Muslim99Muslim99

Sahih Ibn Hibban · Book 12 · Chapter 3

The Book of Funerals and What Belongs to Them Before and After

Hadith 1318–1351

34 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

1318

Sahih Ibn Hibban #1318

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، بِبُسْتَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفِينِ ، فَقَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَيْهِمَا """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابو یعفور بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم موزوں پر مسح کیا کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1318]

1319

Sahih Ibn Hibban #1319

فَسَأَلْتُهُ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفِينِ ، فَقَالَ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْنَمْسَحَ ثَلاثًا إِذَا سَافَرْنَا ، وَيَوْمًا وَلَيْلَةً إِذَا أَقَمْنَا ، وَلا نَنْزِعُهُمَا مِنْ غَائِطٍ وَلا بَوْلٍ وَلا نَوْمٍ ، وَلَكِنْ مِنَ الْجَنَابَةِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

زر بن حبیش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تاکہ ان سے موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں دریافت کروں۔ انہوں نے دریافت کیا: تم کیوں آئے ہو؟ میں نے جواب دیا: علم کے حصول کے لیے۔ انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”طالب علم کے عمل سے راضی ہو کے فرشتے اپنے پر اس کے لیے بچھا دیتے ہیں۔“ میں نے ان سے موزوں پر مسح کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا تھا: ”جب ہم سفر کر رہے ہوں، تو تین روز اور جب ہم مقیم ہوں، تو ایک دن رات تک مسح کر سکتے ہیں۔ ہم پاخانہ یا پیشاب یا سونے (کی وجہ سے وضو کرتے ہوئے) انہیں نہیں اتاریں گے، البتہ جنابت (کی صورت میں انہیں اتار کر پاؤں کو دھویا جائے گا)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1319]

1320

Sahih Ibn Hibban #1320

أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ بِحَرَّانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، قَالَ : أَتَيْتُ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ الْمُرَادِيَّ ، فَقُلْتُ : إِنَّهُ حَاكَ فِي نَفْسِي الْمَسْحُ عَلَى الْخُفِينِ ، فَهَلْ سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفِينِ شَيْئًا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَإِذَا كُنَّا سَفَرًا ، أَوْ مُسَافِرِينَ ، أَنْ لا نَنْزِعَ ، أَوْ نَخْلَعَ خِفَافَنَا ثَلاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ مِنْ غَائِطٍ وَلا بَوْلٍ ، إِلا مِنَ الْجَنَابَةِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

زر بن حبیش بیان کرتے ہیں: میں سیدنا صفوان بن عسال مرادی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے عرض کی: موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں میرے ذہن میں کچھ الجھن ہے، کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا: ”جب ہم سفر کی حالت میں ہوں (راوی کہتے ہیں شاید یہ الفاظ ہیں) جب ہم مسافر ہوں، تو پاخانہ یا پیشاب کرنے کے بعد (وضو کرتے ہوئے) تین دن اور تین راتوں تک اپنے موزے الگ نہ کریں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اتاریں نہیں، البتہ جنابت کا حکم مختلف ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1320]

1321

Sahih Ibn Hibban #1321

ثُمَّ لَمْ يَزَلْ يُحَدِّثُنَا ، حَتَّى قَالَ : إِنَّمِنْ قِبَلِ الْمَغْرِبِ بَابًا فَتَحَهُ اللَّهُ لِلتَّوْبَةِ مَسِيرَةَ أَرْبَعِينَ سَنَةً ، يَوْمَ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ ، فَلا يُغْلِقُهُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْهُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

