Sahih Ibn Hibban #5357
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَسَكِرَ ، لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا ، فَإِنْ مَاتَ ، دَخَلَ النَّارَ ، فَإِنْ تَابَ ، تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ ، فَإِنْ عَادَ ، فَشَرِبَ ، فَسَكِرَ ، لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا ، فَإِنْ مَاتَ ، دَخَلَ النَّارَ ، فَإِنْ تَابَ ، تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ ، فَإِنْ عَادَ ، فَشَرِبَ ، فَسَكِرَ ، لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلاةٌ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا ، فَإِنْ مَاتَ ، دَخَلَ النَّارَ ، فَإِنْ تَابَ ، تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ ، فَإِنْ عَادَ الرَّابِعَةَ ، كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَا طِينَةُ الْخَبَالِ ؟ قَالَ : عُصَارَةُ أَهْلِ النَّارِ """
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص شراب پیے اور نشے میں آ جائے، چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہوتی، اگر وہ (اس دوران) مر جائے تو جہنم میں داخل ہو گا اور اگر وہ توبہ کر لے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لے گا۔ اگر وہ دوبارہ ایسا کرے اور شراب پی کر نشے میں آ جائے تو اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہو گی اور اگر وہ (اسی عالم میں) مر گیا تو (جہنم میں داخل ہو گا)، اگر پھر اس نے توبہ کر لی تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ کو قبول کرے گا اور اگر پھر وہ ایسا کرے اور شراب پی کر نشے میں آ جائے تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہو گی اور اگر وہ (اسی عالم میں) مر گیا، تو (جہنم میں داخل ہو گا) اور اگر اس نے توبہ کر لی تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ کو قبول کرے گا اور اگر وہ چوتھی مرتبہ ایسا کرے تو اللہ تعالیٰ کے ذمے یہ بات لازم ہے قیامت کے دن اسے «طِينَةَ الْخَبَالِ» ”طینۃ الخبال“ پلائے۔“ لوگوں نے عرض کی: «طِينَةَ الْخَبَالِ» ”طینۃ الخبال“ سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہلِ جہنم (کے خون اور پیپ وغیرہ) کا نچوڑ۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5357]