Muwatta Imam Malik #858
[858] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَعَلِیَّ بْنَ أبِی طَالِبٍ وَأَبَا ہُرَیْرَۃَ سُئِلُوا عَنْ رَجُلٍ أَصَابَ أَہْلَہُ وَہُوَ مُحْرِمٌ بِالْحَجِّ؟ فَقَالُوا : یَنْفُذَانِ، یَمْضِیَانِ، لِوَجْہِہِمَا حَتَّی یَقْضِیَا حَجَّہُمَا، ثُمَّ عَلَیْہِمَا حَجُّ قَابِلٍ وَالْہَدْیُ۔ قَالَ: وَقَالَ عَلِیُّ بْنُ أبِی طَالِبٍ : وَإِذَا أَہَلاَّ بِالْحَجِّ مِنْ عَامٍ قَابِلٍ تَفَرَّقَا حَتَّی یَقْضِیَا حَجَّہُمَا۔
اردو ترجمہ · Urdu
امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے متعلق سوال کیا گیا جو حالت احرام میں اپنی بیوی سے ہم بستری کر لیتا ہے تو سب نے فرمایا : وہ دونوں ( خاوند اور بیوی ) اپنے مقصود کے لیے جاری رہیں ، یہاں تک کہ وہ اپنا حج پورا کر لیں ، پھر ان دونوں پر آئندہ سال حج اور ہدی لازم ہے ، امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے یہ بھی فرمایا کہ جب وہ آئندہ سال حج کا احرام باندھیں گے تو جدا جدا رہیں گے یہاں تک کہ اپنا حج مکمل کر لیں ۔