Sahih Ibn Hibban #3604
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي نُجَيْحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ ، قَالَ : حَجَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَصُمْهُ ، وَحَجَجْتُ مَعَ أَبَى بَكْرٍ فَلَمْ يَصُمْهُ ، وَحَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ فَلَمْ يَصُمْهُ ، وَحَجَجْتُ مَعَ عُثْمَانَ فَلَمْ يَصُمْهُ ، وَأَنَا لا أَصُومُهُ ، وَلا آمُرُ بِهِ ، وَلا أَنْهَى عَنْهُ """
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
عبداللہ بن ابونجیح اپنے والد کا بیان نقل کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے عرفہ کے دن روزہ رکھنے کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا ہے، آپ نے اس دن روزہ نہیں رکھا، میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا، انہوں نے بھی یہ روزہ نہیں رکھا، میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا ہے، انہوں نے بھی یہ روزہ نہیں رکھا، میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا ہے، انہوں نے بھی یہ روزہ نہیں رکھا، تو میں بھی یہ روزہ نہیں رکھوں گا اور نہ ہی اسے رکھنے کا حکم دوں گا، البتہ میں اس سے منع بھی نہیں کروں گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3604]