Muslim99Muslim99

Sahih Ibn Hibban · Book 31 · Chapter 3

Book of Judgments

Hadith 3490–3523

34 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

3490

Sahih Ibn Hibban #3490

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : إِنْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَلِيَبِيتُ جُنُبًا ، فَيَأْتِيهِ بِلالٌ لِصَلاةِ الْغَدَاةِ ، فَيَقُومُ فَيَغْتَسِلُ ، فَأَنْظُرُ إِلَى الْمَاءِ يَنْحَدِرُ مِنْ جِلْدِهِ وَرَأْسِهِ ، ثُمَّ أَسْمَعُ قِرَاءَتَهُ فِي صَلاةِ الْغَدَاةِ ، ثُمَّ يَظَلُّ صَائِمًا "، قَالَ مُطَرِّفٌ : فَقُلْتُ لَهُ : أَفِي رَمَضَانَ ؟ قَالَ : سَوَاءٌ عَلَيْهِ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات جنابت کی حالت میں رات بسر کرتے تھے، پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ صبح کی نماز کے لیے بلانے کے لیے آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ کر غسل کر لیتے تھے، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جلد اور سر پر پانی کے پھسلنے کا منظر دیکھ رہی ہوتی تھی اور پھر میں فجر کی نماز میں آپ کی تلاوت بھی سن لیتی تھی اور آپ روزے کی حالت میں ہوتے تھے۔ مطرف نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے استاد سے دریافت کیا: کیا یہ رمضان میں ہوتا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: اس کا حکم برابر ہے (خواہ رمضان ہو یا رمضان کے علاوہ ہو حکم یہی ہے)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3490]

3491

Sahih Ibn Hibban #3491

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأشج ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : إِنْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَلِيَبِيتُ جُنُبًا ، فَيَأْتِيهِ بِلالٌ ، فَيُؤْذِنُهُ بِالصَّلاةِ ، فَيَقُومُ فَيَغْتَسِلُ ، فَرَأَيْتُ تَحَدُّرَ الْمَاءِ مِنْ شَعْرِهِ ، ثُمَّ يَظَلُّ يَوْمَهُ صَائِمًا "، قَالَ مُطَرِّفٌ : قُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ : فِي شَهْرِ رَمَضَانَ ؟ قَالَ : شَهْرُ رَمَضَانَ وَغَيْرُهُ سَوَاءٌ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات جنابت کی حالت میں رات بسر کرتے تھے پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ کو فجر کی نماز کے لیے بلانے آتے، تو آپ اٹھ کر غسل کرتے تھے میں آپ کے بالوں سے پانی کے پھسلنے کا منظر دیکھ رہی ہوتی تھی، لیکن آپ اس دن روزہ رکھ لیتے تھے۔ مطرف نامی راوی کہتے ہیں: میں نے امام شعبی رحمہ اللہ سے دریافت کیا: کیا رمضان کے مہینے میں ایسا ہوتا تھا؟ انہوں نے فرمایا: اس بارے میں رمضان کا مہینہ اور دوسرے مہینے برابر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3491]

