Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 238

حج کے مسائل کی کتاب

سعی کرتے وقت صفا پہاڑی سے آغاز کا بیان

3 hadiths in this chapter

826

Muwatta Imam Malik #826

Sahih

[826] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ، عَنْ أَبِیہِ, عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ، أَ نَّہُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ یَقُولُ حِینَ خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ، وَہُوَ یُرِیدُ الصَّفَا وَہُوَ یَقُولُ : نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللّٰہُ بِہِ۔ فَبَدَأَ بِالصَّفَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ، جس وقت کہ آپ ﷺ مسجد حرام سے نکل رہے تھے اور صفا پہاڑی کا ارادہ کر رہے تھے ، آپ فرما رہے تھے :’’ ہم ( عمل کرتے وقت ) اسی چیز کے ساتھ آغاز کریں گے جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے ( تذکرہ کرنے میں ) آغاز کیا ہے ، چنانچہ آپ ﷺ نے صفا پہاڑی کے ساتھ ( اپنی سعی کا ) آغاز فرمایا ۔

827

Muwatta Imam Malik #827

Sahih

[827] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ کَانَ إِذَا وَقَفَ عَلَی الصَّفَا یُکَبِّرُ ثَـلَاثاً وَیَقُولُ : لَا إِلَہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ۔ یَصْنَعُ ذَلِکَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَیَدْعُو، وَیَصْنَعُ عَلَی الْمَرْوَۃِ مِثْلَ ذَلِکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ جب صفا پر کھڑے ہوتے تو تین بار اللہ اکبر کہتے اور فرماتے : (( لَا اِلٰہَ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ئٍ قَدِیْرٌ )) ’’ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ، وہ یکتا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب حمد ہے اور وہ ہر چیز پر خوب قدرت رکھنے والا ہے ۔‘‘ آپ ﷺ تین بار یہی ( عمل ) کرتے اور دعا مانگتے اور مروہ پہاڑی پر بھی اسی طرح ہی کرتے ۔

828

Muwatta Imam Malik #828

Zaeef

[828] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَ نَّہُ سَمِعَ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ وَہُوَ عَلَی الصَّفَا یَدْعُو یَقُولُ : اللَّہُمَّ إِنَّکَ قُلْتَ: {ادْعُونِی أَسْتَجِبْ لَکُمْ} [غافر:60] وَإِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیعَادَ، وَإِنِّی أَسْأَلُکَ کَمَا ہَدَیْتَنِی لِلإِسْلَامِ أَنْ لَا تَنْزِعَہُ مِنِّی حَتَّی تَتَوَفَّانِی وَأَ نَا مُسْلِمٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو سنا ، اس حال میں کہ وہ صفا پر تھے ، اور یہ کہتے رہے تھے : اے اللہ ! یقیناً تو نے فرمایا : { اُدْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَکُمْ } ( المؤمن 40 : 60 ) ’’ تم مجھے پکارو ، میں تمھاری دعائیں قبول کروں گا ۔‘‘ اور بلاشبہ تو وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا اور بے شک میں تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ جیسے تو نے مجھے اسلام کی طرف ہدایت عطا فرمائی ہے ، اسی طرح اسے ( یعنی اسلام کو موت تک باقی رکھنا ) مجھ سے نکال نہ لینا ، یہاں تک کہ تو مجھے اس حال میں فوت کرے کہ میں مسلمان ہی ہوں ۔