Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 241

حج کے مسائل کی کتاب

منیٰ کے دنوں ( ایام تشریق ) کے روزوں کا بیان

4 hadiths in this chapter

834

Muwatta Imam Malik #834

Sahih

[834] حَدَّثَنِی یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی النَّضْرِ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ, عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ نَہَی عَنْ صِیَامِ أَیَّامِ مِنًی۔

اردو ترجمہ · Urdu

سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے منیٰ کے دنوں کے روزے رکھنے سے منع فرمایا ہے ۔

835

Muwatta Imam Malik #835

Sahih

[835] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ بَعَثَ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ حُذَافَۃَ أَیَّامَ مِنًی یَطُوفُ یَقُولُ : إِنَّمَا ہِیَ أَیَّامُ أَکْلٍ وَشُرْبٍ وَذِکْرِ اللّٰہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابن شہاب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ یقیناً رسول اللہ ﷺ نے حضرت عبداللہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ کو منیٰ کے دنوں میں ( لوگوں کی طرف ) بھیجا ، وہ ( ان میں ) گھوم پھر کر ( اعلان کرتے ہوئے ) کہہ رہے تھے : بلاشبہ یہ دن تو صرف کھانے ، پینے اور ذکر الٰہی کے دن ہیں ۔

836

Muwatta Imam Malik #836

Sahih

[836] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ نَہَی عَنْ صِیَامِ یَوْمَیْنِ، یَوْمِ الْفِطْرِ وَیَوْمِ الأَضْحَی۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے دودنوں کے روزے سے منع فرمایا ہے ، ایک عیدالفطر کا دن اور دوسرا عیدالاضحی کا دن ۔

837

Muwatta Imam Malik #837

Sahih

[837] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الْہَادِ، عَنْ أبِی مُرَّۃَ مَوْلَی أُمِّ ہَانِیٍٔ، أُخْتِ عَقِیلِ بْنِ أبِی طَالِبٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَ نَّہُ أَخْبَرَہُ : أَ نَّہُ دَخَلَ عَلَی أَبِیہِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، فَوَجَدَہُ یَأْکُلُ، قَالَ : فَدَعَانِی، قَالَ : فَقُلْتُ لَہُ إنِّی صَائِمٌ۔ فَقَالَ ہَذِہِ الْأَیَّامُ الَّتِی نَہَانَا رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ عَنْ صِیَامِہِنَّ وَأَمَرَنَا بِفِطْرِہِنَّ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اپنے والد حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو ان کو کھانا کھاتے ہوئے پایا ، حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انھوں نے مجھے بھی کھانے کی دعوت دی ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ان سے عرض کیا کہ یقیناً میں تو روزہ دار ہوں تو وہ فرمانے لگے کہ کیا ان دنوں میں ( تم روزہ رکھے ہوئے ہو ) جن کے روزے سے رسول اللہ ﷺ نے ہمیں منع فرمایا ہے اور ہمیں ان دنوں میں افطار کیے رکھنے کا حکم دیا ہے ۔