Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 261

حج کے مسائل کی کتاب

مزدلفہ میں نماز کا بیان

4 hadiths in this chapter

900

Muwatta Imam Malik #900

Sahih

[900] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ صَلَّی الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِالْمُزْدَلِفَۃِ جَمِیعاً۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے مزدلفہ میں مغرب و عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کیں ۔

901

Muwatta Imam Malik #901

Sahih

[901] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ، عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ، أَنَّہُ سَمِعَہُ یَقُولُ : دَفَعَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ مِنْ عَرَفَۃَ حَتَّی إِذَا کَانَ بِالشِّعْبِ، نَزَلَ فَبَالَ فَتَوَضَّأَ، فَلَمْ یُسْبِـغِ الْوُضُوئَ، فَقُلْتُ لَہُ : الصَّلَاۃَ یَا رَسُولَ اللَّہِ، فَقَالَ : الصَّلَاۃُ أَمَامَکَ فَرَکِبَ فَلَمَّا جَائَ الْمُزْدَلِفَۃَ نَزَلَ فَتَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوئَ، ثُمَّ أُقِیمَتِ الصَّلَاۃُ فَصَلَّی الْمَغْرِبَ، ثُمَّ أَنَاخَ کُلُّ إِنْسَانٍ بَعِیرَہُ فِی مَنْزِلِہِ، ثُمَّ أُقِیمَتِ الْعِشَائُ فَصَلاَّہَا، وَلَمْ یُصَلِّ بَیْنَہُمَا شَیْئاً۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عرفات سے واپس روانہ ہوئے ، یہاں تک کہ جب آپ گھاٹی میں آئے تو ( سواری سے ) نیچے اترے ، پھر پیشاب کیا اور وضو کیا لیکن اچھی طرح وضو نہ کیا ، میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! ( کیا ) نماز ( کا ارادہ ہے ؟ ) تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ نماز تمھارے آگے ( مزدلفہ میں پہنچ کر ) ہو گی ۔‘‘ چنانچہ آپ ﷺ ( قصواء اونٹنی پر ) سوار ہوئے ، پھر جب مزدلفہ میں آئے تو نیچے اترے اور وضو کیا تو اچھی طرح مکمل وضو کیا ، پھر نماز کے لیے اقامت کہی گئی تو آپ ﷺ نے نماز مغرب پڑھائی ، پھر ہر شخص نے اپنے اپنے پڑاؤ کی جگہ میں اپنے اونٹ کو بٹھایا ، پھر عشاء کی اقامت کہی گئی تو آپ ﷺ نے اسے ادا کیا اور ان دونوں ( مغرب و عشاء کی نمازوں ) کے درمیان میں کوئی ( نفلی ) نماز نہ پڑھی ۔

902

Muwatta Imam Malik #902

Sahih

[902] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَاری : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ یَزِیدَ الْخَطْمِیَّ أَخْبَرَہُ، أَنَّ أَبَا أَیُّوبَ الْأَنْصَارِیَّ : أَخْبَرَہُ أَ نَّہُ صَلَّی مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ : الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ، بِالْمُزْدَلِفَۃِ جَمِیعاً۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ یقیناً انھوں نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ حجۃ الوداع میں نماز مغرب اور نماز عشاء کو میدان مزدلفہ میں اکٹھا ادا کیا ۔

903

Muwatta Imam Malik #903

Sahih

[903] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یُصَلِّی الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِالْمُزْدَلِفَۃِ جَمِیعاً۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ مزدلفہ میں مغرب و عشاء کی نمازوں کو اکٹھا پڑھتے تھے ۔