Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 252

حج کے مسائل کی کتاب

عورتوں اور بچوں کو پہلے روانہ کر دینے کا بیان

4 hadiths in this chapter

876

Muwatta Imam Malik #876

Sahih

[876] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ سَالِمٍ وَعُبَیْدِ اللّٰہِ ابْنَیْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ: أَنَّ أَبَاہُمَا عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یُقَدِّمُ أَہْلَہُ وَصِبْـیَانَہُ مِنَ الْمُزْدَلِفَۃِ إِلَی مِنًی، حَتَّی یُصَلُّوا الصُّبْحَ بِمِنًی، وَیَرْمُوا قَبْلَ أَنْ یَأْتِیَ النَّاسُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے دو بیٹوں سالم رحمہ اللہ اور عبیداللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کے والد حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اپنے گھر والوں ( یعنی عورتوں ) اور بچوں کو مزدلفہ سے منیٰ کی طرف آگے بھیج دیتے تھے تاکہ وہ منیٰ میں صبح کی نماز ادا کریں اور لوگوں کے آنے سے پہلے پہلے کنکریاں مار لیں ۔

877

Muwatta Imam Malik #877

Sahih

[877] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ عَطَائِ بْنِ أبِی رَبَاحٍ: أَنَّ مَوْلَاۃً لأَسْمَائَ بِنْتِ أبِی بَکْرٍ أَخْبَرَتْہُ قَالَتْ : جِئْنَا مَعَ أَسْمَائَ ابْنَۃِ أبِی بَکْرٍ مِنًی بِغَلَسٍ، قَالَتْ : فَقُلْتُ لَہَا لَقَدْ جِئْنَا مِنًی بِغَلَسٍ، فَقَالَتْ : قَدْ کُنَّا نَصْنَعُ ذَلِکَ مَعَ مَنْ ہُوَ خَیْرٌ مِنْک۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کی آزاد کردہ لونڈی سے روایت ہے ، کہتی ہیں کہ ہم سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کے ہمراہ منہ اندھیرے ہی منیٰ میں آ گئیں ، وہ کہتی ہیں کہ میں نے اُن سے کہا کہ ہم تو منیٰ میں منہ اندھیرے ہی آ گئے ہیں تو انھوں نے فرمایا کہ ہم اس ہستی کے ہمراہ بھی ایسا ہی کرتی تھیں جو تم سے بہتر تھی ۔

878

Muwatta Imam Malik #878

Zaeef

[878] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ طَلْحَۃَ بْنَ عُبَیْدِ اللّٰہِ کَانَ یُقَدِّمُ نِسَائَ ہُ وَصِبْیَانَہُ مِنَ الْمُزْدَلِفَۃِ إِلَی مِنًی۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ اپنی عورتوں اور بچوں کو مزدلفہ سے منیٰ کی طرف ( پہلے ہی ) آگے روانہ کر دیتے تھے ۔

879

Muwatta Imam Malik #879

Sahih

[879] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، أنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ الْمُنْذِرِ أَخْبَرَتْہُ : أَ نَّہَا کَانَتْ تَرَی أَسْمَائَ بِنْتَ أبِی بَکْرٍ بِالْمُزْدَلِفَۃِ، تَأْمُرُ الَّذِی یُصَلِّی لَہَا وَلأَصْحَابِہَا الصُّبْحَ یُصَلِّی لَہُمُ الصُّبْحَ حِینَ یَطْلُعُ الْفَجْرُ، ثُمَّ تَرْکَبُ فَتَسِیرُ إِلَی مِنًی وَلَا تَقِفُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

فاطمہ بنت منذر سے روایت ہے کہ وہ ( اپنی دادی جان ) سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کو مزدلفہ میں دیکھا کرتی تھیں کہ وہ اس شخص کو جو اُن کو اور اُن کے ہمراہ افراد کو نماز فجر پڑھاتا تھا ، اُسے حکم دیتیں کہ وہ ( مزدلفہ کی رات میں ) اُنھیں اُسی وقت نماز فجر پڑھا دے جس وقت کہ فجر طلوع ہو ، پھر وہ سوار ہو جاتیں اور منیٰ کی طرف چل پڑتیں اور نہ ٹھہرتیں ۔