Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 262

حج کے مسائل کی کتاب

منیٰ میں نماز کا بیان

3 hadiths in this chapter

904

Muwatta Imam Malik #904

Sahih

[904] وَحَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ صَلَّی الصَّلَاۃَ الرُّبَاعِیَّۃَ بِمِنًی رَکْعَتَیْنِ، وَأَنَّ أَبَا بَکْرٍ صَلاَّہَا بِمِنًی رَکْعَتَیْنِ، وَأَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ صَلاَّہَا بِمِنًی رَکْعَتَیْنِ، وَأَنَّ عُثْمَانَ صَلاَّہَا بِمِنًی رَکْعَتَیْنِ شَطْرَ إِمَارَتِہِ، ثُمَّ أَتَمَّہَا بَعْدَ ذٰلِکَ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد ( عروہ بن زبیر رحمہ اللہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے منیٰ میں چار رکعتی نماز کی دو رکعتیں ہی ادا کیں ، اور یقیناً حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی منیٰ میں اس ( چار رکعتی نماز ) کی دو رکعتیں ہی ادا کیں ، اور بلاشبہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بھی منیٰ میں اس کی دو رکعتیں ہی پڑھیں اور حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے اپنی امارت ( خلافت ) کے نصف حصے ( ابتدائی 6 سالہ خلافت میں ) اس ( چار رکعتی نماز ) کو دو دو رکعتوں کے ساتھ ہی ادا کیا لیکن پھر اس کے بعد وہ اسے ( چار رکعات کے ساتھ ) پورا کرنے لگے ۔

905

Muwatta Imam Malik #905

Sahih

[905] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ لَمَّا قَدِمَ مَکَّۃَ صَلَّی بِہِمْ رَکْعَتَیْنِ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَقَالَ : یَا أَہْلَ مَکَّۃَ أَتِمُّوا صَلَاتَکُمْ، فَإِنَّا قَوْمٌ سَفْرٌ، ثُمَّ صَلَّی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَکْعَتَیْنِ بِمِنًی، وَلَمْ یَبْلُغْنَا أَ نَّہُ قَالَ لَہُمْ شَیْئاً۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ جب مکہ مکرمہ آتے تو لوگوں کو ( چار رکعتی نماز میں صرف ) دو رکعتیں پڑھاتے ، پھر سلام پھیر دیتے اور فرماتے : اے مکہ والو ! تم اپنی نماز ( چار رکعتیں ) پوری کر لو ، ہم تو مسافر لوگ ہیں ، پھر حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ منیٰ میں بھی دو رکعتیں ہی پڑھاتے اور ( لیکن ) ہمیں ( کہیں سے ) یہ خبر نہیں پہنچی کہ انھوں نے منیٰ والوں سے ( نماز کے بعد ) کچھ کہا ہو ۔

906

Muwatta Imam Malik #906

Sahih

[906] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ صَلَّی لِلنَّاسِ بِمَکَّۃَ رَکْعَتَیْنِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ : یَا أَہْلَ مَکَّۃَ أَتِمُّوا صَلَاتَکُمْ, فَإِنَّا قَوْمٌ سَفْرٌ، ثُمَّ صَلَّی عُمَرُ رَکْعَتَیْنِ بِمِنًی، وَلَمْ یَبْلُغْنَا أَ نَّہُ قَالَ لَہُمْ شَیْئاً۔

اردو ترجمہ · Urdu

زید بن اسلم رحمہ اللہ اپنے والد اسلم رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مکہ میں لوگوں کو دو رکعتیں پڑھاتے ، پھر فارغ ہو کر فرماتے : اے اہل مکہ ! اپنی نماز پوری کر لو ، یقیناً ہم تو مسافر ہیں ، پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ منیٰ میں بھی دو ہی رکعتیں پڑھاتے لیکن ہمیں یہ نہیں پہنچا کہ انھوں نے ان سے کچھ کہا ہو ۔