Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 253

حج کے مسائل کی کتاب

(عرفات و مزدلفہ سے ) روانگی کے وقت چلنے ( کے انداز ) کا بیان

2 hadiths in this chapter

880

Muwatta Imam Malik #880

Sahih

[880] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، أَ نَّہُ قَالَ : سُئِلَ أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ - وَأَنَا جَالِسٌ مَعَہُ - کَیْفَ کَانَ یَسِیرُ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ، حِینَ دَفَعَ ؟ قَالَ کَانَ یَسِیرُ الْعَنَقَ، فَإِذَا وَجَدَ فَجْوَۃً نَصَّ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے اس حال میں سوال کیا گیا کہ میں اُن کے پاس بیٹھا ہوا تھا ، ( پوچھا گیا ) کہ رسول اللہ ﷺ جب حجۃ الوداع میں ( عرفات سے ) واپس روانہ ہوئے تو کس طرح چل رہے تھے ؟ انھوں نے فرمایا : آپ ﷺ ’’ عَنَق ‘‘ چال چلتے تھے ( درمیانی انداز میں اونٹنی کو چلاتے ، نہ تو بالکل سست رفتار اور نہ بہت تیز رفتار تھے ) ، پھر جب آپ ﷺ کھلی جگہ پا لیتے تو ( اونٹنی کو ) ذرا تیز دوڑاتے ۔

881

Muwatta Imam Malik #881

Sahih

[881] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یُحَرِّکُ رَاحِلَتَہُ فِی بَطْنِ مُحَسِّرٍ قَدْرَ رَمْیَۃٍ بِحَجَرٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ وادیٔ محسّرِ کے نشیب میں ایک پتھر پھینکنے کے بقدر ( فاصلے میں ) اپنے اونٹ کو حرکت دیتے ( اور ذرا تیز رفتار کر لیتے ) ۔