3492

Sahih Ibn Hibban #3492

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ ، بِحَرَّانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرِ بْنِ حَزْمٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي يُونُسَ مَوْلَى عَائِشَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، يُدْرِكُنِي الصُّبْحُ وَأَنَا جُنُبٌ ، أَفَأَصُومُ يَوْمِي ذَلِكَ ؟ فَسَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : رُبَّمَا أَدْرَكَنِيَ الصُّبْحُ وَأَنَا جُنُبٌ ، فَأَقُومُ ، وَأَغْتَسِلُ ، وَأُصَلِّي الصُّبْحَ ، وَأَصُومُ يَوْمِي ذَلِكَ " ، فَقَالَ الرَّجُلُ : إِنَّكَ لَسْتَ مِثْلَنَا ، إِنَّكَ قَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنِّي أَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَخْشَاكُمْ لِلَّهِ ، وَأَعْلَمَكُمْ بِمَا أَتَّقِي "، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : فِي قَوْلِهِ : " إِنِّي أَرْجُو " دَلِيلٌ عَلَى إِبَاحَةِ رَجَاءِ الإِنْسَانِ فِي الشَّيْءِ الَّذِي لا يُشَكُّ فِيهِ بِالْقَوْلِ ، وَفِيهِ دَلِيلٌ عَلَى إِبَاحَةِ الاسْتِثْنَاءِ فِي الإِيمَانِ عَلَى السَّبِيلِ الَّذِي وَصَفْنَاهُ فِي أَوَّلِ الْكِتَابِ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! بعض اوقات میں صبح صادق کے وقت جنابت کی حالت میں ہوتا ہوں، تو کیا میں اس دن روزہ رکھ لوں؟ تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بعض اوقات میں بھی صبح صادق کے وقت جنابت کی حالت میں ہوتا ہوں، لیکن میں اٹھ کر غسل کر لیتا ہوں اور صبح کی نماز ادا کرتا ہوں اور اس دن میں روزہ بھی رکھتا ہوں“ اس شخص نے عرض کی: آپ ہماری مانند نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ نے تو آپ کے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ امید ہے کہ میں تم سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہوں اور تم سب سے زیادہ اس چیز کے بارے میں جانتا ہوں جس کے ذریعے پرہیزگاری اختیار کی جا سکتی ہے“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں): نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ”مجھے یہ امید ہے“ اس میں اس بات کی دلیل موجود ہے کہ آدمی کسی ایسی چیز کے بارے میں لفظی طور پر امید کا اظہار کر سکتا ہے جس کے بارے میں اسے شک نہ ہو، اور اس میں اس بات کی دلیل بھی موجود ہے کہ قسم میں اس طریقے سے استثنیٰ کرنا مباح ہے جس کا ہم نے کتاب کے آغاز میں ذکر کیا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3492]

3493

Sahih Ibn Hibban #3493

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَيُصْبِحُ جُنُبًا عَنْ طَرُوقَةٍ ، ثُمَّ يَصُومُ "، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هَذَا هُوَ ابْنُ مَعْمَرِ بْنِ حَزْمٍ أَبُو طُوَالَةَ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ ثِقَةٌ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صحبت کرنے کی وجہ سے جنابت کی حالت میں صبح صادق کرتے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھ لیتے تھے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) عبداللہ بن عبدالرحمن نامی راوی معمر بن حزم ابوطوالہ ہے، جو اہل مدینہ سے تعلق رکھتا ہے اور ثقہ ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3493]

3494

Sahih Ibn Hibban #3494

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، بِبُسْتَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَيُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ طَرُوقَةٍ ، ثُمَّ يَصُومُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صحبت کرنے کی وجہ سے صبح صادق کے وقت جنابت کی حالت میں ہوتے تھے، پھر بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھ لیتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3494]

3495

Sahih Ibn Hibban #3495

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ هاجكٍ الْعَابِدُ ، بِهَرَاةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ ، أَنَّ أَبَا يُونُسَ مَوْلَى عَائِشَةَ أَخْبَرَهُ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَجُلا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَفْتِيهِ ، وَهِيَ تَسْمَعُ مِنْ وَرَاءِ الْبَابِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، تُدْرِكُنِي الصَّلاةُ وَأَنَا جُنُبٌ ، أَفَأَصُومُ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : وَأَنَا تُدْرِكُنِي الصَّلاةُ وَأَنَا جُنُبٌ فَأَصُومُ " ، فَقَالَ : لَسْتَ مِثْلَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ، غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ ، قَالَ : " وَاللَّهِ إِنِّي لأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَخْشَاكُمْ لِلَّهِ ، وَأَعْلَمَكُمْ بِمَا أَتَّقِي """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مسئلہ دریافت کرنے کے لیے حاضر ہوا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا دروازے کے پیچھے سے یہ بات سن رہی تھیں، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! بعض اوقات مجھے (فجر کی) نماز کا وقت ایسی حالت میں پاتا ہے کہ میں جنابت کی حالت میں ہوتا ہوں، تو کیا میں اس دن روزہ رکھ لوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بعض اوقات نماز مجھے بھی ایسی حالت میں پاتی ہے کہ میں جنبی ہوتا ہوں، تو میں روزہ رکھ لیتا ہوں۔“ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ہماری مانند نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! مجھے یہ امید ہے کہ میں تم سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا ہوں اور تم سب سے زیادہ اس چیز کے بارے میں جانتا ہوں جو پرہیزگاری ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3495]

