Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 255

حج کے مسائل کی کتاب

نحر کرنے کے طریقے کا بیان

3 hadiths in this chapter

885

Muwatta Imam Malik #885

Sahih

[885] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ أبِی طَالِبٍ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ نَحَرَ بَعْضَ ہَدْیِہِ بِیَدِہِ، وَنَحَرَ غَیْرُہُ بَعْضَہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہدی کے کچھ جانور ( خود ) نحر کیے اور ان میں سے کچھ کو آپ ﷺ کے علاوہ کسی اور نے نحر کیا ۔

886

Muwatta Imam Malik #886

Sahih

[886] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ قَالَ : مَنْ نَذَرَ بَدَنَۃً فَإِنَّہُ یُقَلِّدُہَا نَعْلَیْنِ وَیُشْعِرُہَا، ثُمَّ یَنْحَرُہَا عِنْدَ الْبَیْتِ أَوْ بِمِنًی یَوْمَ النَّحْرِ، لَیْسَ لَہَا مَحِلٌّ دُونَ ذَلِکَ، وَمَنْ نَذَرَ جَزُوراً مِنَ الإِبِلِ أَوِ الْبَقَرِ, فَلْیَنْحَرْہَا حَیْثُ شَائَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جس شخص نے ’’ بدنہ ‘‘ کی نذر مانی تو یقیناً وہ اسے دو جوتوں کا قلادہ ڈالے گا اور اسے اشعار کرے گا پھر اسے بیت اللہ کے پاس یا یوم نحر کو منیٰ میں نحر کرے گا ، اس ( جانور ) کے حلال ہونے کی جگہ اس کے علاوہ اور کوئی نہیں اور جس شخص نے اونٹوں یا گائیوں میں سے ’’ جزور ‘‘ ( کا لفظ بول کر ایک جانور قربان کرنے ) کی نذر مانی تو وہ جہاں چاہے اُسے قربان کر سکتا ہے ۔

887

Muwatta Imam Malik #887

Sahih

[887] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ : أَنَّ أَ بَاہُ کَانَ یَنْحَرُ بُدْنَہُ قِیَاماً۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اُن کے والد اپنے اونٹوں کو کھڑا کر کے نحر کرتے تھے ۔