Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 20 · Chapter 233

حج کے مسائل کی کتاب

استلام کرتے وقت حجر اسود کو بوسہ دینے کا بیان

1 hadith in this chapter

815

Muwatta Imam Malik #815

Sahih

[815] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ وَہُوَ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ لِلرُّکْنِ الأَسْوَدِ : إِنَّمَا أَنْتَ حَجَرٌ، وَلَوْلَا إنِّی رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَبَّلَکَ مَا قَبَّلْتُکَ، ثُمَّ قَبَّلَہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حجر اسود ( کو مخاطب کر کے اس ) سے فرمایا : اس حال میں کہ وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے ، ( فرمایا : ) کہ بلاشبہ تو صرف اور صرف ایک پتھر ہے ، نہ نقصان دے سکتا ہے اور نہ نفع ، اور اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو نہ دیکھا ہوتا کہ آپ ﷺ تجھے بوسہ دے رہے تھے تو میں تجھے بوسہ نہ دیتا ، پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اسے بوسہ دیا ۔