3496

Sahih Ibn Hibban #3496

أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهِبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، أَنَّهُ قَالَ : أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ ، وَأُمُّ سَلَمَةَ زَوْجَا النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَيُدْرِكُهُ الْفَجْرُ وَهُوَ جُنُبٌ مِنْ أَهْلِهِ ، ثُمَّ يَغْتَسِلُ وَيَصُومُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج ہیں، وہ بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات صبح صادق کے وقت اپنی بیوی (کے ساتھ صحبت کرنے کی وجہ سے) جنابت کی حالت میں ہوتے تھے، لیکن پھر بھی آپ غسل کر کے روزہ رکھ لیتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3496]

3497

Sahih Ibn Hibban #3497

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يَحِيَى بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ غَيْرِ حُلُمٍ ، ثُمَّ يَصُومُ ذَلِكَ الِيَوْمَ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (بعض اوقات) صبح صادق کے وقت احتلام کے بغیر جنابت کی حالت میں ہوتے تھے، لیکن پھر بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دن روزہ رکھ لیتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3497]

3498

Sahih Ibn Hibban #3498

أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الُوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَأُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّهُمَا حَدَّثَاهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَيُدْرِكُهُ الْفَجْرُ وَهُوَ جُنُبٌ مِنْ أَهْلِهِ ، ثُمَّ يَغْتَسِلُ وَيَصُومُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما نے یہ بات بیان کی ہے کہ بعض اوقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح صادق کے وقت اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرنے کی وجہ سے جنابت کی حالت میں ہوتے تھے اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3498]

3499

Sahih Ibn Hibban #3499

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْمَخْزُومِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَدْرَكَهُ الصُّبْحُ جُنُبًا ، فَلا صَوْمَ لَهُ " ، فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَأَبَى ، فَدَخَلْنَا عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، وَعَائِشَةَ زَوْجَيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَأَلْنَاهُمَا ، فَأَخْبَرَتَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَيُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ غَيْرِ حُلُمٍ ، ثُمَّ يَصُومُ، فَدَخَلْنَا عَلَى مَرُوَانَ بْنِ الْحَكَمِ ، فَأَخْبَرْنَاهُ بِقَوْلِهِمَا وَبُقُولِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ مَرُوَانُ : عَزَمْتُ عَلَيْكُمَا إِلا ذَهَبْتُمَا إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ فَأَخْبَرْتُمَاهُ ، فَلَقِينَا أَبَا هُرَيْرَةَ وَهُوَ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ ، فَقُلْنَا لَهُ : إِنَّ الأَمِيرَ عَزَمَ عَلَيْنَا فِي أَمْرٍ نَذْكُرُهُ لَكَ ، قَالَ : وَمَا هُوَ ؟ فَحَدَّثَهُ أَبِي ، فَتَلَوَّنَ وَجْهُ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَقَالَ : هَكَذَا حَدَّثَنِي الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، وَهُوَ أَعْلَمُ ، قَالَ الزُهْرِيُّ : فَجَعَلَ الْحَدِيثَ إِلَى غَيْرِهِ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص صبح صادق کے وقت جنبی ہو اس کا روزہ نہیں ہوتا۔“ (راوی کہتے ہیں) میں اور میرے والد روانہ ہوئے، ہم سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج ہیں۔ ہم نے ان دونوں سے اس بارے میں دریافت کیا، تو ان دونوں نے یہی بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (بعض اوقات) صبح صادق کے وقت جنابت کی حالت میں ہوتے تھے، لیکن وہ احتلام کی وجہ سے نہیں ہوتا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھ لیتے تھے۔ (راوی کہتے ہیں) پھر ہم لوگ مروان بن حکم کے پاس گئے اور اسے ان دونوں خواتین کے بیان کے بارے میں اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بیان کے بارے میں بتایا، تو مروان نے کہا: میں آپ دونوں کو تاکید کرتا ہوں کہ آپ دونوں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس جائیں اور انہیں اس بارے میں بتائیں۔ (راوی کہتے ہیں) پھر ہماری ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، وہ اس وقت مسجد کے دروازے کے پاس موجود تھے۔ ہم نے ان سے کہا: گورنر صاحب نے ہمیں تاکید کی ہے کہ ہم آپ کے سامنے اس بات کا ذکر کریں۔ انہوں نے دریافت کیا: وہ کیا ہے؟ تو میرے والد نے انہیں پورا واقعہ بیان کیا، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے چہرے کا رنگ تبدیل ہو گیا اور وہ بولے: سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما نے تو مجھے اسی طرح حدیث بیان کی ہے، بہرحال وہ زیادہ بہتر جانتے ہوں گے۔ امام زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے حدیث کا مفہوم غلط مراد لیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3499]

