Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 236

حج کے مسائل کی کتاب

بیت اللہ سے الوداع ہونے ( اور طواف الوداع کرنے ) کا بیان

3 hadiths in this chapter

820

Muwatta Imam Malik #820

Sahih

[820] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ : لَا یَصْدُرَنَّ أَحَدٌ مِنَ الْحَاجِّ حَتَّی یَطُوفَ بِالْبَیْتِ، فَإِنَّ آخِرَ النُّسُکِ الطَّوَافُ بِالْبَیْتِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : حاجیوں میں سے کوئی شخص ہرگز واپس نہ لوٹے یہاں تک کہ بیت اللہ کا طواف کر لے کیونکہ بلاشبہ حج کی آخری عبادت بیت اللہ کا طواف ہی ہے ۔

821

Muwatta Imam Malik #821

Zaeef

[821] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَدَّ رَجُلاً مِنْ مَرِّ الظَّہْرَانِ، لَمْ یَکُنْ وَدَّعَ الْبَیْتَ، حَتَّی وَدَّعَ الْبَیْتَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ یقیناً حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو ’’ مَرُّالظَّہران ‘‘ نامی جگہ سے واپس لوٹا دیا ، اس نے بیت اللہ کا طواف الوداع نہیں کیا تھا ، یہاں تک کہ اس شخص نے طواف الوداع کر لیا ۔

822

Muwatta Imam Malik #822

Sahih

[822] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، أَ نَّہُ قَالَ : مَنْ أَفَاضَ فَقَدْ قَضَی اللّٰہُ حَجَّہُ، فَإِنَّہُ إِنْ لَمْ یَکُنْ حَبَسَہُ شَیْئٌ، فَہُوَ حَقِیقٌ أَنْ یَکُونَ آخِرُ عَہْدِہِ الطَّوَافَ بِالْبَیْتِ، وَإِنْ حَبَسَہُ شَیْئٌ، أَوْ عَرَضَ لَہُ، فَقَدْ قَضَی اللّٰہُ حَجَّہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عُروہ اپنے والد ( عروہ بن زبیر رحمہ اللہ ) سے روایت کرتے ہیں ، انھوں نے فرمایا کہ جس شخص نے ( دس ذوالحج والا ) طواف افاضہ کر لیا تو یقیناً اللہ تعالیٰ نے اس کا حج پورا کر دیا ، ( لیکن پھر بھی ) بلاشبہ اگر اُسے کوئی شے روک نہ رہی ہو ( کوئی امر مانع نہ ہو ) تو وہ اس لائق ہے کہ ( مکہ میں ) اس کا آخری وقت بیت اللہ کا طواف ( کرتے ہوئے گزر رہا ) ہو ، اور اگر کوئی چیز اسے روک لے یا اُسے کوئی عارضہ لاحق ہو جائے ( جس کی بنا پر طواف الوداع رہ جائے ) تو یقیناً اللہ نے اس کا حج تو پورا کر ہی دیا ہے ۔