زر بن حبیش بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا صفوان بن عسال مرادی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے دریافت کیا: ”تم کیوں آئے ہو؟“ میں نے جواب دیا: ”علم کے حصول کے لیے۔“ انہوں نے فرمایا: ”طالب علم کی طلب سے راضی ہو کر فرشتے اپنے پر اس کے لیے بچھا دیتے ہیں۔“ میں نے عرض کی: ”پاخانہ اور پیشاب کرنے کے بعد (وضو کرتے ہوئے) موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں میرے ذہن میں کچھ الجھن ہے، آپ صحابیِ رسول ہیں، میں آپ کی خدمت میں اس بارے میں دریافت کرنے کے لیے حاضر ہوا ہوں، کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی اس بارے میں کچھ سنا ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ حکم دیتے تھے کہ جب ہم سفر کی حالت میں ہوں (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) جب ہم مسافر ہوں، تو تین دن اور تین راتوں تک اپنے موزے نہ اتاریں، البتہ جنابت کا حکم مختلف ہے، تاہم پاخانہ، پیشاب یا نیند کی (صورت میں وضو ٹوٹنے پر وضو کرتے ہوئے ہم انہیں نہیں اتاریں گے)۔“ میں نے ان سے دریافت کیا: ”کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواہش کے بارے میں کوئی چیز ذکر کرتے ہوئے سنا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں، ایک مرتبہ ہم سفر کر رہے تھے، ایک دیہاتی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلند آواز میں پکارا: ”اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم !“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے کلام کی مانند (بلند آواز میں) اسے جواب دیا اور فرمایا: ”آگے آ جاؤ۔“ ہم نے (اس دیہاتی) سے کہا: ”تمہارا ستیاناس ہو! تم اپنی آواز کو پست کرو، تمہیں اس بات سے منع کیا گیا ہے (کہ تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اونچی آواز میں بات کرو)۔“ اس شخص نے عرض کی: ”ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو کسی قوم سے محبت رکھتا ہے، لیکن ان کے ساتھ شامل نہیں ہوتا؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ قیامت کے دن اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل ہمارے ساتھ بات چیت کرتے رہے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”مغرب کی سمت میں ایک دروازہ ہے، جس کی چوڑائی چالیس برس کی مسافت جتنی ہے، اللہ تعالیٰ نے جس دن زمینوں اور آسمانوں کو پیدا کیا، اس دن اسے توبہ کے لیے پیدا کیا تھا اور وہ اسے اس وقت تک بند نہیں کرے گا، جب تک سورج اس (مغرب کی) طرف سے طلوع نہیں ہوگا۔““ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1321]

1322

Sahih Ibn Hibban #1322

أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ الْغَزَّالُ بِالْبَصْرَةِ ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : رَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَالْمَسْحَ عَلَى الْخُفِينِ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ لِلَمْسَافِرِ ، وَيَوْمًا وَلَيْلَةً لِلْحَاضِرِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ رخصت دی تھی کہ ”مسافر تین دن تک اور مقیم شخص ایک دن اور ایک رات تک موزوں پر مسح کر سکتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1322]

1323

Sahih Ibn Hibban #1323

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمْ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ : دَخَلَ بِلالٌ ، وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الأسواق ، فذهب لحاجته ، ثم خرج ، قَالَ أُسَامَةُ ، فَسَأَلْتُ بِلالا : مَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ بِلالٌ : ذَهَبَ لِحَاجَتِهِ ثُمَّ تَوَضَّأَ ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ، وَمَسَحَ عَلَى الْخُفِينِ ، ثُمَّ صَلَّى """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بازار تشریف لائے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا؟ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے چہرے اور دونوں بازوؤں کو دھویا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر پر مسح کیا اور دونوں موزوں پر مسح کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1323]

1324

Sahih Ibn Hibban #1324

أَخْبَرَنَا الْخَلِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ ابْنُ بِنْتِ تَمِيمِ بْنِ الِمَنْتَصِرِ بِوَاسِطَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِي ، حَدَّثَنَا الْمُهَاجِرُ أَبُو مَخْلَدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنَّهُرَخَّصَ لِلَمْسَافِرِ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ ، وَلِلَمْقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً ، إِذَا تَطَهَّرَ وَلَبِسَ خُفِيهِ ، فَلْيَمْسَحْ عَلَيْهِمَا """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالرحمن بن ابوبکرہ اپنے والد (رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مسافر شخص کو تین دن اور تین راتوں تک اور مقیم کو ایک دن اور ایک رات تک (موزوں پر مسح کرنے) کی رخصت دی ہے، جب آدمی وضو کرنے کے بعد موزوں کو پہن لے، تو وہ ان پر مسح کر سکتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1324]

