Sahih Ibn Hibban #4899
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ الشَّرْقِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْكِنَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ اسْتَشَارَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَدَقَتِهِ بِثَمْغٍ ، فَقَالَ :" احْبِسْ أَصْلَهَا وَسَبِّلْ ثَمَرَتَهَا " ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : فَحَبَسَهَا عُمَرُ عَلَى السَّائِلِ ، وَالْمَحْرُومِ ، وَابْنِ السَّبِيلِ ، وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَفِي الرِّقَابِ ، وَالْمَسَاكِينِ ، وَجَعَلَ قَيِّمَهَا يَأْكُلُ وَيُؤْكِلُ غَيْرَ مُتَأَثِّلٍ مَالا"
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے «ثَمْغ» میں موجود زمین کو صدقہ کرنے کے بارے میں مشورہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اصل کو اپنے پاس رکھو اور اس کے پھل کو (اللہ کی) راہ میں دے دو۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے مانگنے والے، محروم، مسافر اور اللہ کی راہ میں (جہاد پر جانے والے افراد)، غلاموں اور مسکینوں کے لیے مخصوص کر دیا، اور آپ نے اس کے نگران کو اس بات کا حق دیا کہ وہ خود بھی اس کو کھا سکتا ہے اور کسی دوسرے کو بھی کھلا سکتا ہے جبکہ وہ مال کو جمع کرنے والا نہ ہو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الوقف/حدیث: 4899]