Muwatta Imam Malik #853
[853] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، أَنَّ صَاحِبَ ہَدْی رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : یَا رَسُولَ اللّٰہِ کَیْفَ أَصْنَعُ بِمَا عَطِبَ مِنَ الْہَدْی ؟ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ : کُلُّ بَدَنَۃٍ عَطِبَتْ مِنَ الْہَدْی فَانْحَرْہَا، ثُمَّ أَلْقِ قِـلَادَتَہَا فِی دَمِہَا، ثُمَّ خَلِّ بَیْنَہَا وَبَیْنَ النَّاسِ یَأْکُلُونَہَا۔
اردو ترجمہ · Urdu
ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد ( عروہ رحمہ اللہ ) سے بیان کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ ﷺ کے ہدی کے جانور لے جانے والے شخص نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! میں اس جانور کے ساتھ کیا کروں جو ان ہدی کے جانوروں میں سے تھک کر چلنے سے عاجز آ جائے ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ہدی کے جانوروں میں سے جو اونٹ بھی تھک جائے اُسے ( وہیں ) نحر ( قربان ) کر دینا ، پھر اس کے قلادے ( ہار ) کو اس کے خون میں ڈال دینا ، پھر اس کے درمیان اور لوگوں کے درمیان جگہ خالی چھوڑ دینا ( تاکہ ) وہ اسے کھا لیں ۔‘‘