Sahih Ibn Hibban #3450
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كَمْ مِنَ الشَّهْرِ ؟ " ، يَعْنِي رَمَضَانَ ، قُلْنَا : ثِنْتَانِ وَعِشْرُونَ ، وَبَقِيَ ثَمَانٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَضَتْ ثِنْتَانِ وَعِشْرُونَ ، وَبَقِيَ سَبْعٌ ، فَاطْلُبُوهَا اللَّيْلَةَ " ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا " ، ثَلاثَ مَرَّاتٍ عَشَرَةً عَشَرَةً مَرَّتَيْنِ ، وَوَاحِدَةٌ تِسْعَةٌ"
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”مہینہ (ختم ہونے میں) کتنے دن باقی رہ گئے ہیں؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد رمضان کا مہینہ تھا۔ ہم نے عرض کی: بائیس (22) دن گزر چکے ہیں اور آٹھ دن باقی رہ گئے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بائیس (22) دن گزر گئے ہیں اور سات دن باقی رہ گئے ہیں، تم اسے آج کی رات میں تلاش کرو۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مہینہ اتنا اور اتنا ہوتا ہے۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، دو مرتبہ دس دس کا اشارہ کیا اور ایک مرتبہ نو کا اشارہ کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3450]