1325

Sahih Ibn Hibban #1325

قَالَ : جِئْتُ أَسْأَلُكَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفِينِ ، قَالَ : نَعَمْ ، كُنَّا فِي الْجَيْشِ الَّذِينَ بَعَثَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَمَرَنَا أَنْ نَمْسَحَ عَلَى الْخُفِينِ ، إِذَا نَحْنُ أَدْخَلْنَاهُمَا عَلَى طُهُورٍ ثَلاثًا إِذَا سَافَرْنَا ، وَلا نَخْلَعُهُمَا مِنْ غَائِطٍ وَلا بَوْلٍ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

زر بن حبیش بیان کرتے ہیں کہ میں صفوان بن عسال مرادی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے دریافت کیا: تم کیوں آئے ہو؟ میں نے جواب دیا: علم حاصل کرنے کے لیے۔ انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی شخص علم کے حصول کے لیے گھر سے نکلتا ہے، تو فرشتے اس کے اس عمل سے راضی ہو کر اپنے پر اس کے لیے بچھا دیتے ہیں۔“ زر نے کہا: میں اس لیے آیا ہوں تاکہ موزوں پر مسح کے بارے میں دریافت کروں، تو انہوں نے فرمایا: جی ہاں، ہم ایک لشکر میں تھے جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روانہ کیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ ہدایت فرمائی: ”جب تم موزوں کو طہارت کی حالت میں (یعنی وضو کر کے) پہن لو تو سفر کے دوران تین دن تک ان پر مسح کر سکتے ہو، اور پاخانہ یا پیشاب کرنے کے بعد (وضو کرتے ہوئے) انہیں نہیں اتارو گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1325]

1326

Sahih Ibn Hibban #1326

أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفِيانُ ، عَنْ زَكَرِيَّا ، وَغَيْرِهِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ ، ثُمَّ مَسَحَ عَلَى خُفِيهِ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، تَمْسَحُ عَلَى خُفِيكَ ؟ قَالَ : إِنِّي أَدْخَلْتُ رِجْلَيَّ وَهُمَا طَاهِرَتَانِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عروہ بن مغیرہ بن شعبہ اپنے والد (سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چہرے اور دونوں بازوؤں کو دھویا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے موزوں پر مسح کر لیا۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! کیا آپ اپنے موزوں پر مسح کر رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے پاؤں باوضو حالت میں ان میں داخل کیے تھے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1326]

1327

Sahih Ibn Hibban #1327

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلَمْ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَكَمَ بْنَ عُتَيْبَةَ ، يُحَدِّثُ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفِينِ ، فَقَالَ : رَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيالْمَسْحِ عَلَى الْخُفِينِ فِي الْحَضَرِ يَوْمًا وَلَيْلَةً ، وَلِلَمْسَافِرِ ثَلاثَةً أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

شریح بن ہانی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ سے موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں دریافت کیا، انہوں نے فرمایا: ”اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حضر کی حالت میں ایک دن ایک رات اور مسافر کے لیے تین دن تین راتوں تک موزوں پر مسح کرنے کی رخصت دی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1327]

1328

Sahih Ibn Hibban #1328

أَخْبَرَنَا الْقَطَّانُ بِالرَّقَّةِ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ السَّيَّارِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِي ، حَدَّثَنَا الْمُهَاجِرُ أَبُو مَخْلَدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَقَّتَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفِينِ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ لِلَمْسَافِرِ ، وَلِلَمْقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالرحمن بن ابی بکرہ اپنے والد (ابوبکرہ رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”موزوں پر مسح کرنے کے لیے مسافر کے لیے تین دن اور تین راتوں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات کی مدت مقرر کی ہے“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1328]

1329

Sahih Ibn Hibban #1329

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ الرَّيَانِيُّ بِبُسْتَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفِيانُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ ، عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَالْمَسْحَ عَلَى الْخُفِينِ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ لِلَمْسَافِرِ ، وَيَوْمًا وَلَيْلَةً لِلَمْقِيمِ ، وَلَوْ مَضَى السَّائِلُ عَلَى مَسْأَلَتِهِ لَجَعَلَهَا خَمْسًا """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”مسافر کے لیے تین دن اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات تک موزوں پر مسح کرنے کی اجازت دی ہے۔“ اگر سائل اپنا سوال جاری رکھتا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ”اسے پانچ دن بھی کر دیتے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1329]

