Sahih Ibn Hibban #3376
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الأَعْمَشُ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ ، يُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْبَدْرِيِّ ، قَالَ : كُنَّا نَتَحَامَلُ ، فَكَانَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِالصَّدَقَةِ ، فَيُقَالُ : هَذَا مُرَاءٍ ، وَيَجِيءُ الرَّجُلُ بِنِصْفِ الصَّاعِ ، فَيُقَالُ : إِنَّ اللَّهَ لِغَنِيٌّ عَنْ هَذَا ، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ : الَّذِينَ يَلْمِزُونَ الْمُطَّوِّعِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فِي الصَّدَقَاتِ "
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ وزن اٹھایا کرتے تھے، پھر کوئی شخص کوئی چیز صدقہ کرنے کے لیے لاتا تھا، تو یہ کہا جاتا کہ اس نے دکھاوے کے طور پر ایسا کیا ہے اور کوئی شخص نصف صاع لے آتا، تو یہ کہا جاتا کہ اللہ تعالیٰ اس سے بے نیاز ہے، تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ﴿الَّذِينَ يَلْمِزُونَ الْمُطَّوِّعِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فِي الصَّدَقَاتِ﴾ [سورة التوبة: 79] ”وہ لوگ جو اہل ایمان کے کیے گئے صدقے کے حوالے سے ان پر نکتہ چینی کرتے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3376]