Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 242

حج کے مسائل کی کتاب

اس ہدی کے جانور کا بیان جو ( قربانی کے لیے ) جائز ہے

7 hadiths in this chapter

838

Muwatta Imam Malik #838

Sahih

[838] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أبِی بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ أَہْدَی جَمَلاً کَانَ لأبِی جَہْلِ بْنِ ہِشَامٍ فِی حَجٍّ أَوْ عُمْرَۃٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبداللہ بن ابی بکر ( بن محمد بن عمرو ) بن حزم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ یقیناً رسول اللہ ﷺ حج یا عمرے میں ہدی کے طور پر اس اونٹ کو لے کر گئے جو ابوجہل بن ہشام کا تھا ۔

839

Muwatta Imam Malik #839

Sahih

[839] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ رَأَی رَجُلاً یَسُوقُ بَدَنَۃً، فَقَالَ : ارْکَبْہَا۔ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللّٰہِ إِنَّہَا بَدَنَۃٌ۔ فَقَالَ : ارْکَبْہَا وَیْلَکَ۔ فِی الثَّانِیَۃِ أَوِ الثَّالِثَۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا جو ہدی کا اونٹ ہانک رہا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اس پر سوار ہو جا ۔‘‘ اس نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! یقیناً یہ تو ’’ بَدَنہَ ‘‘ یعنی حرم میں قربانی کے لیے خاص کیا ہوا اونٹ ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اس پر سوار ہو جا ، تیری خرابی ہو ۔‘‘ ( یہ ارشاد ) دوسری یا تیسری باری میں ( اسے حکم دیتے ہوئے فرمایا ) ۔

840

Muwatta Imam Malik #840

Sahih

[840] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ دِینَارٍ : أَ نَّہُ کَانَ یَرَی عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ یُہْدِی فِی الْحَجِّ بَدَنَتَیْنِ بَدَنَتَیْنِ، وَفِی الْعُمْرَۃِ بَدَنَۃً بَدَنَۃً۔ قَالَ : وَرَأَیْتُہُ فِی الْعُمْرَۃِ یَنْحَرُ بَدَنَۃً وَہِیَ قَائِمَۃٌ، فِی دَارِ خَالِدِ بْنِ أَسِیدٍ، وَکَانَ فِیہَا مَنْزِلُہُ۔ قَالَ : وَلَقَدْ رَأَیْتُہُ طَعَنَ فِی لَبَّۃِ بَدَنَتِہِ، حَتَّی خَرَجَتِ الْحَرْبَۃُ مِنْ تَحْتِ کَتِفِہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک وہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کرتے تھے ، وہ حج میں دو دو اونٹ ہدی کے طور پر لے جاتے اور عمرے میں ایک ایک ، عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ کہتے ہیں : اور میں نے ان کو عمرے کے موقع پر دیکھا کہ وہ حضرت خالد بن اسید رضی اللہ عنہ کے گھر میں اپنے ہدی کے اونٹ کو نحر ( قربان ) کر رہے تھے ، اس حال میں کہ وہ کھڑا تھا اور اسی گھر میں اُن کی رہائش ( ہوتی ) تھی ، عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یقیناً میں نے انھیں عمرے میں دیکھا کہ انھوں نے اپنے اونٹ کی گردن ( کے نچلے گڑھے ) میں ( نیزہ ) مارا ، یہاں تک کہ نیزہ اونٹ کے کندھے کے نیچے سے باہر نکل آیا ۔

841

Muwatta Imam Malik #841

Sahih

[841] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ أَہْدَی جَمَلاً فِی حَجٍّ أَوْ عُمْرَۃٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ حج یا عمرے میں ایک اونٹ کو ہدی کے طور پر لائے ۔

842

Muwatta Imam Malik #842

Sahih

[842] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی جَعْفَرٍ الْقَارِیِٔ: أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَیَّاشِ بْنِ أبِی رَبِیعَۃَ الْمَخْزُومِیَّ أَہْدَی بَدَنَتَیْنِ، إِحْدَاہُمَا بُخْتِیَّۃٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابوجعفر قاری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ یقیناً حضرت عبداللہ بن عیاش بن ابی ربیعہ مخزومی رضی اللہ عنہ دو اونٹوں کو ہدی کے طور پر لائے ، اُن میں سے ایک بُختی تھا ۔

843

Muwatta Imam Malik #843

Sahih

[843] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَقُولُ: إِذَا نُتِجَتِ النَّاقَۃُ، فَلْیُحْمَلْ وَلَدُہَا حَتَّی یُنْحَرَ مَعَہَا، فَإِنْ لَمْ یُوجَدْ لَہُ مَحْمَلٌ، حُمِلَ عَلَی أُمِّہِ حَتَّی یُنْحَرَ مَعَہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے : جب ( ہدی والی ) اونٹنی بچہ جنے تو اس کے بچے کو ساتھ اٹھا کر لے جایا جائے یہاں تک کہ اُسے اس کے ساتھ ہی نحر ( قربان ) کر دیا جائے ، پھر اگر اس بچے کو اٹھانے کے لیے کوئی اور جانور نہ پایا جائے تو اُسے اس کی ماں ہی پر سوار کر دیا جائے یہاں تک کہ اُسے اس کے ساتھ ہی نحر کیا جائے ۔

844

Muwatta Imam Malik #844

Sahih

[844] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، أَنَّ أَ بَاہُ قَالَ : إِذَا اضْطُرِرْتَ إِلَی بَدَنَتِکَ فَارْکَبْہَا رُکُوباً غَیْرَ فَادِحٍ، وَإِذَا اضْطُرِرْتَ إِلَی لَبَنِہَا فَاشْرَبْ بَعْدَ مَا یَرْوَی فَصِیلُہَا، فَإِذَا نَحَرْتَہَا فَانْحَرْ فَصِیلَہَا مَعَہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ ان کے والد ( عروہ بن زبیر رحمہ اللہ ) نے فرمایا : جب تو اپنے ہدی کے اونٹ کی طرف مجبور کر دیا جائے تو اس پر سوار ہو جا ، ایسے انداز میں کہ جو اس پر بہت بوجھل نہ ہو ، انھوں نے ( یہ بھی ) فرمایا : اور جب تو اس کے دودھ کی طرف مجبور کر دیا جائے تو اسے پی لے ( لیکن ) بعد اس کے کہ اس کا بچہ سیراب ہو جائے ، ( اور جو وہ باقی چھوڑے اُسے پی لے ، ) پھر جب تو اُسے نحر کرے تو اس کے بچے کو بھی اس کے ساتھ ہی نحر کر دے ۔