Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 247

حج کے مسائل کی کتاب

طواف افاضہ سے پہلے ہی اپنی بیوی سے مباشرت کرنے والے ( کی ہدی ) کا بیان

3 hadiths in this chapter

862

Muwatta Imam Malik #862

Sahih

[862] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی الزُّبَیْرِ الْمَکِّیِّ، عَنْ عَطَائِ بْنِ أبِی رَبَاحٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَ نَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ وَقَعَ بِأَہْلِہِ وَہُوَ بِمِنًی قَبْلَ أَنْ یُفِیضَ، فَأَمَرَہُ أَنْ یَنْحَرَ بَدَنَۃً۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، ان سے اس شخص کے متعلق سوال کیا گیا جو طواف افاضہ کرنے سے پہلے اپنی بیوی سے صحبت کر لے اس حال میں کہ وہ منیٰ ہی میں ہو تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے اُسے حکم دیا کہ وہ ایک اونٹ ( جرمانے کے طور پر ) نحر کرے ۔

863

Muwatta Imam Malik #863

Sahih

[863] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَیْدٍ الدِّیلِیِّ، عَنْ عِکْرِمَۃَ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَا أَظُنُّہُ إِلاَّ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ أَ نَّہُ قَالَ : الَّذِی یُصِیبُ أَہْلَہُ قَبْلَ أَنْ یُفِیضَ یَعْتَمِرُ وَیُہْدِی۔

اردو ترجمہ · Urdu

ثور بن زید دیلی رحمہ اللہ ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام عکرمہ رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں ، ثور کہتے ہیں کہ میں اس کے علاوہ اور کچھ نہیں سمجھتا کہ وہ ( عکرمہ رحمہ اللہ ) اسے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ ہی سے روایت کرتے ہیں ، انھوں نے فرمایا : جو شخص طواف افاضہ سے قبل ہی اپنی بیوی سے ہم بستری کر لیتا ہے تو وہ عمرہ بھی کرے اور ہدی بھی دے ۔

864

Muwatta Imam Malik #864

Sahih

[864] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ سَمِعَ رَبِیعَۃَ بْنَ أبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ یَقُولُ فِی ذَلِکَ مِثْلَ قَوْلِ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے ربیعہ بن ابی عبدالرحمن رحمہ اللہ ( المعروف ربیعہ رائی رحمہ اللہ ) کو سنا ، وہ اس مسئلے میں عکرمہ رحمہ اللہ کے قول کی طرح ہی بیان کر رہے تھے جو انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے ۔