1330

Sahih Ibn Hibban #1330

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ بِبُسْتَ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ ، عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِالْمَسْحِ عَلَى الْخُفِينِ ، فَقَالَ : ثَلاثًا لِلَمْسَافِرِ ، وَلِلَمْقِيمِ يَوْمًا """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے موزوں پر مسح کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن [مسح کرنے کی اجازت ہے] ۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1330]

1331

Sahih Ibn Hibban #1331

أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيالْمَسْحِ عَلَى الْخُفِينِ ، قَالَ : لِلَمْسَافِرِ ثَلاثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ ، وَلِلَمْقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ ". قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : مَا رَفَعَهُ عَنْ شُعْبَةَ إِلا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، وَأَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت کو شعبہ کے حوالے سے مرفوع حدیث کے طور پر صرف یحییٰ القطان اور ابو ولید طیالسی نے نقل کیا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1331]

1332

Sahih Ibn Hibban #1332

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ ، عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : رَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْنَمْسَحَ ثَلاثًا ، وَلَوِ اسْتَزَدْنَاهُ لَزَادَنَا """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رخصت دی ہے: ”(ہم سفر کے دوران) تین دن تک (موزوں پر) مسح کر سکتے ہیں“، اگر ہم مزید (رخصت کی درخواست کرتے) تو آپ ہمیں مزید عطا کر دیتے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1332]

1333

Sahih Ibn Hibban #1333

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ ، عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِالْمَسْحِ ، فَقَالَ : لِلَمْسَافِرِ ثَلاثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ ، وَلِلَمْقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسح کے بارے میں سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1333]

1334

Sahih Ibn Hibban #1334

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ ، فَقِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَرَأَيْتَالرَّجُلَ يُحْدِثُ فِيتَوَضَّأُ ، وَيَمْسَحُ عَلَى خُفِيهِ ، أَيُصَلِّي ؟ قَالَ : لا بَأْسَ بِذَلِكَ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: یا رسول اللہ! ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو بے وضو ہو جاتا ہے اور وضو کرتے ہوئے موزوں پر مسح کر کے نماز ادا کر لے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1334]

1335

Sahih Ibn Hibban #1335

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ الطَّائِيُّ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفِينِ ، وَقَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے وضو کرتے ہوئے موزوں پر مسح کیا اور یہ بات بیان کی کہ ”میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1335]

1336

Sahih Ibn Hibban #1336

أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ ، يُحَدِّثُ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ النَّخَعِيِّ ، قَالَ : رَأَيْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بَالَ ، ثُمَّتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفِيهِ ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى ، فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ ، قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ هَذَا ". قَالَ إِبْرَاهِيمُ : كَانَ هَذَا يُعْجِبُهُمْ ، لأَنَّ جَرِيرًا كَانَ فِي آخِرِ مَنْ أَسْلَمْ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ہمام بن حارث نخعی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے پیشاب کرنے کے بعد وضو کرتے ہوئے موزوں پر مسح کیا، پھر اٹھ کر نماز ادا کی۔ ان سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے بتایا: ”میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ان لوگوں کو یہ روایت بہت پسند تھی، کیونکہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ظاہری زندگی میں) اسلام قبول کیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1336]

1337

Sahih Ibn Hibban #1337

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا فِياضُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : بَالَ جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، ثُمَّتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفِيهِ ، فَقِيلَ لَهُ : أَتَفْعَلُ هَذَا ؟ فَقَالَ : وَمَا يَمْنَعُنِي وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ ؟ ". قَالَ إِبْرَاهِيمُ : فَكَانَ يُعْجِبُهُمْ حَدِيثُ جَرِيرٍ ، لأَنَّ إِسْلامَهُ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ہمام بن حارث بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے پیشاب کرنے کے بعد وضو کرتے ہوئے موزوں پر مسح کیا۔ ان سے اس بارے میں دریافت کیا گیا کہ کیا آپ ایسا کرتے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: ”میں ایسا کیوں نہ کروں؟ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ان لوگوں کو سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ یہ روایت بہت پسند تھی، کیونکہ انہوں نے ﴿سورۃ المائدہ﴾ [سورة المائدة] نازل ہونے کے بعد اسلام قبول کیا تھا (اور ﴿سورۃ المائدہ﴾ [سورة المائدة] میں وضو کرتے ہوئے پاؤں دھونے کا حکم ہے)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1337]

