Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 268

حج کے مسائل کی کتاب

طواف افاضہ کا بیان

2 hadiths in this chapter

923

Muwatta Imam Malik #923

Sahih

[923] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ وَعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ دِینَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ خَطَبَ النَّاسَ بِعَرَفَۃَ، وَعَلَّمَہُمْ أَمْرَ الْحَجِّ، وَقَالَ لَہُمْ فِیمَا قَالَ : إِذَا جِئْتُمْ مِنًی، فَمَنْ رَمَی الْجَمْرَۃَ فَقَدْ حَلَّ لَہُ مَا حَرُمَ عَلَی الْحَاجِّ، إِلاَّ النِّسَائَ وَالطِّیبَ، لَا یَمَسَّ أَحَدٌ نِسَائً وَلَا طِیباً، حَتَّی یَطُوفَ بِالْبَیْتِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے میدان عرفات میں لوگوں کو خطبہ دیا اور انھیں حج کے معاملہ ( ارکان اور امور حج وغیرہ ) کی تعلیم دی اور انھوں نے جو کچھ بیان کیا اس میں یہ بھی کہا کہ جب تم منیٰ میں آؤ تو جو کوئی ( 10 ذوالحج کو بڑے ) جمرہ کی رمی کرے گا اس کے لیے ہر وہ چیز حلال ہو جائے گی جو حاجی پر حرام تھی ، سوائے عورتوں ( کے ساتھ مباشرت ) کے اور خوشبو کے ، کوئی شخص عورتوں اور خوشبو کو ہاتھ نہ لگائے یہاں تک کہ وہ بیت اللہ کا طواف ( افاضہ ) کر لے ۔

924

Muwatta Imam Malik #924

Sahih

[924] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ وَعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ دِینَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ : مَنْ رَمَی الْجَمْرَۃَ، ثُمَّ حَلَقَ أَوْ قَصَّرَ وَنَحَرَ ہَدْیاً، إِنْ کَانَ مَعَہُ، فَقَدْ حَلَّ لَہُ مَا حَرُمَ عَلَیْہِ، إِلاَّ النِّسَائَ وَالطِّیبَ، حَتَّی یَطُوفَ بِالْبَیْتِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یقیناً حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جس شخص نے ( 10 ذوالحج کو ) جمرہ عقبہ کی رمی کر لی ، سر کے بال منڈوا لیے یا کتروا لیے اور ہدی کا جانور اگر اس کے پاس ہو تو اسے قربان کر لیا تو یقیناً اس کے لیے ہر وہ چیز حلال ہو گئی جو ( حالت احرام میں ) اس پر حرام تھی ، سوائے عورتوں اور خوشبو کے ، ( اور یہ دونوں حرام ہی رہیں گی ) یہاں تک کہ وہ بیت اللہ کا طواف کر لے ۔