Muslim99Muslim99

Sahih Ibn Hibban · Book 29 · Chapter 5

Book of Transfer of Debt

Hadith 3289–3295

7 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

3289

Sahih Ibn Hibban #3289

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحِيَى بْنِ حِبَّانَ ، عَنْ عَمِّهِ وَاسِعِ بْنِ حِبَّانَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَمِنْ كُلِّ جِدَادِ عَشَرَةِ أَوْسُقٍ مِنَ التَّمْرِ بِقِنُوٍ يُعَلَّقُ فِي الْمَسْجِدِ لِلْمَسَاكِينَ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا تھا کہ ”کھجوروں کے ہر دس وسق میں سے ایک خوشہ مسجد میں غریبوں کے لیے لٹکا دیا جائے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3289]

3290

Sahih Ibn Hibban #3290

أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحِيَى السَّاجِيُّ ، بِالْبَصْرَةِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الُوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ ، عَنْ سَالْمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّالصَّدَقَةَ لا تَحِلُّ لِغَنِيٍّ ، وَلا لِذِي مِرَّةٍ سَوِيٍّ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”زکاۃ لینا کسی خوشحال شخص کے لیے اور کمانے کے قابل شخص کے لیے جائز نہیں ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3290]

3291

Sahih Ibn Hibban #3291

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ رِئَابٍ ، عَنْ كِنَانَةَ الْعَدَوِيِّ ، قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ قَبِيصَةَ بْنِ الْمُخَارِقِ ، فَاسْتَعَانَ بِهِ نَفَرٌ مِنْ قَوْمِهِ فِي نِكَاحِ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ ، فَأَبَى أَنْ يُعْطِيَهُمْ شَيْئًا ، فَانْطَلَقُوا مِنْ عِنْدِهِ ، قَالَ كِنَانَةُ : فَقُلْتُ لَهُ : أَنْتَ سَيِّدُ قَوْمِكَ ، وَأَتَوْكَ يَسْأَلُونَكَ ، فَلَمْ تُعْطِهِمْ شَيْئًا ، قَالَ : أَمَّا فِي هَذَا ، فَلا أُعْطِي شَيْئًا ، وَسَأُخْبِرُكَ عَنْ ذَلِكَ ، تَحَمَّلْتُ بِحَمَالَةٍ فِي قَوْمِي ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَخْبَرْتُهُ ، وَسَأَلْتُهُ أَنْ يُعِينَنِي ، فَقَالَ : بَلْ نَحْمِلُهَا عَنْكَ يَا قَبِيصَةُ ، وَنُؤَدِّيهَا إِلَيْهِمْ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ " ، ثُمَّ قَالَ : " إِنَّالْمَسْأَلَةَ لا تَحِلُّ إِلا لِثَلاثَةٍ : رَجُلٍ تَحَمَّلَ بِحَمَالَةٍ ، فَقَدْ حَلَّتْ لَهُ حَتَّى يُؤَدِّيَهَا ، أَوْ رَجُلٍ أَصَابَتْهُ جَائِحَةٌ فَاجْتَاحَتْ مَالَهُ ، فَقَدْ حَلَّتْ لَهُ حَتَّى يُصِيبَ قِوَامًا مِنْ عَيْشٍ أَوْ سِدَادًا مِنْ عَيْشٍ ، أَوْ رَجُلٍ أَصَابَتْهُ فَاقَةٌ ، فَشَهِدَ لَهُ ثَلاثَةٌ مِنْ ذَوِي الْحِجَا مِنْ قَوْمِهِ أَنْ حَلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ ، فَقَدْ حَلَّتْ لَهُ حَتَّى يُصِيبَ قِوَامًا مِنْ عَيْشٍ أَوْ سِدَادًا مِنْ عَيْشٍ ، فَالْمسْأَلَةُ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ سُحْتٌ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

