Muwatta Imam Malik #874
[874] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَقُولُ : مَنْ لَمْ یَقِفْ بِعَرَفَۃَ مِنْ لَیْلَۃِ الْمُزْدَلِفَۃِ قَبْلَ أَنْ یَطْلُعَ الْفَجْرُ، فَقَدْ فَاتَہُ الْحَجُّ، وَمَنْ وَقَفَ بِعَرَفَۃَ مِنْ لَیْلَۃِ الْمُزْدَلِفَۃِ مِنْ قَبْلِ أَنْ یَطْلُعَ الْفَجْرُ، فَقَدْ أَدْرَکَ الْحَجَّ۔
اردو ترجمہ · Urdu
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے : جو شخص مزدلفہ کی رات ( ذوالحج کی دسویں رات ) میں طلوع فجر سے پہلے تک عرفات میں ٹھہر نہ سکا تو یقیناً اس سے حج فوت ہو گیا اور جو شخص مزدلفہ کی رات میں بھی میدان عرفات میں طلوع فجر سے پہلے پہلے وقوف کر لے تو یقیناً اس نے حج کو پا لیا ۔