلی بال لگانے)“ سے منع کیا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5509]

5510

Sahih Ibn Hibban #5510

أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ ، وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَفِي يَدِهِ قُصَّةٌ مِنْ شَعْرٍ ، يَقُولُ : مَا بَالُ نِسَاءٍ يَجْعَلْنَ فِي رُؤُوسِهِنَّ مِثْلَ هَذَا ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : مَا مِنِ امْرَأَةٍ تَجْعَلُ فِي رَأْسِهَا شَعْرًا مِنْ شَعْرِ غَيْرِهَا ، إِلا كَانَ زُورًا "، قَالَ الشَّيْخُ : الرِّوَايَةُ كُلُّهَا زُورٌ ، وَالصَّوَابُ زُورٌ أَنْ تُضَمَّ الزَّايُ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے منبر پر یہ بات بیان کی، ان کے ہاتھ میں نقلی بالوں کا گچھا تھا، آپ نے فرمایا: خواتین کو کیا ہے وہ اپنے سر میں یہ استعمال کرتی ہیں۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی عورت اپنے سر میں دوسری کے بال استعمال کرتی ہے یہ چیز فریب ہو گی۔“ شیخ بیان کرتے ہیں: تمام روایات میں لفظ «زُور» (یعنی دھوکہ) ہے لیکن درست یہ ہے یہ لفظ «زُور» ہے جس میں زیر پیش پڑھی جائے گی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5510]

5511

Sahih Ibn Hibban #5511

أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ : قَدِمَ مُعَاوِيَةُ الْمَدِينَةَ ، فَخَطَبَنَا ، وَأَخْرَجَ كُبَّةً مِنْ شَعْرٍ ، وَقَالَ : مَا كُنْتُ أَرَى أَحَدًا يَفْعَلُهُ ، إِلا الْيَهُودَ ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَلَغَهُ ، فَسَمَّاهُ الزُّورُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ آئے اور ہمیں خطبہ دیا۔ انہوں نے نقلی بالوں کا گچھا نکالا اور بولے: ”میرا یہ خیال ہے یہ عمل صرف یہودی کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں اطلاع ملی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ”دھوکہ دہی“ کا نام دیا تھا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5511]

5512

Sahih Ibn Hibban #5512

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ ، عَامَ حَجَّ ، وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ تَنَاوَلَ قُصَّةً مِنْ شَعْرٍ كَانَتْ فِي يَدِ حَرَسِيٍّ ، يَقُولُ : يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ ، أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذِهِ ، وَيَقُولُ : إِنَّمَاهَلَكَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ حَيْثُ اتَّخَذَ هَذِهِ نِسَاؤُهُمْ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حمید بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حج کے موقع پر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو منبر پر سنا، انہوں نے ایک سپاہی کے ہاتھ سے بالوں کا گچھا لیا اور بولے: اے اہل مدینہ! تمہارے عالم کہاں ہیں؟ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی مثل (کو استعمال کرنے) سے منع کرتے ہوئے سنا ہے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بنی اسرائیل اس وقت ہلاکت کا شکار ہوئے تھے جب ان کی خواتین نے اسے استعمال کرنا شروع کیا تھا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5512]

5513

Sahih Ibn Hibban #5513

أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ ، وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”نقلی بال لگانے والی اور نقلی بال لگوانے والی، جسم گودنے والی اور جسم گدوانے والی عورتوں پر لعنت کی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5513]

5514

Sahih Ibn Hibban #5514

أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ مُسْلِمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ صَفِيَّةَ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ عَائِشَةَ ، تَقُولُ : إِنَّ جَارِيَةً زَوَّجُوهَا ، فَمَرِضَتْ ، فَتَمَعَّطَ شَعْرُهَا ، فَأَرَادُوا أَنْ يَصِلُوا فِي شَعْرِهَا ، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَعَنَ اللَّهُ الْوَاصِلَةَ ، وَالْمُسْتَوْصِلَةَ ، وَالْمُوَاصَلَةَ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک لڑکی کی شادی ہو گئی، پھر وہ بیمار ہو گئی اور اس کے بال جھڑ گئے۔ اس کے خاندان والوں نے اسے نقلی بال لگوانے کا ارادہ کیا، انہوں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے نقلی بال لگانے والی اور نقلی بال لگوانے والی پر لعنت فرمائی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5514]

5515

Sahih Ibn Hibban #5515

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : زَجَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْتَصِلَ الْمَرْأَةُ بِرَأْسِهَا شَيْئًا """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ ”عورت اپنے سر میں نقلی بال لگوائے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5515]