Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 269

حج کے مسائل کی کتاب

حیض میں مبتلا عورت کے مکہ میں داخل ہونے کا بیان

3 hadiths in this chapter

925

Muwatta Imam Malik #925

Sahih

[925] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِیہِ, عَنْ عَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ، أَ نَّہَا قَالَتْ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ عَامَ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ، فَأَہْلَلْنَا بِعُمْرَۃٍ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : مَنْ کَانَ مَعَہُ ہَدْیٌ فَلْیُہْلِلْ بِالْحَجِّ مَعَ الْعُمْرَۃِ، ثُمَّ لَا یَحِلُّ حَتَّی یَحِلَّ مِنْہُمَا جَمِیعاً قَالَتْ : فَقَدِمْتُ مَکَّۃَ وَأَنَا حَائِضٌ، فَلَمْ أَطُفْ بِالْبَیْتِ، وَلَا بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ، فَشَکَوْتُ ذَلِکَ إِلَی رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ فَقَالَ : انْقُضِی رَأْسَکِ وَامْتَشِطِی، وَأَہِلِّی بِالْحَجِّ وَدَعِی الْعُمْرَۃَ قَالَتْ : فَفَعَلْتُ، فَلَمَّا قَضَیْنَا الْحَجَّ، أَرْسَلَنِی رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ إِلَی التَّنْعِیمِ، فَاعْتَمَرْتُ فَقَالَ : ہَذَا مَکَانُ عُمْرَتِکِ فَطَافَ الَّذِینَ أَہَلُّوا بِالْعُمْرَۃِ بِالْبَیْتِ، وَبَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ، ثُمَّ حَلُّوا مِنْہَا، ثُمَّ طَافُوا طَوَافاً آخَرَ، بَعْدَ أَنْ رَجَعُوا مِنْ مِنًی لِحَجِّہِمْ، وَأَمَّا الَّذِینَ کَانُوا أَہَلُّوا بِالْحَجِّ، أَوْ جَمَعُوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ, فَإِنَّمَا طَافُوا طَوَافاً وَاحِداً۔

اردو ترجمہ · Urdu

اُمّ المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، انھوں نے فرمایا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ حجۃالوداع والے سال ( حج کے لیے ) نکلے ، چنانچہ ہم ( میں سے کچھ ) نے ( حج تمتع کے لیے ) صرف عمرے کا احرام باندھ لیا ، پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص کے پاس ہدی کا جانور ہے تو وہ عمرے کے ساتھ حج کا احرام باندھ لے پھر وہ حلال نہ ہو ( احرام نہ کھولے ) یہاں تک کہ ( 10 ذوالحج کو ) ان دونوں سے اکٹھا ہی احرام کھولے ۔‘‘ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں مکہ میں اس حال میں آئی کہ میں حیض والی تھی ، چنانچہ میں نہ بیت اللہ کا طواف کر سکی اور نہ صفا و مروہ کے درمیان چکر لگا سکی ، سو میں نے اس معاملے کی شکایت رسول اللہ ﷺ کے سامنے کی تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ( احرام کی تبدیلی کے لیے ) اپنا سر کھول لے اور کنگھی کر لے ( اور نئے احرام کا غسل کر لے ) اور ( صرف ) حج کا احرام باندھ لے اور عمرہ چھوڑ دے ۔‘‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے ایسے ہی کر لیا ، پھر جب ہم نے حج پورا کر لیا تو رسول اللہ ﷺ نے مجھے ( میرے بھائی ) حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ تنعیم کی طرف بھیجا ، پس میں نے بھی عمرہ ادا کر لیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ یہ ( عمرہ ) تیرے ( چھوٹ جانے والے ) عمرے کی جگہ پر ( اس کا عوض ) ہے ۔‘‘ پھر وہ لوگ جنھوں نے ( حج تمتع کی صورت میں ) صرف عمرے کا احرام باندھ رکھا تھا ، انھوں نے بیت اللہ کا طواف کیا اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کی ، پھر احرام کھول دیا ، پھر انھوں نے اپنے حج کے لیے دوسرا طواف منیٰ سے واپس آنے کے بعد کیا ۔ ( حج تمتع والوں نے دو طواف اور دو سعی کیں ) اور رہے وہ لوگ جنھوں نے صرف حج ( حج مفرد ) کا احرام باندھا تھا یا ( حج قران کی صورت میں ) حج اور عمرے کو جمع کیا تھا تو انھوں نے صرف اور صرف ایک ہی طواف کیا ۔

926

Muwatta Imam Malik #926

Sahih

[926] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ، عَنْ عَائِشَۃَ بِمِثْلِ ذَلِکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عروہ بن زبیر رحمہ اللہ نے بھی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی کی مثل روایت کی ہے ۔

927

Muwatta Imam Malik #927

Sahih

[927] حَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَائِشَۃَ : أَ نَّہَا قَالَتْ : قَدِمْتُ مَکَّۃَ وَأَنَا حَائِضٌ، فَلَمْ أَطُفْ بِالْبَیْتِ، وَلَا بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ، فَشَکَوْتُ ذَلِکَ إِلَی رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ فَقَالَ : افْعَلِی مَا یَفْعَلُ الْحَاجُّ، غَیْرَ أَنْ لَا تَطُوفِی بِالْبَیْتِ، وَلَا بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ، حَتَّی تَطْہُرِی۔

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ سے روایت ہے ، کہتی ہیں کہ میں مکہ میں اس حال میں آئی کہ میں حیض میں مبتلا تھی ، چنانچہ میں نے بیت اللہ کا طواف نہ کیا اور نہ ہی صفا و مروہ کے درمیان ( سعی کے ) چکر لگائے ، تو میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تو وہ سب کچھ کر جو حاجی کرتا ہے ، سوائے اس کے کہ تو نہ بیت اللہ کا طواف کرے گی ، اور نہ صفا و مروہ کے درمیان سعی کرے گی یہاں تک کہ تو ( حیض سے ) پاک ہو جائے ۔‘‘