کنانہ العدوی بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا قبیصہ بن مخارق رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، ان کی قوم کے کچھ افراد نے اپنی قوم کے ایک شخص کی شادی کے بارے میں ان سے مدد مانگی، تو انہوں نے ان لوگوں کو کچھ دینے سے انکار کر دیا اور وہ لوگ ان کے پاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ کنانہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ان سے کہا: آپ اپنی قوم کے سردار ہیں، وہ لوگ آپ کے پاس (مدد) مانگنے کے لیے آئے تھے اور آپ نے انہیں کچھ بھی نہیں دیا؟ تو انہوں نے فرمایا: جہاں تک اس معاملے کا تعلق ہے، تو میں کچھ بھی نہیں دوں گا، میں تمہیں اس کے بارے میں بتاتا ہوں، ایک مرتبہ میں نے اپنی قوم میں سے کسی کی کوئی ادائیگی اپنے ذمے لے لی، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری مدد کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے قبیصہ! تمہاری ادائیگی ہم اپنے ذمے لیتے ہیں اور صدقے کے اونٹوں میں سے انہیں ادائیگی کر دیں گے“۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(کسی سے کچھ) مانگنا صرف تین آدمیوں کے لیے جائز ہے: ایک وہ شخص جو کوئی ادائیگی اپنے ذمے لے، اس کے لیے مانگنا جائز ہے، یہاں تک کہ وہ اس ادائیگی کو ادا کر دے؛ ایک وہ شخص جسے کوئی مصیبت لاحق ہوئی ہو، جس کے نتیجے میں اس کی پیداوار ضائع ہو جائے، اس کے لیے مانگنا جائز ہے، یہاں تک کہ وہ اپنی ضروریات کی تکمیل کر پائے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)؛ ایک وہ شخص جسے فاقہ لاحق ہو اور اس کی قوم کے تین سمجھدار لوگ اس کے بارے میں گواہی دیں کہ اس کے لیے مانگنا جائز ہو گیا ہے، تو اس کے لیے مانگنا جائز ہو گا، یہاں تک کہ وہ اپنی بنیادی ضروریات کی تکمیل کرے، اس کے علاوہ مانگنا حرام ہے“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3291]

3292

Sahih Ibn Hibban #3292

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحِيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْب ، قال : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ أَبَا يُونُسَ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : إِنِّي أَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِي ، فَأَجِدُ التَّمْرَةَ سَاقِطَةً ، ثُمَّ أَرْفَعُهَا لآكُلَهَا ، ثُمَّ أَخْشَى أَنْ تَكُونَ صَدَقَةٌ فَأُلْقِيَهَا """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں اپنے گھر واپس جاتا ہوں، وہاں مجھے کوئی کھجور گری ہوئی ملتی ہے، میں اسے کھانے کے لیے اٹھاتا ہوں، پھر مجھے یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ کہیں یہ صدقے کی نہ ہو، تو میں اسے رکھ دیتا ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3292]

3293

Sahih Ibn Hibban #3293

أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحِيَى الْقَطَّانُ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّا لا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ وَمَوْلَى الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہمارے لیے زکوٰۃ حلال نہیں ہے، کسی قوم کا غلام اس کا حصہ ہوتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3293]

3294

Sahih Ibn Hibban #3294

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِتَمْرٍ مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ ، فَتَنَاوَلَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ تَمْرَةً ، فَلاكَهَا فِي فِيهِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كِخْ كِخْ ،إِنَّا لا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں زکاۃ کی کھجوریں لائی گئیں، سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے ان میں سے ایک کھجور اٹھا لی، انہوں نے اسے اپنے منہ میں ڈال لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تھوکو تھوکو، ہمارے لیے زکاۃ حلال نہیں ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3294]

3295

Sahih Ibn Hibban #3295

سَمِعْتُ أَبَا خَلِيفَةَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ بَكْرِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ مُسْلِمٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ الرَّبِيعَ بْنَ مُسْلِمٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ زِيَادٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : أَتَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمْرٌ مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ ، فَأَخَذَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ تَمْرَةً فَلاكَهَا ، فَأَدْخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِصْبَعَيْهِ فِي فِيهِ ، فَأَخْرَجَهَا ، وَقَالَ : كِخْ أَيْ بُنَيَّ ، أَمَا عَلِمْتَأَنَّا لا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں زکاۃ کی کھجوریں آئیں، سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے ان میں سے ایک کھجور لی اور منہ میں ڈال لی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دو انگلیاں ان کے منہ میں ڈال کر اسے باہر نکالا اور فرمایا: ”اے میرے بیٹے! اسے تھوک دو، کیا تم یہ نہیں جانتے کہ ہمارے لیے زکاۃ حلال نہیں ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3295]