3500

Sahih Ibn Hibban #3500

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ أَخِي أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَيُصْبِحُ جُنُبًا ، ثُمَّ يَصُومُ "، فَرَدَّ أَبُو هُرَيْرَةَ فُتِيَاهُ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے بھائی عامر بن ابوامیہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح صادق کے وقت جنابت کی حالت میں ہوتے تھے، پھر روزہ رکھ لیتے تھے۔ (راوی کہتے ہیں) تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان صاحب کے بیان کو مسترد کر دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3500]

3501

Sahih Ibn Hibban #3501

أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرِ بْنِ حَزْمٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي يُونُسَ مَوْلَى عَائِشَةَ عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، يُدْرِكُنِي الصُّبْحُ وَأَنَا جُنُبٌ ، فَأَصُومُ يَوْمِي ذَلِكَ ؟ فَسَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : رُبَّمَا أَدْرَكَنِي الصُّبْحُ وَأَنَا جُنُبٌ ، فَأَقُومُ ، وَأَغْتَسِلُ ، وَأُصَلِّي الصُّبْحَ ، وَأَصُومُ يَوْمِي ذَلِكَ " ، فَقَالَ الرَّجُلُ : إِنَّكَ لَسْتَ مِثْلَنَا ، إِنَّكَ قَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ : " إِنِّي أَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَخْشَاكُمْ لِلَّهِ ، وَأَعْلَمَكُمْ بِمَا أَتَّقِي """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! بعض اوقات صبح کے وقت میں جنابت کی حالت میں ہوتا ہوں، تو کیا میں اس دن میں روزہ رکھ لوں؟ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں)، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بعض اوقات میں بھی صبح صادق کے وقت جنابت کی حالت میں ہوتا ہوں، پھر میں اٹھ کر غسل کرتا ہوں، صبح کی نماز ادا کرتا ہوں اور اس دن روزہ رکھ لیتا ہوں۔“ اس شخص نے عرض کی: آپ ہمارے جیسے نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ امید ہے کہ میں تم سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا ہوں اور تم سب سے زیادہ اس چیز کے بارے میں علم رکھتا ہوں جو پرہیزگاری ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3501]

3502

Sahih Ibn Hibban #3502

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ الطَّائِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لا يَزَالُ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”لوگ اس وقت تک بھلائی پر رہیں گے جب تک وہ افطار جلدی کرتے رہیں گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3502]

3503

Sahih Ibn Hibban #3503

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ السِّنْجِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الأَحْمَسِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لا يَزَالُ الدِّينُ ظَاهِرًا مَا عَجَّلَ النَّاسُ الْفِطْرَ ، إِنَّ الِيَهُودَ وَالنَّصَارَى يُؤَخِّرُونَ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دین اس وقت تک غالب رہے گا جب تک لوگ افطاری جلدی کرتے رہیں گے، کیونکہ یہودی اور عیسائی اسے تاخیر سے کرتے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3503]

3504

Sahih Ibn Hibban #3504

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، بِخَبَرٍ غَرِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطُّ صَلَّى صَلاةَ الْمَغْرِبِ حَتَّى يُفْطِرَ ، وَلَوْ عَلَى شَرْبَةٍ مِنْ مَاءٍ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے کبھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو افطاری سے پہلے مغرب کی نماز ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا خواہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پانی کا ایک گھونٹ لے کر (افطاری کر لیں)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3504]

3505

Sahih Ibn Hibban #3505

أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطُّ صَلَّى الْمَغْرِبَ حَتَّى يُفْطِرَ ، وَلَوْ عَلَى شَرْبَةٍ مِنْ مَاءٍ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے کبھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو افطاری سے پہلے مغرب کی نماز ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا خواہ آپ (افطاری میں) پانی کا ایک گھونٹ لیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3505]

3506

Sahih Ibn Hibban #3506

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْخَلِيلِ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لا يَزَالُ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”لوگ اس وقت تک بھلائی پر گامزن رہیں گے جب تک افطاری جلدی کرتے رہیں گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3506]

