Muwatta Imam Malik #897
[897] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ دَخَلَ الْکَعْبَۃَ، ہُوَ وَأُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ وَبِلَالُ بْنُ رَبَاحٍ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَۃَ الْحَجَبِیُّ، فَأَغْلَقَہَا عَلَیْہِ وَمَکَثَ فِیہَا۔ قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ : فَسَأَلْتُ بِلَالاً حِینَ خَرَجَ، مَا صَنَعَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ ؟ فَقَالَ : جَعَلَ عَمُوداً عَنْ یَمِینِہِ، وَعَمُودَیْنِ عَنْ یَسَارِہِ، وَثَـلَاثَۃَ أَعْمِدَۃٍ وَرَائَ ہُ، وَکَانَ الْبَیْتُ یَوْمَئِذٍ عَلَی سِتَّۃِ أَعْمِدَۃٍ، ثُمَّ صَلَّی۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ ، حضرت اسامہ بن زید ، حضرت بلال بن رباح اور حضرت عثمان بن طلحہ حجبی رضی اللہ عنہم ( خانہ کعبہ کے کنجی بردار ) رضی اللہ عنہ خانہ کعبہ میں داخل ہوئے تو انھوں نے ( حضرت عثمان حجبی رضی اللہ عنہ نے ) خانہ کعبہ ( کے دروازے ) کو آپ ﷺ پر بند کر دیا اور آپ ﷺ اس میں ( کچھ دیر ) ٹھہرے رہے ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جس وقت حضرت بلال رضی اللہ عنہ باہر تشریف لائے تو میں نے اُن سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ نے کیا کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا کہ آپ ﷺ نے ( بیت اللہ کے اگلے ستونوں میں سے ) ایک ستون کو اپنے دائیں جانب کیا ، دو ستونوں کو اپنے بائیں طرف کیا اور تین ستونوں کو اپنے پیچھے کیا - اور بیت اللہ اس وقت چھ ستونوں پر قائم تھا - پھر آپ ﷺ نے نماز ادا فرمائی ۔