Muwatta Imam Malik #816
[816] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ : أَ نَّہُ کَانَ لَا یَجْمَعُ بَیْنَ السُّبْعَیْنِ لَا یُصَلِّی بَیْنَہُمَا، وَلَکِنَّہُ کَانَ یُصَلِّی بَعْدَ کُلِّ سُبْعٍ رَکْعَتَیْنِ: فَرُبَّمَا صَلَّی عِنْدَ الْمَقَامِ، أَوْ عِنْدَ غَیْرِہِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد ( عروہ رحمہ اللہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کوئی بھی دو طواف ( سات سات چکروں کے دو مجموعے ) اس طرح جمع نہ کرتے تھے کہ ان کے درمیان میں نماز نہ پڑھتے ہوں ، بلکہ وہ ہر سات چکروں کے مجموعے کے بعد دو رکعتیں ( ضرور ) پڑھتے تھے ، پھر کبھی تو مقام ابراہیم علیہ السلام کے پاس یہ نماز پڑھتے تھے اور کبھی اس کے علاوہ ( جگہ میں اسے ادا کرتے ) ۔