3507

Sahih Ibn Hibban #3507

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا الُوَلِيدُ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، حَدَّثَنِي قُرَّةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الزُهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قَالَ اللَّهُ تَعَالَى :أَحَبُّ عِبَادِي إِلَيَّ أَعْجَلُهُمْ فِطْرًا "، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : قُرَّةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هَذَا : هُوَ قُرَّةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَيُوَئِيلَ ، اسْمُهُ يَحِيَى ، وَقُرَّةُ لَقَبٌ ، مِنْ ثِقَاتِ أَهْلِ مِصْرَ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندوں میں میرے سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو جلدی افطاری کر لیں۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں): قرہ بن عبدالرحمن نامی راوی قرہ بن عبدالرحمن بن حیوئیل ہے، اس کا نام یحییٰ ہے اور قرہ اس کا لقب ہے اور یہ مصر سے تعلق رکھنے والا ثقہ راوی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3507]

3508

Sahih Ibn Hibban #3508

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الُوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي قُرَّةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الزُهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : قَالَ الْغَنِيُّ جَلَّ وَعَلا :أَحَبُّ عِبَادِي إِلَيَّ أَعْجَلُهُمْ فِطْرًا """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”غنی (یعنی اللہ تعالیٰ) فرماتا ہے: میرے بندوں میں میرے سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو جلدی افطاری کریں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3508]

3509

Sahih Ibn Hibban #3509

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الأَحْمَسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو ، عَنِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لا يَزَالُ الدِّينُ ظَاهِرًا مَا عَجَّلَ النَّاسُ الْفِطْرَ ، إِنَّ الِيَهُودَ وَالنَّصَارَى يُؤَخِّرُونَ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دین اس وقت تک غالب رہے گا جب تک لوگ جلد افطاری کرتے رہیں گے، کیونکہ یہودی اور عیسائی اسے تاخیر سے کرتے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3509]

3510

Sahih Ibn Hibban #3510

أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي صَفُوَانَ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا سُفِيَانُ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لا تَزَالُ أُمَّتِي عَلَى سُنَّتِي مَا لَمْ تَنْتَظِرْ بِفِطْرِهَا النُّجُومَ " ، قَالَ : وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ صَائِمًا أَمَرَ رَجُلا فَأَوْفِي عَلَى شَيْءٍ ، فَإِذَا قَالَ : " غَابَتِ الشَّمْسُ " ، أَفْطَرَ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت اس وقت تک میری سنت پر گامزن رہے گی جب تک وہ افطاری کے لیے ستاروں (کے نکلنے) کا انتظار نہیں کرے گی۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب روزہ رکھا ہوا ہوتا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی شخص کو یہ ہدایت کرتے تھے، وہ کسی بلند چیز پر چڑھ کر دیکھتا تھا، جب وہ یہ بتا دیتا کہ سورج غروب ہو گیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم افطاری کر لیتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3510]

3511

Sahih Ibn Hibban #3511

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفِي ، قَالَ : بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ وَهُوَ صَائِمٌ إِذْ قَالَ لِبَعْضِ أَصْحَابِهِ : انْزِلْ فَاجْدَحْ " ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَوْ أَمْسَيْتَ ، قَالَ : " انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي " ، قَالَ : فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُ ، فَشَرِبَ ، ثُمَّ قَالَ :" إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَاهُنَا ، فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ "، يَعْنِي مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں سے کسی سے فرمایا: ”تم سواری سے نیچے اترو اور ہمارے لیے ستو گھول دو۔“ انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ابھی آپ شام ہو لینے دیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اترو اور ہمارے لیے ستو گھول دو۔“ راوی کہتے ہیں کہ وہ صاحب اترے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ستو گھول دیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پی لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم رات کو دیکھو کہ وہ اس طرف سے آ جائے، تو روزہ دار شخص افطاری کر لے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ مشرق کی طرف سے آئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3511]

3512

Sahih Ibn Hibban #3512

أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفِيَانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ ، سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفِي ، يَقُولُ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ ، فَقَالَ لِرَجُلٍ : انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا " ، قَالَ : الشَّمْسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا " ، قَالَ : الشَّمْسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا " ، فَنَزَلَ فَجَدَحَ ، فَشَرِبَ ، فَقَالَ :" إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَاهُنَا ، وَأَدْبَرَ النَّهَارُ مِنْ هَاهُنَا ، فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ "، اجْدَحْ : خَوِّضِ السَّوِيقَ ، قَالَهُ أَبُو حَاتِمٍ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاحب سے فرمایا: ”اترو اور ہمارے لیے ستو گھول دو۔“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ابھی سورج (غروب نہیں ہوا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اترو اور ہمارے لیے ستو گھول دو۔“ وہ صاحب نیچے اترے اور انہوں نے ستو گھول دیے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پی لیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم رات کو دیکھو کہ وہ اس طرف سے آئی ہے اور دن کو دیکھو کہ وہ اس طرف سے چلا گیا ہے، تو روزہ دار شخص افطاری کر لے۔“ اس روایت کے متن میں شامل ہونے والے لفظ «اجْدَحْ» سے مراد ستوؤں کو بھگونا ہے۔ یہ بات امام ابوحاتم رحمہ اللہ نے بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3512]

