Muwatta Imam Malik #940
[940] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ بْنِ مَالِکٍ الْجَزَرِیِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أبِی لَیْلَی، عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ: أَنَّہُ کَانَ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ مُحْرِماً، فَآذَاہُ الْقَمْلُ فِی رَأْسِہِ، فَأَمَرَہُ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ أَنْ یَحْلِقَ رَأْسَہُ وَقَالَ : صُمْ ثَـلَاثَۃَ أَیَّامٍ، أَوْ أَطْعِمْ سِتَّۃَ مَسَاکِینَ، مُدَّیْنِ مُدَّیْنِ لِکُلِّ إِنْسَانٍ، أَوِ انْسُکْ بِشَاۃٍ، أَیَّ ذَلِکَ فَعَلْتَ أَجْزَأَ عَنْکَ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت کعب بن عُجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک وہ حالت احرام میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھے ، جوؤں نے اُنھیں اذیت میں مبتلا کر رکھا تھا تو رسول اللہ ﷺ نے انھیں حکم دیا کہ اپنا سر مونڈ لیں اور فرمایا :’’ ( اس کے فدیے میں ) تین دنوں کے روزے رکھ لو ، یا چھ مسکینوں میں سے ہر کسی کو دو دو مُدّ کھانا کھلا دو ، یا ایک بکری قربان کر دو ، تم ان میں سے جو بھی کرو گے ، وہ تم سے کافی ہو جائے گا ۔