Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 272

حج کے مسائل کی کتاب

اس شخص کے فدیے کا بیان جو حالت احرام میں ٹڈی دل میں سے کسی کو مارے

2 hadiths in this chapter

938

Muwatta Imam Malik #938

Zaeef

[938] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ : أَنَّ رُجُلاً جَائَ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ إنِّی أَصَبْتُ جَرَادَاتٍ بِسَوْطِی وَأَنَا مُحْرِمٌ۔ فَقَالَ لَہُ عُمَرُ: أَطْعِمْ قَبْضَۃً مِنْ طَعَامٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

زید بن اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک ایک آدمی حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا ، پھر کہنے لگا کہ اے امیرالمومنین ! بے شک میں نے اپنے کوڑے کے ساتھ کچھ ٹڈیاں مار دی تھیں اس حال میں کہ محرم تھا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا :’’ ایک مٹھی بھر کھانا کھلا دو ۔

939

Muwatta Imam Malik #939

Zaeef

[939] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ : أَنَّ رَجُلاً جَائَ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَسَأَلَہُ عَنْ جَرَادَاتٍ قَتَلَہَا وَہُوَ مُحْرِمٌ، فَقَالَ عُمَرُ لِکَعْبٍ : تَعَالَ حَتَّی نَحْکُمَ۔ فَقَالَ کَعْبٌ: دِرْہَمٌ۔ فَقَالَ عُمَرُ لِکَعْبٍ : إِنَّکَ لَتَجِدُ الدَّرَاہِمَ، لَتَمْرَۃٌ خَیْرٌ مِنْ جَرَادَۃٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی طرف آیا ، اس نے ان سے چند ٹڈیوں کے متعلق پوچھا جسے اُس نے حالت احرام میں مار دیا تھا ، تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کعب ( بن مانع ، المعروف کعب احبار رحمہ اللہ ) سے کہا کہ ادھر آؤ ، تاکہ ہم دونوں مل کر فیصلہ کریں ، تو کعب رحمہ اللہ نے کہا کہ ایک درہم ( اس کا فدیہ ہونا چاہیے ) حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے کہ یقیناً تم تو بہت سے درہم رکھتے ہو ( جبکہ ہر شخص ایسا نہیں ہے ، اس لیے ایک ٹڈی کے بدلے چاندی کا سکہ ’’ درہم ‘‘ فدیہ مقرر کرنا مناسب نہیں ، بلکہ میری رائے یہ ہے کہ ) ایک ٹڈی کی طرف سے ایک کھجور ( فدیہ میں دینا درہم سے ) بہتر ہے ۔