1338

Sahih Ibn Hibban #1338

أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفِيانُ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ الأَوْدِيِّ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْجَوْرَبَيْنِ وَالنَّعْلَيْنِ ". أَبُو قَيْسٍ الأَوْدِيُّ هُوَ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَرْوَانَ"

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے جرابوں اور جوتوں پر مسح کیا۔ ابوقیس اودی نامی راوی کا نام عبدالرحمن بن ثروان ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1338]

1339

Sahih Ibn Hibban #1339

أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمْةَ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَوْسِ بْنِ أَبِي أَوْسٍ ، قَالَ : رَأَيْتُ أَبِيتَوَضَّأَ فَمَسَحَ عَلَى نَعْلَيْهِ ، فَأَنْكَرْتُ ذَلِكَ عَلَيْهِ ، فَقُلْتُ : أَتَمْسَحُ عَلَى النَّعْلَيْنِ ؟ فَقَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَيْهِمَا """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا اوس بن ابواوس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کو دیکھا، انہوں نے وضو کرتے ہوئے جوتوں پر مسح کر لیا۔ میں نے ان کی اس حرکت پر اعتراض کیا اور کہا: کیا آپ جوتوں پر مسح کر رہے ہیں؟ تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1339]

1340

Sahih Ibn Hibban #1340

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ ، قَالَ : صَلَّيْتُ مَعَ عَلِيٍّ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ الظُّهْرَ ، ثُمَّ انْطَلَقَ إِلَى مَجْلِسٍ كَانَ يَجْلِسُهُ فِي الرَّحَبَةِ ، فَقَعَدَ وَقَعَدْنَا حَوْلَهُ ، حَتَّى حَضَرَتِ الْعَصْرُ ،فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ ، فَأَخَذَ مِنْهُ كَفًّا ، فَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ، وَمَسَحَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ، وَمَسَحَ بِرِجْلَيْهِ ، ثُمَّ قَامَ فَشَرِبَ فَضْلَ مَائِهِ ، ثُمَّ قَالَ : إِنِّي حُدِّثْتُ أَنَّ رِجَالا يَكْرَهُونَ أَنْ يَشْرَبَ أَحَدُهُمْ وَهُوَ قَائِمٌ ، وَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ كَمَا فَعَلْتُ ، وَهَذَا وُضُوءُ مَنْ لَمْ يُحْدِثْ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نزال بن سبرہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں ظہر کی نماز ادا کی، پھر وہ اس محفل کی طرف تشریف لے گئے جو وہ کھلے میدان میں منعقد کرتے تھے۔ وہ وہاں تشریف فرما ہوئے اور ہم ان کے ارد گرد بیٹھ گئے یہاں تک کہ عصر کی نماز کا وقت ہو گیا تو ایک برتن لایا گیا جس میں پانی موجود تھا۔ انہوں نے اس میں سے ایک چلو پانی لیا، اس سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، اپنے چہرے اور دونوں بازوؤں پر مسح کیا، اپنے سر پر مسح کیا اور دونوں پاؤں پر مسح کر لیا، پھر وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے باقی بچا ہوا پانی پی لیا، پھر انہوں نے یہ بات ارشاد فرمائی: مجھے یہ بات بتائی گئی ہے کچھ لوگ اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ ان میں سے کوئی ایک کھڑا ہو کر پانی پیے، حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے جس طرح میں نے کیا ہے، اور یہ اس شخص کا وضو ہے جو بے وضو نہ ہوا ہو (یعنی جس کا سابقہ وضو باقی ہو)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1340]

1341

Sahih Ibn Hibban #1341

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي النَّزَّالُ بْنُ سَبْرَةَ ، قَالَ : صَلَّيْنَا مَعَ عَلِيٍّ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ الظُّهْرَ ، ثُمَّ خَرَجْنَا إِلَى الرَّحَبَةِ ،فَدَعَا بِإِنَاءٍ فِيهِ شَرَابٌ ، فَأَخَذَهُ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ، وَمَسَحَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ وَرَأْسَهُ وَقَدَمَيْهِ ، ثُمَّ شَرِبَ فَضْلَهُ وَهُوَ قَائِمٌ ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّ نَاسًا يَكْرَهُونَ أَنْ يَشْرَبُوا وَهُمْ قِيَامٌ ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ مَا صَنَعْتُ ، وَهَذَا وُضُوءُ مَنْ لَمْ يُحْدِثْ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

