Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 256

حج کے مسائل کی کتاب

سر منڈوانے کا بیان

2 hadiths in this chapter

888

Muwatta Imam Malik #888

Sahih

[888] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : اللَّہُمَّ ارْحَمِ الْمُحَلِّقِینَ قَالُوا : وَالْمُقَصِّرِینَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ۔ قَالَ : اللَّہُمَّ ارْحَمِ الْمُحَلِّقِینَ قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِینَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ۔ قَالَ : وَالْمُقَصِّرِینَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اے اللہ ! سر مونڈنے والوں پر رحمت فرما ۔‘‘ لوگوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! اور بال کتروانے والوں پر ( بھی رحمت کی دعا فرما دیجیے ) ، آپ ﷺ نے ( پھر ) فرمایا : ’’ اے اللہ ! سر مونڈنے والوں پر رحمت فرما ۔‘‘ لوگوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! اور بال کتروانے والوں پر ( بھی دعائے رحمت فرما دیجیے ) تو آپ ﷺ نے فرمایا : اور ( اے اللہ ! ) بال کتروانے والوں پر بھی ( رحمت فرما ) ۔‘‘

889

Muwatta Imam Malik #889

Sahih

[889] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِیہِ : أَ نَّہُ کَانَ یَدْخُلُ مَکَّۃَ لَیْلاً وَہُوَ مُعْتَمِرٌ، فَیَطُوفُ بِالْبَیْتِ وَبَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ، وَیُؤَخِّرُ الْحِلَاقَ حَتَّی یُصْبِحَ۔ قَالَ : وَلَکِنَّہُ لَا یَعُودُ إِلَی الْبَیْتِ فَیَطُوفُ بِہِ حَتَّی یَحْلِقَ رَأْسَہُ۔ قَالَ : وَرُبَّمَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَأَوْتَرَ فِیہِ، وَلَا یَقْرَبُ الْبَیْتَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبدالرحمن بن قاسم رحمہ اللہ اپنے والد ( قاسم بن محمد بن ابی بکر رحمہ اللہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رات کے وقت مکہ میں داخل ہوتے اس حال میں کہ وہ عمرہ کر رہے ہوتے تھے ، چنانچہ وہ بیت اللہ کا طواف کرتے اور صفا و مروہ کے درمیان چکر لگاتے اور سر مونڈنے کو صبح تک مؤخر کر دیتے ، اور عبدالرحمن کہتے ہیں کہ لیکن وہ بیت اللہ کی طرف دوبارہ لوٹ کر نہ جاتے تھے کہ پھر اس کا طواف کریں ، یہاں تک کہ اپنا سر مونڈ لیتے ( چنانچہ وہ حلق سے پہلے کوئی اور طواف نہ کرتے تھے ) اور بسا اوقات وہ ( حلق کرانے سے قبل رات کے آخری حصے میں ) مسجد ( حرام ) میں داخل ہوتے ، پھر نماز وتر پڑھتے اور بیت اللہ کے قریب بھی نہ جاتے ۔