3513

Sahih Ibn Hibban #3513

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا أَقْبَلَ اللَّيْلُ ، وَأَدْبَرَ النَّهَارُ ، وَغَابَتِ الشَّمْسُ ، فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب رات آ جائے اور دن رخصت ہو جائے اور سورج غروب ہو جائے، تو روزہ دار شخص افطاری کرے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3513]

3514

Sahih Ibn Hibban #3514

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحِيَى الذُّهْلِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ ، عَنْ سَلَمَانَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ وَجَدَ تَمْرًا ، فَلِيُفْطِرْ عَلَيْهِ ، وَمَنْ لا يَجِدُ ، فَلِيُفْطِرْ عَلَى الْمَاءِ ، فَإِنَّهُ طَهُورٌ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو کھجور ملے وہ اس کے ذریعے افطاری کرے اور جسے وہ نہ ملے وہ پانی کے ذریعے افطاری کرے، کیونکہ یہ طہارت کے حصول کا ذریعہ ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3514]

3515

Sahih Ibn Hibban #3515

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ ، عَنِ الرَّبَابِ ، عَنْ سَلَمَانَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا أَفْطَرَ أَحَدُكُمْ ، فَلِيُفْطِرْ عَلَى تَمْرٍ ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ ، فَلِيَحْسُ حَسُوَةً مِنْ مَاءٍ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص افطاری کرے، تو اسے کھجور سے افطاری کرنی چاہیے، اگر وہ نہیں ملتی، تو پانی کا گھونٹ بھر لینا چاہیے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3515]

3516

Sahih Ibn Hibban #3516

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : إِنْ كَانَتْ إِحْدَانَا لَتُفْطِرُ فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمْ تَقْدِرْ أَنْ تَقْضِيَهُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى يَأْتِيَ شَعْبَانُ ،مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ فِي شَهْرٍ مَا كَانَ يَصُومُهُ فِي شَعْبَانَ ، كَانَ يَصُومُهُ إِلا قَلِيلا ، بَلْ كَانَ يَصُومُهُ كُلَّهُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم (ازواج مطہرات) میں سے کسی نے روزے چھوڑے ہوتے تھے، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ان کی قضا نہیں کر پاتی تھیں یہاں تک کہ شعبان کا مہینہ آ جاتا تھا، اس کی وجہ یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی اور مہینے میں اتنے روزے نہیں رکھتے تھے جتنے روزے آپ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان میں رکھتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے صرف چند دنوں میں روزے نہیں رکھتے تھے باقی پورا مہینہ روزے رکھتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3516]

3517

Sahih Ibn Hibban #3517

أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَمْلاهُ عَلَيْنَا ، حَدَّثَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ يَحِيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : أَصْبَحْتُ أَنَا وَحَفْصَةُ ،صَائِمَتَيْنِ مُتَطَوِّعَتَيْنِ ، فَأُهْدِيَ لَنَا طَعَامٌ ، فَأَفْطَرْنَا ، فَقَالَ َرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : صُومَا مَكَانَهُ يَوْمًا آخَرَ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ میں نے اور حفصہ رضی اللہ عنہما نے نفلی روزہ رکھا ہوا تھا، ہمیں تحفے کے طور پر کھانا بھیجا گیا، تو ہم نے روزہ ختم کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس کی جگہ کسی دوسرے دن روزہ رکھ لینا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3517]

3518

Sahih Ibn Hibban #3518

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، بِحَرَّانَ ، حَدَّثَنَا عَمِّي أَبُو وَهْبٍ الُوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ ذَرَعَهُ الْقَيْءُ وَهُوَ صَائِمٌ ، فَلَيْسَ عَلَيْهِ قَضَاءٌ ، وَمَنِ اسْتَقَاءَ فَلِيَقْضِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس شخص کو خود بخود قے آ جائے اور اس نے روزہ رکھا ہوا ہو، تو اس پر قضا لازم نہیں ہو گی، لیکن جو شخص جان بوجھ کر قے کر دے وہ قضا کرے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3518]