نزال بن سبرہ بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں ظہر کی نماز ادا کی، پھر ہم کھلے میدان کی طرف آ گئے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایک برتن منگوایا جس میں پانی موجود تھا، انہوں نے اسے لیا، اس کے ذریعے کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، چہرے، دونوں بازوؤں اور اپنے سر اور دونوں پاؤں پر مسح کیا، پھر انہوں نے باقی بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پی لیا، پھر آپ نے فرمایا: کچھ لوگ اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ وہ کھڑے ہو کر پانی پی لیں، جب کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کیا ہے جس طرح میں نے کیا ہے، اور یہ اس شخص کا وضو ہے جو پہلے بے وضو نہ ہوا ہو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1341]

1342

Sahih Ibn Hibban #1342

أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بِبُسْتَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَوْفٌ ، وَهِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ وَهْبٍ الثَّقَفِي ، أَنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ ، حَدَّثَهُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ عَلَى نَاصِيَتِهِ وَعَلَى الْعِمَامَةِ ، ثُمَّ مَسَحَ عَلَى خُفِيهِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پیشانی اور عمامے پر مسح کیا تھا اور موزوں پر مسح کیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1342]

1343

Sahih Ibn Hibban #1343

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمْ بِبَيْتِ الْمَقْدِسِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلَمْ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمْةَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، تَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ عَلَى الْعِمَامَةِ وَالْخُفِينِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

جعفر بن عمرو بن امیہ ضمری اپنے والد (سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے اپنے عمامے اور موزوں پر مسح فرمایا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1343]

1344

Sahih Ibn Hibban #1344

أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِي مُسْلَمْ مَوْلَى زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ ، قَالَ : كُنْتُ مَعَ سَلَمْانَ الْفَارِسِيِّ ، فَرَأَى رَجُلا قَدْ أَحْدَثَ ، وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يَنْزِعَ خُفِيهِ لِلْوُضُوءِ ، فَقَالَ لَهُ سَلَمْانُ : امْسَحْ عَلَيْهِمَا وَعَلَى عِمَامَتِكَ ، فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيَمْسَحُ عَلَى خِمَارِهِ وَعَلَى خُفِيهِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابومسلم بیان کرتے ہیں: میں سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا۔ انہوں نے ایک شخص کو دیکھا جو بے وضو ہوا تھا، وہ وضو کرنے کے لیے اپنے موزے اتارنے لگا تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”تم ان (موزوں) پر اور اپنے عمامے پر مسح کر لو، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی چادر اور موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1344]

1345

Sahih Ibn Hibban #1345

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى ، بِعَسْكَرِ مُكْرَمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحَرِيشِ الأَهْوَازِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ بْنِ مَعْبَدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي الْفُرَاتِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِي مُسْلَمْ ، عَنْ سَلَمْانَ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفِينِ وَالْعِمَامَةِ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابومسلم، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ نے وضو کرتے ہوئے موزوں اور عمامے پر مسح کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1345]

