Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 265

حج کے مسائل کی کتاب

منیٰ کی راتیں مکہ میں گزارنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

910

Muwatta Imam Malik #910

Zaeef

[910] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ أَ نَّہُ قَالَ : زَعَمُوا أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ کَانَ یَبْعَثُ رِجَالاً یُدْخِلُونَ النَّاسَ مِنْ وَرَائِ الْعَقَبَۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ لوگوں نے یہ بیان کیا کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ چند آدمیوں کو ( مقرر کر کے ) بھیجتے ( اس کام کے لیے کہ ) وہ لوگوں کو گھاٹی کے پیچھے سے ( دھکیل کر کے منیٰ میں ) داخل کریں ۔

911

Muwatta Imam Malik #911

Sahih

[911] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: لَا یَبِیتَنَّ أَحَدٌ مِنَ الْحَاجِّ لَیَالِیَ مِنًی مِنْ وَرَائِ الْعَقَبَۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : حاجیوں میں سے کوئی بھی شخص منیٰ کی راتوں کو گھاٹی کے پیچھے ہرگز نہ گزارے ۔

912

Muwatta Imam Malik #912

Sahih

[912] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، أَ نَّہُ قَالَ فِی الْبَیْتُوتَۃِ بِمَکَّۃَ لَیَالِیَ مِنًی : لَا یَبِیتَنَّ أَحَدٌ إِلاَّ بِمِنًی۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد ( عروہ بن زبیر رحمہ اللہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے منیٰ کی راتیں مکہ میں گزارنے کے متعلق فرمایا : کوئی بھی شخص منیٰ کے علاوہ ہرگز یہ راتیں کہیں اور جگہ نہ گزارے ۔