3519

Sahih Ibn Hibban #3519

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِذَا أَكَلَ الصَّائِمُ نَاسِيًا وَشَرِبَ نَاسِيًا ، فَلِيُتِمَّ صَوْمَهُ ، فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللَّهُ وَسَقَاهُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب روزہ دار شخص بھول کر کچھ کھا لے یا بھول کر کچھ پی لے، تو اسے اپنا روزہ مکمل کرنا چاہیے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے کھلایا اور پلایا ہے“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3519]

3520

Sahih Ibn Hibban #3520

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا أَكَلَ الصَّائِمُ نَاسِيًا ، فَلِيُتِمَّ صَوْمَهُ ، فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللَّهُ وَسَقَاهُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب روزہ دار شخص بھول کر کچھ کھا لے، تو اسے اپنا روزہ مکمل کرنا چاہیے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے کھلایا اور پلایا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3520]

3521

Sahih Ibn Hibban #3521

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَرْزُوقٍ الْبَاهِلِيُّ ، بِالْبَصْرَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَنْ أَفْطَرَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ نَاسِيًا ، فَلا قَضَاءَ عَلَيْهِ ، وَلا كَفَّارَةَ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص رمضان کے مہینے میں بھول کر کچھ کھا لے، تو اس پر قضا لازم نہیں ہو گی اور کفارہ بھی لازم نہیں ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3521]

3522

Sahih Ibn Hibban #3522

أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ عَمْرٍو الْقُرَشِيُّ ، بِالْبَصْرَةِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الُوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، وَهِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَقَتَادَةَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي كُنْتُ صَائِمًا ، فَأَكَلْتُ وَشَرِبْتُ نَاسِيًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَطْعَمَكَ اللَّهُ وَسَقَاكَ ، أَتِمَّ صَوْمَكَ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے روزہ رکھا ہوا تھا پھر میں نے بھول کر کھا پی لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «أَطْعَمَكَ اللَّهُ وَسَقَاكَ» اللہ تعالیٰ نے تمہیں کھلایا ہے اور تمہیں پلایا ہے، تم اپنے روزے کو مکمل کرو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3522]

3523

Sahih Ibn Hibban #3523

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ بْنِ الْمُبَارَكِ بْنِ الْهَيْثَمِ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّرَجُلا أَفْطَرَ فِي رَمَضَانَ ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُكَفِّرَ بِعِتْقِ رَقَبَةٍ ، أَوْ صِيَامِ شَهْرَيْنِ ، أَوْ إِطْعَامِ سِتِّينَ مِسْكِينًا ، قَالَ : لا أَجِدُ ، فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَقِ تَمْرٍ ، فَقَالَ : خُذْ هَذَا ، فَتَصَدَّقْ بِهِ " ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا أَجِدُ أَحَدًا أَحُوَجَ مِنِّي ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَدَتْ أَنِيَابُهُ ، ثُمَّ قَالَ : " كُلْهُ "، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : لَمْ يَقُلْ أَحَدٌ فِي هَذَا الْخَبَرِ ، عَنِ الزُهْرِيِّ : " أَوْ صِيَامِ شَهْرَيْنِ ، أَوْ إِطْعَامِ سِتِّينَ مِسْكِينًا " ، إِلا مَالِكٌ وَابْنُ جُرَيْجٍ ، وَقَوْلُ الرَّجُلِ : أَفْطَرْتُ ، أَيْ : وَاقَعْتُ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رمضان میں روزہ توڑ دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ہدایت کی کہ ”وہ ایک غلام آزاد کرے یا دو ماہ کے روزے رکھے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے۔“ اس نے عرض کی: میں اس میں سے کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھجور کا ٹوکرا لایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے لو اور صدقہ کر دو۔“ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے ایسا کوئی شخص نہیں ملتا جو مجھ سے زیادہ (ان کا) محتاج ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اطراف کے دانت نظر آنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے کھا لو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت میں زہری کے حوالے سے امام مالک اور ابن جریج کے علاوہ اور کسی راوی نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”یا وہ دو ماہ کے روزے رکھ لے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا دے۔“ اس شخص کا یہ کہنا کہ میں نے روزہ توڑ لیا ہے، اس سے مراد یہ ہے: میں نے (روزے کے دوران) صحبت کر لی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3523]