1346

Sahih Ibn Hibban #1346

أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، عَنِ التَّيْمِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ ابْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ بِنَاصِيَتِهِ وَفَوْقَ الْعِمَامَةِ ". قَالَ بَكْرٌ : وَسَمِعْتُهُ مِنِ ابْنِ الْمُغِيرَةِ . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : وَهَذِهِ اللَّفْظَةُ وَمَسَحَ بِنَاصِيَتِهِ وَفَوْقَ الْعِمَامَةِ ، قَدْ تُوهِمُ مَنْ لَمْ يُحْكِمْ صِنَاعَةِ الْعِلَمْ أَنَّ الْمَسْحَ عَلَى الْعِمَامَةِ دُونَ النَّاصِيَةِ غَيْرُ جَائِزٍ ، وَيَجْعَلُ خَبَرَ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ مُجْمَلا ، وَخَبَرَ مُغِيرَةَ الَّذِي ذَكَرْنَاهُ مُفَسِّرًا لَهُ ، أَنَّ مَسْحَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْعِمَامَةِ كَانَ ذَلِكَ مَعَ النَّاصِيَةِ فَوْقَ الْمَسْحِ عَلَى النَّاصِيَةِ دُونَ الْعِمَامَةِ ، إِذِ النَّاصِيَةُ مِنَ الرَّأْسِ ، وَلَيْسَ بِحَمْدِ اللَّهِ وَمَنِّهِ كَذَلِكَ ، بَلْ مَسَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَأْسِهِ فِي وَضُوئِهِ ، وَمَسَحَ عَلَى عِمَامَتِهِ دُونَ النَّاصِيَةِ ، وَمَسَحَ عَلَى نَاصِيَتِهِ وَعِمَامَتِهِ ثَلاثَ مِرَارٍ فِي ثَلاثَةِ مَوَاضِعَ مُخْتَلِفَةٍ ، فَكُلٌّ سُنَّةٌ يُسْتَعْمَلُ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَكُونَ اسْتِعْمَالُ أَحَدِهِمَا حَتْمًا ، وَاسْتِعْمَالُ الآخَرِ مَكْرُوهًا """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے اپنی پیشانی اور عمامے پر مسح کیا۔ بکر بن عبداللہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے یہ روایت سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے صاحب زادے سے بھی سنی ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ الفاظ ”آپ نے اپنی پیشانی پر اور عمامے پر مسح کیا“ ان الفاظ نے اس شخص کو غلط فہمی کا شکار کر دیا جو علم حدیث میں مہارت نہیں رکھتا اور وہ اس بات کا قائل ہے کہ پیشانی کو چھوڑ کر عمامے پر مسح کر لینا جائز نہیں ہے، اس شخص نے عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول روایت کو اس حدیث کی توضیحی روایت قرار دیا ہے۔ یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمامے پر پیشانی کے ہمراہ مسح کرنے والی روایت اس روایت پر فوقیت رکھتی ہے جس میں عمامے کے علاوہ پیشانی کا ذکر ہے کیونکہ پیشانی سر کا حصہ ہے۔ حالانکہ اللہ کے فضل و کرم کے تحت ایسا نہیں ہے بلکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے وضو کے دوران اپنے سر پر بھی مسح کیا، اور پیشانی کو چھوڑ کر اپنے عمامے پر بھی مسح کیا ہے اور پیشانی اور عمامے دونوں پر بھی مسح کیا ہے، تو یہ تین مختلف مواقع پر تین الگ سے واقعات ہیں، ان میں سے ہر ایک سنت پر عمل کیا جائے گا اور ان میں سے کسی ایک سنت کو لازم قرار دیتے ہوئے دوسری پر عمل کو مکروہ قرار نہیں دیا جائے گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1346]

1347

Sahih Ibn Hibban #1347

أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ حُمَيْدًا ، قَالَ : حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، تَخَلَّفَ ، فَتَخَلَّفَ مَعَهُ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ ، فَلَمْا قَضَى حَاجَتَهُ ، قَالَ : هَلْ مَعَكَ مَاءٌ ؟ قُلْتُ : فَأَتَيْتُهُ بِالْمِطْهَرَةِ ، فَغَسَلَ كَفِيهِ وَوَجْهَهُ ، ثُمَّ ذَهَبَ لِيَحْسِرَ عَنْ ذِرَاعَيْهِ ، فَضَاقَتْ بِهَا الْجُبَّةُ ، فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ تَحْتِ الْجُبَّةِ ، فَأَلْقَاهَا عَلَى عَاتِقِهِ ، فَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ، وَمَسَحَ عَلَى خُفِيهِ وَعِمَامَتِهِ ، ثُمَّ رَكِبَ وَرَكِبْتُ مَعَهُ ، فَانْتَهَى إِلَى النَّاسِ ، وَقَدْ صَلَّى بِهِمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَكْعَةً ، فَلَمْا أَحَسَّ بِجَيْئَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ذَهَبَ لِيَتَأَخَّرَ ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ صَلِّ ، فَلَمْا قَضَى عَبْدُ الرَّحْمَنِ الصَّلاةَ ، قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُغِيرَةُ فَأَكْمَلا مَا سَبَقَهُمَا """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حمزہ بن مغیرہ بن شعبہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (قافلے سے پیچھے) رہ گئے۔ آپ کے ہمراہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بھی پیچھے رہ گئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قضائے حاجت کر لی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہارے پاس پانی ہے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں (ہے)۔ میں پانی کا برتن لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ اور چہرے کو دھو لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بازو دھونے لگے تو جبے کی آستین تنگ تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نیچے سے اپنے بازو کو باہر نکالا اور جبے کو اپنے کندھے پر رکھ لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں بازو دھوئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے موزوں اور عمامے پر مسح کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہوئے، آپ کے ہمراہ میں بھی سوار ہوا۔ ہم لوگوں تک پہنچے تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ انہیں ایک رکعت پڑھا چکے تھے۔ جب انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری محسوس ہوئی تو وہ پیچھے ہٹنے لگے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نماز پڑھتے رہو۔“ جب سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے نماز مکمل کر لی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور ان حضرات نے پہلے گزر جانے والی رکعت کو ادا کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1347]

