Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 235

حج کے مسائل کی کتاب

نماز فجر و عصر کے بعد طواف کی نماز پڑھنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

817

Muwatta Imam Malik #817

Sahih

[817] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ : أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَبْدٍ الْقَارِیَّ أَخْبَرَہُ، أَ نَّہُ طَافَ بِالْبَیْتِ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ بَعْدَ صَلَاۃِ الصُّبْحِ، فَلَمَّا قَضَی عُمَرُ طَوَافَہُ نَظَرَ فَلَمْ یَرَ الشَّمْسَ طَلَعَتْ، فَرَکِبَ حَتَّی أَنَاخَ بِذِی طُوًی، فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

عبدالرحمن بن عبد رحمہ اللہ جو قارہ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں ، سے روایت ہے کہ انھوں نے نماز فجر کے بعد حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ہمراہ بیت اللہ کا طواف کیا ، چنانچہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنا طواف مکمل کیا تو ( آسمان کی طرف ) دیکھا ، انھوں نے سورج کو طلوع ہو چکنے والا نہ دیکھا تو ( اونٹ پر ) سوار ہو گئے ، ( اور واپس مدینہ چل پڑے ) یہاں تک کہ وادی ذی طُوی میں اونٹ کو بٹھایا پھر ( طواف والی ) دو رکعتیں ادا کیں ۔

818

Muwatta Imam Malik #818

Sahih

[818] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی الزُّبَیْرِ الْمَکِّیِّ، أَ نَّہُ قَالَ : رَأَیْتُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَبَّاسٍ یَطُوفُ بَعْدَ صَلَاۃِ الْعَصْرِ، ثُمَّ یَدْخُلُ حُجْرَتَہُ فَلَا أَدْرِی مَا یَصْنَعُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابوزبیر مکی رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انھوں نے کہا کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کو دیکھا ، وہ نماز عصر کے بعد طواف کرتے تھے ، پھر وہ اپنے حجرے میں داخل ہو جاتے تو میں نہیں جانتا کہ وہ ( وہاں ) کیا کرتے تھے ۔

819

Muwatta Imam Malik #819

Sahih

[819] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی الزُّبَیْرِ الْمَکِّیِّ، أَ نَّہُ قَالَ : لَقَدْ رَأَیْتُ الْبَیْتَ یَخْلُو بَعْدَ صَلَاۃِ الصُّبْحِ، وَبَعْدَ صَلَاۃِ الْعَصْرِ، مَا یَطُوفُ بِہِ أَحَدٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابوزبیر مکی رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انھوں نے کہا کہ میں نے بیت اللہ کو دیکھا کہ وہ نماز فجر اور نماز عصر کے بعد خالی ہو جاتا تھا ۔ کوئی بھی اس کا طواف نہیں کرتا تھا ۔