1348

Sahih Ibn Hibban #1348

أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، وَعُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالا : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّدَمَ الْحَيْضِ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلاةِ ، فَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش کو استحاضہ کی شکایت ہو گئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «إِنَّ دَمَ الْحَيْضِ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ» ”حیض کا خون سیاہ ہوتا ہے وہ پہچانا جاتا ہے“، جب یہ ہو، تو تم نماز سے رک جاؤ اور جب دوسری رنگت کا مواد ہو، تو تم وضو کر کے نماز ادا کرنا شروع کر دو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1348]

1349

Sahih Ibn Hibban #1349

أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلْتَ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : أَتَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلاةَ ؟ فَقَالَتْ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ ؟ قَدْ" كُنَّا نَحِيضُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلا نَقْضِي ، وَلا نُؤْمَرُ بِقَضَاءٍ """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ معاذہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک عورت نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: کیا حیض والی عورت نماز کی قضا کرے گی؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا تم حروریہ ہو؟ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں حیض آیا کرتا تھا، تو ہم نہ تو قضا کرتی تھیں اور نہ ہی ہمیں قضا کرنے کا حکم دیا گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1349]

1350

Sahih Ibn Hibban #1350

أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : قَالَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي لا أَطْهُرُ ، أَفَأَدَعُ الصَّلاةَ ؟ قَالَتْ : فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّمَاذَلِكَ عِرْقٌ وَلَيْسَ بِالْحَيْضَةِ ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ ، فَاتْرُكِي الصَّلاةَ ، فَإِذَا ذَهَبَ عَنْكِ قَدْرُهَا ، فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّي """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: فاطمہ بنت ابی حبیش نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں پاک نہیں ہوتی ہوں، تو کیا میں نماز ترک کر دوں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ کسی دوسری رگ کا مواد ہے، یہ حیض نہیں ہے؛ جب حیض آئے، تو تم نماز کو ترک کر دو اور جب اس کی مقدار تم سے رخصت ہو جائے (یعنی حیض کے مخصوص دن گزر جائیں) تو تم اپنے جسم سے خون دھو کر نماز ادا کرنا شروع کر دو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1350]

1351

Sahih Ibn Hibban #1351

أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْمُقْرِئُ بِوَاسِطَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : جَاءَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ جَحْشٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَكَانَتِ اسْتُحِيضَتْ سَبْعَ سِنِينَ ، فَاشْتَكَتْ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَاسْتَفْتَتْهُ ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّهَذَا لَيْسَ بِحَيْضٍ ، وَلَكِنْ هَذَا عِرْقٌ ، فَاغْتَسِلِي ، ثُمَّ صَلِّي "، قَالَتْ عَائِشَةُ : " فَكَانَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلاةٍ ، فَكَانَتْ تَجْلِسُ فِي الْمِرْكَنِ ، فِيعْلُو حُمْرَةُ الدَّمِ الْمَاءَ ، ثُمَّ تُصَلِّي """

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انہیں سات سال تک استحاضہ کی شکایت رہی تھی، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”یہ حیض نہیں ہے بلکہ کسی دوسری رگ کا مواد ہے، تم غسل کر کے نماز ادا کرو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا ہر نماز کے لیے غسل کیا کرتی تھیں، وہ ایک ٹب میں بیٹھ جاتی تھیں تو خون کی سرخی پانی پر غالب آ جاتی تھی، پھر وہ نماز ادا کیا کرتی تھیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1351]